Tag: لارڈز کرکٹ گراؤنڈ

  • لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں دوران میچ لومڑی بن گئی بن بلائی مہمان (دلچسپ ویڈیو)

    لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں دوران میچ لومڑی بن گئی بن بلائی مہمان (دلچسپ ویڈیو)

    لندن (6 اگست 2025): کرکٹ کی جنم بھومی لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں دوران میچ لومڑی گھس آئی خود بھی دوڑی اور انتظامیہ کی بھی دوڑیں لگوا دیں۔

    لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں دی ہنڈرڈ ٹورنامنٹ میں لندن اسپرٹ اور اوول انونسیبلز کا میچ جاری تھا کہ شائقین کو گراؤنڈ میں ایک نیا تماشہ اس وقت دیکھنے کو ملا، جب ایک لومڑی بن بلائے مہمان کی طرح گراؤنڈ میں داخل ہو گئی۔

    لومڑی کی آمد کے باعث میچ کچھ دیر کے لیے روکنا پڑا۔ اس دوران لومڑی پورے میدان میں خود بھی دوڑتی رہی اور ساتھ گراؤنڈ انتظامیہ کی بھی دوڑیں لگوا دیں۔

    میچ دیکھنے کے لیے اسٹیڈیم میں 26 ہزار تماشائی موجود تھے جو میچ کو بھول کر اس سارے منظر نامے سے بہت محظوظ ہوئے اور پہلی بار لارڈز میں لومڑی کو دیکھ کر خوب شور مچاتے اور تالیاں بجاتے رہے۔

     

    کچھ دیر تک گراؤنڈ میں دوڑنے بھاگنے کے بعد لومڑی خود ہی باہر نکل گئی۔

    سوشل میڈیا پر بھی یہ ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے اور صارفین لومڑی کو وائلڈ وزیٹرز قرار دے رہے ہیں۔

     

  • پاکستان اورانگلینڈ لارڈز کےمیدان میں آج آمنےسامنے ہوں گے

    پاکستان اورانگلینڈ لارڈز کےمیدان میں آج آمنےسامنے ہوں گے

    لندن: پاکستان اورانگلینڈ کے درمیان دو میچوں پرمشتمل ٹیسٹ سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ آج لارڈز کے تاریخی میدان میں کھیلا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ آج لارڈز کے کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر تین بجے شروع ہوگا۔

    لارڈزمیں پاکستان اور میزبان ٹیم انگلینڈ کے درمیان کھیلے جانے والے میچ میں راڈ ٹکر اور پال رائفل امپائرجبکہ جیف کرو میچ ریفری ہوں گے۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے 12 کھلاڑیوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ حسن علی اور راحت علی میں سے کسی ایک کھلاڑی کو میچ کنڈیشنز دیکھتے ہوئے کھیلنے کا موقع دیں گے۔

    قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کا کہنا تھا کہ محمد عامر مکمل فٹ اور میچ کے لیے تیار ہیں جبکہ اوپننگ بلے بازامام الحق نے خود کو ثابت کردیا ہے۔

    لارڈز ٹیسٹ کے لیے پاکستان کے ممکنہ 11 کھلاڑی سرفراز احمد (کپتان)، اظہرعلی، امام الحق، حارث سہیل، اسد شفیق، بابراعظم، شاداب خان، فہیم اشرف، محمد عامر، محمد عباس اور حسن علی ہوں گے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز لندن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان وکٹ کیپرسرفراز احمد کا کہنا تھا کہ وہ لارڈز ٹیسٹ کو اپنی کارکردگی سے یادگار بنانا چاہتے ہیں۔

    واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے مابین لارڈز کے میدان میں اب تک کل 14 ٹیسٹ میچز کھیلے گئے ہیں جس میں سے 4 میچز میں انگلینڈ اور 4 میچز پاکستان نے اپنے نام کیے جبکہ 6 میچز نتیجہ خیز ثابت نہ ہوسکے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔