Tag: لارڈ آف دی رنگز

  • لارڈ آف دی رنگز ٹی وی شو کی صورت میں پیش کیا جائے گا

    لارڈ آف دی رنگز ٹی وی شو کی صورت میں پیش کیا جائے گا

    مشہور فلم سیریز لارڈ آف دی رنگز ٹی وی شو کی صورت میں اگلے برس ستمبر میں پیش کیا جائے گا، یہ ٹی وی شو اسٹریمنگ پلیٹ فارم ایمیزون پر پیش کیا جائے گا۔

    بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق ایمیزون کی اربوں ڈالر لاگت سے تیار ہونے وال سیریز دی لارڈ آف دی رنگز کا ٹی وی ورژن ستمبر 2022 میں شروع ہوگا۔

    اسٹریمنگ پلیٹ فارم ایمیزون نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ میں پہلے سیزن کی شوٹنگ مکمل ہوچکی ہے اور پلیٹ فارم کی جانب سے شو کی کچھ تصاویر بھی ریلیز کی گئی ہیں۔

    ایمیزون اسٹوڈیوز کی سربراہ جینییفر سالک نے ایک بیان میں کہا کہ یہ سفر 2 ستمبر 2022 کو ہماری اصل دی لارڈ آف دی رنگز سیریز کے پریمیئر کے ساتھ شروع ہورہا ہے۔

    نیوزی لینڈ کے سرکاری عہدیداران کے مطابق ایمیزون شو کے پہلے سیزن کی شوٹنگ پر تقریباً 46 کروڑ 50 لاکھ ڈالر خرچ کر رہا ہے۔ ان کے مطابق ایمیزون شو کے 5 سیزنز بنانے کی توقع کررہا ہے، جس کے بعد یہ اب تک کی سب سے مہنگی ٹی وی سیریز بن جائے گی۔

    ایمیزون کی جانب سے ایک پریس ریلیز میں کہا گیا کہ پہلا سیزن 240 سے زائد ممالک میں دستیاب ہوگا، جس کی نئی اقساط ہفتہ وار ریلیز ہوں گی۔

    اس سیریز کا پلاٹ مصنف جے آر آر کی کتابوں دی ہوبٹ اور دی لارڈ آف دی رنگز میں بیان کردہ ہزاروں سال قدیم واقعات سے متعلق تصوراتی دنیا پر مبنی ہے۔

  • محمد امین سلیم کی چاندی کی انگوٹھی

    محمد امین سلیم کی چاندی کی انگوٹھی

    آپ جانتے ہیں کہ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ ایک ایسی کتاب ہے جس میں انوکھے، منفرد اور عجیب و غریب کام اور کارناموں کا اندراج کیا جاتا ہے اور اسے انجام دینے والے کو باقاعدہ سند جاری کی جاتی ہے۔

    یوں تو گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں‌ سالانہ بنیادوں‌ پر کئی ایسے نام اور کام شامل ہیں جو آج بھی دنیا میں‌ اپنی طرز کا واحد اور ہر لحاظ سے منفرد کارنامہ ہیں، لیکن ان میں‌ بعض ریکارڈ صرف عام دل چسپی کا باعث ہیں‌ اور ہمارے لیے حیرت و تعجب کا سامان کرتے ہیں۔

    یہ ورلڈ ریکارڈ ٹوٹتے بنتے رہتے ہیں اور ہم بھی ایسے ہی عالمی ریکارڈ کا تذکرہ کررہے ہیں‌، جو اپنی نوعیت کا کوئی انوکھا اور ہر لحاظ سے منفرد ریکارڈ تو نہیں، لیکن اس کا تعلق پاکستان سے ہے۔ یہ 2010ء کی بات ہے جب ایک پاکستانی نے چاندی کی انگوٹھی تیّار کرکے اس کتاب میں اپنا نام لکھوا لیا۔

    گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے دنیا کی سب سے بڑی چاندی کی انگوٹھی تیار کرنے پر لاہور کے رہائشی محمد امین سلیم کو ورلڈ ریکارڈ کی سند جاری کی تھی۔ منتظمین نے 24 دسمبر کو اعلان کیا کہ انھوں نے دنیا کی سب سے بڑی چاندی کی انگوٹھی تیّار کی ہے۔

    محمدامین سلیم نے اسے Fragrance of Love کا نام دیا تھا۔

    ان کی تیّار کردہ اس انگوٹھی کا وزن 71.68 کلو گرام تھا اور اس کا اندرونی قطر 85 سینٹی میٹر تھا یعنی یہ 2 فٹ 9 انچ کی تھی۔ اس انگوٹھی کو 97.83 فی صد خالص چاندی سے تیّار کیا گیا تھا۔