Tag: لازمی سروس ایکٹ نافذ

  • پی آئی اے کی نجکاری : ملازمین پر بڑی پابندی عائد

    پی آئی اے کی نجکاری : ملازمین پر بڑی پابندی عائد

    اسلام آباد : قومی ائیر لائن ( پی آئی اے ) کی نجکاری پر ممکنہ احتجاج سے مبینہ طور پر بچنے کیلئے وفاقی نگراں حکومت نے ملازمین پر قانونی پابندی عائد کردی۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت نے پی آئی اے کی ممکنہ نجکاری پر احتجاج سے بچنے کیلئے منصوبہ تیار کرلیا، کابینہ کی منظوری سے پی آئی اے پر لازمی سروس ایکٹ نافذ کردیا گیا ہے جس کے بعد ملازمین کو احتجاج کی اجازت نہیں ہوگی۔

    ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے سرکولیشن کے ذریعے پی آئی اے پر لازمی سروس ایکٹ نافذ کرنے کی منظوری دے دی ہے، پی آئی اے میں احتجاج اور ہڑتال پر پابندی ہوگی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے یونین کی سرگرمیوں پر بھی پابندی عائد ہوگی لازمی سروس ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

    واضح رہے کہ پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن کئی سال سے خسارے میں جارہی ہے، گزشتہ دنوں بھی عدم ادائیگی کی وجہ سے پی ایس او نے پی آئی اے کو فیول کی فراہمی سے انکار کردیا تھا، جس کے بعد حکومت کی جانب سے رقم ادا کی گئی اور طیاروں کیلئے فیول کی فراہمی شروع ہوئی تھی۔

  • قومی ایئرلائن پی آئی اے میں ایک بار پھر لازمی سروس ایکٹ نافذ

    قومی ایئرلائن پی آئی اے میں ایک بار پھر لازمی سروس ایکٹ نافذ

    کراچی : قومی ایئرلائن پی آئی اے میں ایک بار پھر 6 ماہ کے لیے لازمی سروس ایکٹ نافذ کردیا گیا ، جس کے تحت پی آئی اے کے تمام ملازمین کام سے منع نہیں کر سکیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق قومی ایئرلائن پی آئی اے میں ایک بار پھر لازمی سروس ایکٹ نافذ کردیا گیا، لازمی سروس ایکٹ 6 ماہ کے لیے نافذ ہوگا۔

    لازمی سروس ایکٹ کے دوران پی آئی اے کے تمام ملازمین کام سے منع نہیں کر سکیں گے۔

    لازمی سروس ایکٹ کپتانوں، فضائی میزبان سمیت تمام ملازمین پر نافذ ہوگا، جس کے تحت جہاز کے کپتان اور فضائی عملہ لازمی سروس ایکٹ کے دوران کام سے منع نہیں کر سکیں گے۔

    اعلی انتظامیہ کے دیے گئے احکامات پر کام سے منع کرنے والے ملازمین کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔

    لازمی ایکٹ سروس کے خلاف ورزی کرنے والے پی آئی اے ملازمین کو ایک سال تک جیل ہوسکتی ہے اور انتظامی کارروائی سمیت عدالتی کارروائی کی جا سکتی ہے۔

    پی آئی اے انتظامیہ نے لازمی ایکٹ سروس اکتوبر سے 6 ماہ کے لئے نافذ کردیا ہے۔