Tag: لاستھ ملنگا

  • ملنگا ہیٹ ٹرک سے بالکل لاعلم تھے، ویڈیو

    ملنگا ہیٹ ٹرک سے بالکل لاعلم تھے، ویڈیو

    بہ طور کپتان سری لنکا کو ٹی 20 ورلڈ کپ جتوانے والے بولر لاستھ ملنگا نے ایک ویڈیو میں انکشاف کیا ہے کہ 2007 میں‌ جب انھوں نے ہیٹ ٹرک کیا تو وہ بالکل لاعلم تھے، کہ ایک اہم کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔

    لاستھ ملنگا نے کرکٹ ورلڈ کپ 2007 میں جنوبی افریقہ کے خلاف یادگار ہیٹ ٹرک کی تھی، انھوں نے 4 گیندوں پر پے در پے 4 وکٹیں حاصل کیں، لاستھ ملنگا نے اس دن کو اپنے کرکٹ کیریئر کا اہم ترین دن قرار دیا۔

    تاہم سابق سری لنکن کرکٹر نے انکشاف کیا کہ وہ ہیٹ ٹرک سے ہی لاعلم تھے، ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب پر ایک ویڈیو میں انھوں نے کہا کہ یہ وہ دن تھا جس نے میرے کیریئر کو ایک شکل دی، ملنگا نے جنوبی افریقہ کے خلاف ہیٹ ٹرک میں چھپی دل چسپ کہانی بھی سنائی۔

    ملنگا نے کہا جب میں نے لیجنڈری جیک کیلس کو آؤٹ کیا تو مجھے یہ علم ہی نہیں تھا کہ ہیٹ ٹرک ہو گئی۔

    انھوں نے کہا جب ساتھی کھلاڑی قریب آئے تو انھوں نے بتایا کہ یہ تو ہیٹ ٹرک ہے، جس کے بعد مجھے اندازہ ہوا کہ ہاں ہیٹ ٹرک ہوگئی ہے۔

    ملنگا نے کہا دراصل میری تمام تر توجہ ٹیم کو میچ جتوانے پر مرکوز تھی اسی لیے میں اس پر دھیان نہیں رکھ سکا۔

  • فاسٹ بولرلاستھ ملنگا ’’آف اسپنر‘‘ بن گئے

    فاسٹ بولرلاستھ ملنگا ’’آف اسپنر‘‘ بن گئے

    کولمبو : سری لنکن فاسٹ بولر لستھ ملنگا نے ڈومیسٹک ٹی ٹوئنٹی میچ میں اسپن بولنگ کراکے سب کو حیران کردیا، ملنگا کی اسپین بھی بلےبازوں کیلئےخطرہ بن گئی، ملنگا نے گھومتی گیندوں سے3 شکار کیے۔

    تفصیلات کے مطابق لستھ ملنگا فاسٹ بولنگ میں بیٹسمینوں کے لئے درد سر تو ہیں ہی اب وہ اسپن میں بھی بلے بازوں کا تگنی کا ناچ نچا رہےہیں۔

    لاستھ ملنگا سری لنکا کے ڈومیسٹک ٹی ٹوئنٹی میچ میں ایک نئے روپ میں دکھائی دیئے، ملنگا نے فاسٹ بولنگ کے بجائے آف اسپن بال کی۔

    ملنگا نے نپی تلی بولنگ سے حریف ٹیم کے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ بھی کیا، شائقین کرکٹ نے ملنگا کی اسپن بولنگ کو بھی خوب انجوائےکیا اور خود ملنگا بھی اپنی نئی بولنگ سے خوش ہوتے رہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔