Tag: لاس انجلس

  • امریکی ریاست لاس انجلس میں خواتین کیلئے پہلی مسجد تعمیر

    امریکی ریاست لاس انجلس میں خواتین کیلئے پہلی مسجد تعمیر

    لاس انجلس : امریکی ریاست لاس انجلس میں خواتین کیلئے پہلی مسجد تعمیر کردی گئی ہے ۔امریکا میں مقیم مسلمان خواتین کیلئے لاس انجلس میں مسجد کھول دی گئی۔

    مذکورہ  مسجد امریکا میں پہلی خاتون مسجد ہے ۔مسجد میں امام نے جمعے کی نماز پڑھائی جس میں سینکڑوں خواتین نے شرکت کی۔ نماز کی ادائیگی کے لئے مسجد آنے والی خواتین کے لیے اضافی سہولیات بھی شامل ہیں ۔

    نمازی خواتین کے ساتھ آنے والے ان کے بچوں کے لیے بھی کمرہ تعمیر کیا گیا ہے۔اس موقع پر خواتین کا کہنا تھا کہ ہم اپنا زیادہ تر وقت گھر سے باہر گزارتے ہیں ۔ اس دوران ادائیگی نماز کے لیے مسجد کا قیام خوش آئند ہے۔

  • لاس انجلس: ہالی ووڈ کی ہوبٹ تھری کا شاندار پریمئیر

    لاس انجلس: ہالی ووڈ کی ہوبٹ تھری کا شاندار پریمئیر

    لاس انجلس :ہالی ووڈ کی سپرہٹ سریز ہوبٹ کی تیسری فلم دی بیٹل آف دی فائیو آرمیز کی کاسٹ فلم کی تشہیر کیلئے لندن کے بعد لاس اینجلس پہنچ گئی ہے۔

    ہوبٹ کے لونلی ماؤنٹین پر جنگ چھڑے گی، جب پانچ دوستوں کا آگ اگلتے ڈریگن سے آمنا سامنا ہوگا، ہالی ووڈ کی نئی ایکشن سے بھرپور فلم ہوبٹ تھری کی کاسٹ لاس انجلس پہنچی، جہاں فلم کا  رنگارنگ پرئمیر سجا۔

    ریڈکارپٹ پر فلم کی کاسٹ نے جلوے دکھائے اور مداحوں کے ساتھ تصویریں بنوائی، فلم کی کہانی ایسے پانچ ساتھیوں کے گرد گھومتی ہے، جو چوری کے خزانے کی تلاش میں پہاڑی علاقے کی طرف نکلتے ہیں۔

    اس خطرناک اور دشوارگزار سفر کے دوران ان کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے،ایکشن اور اسپیشل افیکٹس سے بھرپور فلم برطانیہ میں بارہ دسمبر اور امریکا میں سترہ دسمبر کو سنیما گھروں میں دھوم مچائے گی۔

  • ہالی وڈ کی نئی کامیڈی فلم لائف آف کرائم کا رنگارنگ پرئمیر

    ہالی وڈ کی نئی کامیڈی فلم لائف آف کرائم کا رنگارنگ پرئمیر

    لاس انجلس: ہالی وڈ کی نئی کامیڈی فلم لائف آف کرائم کا رنگارنگ پرئمیر لاس انجلس میں ہوا، جسمیں فلم کی کاسٹ نے شرکت کرکے چار چاند لگا دئیے۔

    کرائم اور کامیڈی سے بھرپور ہالی ووڈ فلم لائف آف کرائم کے رنگارنگ پرئمیر میں فلمی ستاروں کی جھلک دیکھنے کیلئے بڑی تعداد میں مداح موجود تھے۔

    فلم کی کہانی ایک کنجوس ارب پتی شخص کے گرد گھومتی ہے، جس کی بیوی کو جرائم پیشہ گروپ تاوان کیلئے اغوا کرلیتا ہے، فلم کی کہانی اس وقت دلچسپ مرحلے میں داخل ہوجاتی ہے، جب مغویہ کا شوہر بیوی کی بازیابی کیلئے تاوان دینے سے انکار کردیتا ہے۔

    کامیڈی اور ایکشن سے بھرپور فلم انتیس اگست کو ریلیز کی جائیگی۔

  • ہالی وڈ کی ایکشن فلم جیک ریائن شیڈو ریکروٹ کا شاندار پریمئیر

    ہالی وڈ کی ایکشن فلم جیک ریائن شیڈو ریکروٹ کا شاندار پریمئیر

    لاس انجلس میں ہالی وڈ کی ایکشن فلم جیک ریائن شیڈو ریکروٹ کا رنگارنگ پریمئیر سجا، جسمیں فلم کی کاسٹ سمیت معروف اداکاروں نے شرکت کی۔

    ہالی وڈ کی نئی ایکشن سے بھرپور فلم جیک ریائن شیڈو ریکروٹ کا رنگارنگ پریمئیر لاس اینجلس میں ہوا، جہاں اپنے پسندیدہ ستاروں کی ایک جھلک دیکھنے پرستاروں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

    فلم کی کہانی ایک ایماندار پولس افسر کی ہے، جو جرم کی دنیا کا بادشاہ اور معصوم انسانوں کی زندگیوں سے کھیلنا والے درندے سے نمٹنے کیلئے دلچسپ ہربے استعمال کرتا ہے۔

    فلم کا مرکزی کردار کیون کوسٹنر نبھا رہے ہیں جبکہ چال باز ویلن کا کردار کس پائن نبھا رہے ہیں، ہالی وڈ کی نئی فلم ایکشن ماردھاڑ، زندگی اور موت کی جنگ کے دل دہلا دینے والے مناظر سے بھرپور ہے۔

    جیک ریائن شیڈو ریکورٹ کی داستان سترہ جنوری کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔