Tag: لاس اینجلس

  • لاس اینجلس میں پولیس کی فائرنگ سے سکھ ہلاک (ویڈیو)

    لاس اینجلس میں پولیس کی فائرنگ سے سکھ ہلاک (ویڈیو)

    امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لاس اینجلس میں پولیس نے فائرنگ کرکے ایک 36 سالہ سکھ کو موت کے گھاٹ اتار دیا، فائرنگ کے واقعے میں ہلاک سکھ کی شناخت گرپریت سنگھ کے نام سے ہوئی ہے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ 13 جولائی کو لاس اینجلس کے مصروف ترین علاقے کرپٹو ڈاٹ کام ایرینا کے قریب رونما ہوا، جہاں سکھ شخص اپنا روایتی سِکھ مارشل آرٹ ’گَٹکا‘ کے انداز میں سڑک پر تلوار لہرارہا تھا۔

    رپورٹس کے مطابق لاس اینجلس پولیس ڈیپارٹمنٹ (ایل اے پی ڈی) کا کہنا ہے کہ مذکورہ شخص گُرپریت سنگھ نے اپنی گاڑی سڑک کے بیچ میں کھڑی کرکے دو دھاری تلوار سے لوگوں کو ڈرایا۔

    پولیس نے گرپریت سنگھ کو بار بار تلوار پھینکنے کے احکامات دیے مگر اس نے پولیس کے ساتھ تعاون نہیں کیا اور تلوار لہرانے میں مصروف رہا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ گرپریت سنگھ نے پہلے پولیس افسران کی جانب بوتل پھینکی اور پھر موقع سے فرار ہونے کی کوشش کی، تعاقب کرنے پر اپنی گاڑی کو پولیس کی گاڑی سے ٹکرایا، جب پولیس اس کے قریب پہنچی تو اس نے تلوار سے حملہ کرنے کی کوشش کی جس پر افسران نے فائرنگ کی۔

    سوشل میڈیا پر بلاک کیوں کیا؟ نوجوان نے گرل فرینڈ کا گلا کاٹ دیا

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق گرپریت سنگھ کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا مگر اسپتال پہنچنے سے قبل ہی وہ جان کی بازی ہار گیا۔

    پولیس کے مطابق پولیس نے جائے وقوعہ سے دو فٹ لمبا ’کھنڈا‘ (دو دھاری تلوار) برآمد کر کے ثبوت کے طور پر محفوظ کر لیا ہے، اس واقعے میں کوئی پولیس اہلکار یا عام شہری زخمی ہونے کی اطلاعات نہیں ملیں۔

  • لاس اینجلس میں پارٹی کے دوران فائرنگ، 2 افراد ہلاک، 6 زخمی

    لاس اینجلس میں پارٹی کے دوران فائرنگ، 2 افراد ہلاک، 6 زخمی

    لاس اینجلس: امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس میں فائرنگ کے باعث 2 افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ 6 زخمی ہوگئے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ حملہ ایک پارٹی کے دوران کیا گیا، حملے کی وجوہات سامنے نہیں آسکیں، جبکہ حملہ آوروں کے پکڑے جانے کی بھی کوئی خبر سامنے نہیں آئی۔

    لاس اینجلس پولیس ڈپارٹمنٹ (LAPD) کا کہنا ہے کہ واقعہ پیر کو صبح ایک بجے (0800 GMT) 14ویں پلیس اور گریفتھ ایوینو کے پاس پیش آیا جہاں کئی پارٹیاں ہو رہی تھیں۔

    پولیس کے مطابق پارٹی کو بند کر دیا گیا اور بندوق رکھنے کے الزام میں ایک شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ آٹھ افراد کو گولیاں ماری گئی ہیں۔

    رپورٹس کے مطابق زخمی ہونے والوں میں سے دو کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے، حکام نے کسی گرفتاری کا اعلان نہیں کیا ہے اور نہ ہی کسی ممکنہ وجہ کی نشاندہی کی ہے۔

    واضح رہے کہ جمعہ کے روز بھی امریکی ریاست مونٹانا کے بار میں فائرنگ کے نتیجے میں چار افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

    مونٹانا پولیس کے مطابق فائرنگ کے واقعے کے بعد علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا اور مشتبہ حملہ آورکی تلاش جاری ہے کئی رہائشی علاقوں کو سیل کردیا گیا ہے۔

    گونگی بہری 7 سالہ بچی سے زیادتی، ملزم آزاد

    حکام کا کہنا ہے کہ حملہ آور کو اناکانڈا کے مغرب میں واقع اسٹمپ ٹاؤن کے علاقے میں دیکھا گیا ہے، پولیس اور سیکیورٹی ادارے علاقے کی مکمل نگرانی کر رہے ہیں۔

  • لاس اینجلس میں ٹیکسٹائل اور فیشن کی عالمی نمائش، 2 پاکستانی کمپنیوں کی شرکت

    لاس اینجلس میں ٹیکسٹائل اور فیشن کی عالمی نمائش، 2 پاکستانی کمپنیوں کی شرکت

    کراچی (03 اگست 2025): ٹیکس ورلڈ اینڈ ایپیرل سورسنگ 2025 کی جڑواں نمائشیں امریکی شہر لاس اینجلس میں اختتام پذیر ہو گئیں، تین روزہ نمائش میں پاکستان کی جانب سے دو نمائش کندگان نے کامیاب شرکت کی۔

    جڑواں نمائشوں کا یہ ایڈیشن کیلیفورنیا مارکیٹ سینٹر میں کامیابی کے ساتھ پورا ہو گیا ہے، اس نمائش میں دنیا بھر سے ٹیکسٹائل اور فیشن کے ماہرین اور نمائش کنندگان شریک ہوئے، جہاں جدید ٹیکسٹائل، ماحول دوست مواد، اور مستقبل کے رجحانات کو تشکیل دینے والے حل پیش کیے گئے۔

    لاس اینجلس میں تین روزہ نمائش کے دوران 75 مختلف بین الاقوامی نمائش کنندگان نے شرکت کی تھی، جن میں چین، پاکستان، بھارت، تائیوان، ترکی، تھائی لینڈ سمیت امریکا کے معروف مینوفیکچررز شامل تھے، جنھوں نے ٹیکسٹائل، ایپیرل اور سورسنگ سے متعلق مصنوعات اور وسائل کو خریداروں کے سامنے پیش کیا تا کہ ان کی دلچسپی کو مزید بڑھایا جا سکے۔


    پاکستانی ٹیکسٹائلز عالمی سطح پر مرکز نگاہ بن گئیں


    اس نمائش کی خاص بات پاکستان کی دو کمپنیوں — محمود ٹیکسٹائل ملز لمیٹڈ اور نزا اسپورٹس — کی شرکت تھی، جنھوں نے ٹیکس ورلڈ اور ایپیرل سورسنگ میں اپنی موجودگی کے ذریعے مثبت اثر ڈالا، دونوں کمپنیوں نے اپنی مصنوعات، کلیکشنز اور انڈسٹری مہارت کو پیش کیا، جو امریکی فیشن اور ٹیکسٹائل مارکیٹ میں پاکستان کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کا مظہر ہے۔

    ٹیکس ورلڈ لاس اینجلس، ایک اہم سورسنگ پلیٹ فارم کے طور پر اعلیٰ معیار کے کپڑے، پائیدار متبادل، اور جدید ڈیزائن کے رجحانات تک براہِ راست رسائی فراہم کرتا ہے، یہ نمائش برانڈز، ڈیزائنرز اور مینوفیکچررز کو قابل اعتماد سپلائی چین پارٹنرز اور مارکیٹ کی سوجھ بوجھ فراہم کرتی ہے۔

    یہ نمائش کاروباری نیٹ ورکنگ، پروڈکٹ کی دریافت اور کاروباری حکمت عملی اور ترقی کے لیے ایک متحرک ماحول فراہم کرتی ہے اور امریکی فیشن و ٹیکسٹائل مارکیٹ میں داخلے کے ایک اہم دروازے کے طور پر اپنی حیثیت کو بھی ثابت کرتی ہے۔

  • دوران پرواز امریکی مسافر طیارے میں آگ لگ گئی، دل دہلانے والی ویڈیو

    دوران پرواز امریکی مسافر طیارے میں آگ لگ گئی، دل دہلانے والی ویڈیو

    لاس اینجلس: کیلیفورنیا کے شہر سے اڑان بھرنے والے بوئنگ کے مسافر طیارے میں ٹیک آف کے کچھ ہی دیر بعد آگ لگ گئی، یہ خوفناک لمحہ ویڈیو میں قید ہو گیا۔

    سامنے آنے والی دل دہلا دینے والی ویڈیو میں طیارے کے انجن سے شعلے نکلتے واضح طور پر دیکھے جا سکتے ہیں، لوگوں کو ڈیلٹا ایئر لائنز کی پرواز کا انجن جلتا ہوا دکھائی دیا، اس خوفناک واقعے پر پائلٹ نے طیارے کو فوری طور پر واپس لاس اینجلس کی طرف موڑ دیا۔

    چونکا دینے والی فوٹیج میں بوئنگ 767-400 جیٹ کو تھوڑا سا مڑتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جب اس کا بایاں انجن آگ کے شعلوں سے دہک اٹھا تھا، فوٹیج ریکارڈ کرنے والا خوفزدہ شخص کو چیختے سنا جا سکتا ہے۔


    لاس اینجلس میں ڈرائیور نے قطار میں کھڑے لوگوں پر گاڑی چڑھا دی


    پرواز لاس اینجلس سے اٹلانٹا، جارجیا جا رہی تھی، لیکن آتش زدگی کے باعث اسے واپس لینڈنگ کرنی پڑی، پائلٹ نے کامیابی سے طیارے کو چکر کھلا کر رن وے پر بہ حفاظت اتار دیا، فوٹیج میں طیارہ اترتا نظر آتا ہے، خوش قسمتی سے لینڈنگ گیئر بغیر کسی پریشانی نیچے اترا۔

  • لاس اینجلس میں ڈرائیور نے قطار میں کھڑے لوگوں پر گاڑی چڑھا دی

    لاس اینجلس میں ڈرائیور نے قطار میں کھڑے لوگوں پر گاڑی چڑھا دی

    لاس اینجلس: امریکا کے شہر لاس اینجلس میں ایک شخص نے نائٹ کلب کے باہر کھڑے افراد پر گاڑی چڑھا دی۔

    تفصیلات کے مطابق مقامی پولیس نے کہا ہے کہ ہفتے کو لاس اینجلس میں سانتامونیکا بلیوارڈ میں ایک شخص نے گاڑی ہجوم پر چڑھا دی، نائٹ کلب کے باہر پیش آنے والے اس واقعے میں 30 افراد زخمی ہوئے ہیں، جن میں 7 کی حالت تشویش ناک ہے۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کار ڈرائیور کو حملے کے بعد گولی ماری گئی، جسے زخمی حالت میں اسپتال پہنچایا گیا جہاں اس کا علاج کیا جا رہا ہے، جب کہ گاڑی کی زد پر آنے والے شہریوں کو بھی اسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

    پولیس نے ملزم کی شناخت 29 سالہ فرنینڈو رامیرز ظاہر کی ہے، اور کہا ہے کہ ڈرائیور نے جان بوجھ کر ہجوم پر گاڑی چڑھائی تھی۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب عوام کی ایک قطار ورمونٹ ہالی ووڈ میوزک وینیو میں داخل ہونے کا انتظار کر رہی تھی، جس میں زیادہ تر خواتین تھیں۔

    سی بی ایس نیوز کے مطابق لاس اینجلس پولیس ڈپارٹمنٹ (ایل اے پی ڈی) نے کہا کہ ڈرائیور نے ہجوم پر گاڑی چڑھانے سے قبل یو ٹرن لیا تھا، جس سے پتا چلتا ہے کہ اس نے قصداً گاڑی چڑھائی۔ جب پولیس افسران موقع پر پہنچے تو انھوں نے دیکھا کہ راہگیر ڈرائیور کو گاڑی سے باہر گھسیٹ کر پیٹ رہے تھے اور ایک شخص نے اسے گولی مار دی۔

    قانون نافذ کرنے والے ایک اہلکار نے سی این این کو بتایا کہ خیال کیا جاتا ہے کہ ڈرائیور نشے میں تھا۔

  • لاس اینجلس میں پولیس کے تربیتی مرکز میں دھماکا، 3 افراد ہلاک

    لاس اینجلس میں پولیس کے تربیتی مرکز میں دھماکا، 3 افراد ہلاک

    (18 جولائی 2025): امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس میں واقع پولیس ٹریننگ سینٹر میں ہونے والے دھماکے میں 3 اہلکار ہلاک ہوگئے۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق لاس اینجلس میں پولیس کے تربیتی مرکز میں دھماکا کے نیتجے میں 3 افراد ہلاک ہوگئے، دھماکہ تربیتی مرکز کے خصوصی انفورسمنٹ بیورو کی پارکنگ میں ہوا۔

    امریکی حکام کا کہنا ہے کہ دھماکا تربیتی مرکز کے خصوصی انفورسمنٹ بیورو کی پارکنگ میں ہوا، دھماکے کی اصل وجہ تاحال معلوم نہ ہو سکی ہے۔

    لاس اینجلس کاؤنٹی شیرف رابرٹ لونا نے کہا یہ واقعہ محکمے کے قیام سے لے کر اب تک بڑا جانی نقصان ہے، ہمیں ابتدا سے تحقیق کرنی ہوگی کہ کیا ہوا تھا۔

    دوسری جانب امریکی اٹارنی جنرل پم بانڈی نے اس واقعے کو ہولناک قرار دیا، دھماکے کے بعد متاثرہ علاقے کو سِیل کر دیا گیا جبکہ مقامی اور وفاقی ایجنسیاں جائے وقوعہ پر موجود ہیں۔

  • لاس اینجلس کی سڑکوں پر 2 روز میں میرینز تعینات ہوں گے، سویلینز کی گرفتاری کا اختیار ہوگا

    لاس اینجلس کی سڑکوں پر 2 روز میں میرینز تعینات ہوں گے، سویلینز کی گرفتاری کا اختیار ہوگا

    لاس اینجلس: امریکی ریاست کیلفورنیا کے شہر لاس اینجلس کی سڑکوں پر 2 روز میں میرینز تعینات ہوں گے، جنھیں سویلینز کی گرفتاری کا اختیار حاصل ہوگا۔

    روئٹرز کے مطابق بدھ کے روز حکام نے بتایا کہ امریکی میرینز دو دن کے اندر لاس اینجلس کی سڑکوں پر نیشنل گارڈ کے سپاہیوں کے ساتھ شامل ہو جائیں گے، اور انھیں کسی بھی ایسے شخص کو حراست میں لینے کا اختیار دیا جائے گا جو امیگریشن افسران کے چھاپوں کے دوران مداخلت کرے گا، وفاقی ایجنٹوں سے الجھنے والے مظاہرین کو بھی گرفتار کیا جائے گا۔

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کیلیفورنیا کے گورنر گیون نیوسم کے اعتراضات کے باوجود میرینز کی تعیناتی کا حکم دیا ہے، تاہم امریکی سرزمین پر فوج کے استعمال کے اس قدم نے قومی بحث کو جنم دے دیا ہے، اور لاس اینجلس سمیت دوسرے بڑے امریکی شہروں بشمول نیو یارک، اٹلانٹا اور شکاگو میں مظاہرے ہونے لگے ہیں۔


    امریکا میں بڑی تعداد میں گرفتاریاں شروع


    لاس اینجلس میں گزشتہ 7 دنوں سے پر امن احتجاج ہو رہا ہے، یہ احتجاج گزشتہ جمعہ کو امیگریشن چھاپوں کے بعد شروع ہوا ہے، اس کے جواب میں امریکی صدر ٹرمپ نے پہلے تو ہفتے کے روز نیشنل گارڈ کو سڑکوں پر تعینات کیا، اور پھر پیر کو میرینز کو بھی طلب کر لیا۔ انھوں نے ایک پروگرام میں کہا کہ اگر انھوں نے فوری اقدام نہ کیا ہوتا تو ابھی لاس اینجلس جل رہا ہوتا۔

    تاہم، دوسری طرف ریاستی اور مقامی رہنماؤں کی جانب سے اس پر شدید تنقید ہو رہی ہے کہ صدر ٹرمپ نے وفاقی فوجیوں کی غیر ضروری اور غیر قانونی طور پر سڑکوں پر تعینات کیا، جس سے صرف تناؤ ہی میں اضافہ ہوا ہے۔ ڈیموکریٹس نے اس اقدام کو آمرانہ قرار دیا اور قومی سطح پر اس کی شدید مذمت کی۔

    وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کیرولین لیویٹ نے کہا ’’صدر ٹرمپ نے امریکی تاریخ کے بڑے پیمانے کی ملک بدری کی مہم چلانے کا وعدہ کیا تھا، اور بائیں بازو کے فسادی اس کوشش میں رکاوٹ نہیں ڈال سکیں گے۔‘‘

    دوسری طرف امریکی فوج نے بدھ کے روز ایک بیان میں کہا کہ 700 میرینز کی ایک بٹالین نے ’لاس اینجلس مشن‘ کے لیے مخصوص ٹریننگ پوری کر لی ہے، جس میں حالات کو معمول پر لانا اور ہجوم پر قابو پانا بھی شامل ہے۔ فوج نے وضاحت کی کہ وہ 48 گھنٹوں کے اندر Title 10 کے وفاقی قانون کے تحت نیشنل گارڈ کے ساتھ شامل ہو جائیں گے، اور ان کا کام سویلین پولیسنگ نہیں ہوگا، بلکہ وفاقی افسران اور املاک کی حفاظت کرنے کے لیے۔

    ناردرن کمانڈ نے کہا ٹائٹل 10 فورسز مخصوص حالات میں کسی فرد کو عارضی طور پر حراست میں لے سکتی ہیں، جیسا کہ دوسروں کو پہنچنے والے نقصان کو روکنے کے لیے کسی حملے کو روکنا، یا وفاقی اہلکاروں کے کام میں مداخلت کرنے والوں کو روکنا۔ امریکی فوج کے میجر جنرل اسکاٹ شرمین نے صحافیوں کو بتایا کہ میرین اپنی رائفلوں میں لائیو ایمونیشن نہیں رکھیں گے تاہم ان کے پاس لائیو ایمونیشن موجود ہوگا۔

  • ٹرمپ کا لاس اینجلس میں مزید 2 ہزار نیشنل گارڈز تعینات کرنے کا اعلان

    ٹرمپ کا لاس اینجلس میں مزید 2 ہزار نیشنل گارڈز تعینات کرنے کا اعلان

    واشنگٹن: لاس اینجلس میں بگڑتے ہوئے حالات پر قابو پانے کے لیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید 2 ہزار نیشنل گارڈز سمیت میرینز کو بھی تعینات کرنے کا اعلان کردیا۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی امیگریشن پالیسیوں کے خلاف لاس اینجلس میں بڑے پیمانے پر پرتشدد مظاہروں کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے، ٹرمپ نے حالات کو قابو میں رکھنے کے لیے مزید 2 ہزار نیشنل گارڈز اور 700 میرینز تعینات کرنے کا اعلان کیا ہے۔

    گیوم نیوسم ریاست میں نیشنل گارڈز کی تعیناتی پر ریاست کیلیفورنیا کے گورنر ناخوش ہیں اور انہوں نے صدر ٹرمپ کے اس اقدام کو عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان کیا ہے۔

    واضح رہے کہ لاس اینجلس شہر میں غیرقانونی امیگرینٹس کے خلاف چھاپوں کے باعث مظاہرے شروع ہوئے تھے اور احتجاج کرنیوالوں کی امیگریشن حکام اور پولیس سے شدید جھڑپیں بھی ہوئیں۔

    دوسری جانب صدر ٹرمپ کے امیگریشن کریک ڈاؤن پر بڑے پیمانے پر ہونے والے مظاہروں کے دوران لاس اینجلس کے مرکز سے براہ راست رپورٹنگ کرنے والی ایک آسٹریلوی ٹیلی ویژن صحافی کی ٹانگ میں ربڑ کی گولی لگ گئی۔

    لارین ٹوماسی، 9 نیوز کی نامہ نگار ہیں جو اتوار کو لائیو رپورٹنگ کر رہی تھی جب ایک افسر نے اچانک اپنا ہتھیار اٹھایا اور قریب سے ایک غیرمہلک گولی چلا دی۔

    درد سے رپورٹر چیختی ہیں اور خود پر قابو رکھنے کی کوشش کرتی ہیں اور ساتھ ہی اپنے عملے کو تسلی دیتی ہیں کہ وہ ٹھیک ہیں۔

    امریکا سے جوہری مذاکرات پر ایران کا نیا فیصلہ

    لاس اینجلس کے جنوب مشرق میں واقع شہر پیراماؤنٹ میں سب سے بڑی جھڑپ ہوئی جہاں بہت سی گاڑیوں کو آگ لگا دی گئی۔

  • سکھوں کا لاس اینجلس میں کامیاب خالصتان ریفرنڈم ، بھارت سے علیحدگی کا فیصلہ

    سکھوں کا لاس اینجلس میں کامیاب خالصتان ریفرنڈم ، بھارت سے علیحدگی کا فیصلہ

    لاس اینجلس : سکھوں کا لاس اینجلس میں کامیاب ریفرنڈم، ہوا، جس میں ، تیس ہزار سے زائد سکھوں نے ووٹ ڈالا ، سکھ فار جسٹس کے رہنما گرپتونت سنگھ پنوں نے اگلا ریفرنڈم واشنگٹن ڈی سی میں کرانے کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس میں جاری خالصتان ریفرنڈم کیلئے ووٹنگ کا سلسلہ اختتام پذیر ہوگیا ہے۔

    ووٹنگ صبح نو بجے شروع ہوئی جو شام پانچ بجےتک جاری رہی، سکھ کمیونٹی نےجوش وخروش سے ریفرنڈم میں حصہ لیا، بھارتی پنجاب کو خالصتان بنانے کیلئے تیس ہزار سے زائد سکھوں نے ووٹنگ میں حصہ لیا۔

    ووٹنگ کے اختتام پر سکھ فار جسٹس کے رہنما گرپتونت سنگھ پنوں نے اگلا خالصتان ریفرنڈم سترہ اگست کو واشنگٹن ڈی سی میں کرانے کا اعلان کیا۔

    گرپتونت سنگھ پنوں کا کہنا تھا سکھ اپنی آزاد ریاست قائم کریں، سکھ اپنے ووٹوں سے بھارت کو پیغام دے رہے ہیں کہ بھارت کے زیرتسلط نہیں رہنا چاہتے، بھارت کی گولیوں کا جواب ووٹوں سے دیں گے۔

    یاد رہے رواں ماہ کے آغاز میں سکھ فار جسٹس کے رہنما نے پاکستان میں جعفر ایکسپریس حملے پر بھی تبصرہ کیا تھا اور اس بات پر زور دیا تھا کہ اس حملے کے پیچھے ہندوستان کی خفیہ ایجنسی را کا ہاتھ ہے، اور نئی دہلی پر پاکستان کے خلاف خفیہ جنگ چھیڑنے کا الزام لگایا تھا۔

    خیال رہے سکھ کمیونٹی دہائیوں پر محیط بھارتی مظالم سےآزادی کی منتظرہے، خالصتان تحریک بھارتی سکھوں کے لیے علیحدہ وطن کی تحریک ہے۔

  • 97 ویں آسکر ایوارڈز کا میلہ فلم ’انورا‘ نے لوٹ لیا

    97 ویں آسکر ایوارڈز کا میلہ فلم ’انورا‘ نے لوٹ لیا

    دنیائے فلم کا سب سے بڑا 97ویں آسکر ایوارڈز کا میلہ اینجلس میں سج گیا جہاں ریڈ کارپٹ پر ستاروں کی کہکشاں اتر آئی ہے۔

    97 ویں آسکر ایوارڈز کی تقریب اتوار کو امریکی شہر لاس اینجلس کے ڈولبی تھیٹر میں منعقد ہوئی، ستانویں آسکر ایوارڈز میں فلم ایوارڈ انورا کو پانچ ایوارڈ مل گئے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Onevision Media (@onevisionmedia.in)

    سب سے زیادہ آسکر ایوارڈ جیتنے والی فلم ’انورا‘ کو بہترین فلم، بہترین ہدایت کار، بہترین اداکارہ، بہترین ایڈیٹنگ اور بہترین اوریجنل اسکرین پلے کی کیٹیگری میں ایوارڈز دیے گئے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Letterboxd (@letterboxd)

    فلم بُروٹالسٹ کے لیے ایڈرین برُوڈی بہترین اداکار  قرار پائے، کیرین کُلکر اور زوئے سیلڈئنا کو بہترین معاون اداکارہ کا ایوارڈ ملا، آئی ایم اسٹل ہئر کو بہترین انٹرنیشنل فیچر فلم کا ایوارڈ ملا جبکہ دستاویزی کیٹیگری میں فلم’’نو لینڈ‘‘ بہترین فلسطینی دستاویزی فلم قرار دی گئی۔