Tag: لاس اینجلس

  • شاہ رخ خان کو لاس اینجلس ایئرپورٹ پر روک لیا گیا

    شاہ رخ خان کو لاس اینجلس ایئرپورٹ پر روک لیا گیا

    لاس اینجلس: امریکا میں شاہ رخ خان کو لاس اینجلس ایئرپورٹ پر روک لیا گیا،امیگریشن حکام نے بھارتی اداکار کو روک کرپوچھ گچھ کی.

    تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ سپراسٹار شاہ رخ اپنی بیٹی کے ہمراہ امریکی ریاست لاس اینجلس پہنچے تو انہیں اس وقت پریشانی کا سامنا کرنا پڑا جب امیگریشن حکام نے ان کو پوچھ گچھ کے لیے ایئرپورٹ پر روک لیا.

    شاہ رخ خان کا کہنا تھا کہ وہ سیکیورٹی کا احترام کرتے ہیں لیکن ہر بار امریکی امیگریشن حکام کی جانب سے انہیں روکا جانا افسوس ناک ہے.

    یاد رہے کہ اس سے پہلے اپریل 2012 میں بھی کچھ اسی طرح کا واقعہ پیش آیا تھا جب شاہ رخ کو نیویارک کے ہوائی اڈے پر دو سے تین گھنٹے کے لیے روک لیا گیا تھا جس کے بارے میں شاہ رخ کا کہنا تھا کہ انہیں ایئرپورٹ پرروکےجانےکی کوئی وجہ نہیں تھی.

  • امریکامیں پولیس کی فائرنگ،14 سالہ لڑکا ہلاک

    امریکامیں پولیس کی فائرنگ،14 سالہ لڑکا ہلاک

    لاس اینجلس: امریکی شہر لاس اینجلس میں پولیس نے 14 سالہ مسلح لڑکے کو مشکوک جان کر فائرنگ کرکے ہلاک کردیا.

    تفصیلات کے مطابق پولیس کی جانب سے فائرنگ کا واقعہ اس وقت پیش آیا،جب پولیس لاس اینجلس کے علاقے میں توڑ پھوڑ کے واقعے کی تحقیقات کر رہی تھی.

    پولیس کا کہنا تھا کہ مسلح نوجوان نے پہلے پولیس پر فائرنگ کی،جس کے بعد پولیس آفیسرز نے جوابی فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہ ہلاک ہوا،جبکہ پولیس نے اس کی بندوق قبضے میں لے لی.

    انتظامیہ کا کہنا ہے کہ انہیں شبہ ہے کہ جیسی رومیرو کے نام سے شناخت کیا جانے والا مشتبہ نوجوان بھی اس گینگ میں شامل تھا،جس نے یہ توڑ پھوڑ کی.

    پولیس کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والے نوجوان کی والدہ ٹیریسا ڈومنگوز نے پولیس کے بیان کو مسترد کرتے ہوئے مقامی میڈیا کو بتایا کہ ان کا بیٹا ایک اچھا لڑکا تھا اور اس نے کوئی غلط کام نہیں کیا تھا.

    یاد رہےکہ گزشتہ ماہ ریاست مینسوٹا میں پولیس اہلکار نے ایک اور سیاہ فام شخص کو ہلاک کر دیا تھا،سیاہ فام شخص کو اُس وقت گولی مار کر ہلاک کیا گیا جب وہ گاڑی سے اپنا ڈرائیونگ لائسنس نکال رہے تھے.DALLAS-POST-4

    *امریکہ میں پولیس کی فائرنگ سے سیاہ فام شہری ہلاک

    یاد رہے کہ رواں سال جولائی میں امریکی ریاست لوزیانا اور منیسوٹا میں پولیس اہلکاروں کے ہاتھوں دو سیاہ فام باشندوں کی ہلاکت کے واقعات بھی پیش آئے تھے.

    *امریکی سیاہ فام کی ہلاکت، احتجاجی مظاہرے کے دوران 5 پولیس اہلکار ہلاک

    واضح رہے کہ سیاہ فاموں کی ہلاکت کے بعد پولیس پر حملوں میں تیزی آگئی تھی اور پولیس پر حملے کے متعدد واقعات میں کئی پولیس اہلکار ہلاک و زخمی ہوئے تھے۔

  • ہالی ووڈ فلم’سوسائیڈ اسکواڈ‘ نے باکس آفس پر تہلکہ مچادیا

    ہالی ووڈ فلم’سوسائیڈ اسکواڈ‘ نے باکس آفس پر تہلکہ مچادیا

    لاس اینجلس : ایکشن اورتھرل سے بھرپورفلم’سوسائیڈاسکواڈ‘ نےا مریکی باکس آفس پر دھوم مچادی،فلم نے ریلیز کے پہلے ہفتے ہی تیرہ کروڑ پچاس لاکھ ڈالر سے زائد کا برنس کرکے سب کوپیچھے چھوڑدیا.

    تفصیلات کے مطابق ایکشن اور تھرل سے بھرپور فلم سوسائیڈ اسکواڈ نے امریکی باکس آفس پر تہلکہ مچادیا،ریلیز کے پہلے ہفتے میں تیرہ کروڑ پچاس لاکھ ڈالر سے زائد کا بزنس کرکے سب کو پیچھے چھوڑ دیا.

    ہالی ووڈ فلم کی کہانی ایک ایسی خفیہ سرکاری ایجنسی کے گرد گھومتی ہے جس میں خطرناک جرائم میں ملوث قیدیوں کو شامل کیا جاتا ہے.

    ہالی ووڈ فلم ڈائریکٹر کارورائٹرڈیوڈ ایئر ہیں جو جان آسٹرینڈر کے مشہور ناول پر مبی ہے،فلم میں ول اسمتھ اور جیرڈ لیٹو سمیت دیگر اسٹار بھہ جلوہ گرہیں.

    *ہالی ووڈ فلم فوکس باکس آفس پر پہلے نمبر پرآگئی

    یاد رہے کہ گزشتہ سال ول اسمتھ کی فلم فوکس نے ریلیز ہوتے ہی باکس آفس پر اجارہ داری قائم کرلی تھی.

  • سائنس فکشن فلم  ’اسٹار ٹریک بی یونڈ‘ نے باکس آفس پردھوم مچادی

    سائنس فکشن فلم ’اسٹار ٹریک بی یونڈ‘ نے باکس آفس پردھوم مچادی

    لاس اینجلس : ہالی ووڈ کی سائنس فکشن ’اسٹار ٹریک بی یونڈ‘ نے ریلیز کے پہلے ہی ہفتے میں باکس پر تہلکہ مچادیا.

    تفصیلات کے مطابق جسٹن لِین کی ہدایت کار ی میں بنے والی بالی ووڈسائنس فکشن فلم’اسٹار ٹریک بی یونڈ‘ کی کہانی انسانوں اور خلائی مخلوق کی جنگ کے گرد گھومتی ہے.

    بالی ووڈ سائنس فکشن فلم نے اپنے ریلیز کے پہلے ہفتے میں ہی انسٹھ اعشاریہ چھ ملین ڈالر کما کر باکس آفس پر دھوم مچادی،فلم میں مرکزی کردار کرس پائن،زو سیلنڈرا، اور کارل اربن اداکررہے ہیں.

    *لاس اینجلس: ’’دی سیکرٹ لائف آف پیٹس‘‘ نے امریکی باکس آفس پردھوم مچادی

    یاد رہے کہ گذشتہ ہفتے’دی سیکریٹ لائف آف پیٹس‘ امریکی باکس آفس پردھوم مچادی تھی،پالتو جانوروں نے نٹ کھٹ شرارتون سے شائقین کے دل جیت لیےفلم نے ریلیز کے پہلے ہفتے ایک سو تین ملین ڈالر کمائے.

    واضح رہے کہ رواں ہفتے ’دی سیکریٹ لائف آف پیٹس‘ انتیس اعشاریہ تین ملین ڈالرزکا بزنس کرکے باکس آفس پر دوسرے اور ’گھوسٹ بسٹرز‘ اکیس اعشاریہ چھ ملین ڈالرز کماکر تیسرے نمبر پرآگئی.

  • لاس اینجلس : فوجی معلومات کی ہیکنگ پر چینی تاجر کو چار سال قید

    لاس اینجلس : فوجی معلومات کی ہیکنگ پر چینی تاجر کو چار سال قید

    لاس اینجلس : امریکہ میں حساس نوعیت کی فوجی معلومات ہیک کرنے کے جرم میں چینی تاجر کو تقریبا چار برس قید کی سزا سنائی گئي.

    تفصیلات کے مطابق چینی تاجر سو بن نے امریکہ میں حساس نوعیت کی فوجی معلومات ہیک کرنے کا اعتراف کیا کہ 2008 اور 2014 کے درمیان اس نے امریکہ کی بعض دفاعی کمپنیوں سے ڈیٹا چرانے میں چینی فوج کے ہیکرز کے ساتھ تعاون کیا تھا.

    ہیکنگ میں معاونت پر لاس انجلیس کی عدالت نے چینی شہری کو چیالیس ماہ کی قید کی سزا کے ساتھ ہی دس ہزار ڈالر کا جرمانہ بھی عائد کیا ہے.

    ہیکنگ کے اس واقعے میں ان ایئر کرافٹ کے متعلق حساس معلومات کو نشانہ بنایا گيا تھا جنہیں امریکہ نے چینی فوج کو فروخت کے لیے پیش کش کی تھی.

    سو بن نے کہا کہ انہوں نے ایسا اپنے ذاتی مالی فائدے کے لیے کیا تھا اور انھوں نے چینی ہیکرز کو ایسی معلومات مہیا کی تھیں کہ کس شخص، کمپنی یا پھر ٹیکنالوجی کو وہ نشانہ بنائیں.

    یاد رہے کہ چین نے 2015 میں امریکہ کی جانب سے لسٹ فراہم کرنے کے بعد بعض ان ہیکرز کو گرفتار بھی کیا تھا جنہوں نے حساس نوعیت کی معلومات کو چوری کرنے کی کوشش کی تھی.

    واضح رہے کہ چینی تاجر سو بن کو 2014 میں کینیڈا سے گرفتار کیا گیا تھا اور پھر امریکہ کے حوالے کیا گيا تھا.

  • لاس اینجلس : امریکا میں سڑکیں بجلی پیدا کریں گی

    لاس اینجلس : امریکا میں سڑکیں بجلی پیدا کریں گی

    لاس اینجلس : امریکا دنیا کا وہ پہلا ملک بننے جا رہا ہے جس کی سڑکیں بھی بجلی پیدا کریں گی.

    تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست میسوری میں ایک سڑک پر سولر پینلز کا فرش بچھایا جا رہا ہے جسے روٹ 66 کا نام دیا گیا ہے،اس کام کورواں سال مکمل کرنے کا ارادہ ظاہر کیا جا رہا ہے.

    یہ پینل سورج کی روشنی سے بجلی پیدا کریں گے جس سے سردیوں میں نہ صرف سڑک پر سے برف کو پگھلا کر ٹریفک کو رواں دواں رکھا جا سکے گا بلکہ سڑکوں کو تقسیم کرنے والی لائنوں کو پینٹ کرنے کے کام سے بھی جان چھوٹ جائے گی.

    یعنی جہاں لائن لگانا ہوئی وہاں لیڈ لائٹس جگمگا اٹھیں گی جس سے نہ صرف ٹریفک کی روانی میں آسانی پیداکی جا سکے گی بلکہ جہاں چاہیں پارکنگ ایریا بھی بنایاجا سکے گا.

    اس کے علاوہ حالات کے مطابق ٹریفک احکامات بھی سڑک پر ہی جاری کیے جا سکیں گے اور ہاں یہ سولر پینل اس قدر مضبوط ہیں کہ کسی بھی بڑے ٹرالر کا بوجھ اٹھا سکتے ہیں.

  • لاس اینجلس: ’’دی سیکرٹ لائف آف پیٹس‘‘ نے امریکی باکس آفس پردھوم مچادی

    لاس اینجلس: ’’دی سیکرٹ لائف آف پیٹس‘‘ نے امریکی باکس آفس پردھوم مچادی

    لاس اینجلس : ’’دی سیکرٹ لائف آف پیٹس‘‘،امریکی باکس آفس پر چھاگئی،پالتو جانوروں نے نٹ کھٹ شرارتون سے شائقین کے دل جیت لیےفلم نے ریلیز کے پہلے ہفتے ایک سو تین ملین ڈالر کما لیے.

    تفصیلات کے مطابق ہالی ووڈ فلم ’’دی سیکرٹ لائف آف پیٹس‘‘ نے امریکی باکس آفس پردھوم مچادی،نٹ کھٹ شرارتوں سے بھرپورفلم سیکریٹ لائف آف پیٹس نے باکس آفس پرسب کی چھٹی کردی اور پہلے ہی ہفتے ایک سو تین ملین ڈالر کما کر باکس آفس پر پہلی پوزیشن حاصل کر لی.

    رواں ہفتے امریکی باکس آفس پر دوسرے نمبر رہی ایکشن سے بھرپور فلم ’’لیجنڈ آف ٹارزن‘‘ جس نے دوسرے ہفتے میں مزید بیس ملین ڈالر کمائے.

    اینی میٹڈ فلم’ ’ فائنڈنگ ڈوری“ اس ہفتے بھی شائقین کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب رہی،اور مزید بیس ملین ڈالر کما کر باکس آفس پر تیسری پوزیشن پر آگئی .

  • لاس اینجلس : ہالی ووڈ فلم ایکولز کا رنگارنگ پریمیئر

    لاس اینجلس : ہالی ووڈ فلم ایکولز کا رنگارنگ پریمیئر

    لاس اینجلس : ہالی ووڈ کی نئی سائنس فکشن فلم ایکولز کالاس اینجلس میں رنگارنگ پریمئیر ہوا،ریڈ کارپیٹ پر فلمی ستاروں کی آمد نے تقریب کو چار چاند لگادیئے.

    تفصیلات کلے مطابق ہالی ووڈ فلم ایکولز کا لاس اینجلس میں رنگا رنگ پریمئیر ہوا،ہالی ووڈ کے ستاروں کی آمد نے تقریب کو چار چاند لگادیے،فلم ایکولزکی کہانی ایک ایسی دنیا کے گردگھومتی ہے جہاں انسان احسا سات سے محروم ہوتے ہیں ، نہ محبت ہوتی ہے نہ ہی نفرت ہوتی ہے.

    ایسے میں احساسات سے محروم اس دنیا میں اس وقت بدلتا ہے جب سیلاس اور نیا ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہوجاتے ہیں.

    فلم کے پریمیئر سے قبل فلمی ستاروں نے ریڈ کارپیٹ پر جلوے بکھیرے اور اپنے مداحوں کو آٹوگراف دیئے.

    ہالی ووڈ فلم میں سیلاس کا کردار ہالی ووڈ اداکار نکولس ہالٹ اور نیا کا کردار کرسٹین اسٹیورٹ نبھارہی ہیں.

  • ہالی ووڈ: نئی ایکشن فلم انڈیپنڈنس ڈے ریسرجنس کارنگارنگ پریمیئر

    ہالی ووڈ: نئی ایکشن فلم انڈیپنڈنس ڈے ریسرجنس کارنگارنگ پریمیئر

    لاس ایجلنس : ہالی ووڈ کی نئی ایکشن فلم انڈیپنڈنس ڈے ریسرجنس کا لاس اینجلس میں کارنگا رنگ پریمیئر ہوا،ریڈ کارپیٹ پر فلمی ستاروں کی آمد نے تقریب کو چار چاند لگادیے.

    تفصیلات کے مطابق انیس سو چھیانوے میں بننے والی فلم انڈیپنڈنس ڈے ریسرجنس کا یہ سیکوئل ہے،جسے نمائش کےلیے امریکی سینماگھروں میں پیش کردیا گیاہے.

    فلم کی نمائش سے قبل لاس اینجلس میں اس کا رنگارنگ پر یمیئر ہوا،جس میں ہدایت کار رونالڈ ایمی رچ سمیت فلم میں مرکزی کردار اداکرنے والے ستارے شریک ہوئے،

    ہالی ووڈ فلم کی کہانی ایسی خلائی مخلوق کے گرد گھوم رہی ہے جو دنیا پر قابض ہونے کی خواہش مند ہوتی ہے.

  • ہالی ووڈ:اینیمیٹڈ فلم فائنڈنگ ڈوری نے باکس آفس پر دھوم مچادی

    ہالی ووڈ:اینیمیٹڈ فلم فائنڈنگ ڈوری نے باکس آفس پر دھوم مچادی

    لاس اینجلس: نارتھ امریکن باکس پر اینیمیٹڈ فلم فائنڈنگ ڈوری ریکارڈبزنس کرکے سرفہرست آگئی.

    تفصیلات کے مطابق اینڈریو اسٹینٹن کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم 2003میں ریلیز ہونے والی فلم فائنڈنگ نیمو کا سیکوئل ہے جس میں ڈوری اپنی گمشدہ خاندان کو ڈھونڈتی دکھائی دے رہی ہے.

    فلم فائنڈنگ ڈوری نے ریلیز کے پہلے ہفتے میں ہی تیرہ کروڑ باسٹھ لاکھ ڈالر کماکر باکس آفس پر کامیابی کے جھنڈے گاڑ دیے ہیں.

    امریکی باکس آفس پر ایکشن مووی سینٹرل انٹیلیجنس تین کروڑ پینتالیس لاکھ ڈالر کماکر دوسرے اور خوف و دہشت سےبھرپور فلم دی کنجیورنگ ٹو ایک کروڑ چھپن لاکھ ڈالر کماکر رواں ہفتے دوسری سے تیسری پوزیشن پر آگئی ہے.