Tag: لاس اینجلس

  • ہالی ووڈفلم دی بگ فرینڈلی جائینٹ کا نیاٹریلر جاری

    ہالی ووڈفلم دی بگ فرینڈلی جائینٹ کا نیاٹریلر جاری

    لاس اینجلس:ہالی ووڈ کی ایڈونچر سے بھرپور نئی فینٹسی ایڈونچر فلم’’دی بگ فرینڈلی جائینٹ‘‘کا نیا ٹریلر جاری کر دیا گیا.

    تفصیلات کے مطابق اسٹیون اسپیلزبرگ کی ڈائریکشن میں بننے والی اس فلم کی کہانی صو فی نامی ایک ایسی لڑکی کے گِرد گھوم رہی ہے جس کی دوستی دنیا پر حملہ آور ہونیوالے آدم خور دیو سے ہو جاتی ہے.

    والٹ ڈزنی پکچرز اور ریلائینس انٹرٹینمنٹ کے اشتراک سے تیار ہونےوالی یہ فلم آئندہ ماہ یکم جولائی کوسینماگھروں کی زینت بنےگی.

  • ہالی ووڈفلم دی کنجرنگ ٹو باکس آفس پرچھاجانے کےلیے تیار

    ہالی ووڈفلم دی کنجرنگ ٹو باکس آفس پرچھاجانے کےلیے تیار

    لاس اینجلس : ہالی ووڈ کی نئی ہارر فلم دی کنجرنگ ٹودو دنوں میں پینتیس ملین ڈالر سے زائد کا بزنس کرچکی ہے فلم کا رواں ہفتے باکس آفس پر پہلی پوز یشن پر آنے کاامکان ہے.

    تفصیلات کے مطابق ہالی ووڈ کی خوف و دہشت سے بھر فلم دی کنجرنگ ٹو نے اپنی ریلیز کے دو دنوں میں اب تک پینتیس ملین ڈالر سے زائد کا بزنس کرچکی ہے.

    ہالی ووڈ فلم کی ٹکٹوں کی ریکارڈ سیل دیکھتے ہوئے کہا جارہا ہے کہ فلم دی کنجرنگ ٹو اس ہفتے نارتھ امریکن باکس آفس پر نمبر ون پوزیشن پر آجائے گی.

    جیمز وین کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم دوہزار تیرہ کی خوف سے بھرپور فلم دی کنجرنگ کا دوسرا حصہ ہے.

    اس ہفتے نارتھ امریکن باکس آفس پرہالی ووڈ فلم یو سی می ٹو دوسرے اور وار کرافٹ کا تیسرے نمبر پر آنے کا امکان ہے.

  • امریکی باکس آفس پر فلم ‘ٹین ایج میوٹنٹ ننجا آوٹ آف دا شیڈوز’ کا راج

    امریکی باکس آفس پر فلم ‘ٹین ایج میوٹنٹ ننجا آوٹ آف دا شیڈوز’ کا راج

    لاس اینجلس:شرارتی ننجا ٹرٹلزکی حرکتیں سب کو بھاگئیں،’ٹین ایج میوٹنٹ ننجا آوٹ آف دا شیڈوز’ رواں ہفتے امریکی باکس آفس پر پہلے نمبر پر آگئی.

    تفصیلات کے مطابق تین جون کو ریلیز ہونے والی فلم ‘ٹین ایج میوٹنٹ ننجا آوٹ آف دا شیڈوزنے سب کو پیچھے چھوڑ دیا،ریلیز کے پہلے ہفتے ہی فلم نےباکس آفس پرتین کروڑ پچاس لاکھ ڈالرزکےساتھ پہلی پوزیشن حاصل کرلی.

    ڈیوگرین کی ہدایت کاری میں بننے والی بڑے بجٹ کی فلم کی کہانی ایسے ٹرٹلز کے گرد گھومتی ہے جو دنیا کو تباہی سے بچانے کےلیے میدان میں آجاتے ہیں.

    پیراماؤنٹ پکچرز کے بینر تلے بننے والی اس فلم میں مرکزی کردار ایک بار پھرہالی ووڈ سپر اسٹار میگن فاکس نبھا رہی ہیں جبکہ دیگر اداکاروں میں اسٹیفن آمل، وِل آرنٹ، ولیم فچنر اور ٹیلر پیری سمیت دیگر شامل ہیں.

    رواں ہفتے باکس آفس پر دوسرے نمبر پر ہالی وڈ ایکشن فلم ’ایکس مین ۔ ایپوکلپس رہی جس نے دو کروڑ تیس لاکھ ڈالر کمائے،رومانوی فلم ‘می بفور یو’ ایک کروڑ اسی لاکھ کماکر تیسرے نمبر پر رہی.

  • فلم دی سیکریٹ لائف آف پیٹس کی نمائش 8جولائی سے کی جائے گی

    فلم دی سیکریٹ لائف آف پیٹس کی نمائش 8جولائی سے کی جائے گی

    لاس اینجلس : اینیمٹیڈ فلم دی سیکریٹ لائف آف پیٹس کی نمائش 8جولائی سے کی جائے گی۔

    maxresdefault (2)

    تفصیلات کے مطابق ہالی ووڈ کی اینیمٹیڈ فلم دی سیکریٹ لائف آف پیٹس آٹھ جولائی کو نمائش کیلئے پیش کی جائے گی ۔ فلم کی کہانی گھریلو پالتو جانوروں کے گرد گھومتی ہے۔

    maxresdefault

    کتے، بلی، خرگوش اور بہت سے پالتوں جانوروں کی چلبلی حرکتوں اور شرارتوں سے بھرپور فلم ، دی سیکریٹ لائف آف پیٹس دھوم مچانے آرہی ہے۔

    SurprisedThumb_600x324-1-600x324

    فلم آٹھ جولائی کو سینما گھروں کو سینما گھروں پر لگائی جائے گی، فلم میں گھریلو پالتوجانوروں کے مسائل کی بھر پور عکاسی کی گئی ہے اور انسانوں کو بتایا گیا ہے کہ جانوروں سے اچھا سلوک کریں۔

    TheSecretLifeofPets_article_story_large

    فلم کی کہانی میں ایک شخص میکس اس وقت اپنے پالتو جانور کو نظر انداز کرنے لگتا ہے جب اس کے پاس دوسرا پالتو جانور آجاتا ہے۔

    The-Secret-Life-of-Pets-trailer

    اس بات پر دونوں جانوروں کی ایک دلچسپ  جنگ شروع ہو جاتی ہے۔ جانوروں کی شرارتی لڑائی کے گرد گھومتی کہانی پر مبنی اینیمٹیڈ فلم دی سیکریٹ لائف آف پیٹس آٹھ جولائی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

    maxresdefault (1)

  • امریکی باکس آفس پر فلم دی اینگری برڈز نے تہلکہ مچا دیا

    امریکی باکس آفس پر فلم دی اینگری برڈز نے تہلکہ مچا دیا

    لاس اینجلس : تھری ڈی اینی میٹڈ فلم ”دی اینگری برڈز” کا باکس آفس پر راج، ”کیپٹن امریکا سول وار” کو دوسرے نمبر پر دھکیل دیا.

    تفصیلات کے مطابق ہالی ووڈ کی اینی میٹڈ فلم دی اینگری برڈز نےشائقین فلم کے دل موہ لیے،فلم نے ریلیز کے پہلے ہفتے میں ہی انتالیس ملین ڈالرز زسمیٹ لیے اور فلم باکس آفس پر پہلے نمبر پر آگئی ہے.

    فلم اینگر ی بڑدز کی کہانی ایسے شرارتی پرندوں کے اردگرد گھومتی ہے،جن کی نٹ کھٹ شرارتیں اور لڑائیاں دیکھنے والوں کو محظوظ کرتے دکھائے دیں گی.

    واضح رہے کہ سپرو ہیروز پر منبی فلم ”کیپٹن امریکا سول وار” کا سحربھی شائقین فلم پر تاحال برقرار ہے فلم نے اس ہفتے بھی ریکارڈ بزنس کرکے دوسرے جبکہ ”نیبرز ٹو” تیسرے نمبر پر رہی۔

  • فلم ’’انڈیپینڈنس ڈے ریسرجنس‘‘کے ٹریلر نے دھوم مچادی

    فلم ’’انڈیپینڈنس ڈے ریسرجنس‘‘کے ٹریلر نے دھوم مچادی

    لاس اینجلس : ہالی ووڈ کی ایکشن سے بھرپور سائنس فکشن ایڈونچر فلم ’’انڈیپینڈنس ڈے ریسرجنس‘‘ کے نئے ٹریلرنے دھوم مچادی۔

    خلائی مخلوق اور انسانوں کے درمیان چھڑنے والی جنگ جو سب کو دنگ کردے گی، سائنس فکشن ایڈونچر فلم ’’انڈیپینڈنس ڈے،ریسرجنس‘‘ کے نئے ٹریلر نے دھوم مچادی۔

    سنسنی خیز فلم کی کہانی دوسرے سیارے سے آنے والی خطرناک خلائی مخلوق کی ہے جو دنیا پر قبضہ کرنے کیلئے حملہ آور ہوتی ہے لیکن اسپیشل ٹاسک فورس اس کے مدمقابل آجاتی ہے۔

    دو سو ملین ڈالر کی لاگت سے بننے والی فلم میں اسپیشل افیکٹس اور جدید ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے، انیس سو چھیانوے میں بننے والی فلم انڈیپنڈنس ڈے کا یہ سیکوئل چوبیس جون کو سینما گھروں میں تہلکہ مچائے گا۔

  • فلم ’دی سیکرٹ لائف آف پیٹس‘8 جولائی کو نمائش کیلئے پیش کی جائیگی

    فلم ’دی سیکرٹ لائف آف پیٹس‘8 جولائی کو نمائش کیلئے پیش کی جائیگی

    لاس اینجلس : نٹ کھٹ شرارتوں سے بھری اینیمٹڈ فلم دی سیکریٹ لائف آف پیٹس بچوں کا دل لبھانے آرہی ہے، مذکورہ فلم آٹھ جولائی کو دنیابھرکےسینماگھروں میں پیش کی جائے گی.

    فلم میں نٹ کھٹ شرارتوں اور معصوم شکل کے ساتھ اسنوبال کی حرکتیں ایسی ہیں جو آپ کو حیران کردیں گی۔

    اینیمٹڈ فلم کی کہانی بھولے بھالے اسنوبال کے گرد کھومتی ہے جب وہ اپنے مالک کی پسندیدہ پالتو جانوروں کی فہرست سے نکال دیاجاتا ہے .

    فہرست سے نکالے جانے کے بعد وہ اپنے جیسے ہی انسان دوست،بےگھرجانوروں کی فوج بنانا شروع کردیتا ہے تاکہ وہ تمام خوشحال مالکان اوران کے پالتوجانوروں سے بدلا لے سکے۔

    کامیڈی سے بھرپور فلم بچوں کی گرمیوں کی چھٹیوں کا مزہ دوبالا کرنے آرہی ہے فلم آٹھ جولائی کو سینما گھروں کی زینت بنےگی۔

  • فلم ایلس تھرودی لوکنگ گلاس 27 مئی کو ریلیز ہوگی

    فلم ایلس تھرودی لوکنگ گلاس 27 مئی کو ریلیز ہوگی

    لاس اینجلس : والٹ ڈزنی کی فلم سیریز ایلس ان دی ونڈرلینڈ کی نئی اینیمیٹیڈ فلم رواں سال سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

    تفصیلات کے مطابق ننھے فلم بینوں کیلئے خوشخبری ہے کہ ایلس اور اس کی طلسماتی کہانی بڑے پردے پر ننھے شائقینوں کا دل لُوٹنے ایک بار پھر لوٹ رہی ہے۔

    والٹ ڈزنی کی فلم سیریز ایلس ان دی ونڈرلینڈ کے سیکول میں ایلس گلاس کے ذریعے ایک بار پھرجادوئی دنیا میں لوٹ جاتی ہے جہاں کی تمام چیزیں اُلٹی ہیں۔ وقت بھی ماضی میں جاتا ہے جہاں ایلس اور اس کے دوستوں کی جان کو خطرہ ہے۔

    اب دیکھنا یہ ہے کہ ایلس کس طرح اپنی اور اپنے دوستوں کی جان بچائے گی۔ ونڈرلینڈ فلم کے مرکزی کردار میاواسیکوسکا اور جانی ڈیپ سمیت تمام اداکارایک بار پھر ایک ساتھ جلوہ گر ہونگے۔

    سائنس فکشن، ایکشن اور ایڈونچر سے بھرپوراینیمیٹڈ فلم ایلس تھرو دی لوکینگ گلاس رواں سا ستائیس مئی کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

  • لاس اینجلس میں سجا اینیمیٹڈ فلم "دی گڈ ڈائناسار” کا گرین کارپٹ

    لاس اینجلس میں سجا اینیمیٹڈ فلم "دی گڈ ڈائناسار” کا گرین کارپٹ

    لاس اینجلس : اینیمیٹڈ فلم "دی گڈ ڈائناسار” کا گرین کارپٹ سجا جس میں فلمی ستاروں کی شرکت نے چا ر چاند لگا دئیے۔

    ڈائناسارز کی دنیا میں سیر کرنے کیلئے تیار ہوجائیں جہاں کوئی شکار بنے گا تو کوئی ڈائناسار کا یار بنے گا، انیمیٹڈ فلم دی گڈ ڈائناسار کا رنگا رنگ پرئیمیر لاس انجلس میں ہوا، جہاں درختوں اور سبز کارپٹ سے سجی تقریب کو دیکھنے والوں نے خوب سراہا ۔

    فلم کی کہانی ایک ایسے لڑکے کے گرد گھومتی ہے جس کی دوستی حادثاتی طور پر ایک ڈائنا سار سے ہوجاتی ہے،ڈائنا سار اورننھے بچے کی دلچسپ دوستی پر مبنی کامیڈی سے بھرپور اینیمیٹڈ فلم پچیس نومبر کو سینما گھروں میں ریلیز کی جائیگی۔

  • فلم اسپیکٹر کا دوسرے ہفتے بھی باکس آفس پر ریکارڈ توڑ بزنس جاری

    فلم اسپیکٹر کا دوسرے ہفتے بھی باکس آفس پر ریکارڈ توڑ بزنس جاری

    لاس اینجلس : باکس آس پر ایک بار پھر جیمز بانڈ کے ایکشن نے تہلکہ مچادیا۔ فلم نے شائقین کا دل ایسا جیتا کہ بزنس کے ریکارڈ ٹوٹ گئے۔

    تفصیلات کے مطابق باکس آفس پر جیمز بانڈ کے ایکشن نے دھوم مچادی۔ فلم اسپیکٹر کا دوسرے ہفتے بھی باکس آفس پر ریکارڈ توڑ بزنس جاری ہے۔

    ایکشن، ماردھاڑ اورجمزباونڈ کی بہترین اداکاری نے سنیما گھروں میں ایسی دھاک بٹھائی کہ ٹکٹ تو ہاتھوں ہاتھ بک رہے ہیں اور ہر شو ہاؤس فل ہے۔

    فلم اسپیکٹر اب تک ایک سو تیس ملین ڈالر کا بزنس کرچکی ہے، جبکہ انیمٹڈ کردار اسنوپی کی فلم پینٹس بھی شائقین کو بھاگئی اور دوسرے ہفتے بھی باکس آفس پر دوسری پوزیشن برقرار ہے۔

    فلم نے دو ہفتوں میں بیاسی ملین ڈالر کا بزنس کیا، باکس آفس پر کامیڈی سے بھرپور فلم لو دی دی کوپرز (love the coopers) نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ جس نے باکس آفس پر ریلیز ہوتے ہی آٹھ ملین ڈالر کمائے۔