Tag: لاش

  • 19 سالہ لڑکی کی کھیتوں سے تشدد زدہ لاش برآمد، زیادتی کا شبہ

    19 سالہ لڑکی کی کھیتوں سے تشدد زدہ لاش برآمد، زیادتی کا شبہ

    بھارت میں خواتین کی عصمت دری کے واقعات میں ہر گزرتے دن کے ساتھ مزید اضافہ ہوتا جارہا ہے، اترپردیش میں ایک دلت 19 سالہ لڑکی کی نیم برہنہ لاش ملنے کے بعد خوف و ہراس پھیل گیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اطلاع ملنے پر پولیس اور فارنسک ٹیم پہنچ گئی اور تفتیش شروع کردی۔ ایس پی بھی موقع پر پہنچے اور مقامی لوگوں سے پوچھ گچھ کے بعد لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے روانہ کردیا گیا۔

    رپورٹس کے مطابق معاملے کی تحقیقات کے لئے پولیس کی 5 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ یہ واقعہ گونڈہ ضلع کے کوتوالی دیہات تھانہ علاقہ کے پورے للک گاؤں میں رونما ہوا ہے۔

    مقتولہ کی شناخت 19 سالہ لڑکی جیوتی پاسوان کے نام سے ہوئی ہے، متوفی کے والد پجاری پاسوان نے بتایا کہ لڑکی صبح کھیت میں گئی تھی۔ جمعہ کی شام اس کی لاش دھان کے کھیت سے ملی۔ لڑکی کے جسم پر زخموں کے نشانات ہیں۔

    اس کے گلے میں دوپٹہ لپٹا ہوا ہے اور اس کے کپڑے بھی پھٹے ہوئے ہیں۔ لڑکی کی لاش نیم عریاں حالت میں ملی۔ اس سے جنسی زیادتی اور قتل کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔

    والد کے مطابق ہم نے تلاش شروع کی تو بیٹی دھان کے کھیت میں خون آلود حالت میں ملی۔ باپ نے زور زور سے رونا شروع کیا تو گاؤں والے جمع ہوگئے، پولیس کو فوری طور پر معاملے کی اطلاع دی گئی۔ پولیس اہلکار بھی موقع پر پہنچ گئے اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔

    نوجوان لڑکی اور لڑکے کی تشدد زدہ لاشیں پہاڑ سے برآمد

    پولیس کے مطابق کوتوالی دیہات تھانہ علاقہ کے تحت پورے للک گاؤں میں دھان کے کھیت میں ایک لڑکی کی لاش ملی ہے۔ اس کے بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش کی۔

    فرانزک ٹیم نے شواہد بھی اکٹھے کر لیے ہیں۔ پولیس کی 5 ٹیمیں واقعہ کی تحقیقات کے لیے تعینات کر دی گئی ہیں۔ ملزمین کو جلد از جلد گرفتار لیں گے۔

  • 17 دن کی بچی گھر سے اچانک غائب، لاش کہاں سے ملی؟ سنسنی خیز واردات

    17 دن کی بچی گھر سے اچانک غائب، لاش کہاں سے ملی؟ سنسنی خیز واردات

    17 دن کی معصوم بچی اچانک گھر کے اندر ہی لاپتہ ہو گئی اور جب اس کی ڈھونڈ مچی تو تلاش کے بعد لاش کی صورت میں ملی۔

    یہ افسوسناک واقعہ بھارتی ریاست راجھستان میں پیش آیا۔ جہاں 17 دن کی معصوم کلی بن کھلے مسل دی گئی۔ نوزائیدہ بچی گھر سے اچانک غائب ہوگئی اور جب اس کی تلاش کی گئی تو گھر کے پانی کے ٹینک سے اس کی لاش ملی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق نشا نامی خاتون گھر میں اپنی 17 دن کی معصوم بچی سونیا اور بڑی بیٹی کے ساتھ موجود تھی جب کہ دیگر گھر والے فصل کی کٹائی کے لیے کھیتوں میں گئے ہوئے تھے۔

    ایک گھنٹے بعد نشا نے گھر کے دیگر افراد کو فون کر کے روتے ہوئے یہ روح فرسا خبر سنائی کہ سونیا گھر سے غائب ہو گئی ہے۔

    یہ اطلاع ملتے ہی گھر والے کھیت سے واپس آئے اور کافی دیگر گھر اور اطراف میں تلاش کیا، تاہم اس کا کچھ پتہ نہ چلا۔ اس کے بعد پولیس کو بچی کی گمشدگی کی اطلاع دی گئی۔

    پولیس کے پہنچنے کے بعد جب گھر میں پانی کے ٹینک کا ڈھکن کھولا گیا تو وہاں معصوم سونیا کی لاش تیرتی ہوئی ملی۔ پولیس نے لاش کو تحویل میں لینے کے بعد اسپتال سے پوسٹمارٹم کرا کے لاش ورثا کے حوالے کر دی۔

    پولیس اس کی مختلف زاویوں سے تحقیقات کر رہی ہے اور اس بات کا سراغ لگا رہی ہے کہ بچی پانی کے ٹینک کے اندر کیسے پہنچی۔

    تاہم اس حوالے سے اب تک کسی کو حراست میں لیے جانے کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں۔

    https://urdu.arynews.tv/wife-burns-husband-alive-over-property/

  • دریا سے ملنے والی لاش لاپتا برطانوی باکسر کی نکل آئی

    دریا سے ملنے والی لاش لاپتا برطانوی باکسر کی نکل آئی

    لندن: سمرسٹ سے تعلق رکھنے والے نوجوان برطانوی آئرس کی لاش ایک دریا سے مل گئی ہے۔

    برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق 3 مارچ کو سمرسٹ میں دریا سے ملنے والی لاش کے بارے میں حکام نے بتایا ہے کہ وہ 22 سالہ جیک آئرس کی ہے۔

    پولیس حکام کے مطابق جیک آئرس پیر 3 مارچ کو لاپتا ہوا تھا، اور اس کی لاش 12 گھنٹے سے بھی کم عرصے بعد دریا سے مل گئی تھی، ایک راہگیر نے پولیس کو فون کر کے پانی میں لاش کی موجودگی کی اطلاع دی تھی۔

    اگرچہ پوسٹ مارٹم سے پتا چلا ہے کہ موت کی بنیادی وجہ ڈوبنا ہے، تاہم سمرسیٹ پولیس کا کہنا ہے کہ موت غیر واضح ہے، اس لیے عوام سے مزید معلومات کی فراہمی کی اپیل کی گئی ہے، پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیجز کی تلاش بھی شروع کر دی ہے، اور سڑک سے گزرنے والی گاڑی مالکان سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ ڈیش کیم چیک کر کے دیکھیں تاکہ پتا چلے کہ آخری لمحات میں باکسر کے ساتھ کیا ہوا تھا۔


    فرانس کے مایہ ناز فٹبالر ایمباپے کے مداحوں کیلیے اچھی خبر


    ان کے غم زدہ اہل خانہ نے ایک بیان میں کہا کہ کوئی بھی چیز ان کے جذبات کا اظہار نہیں کرسکتی، جیک ایک بیٹا، پوتا، بھائی، کزن، بھتیجا، اور عزیز دوست تھا۔

    پولیس نے بیان میں یہ بھی کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ کوئی بھی چیز جیک کو دوبارہ زندہ نہیں کرے گی، لیکن ہم صرف ان وجوہ کو سمجھنے کی کوشش کرنا چاہتے ہیں جن کی وجہ سے اس کی موت واقع ہوئی۔

  • نیب افسر کی اسلام آباد کے گیسٹ ہاؤس سے لاش برآمد

    نیب افسر کی اسلام آباد کے گیسٹ ہاؤس سے لاش برآمد

    اسلام آباد : نیب کے افسر کی اسلام آباد کے گیسٹ ہاؤس سے لاش برآمد ہوئی ، موت کی اصل وجوہات جاننے کے لیے مختلف زاویوں سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق نیب کے افسر وقاص احمد کی اسلام آباد کے گیسٹ ہاؤس سے لاش برآمد ہوئی ہے۔

    پولیس ذرائع نے بتایا کہ نیب آفیسر کی لاش گیسٹ ہاؤس کے کمرہ کا دروازہ توڑ کر نکالی گئی تاہم لاش کو قبضے میں لیکر پوسٹمارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دی گئی۔

    متوفی آفیسر تھانہ آبپارہ کی حدود جی سکس فور میں واقع گیسٹ ہاؤس میں مقیم تھے تاہم پوسٹمارٹم رپورٹ میں متوفی نیب آفیسر کی موت کی اصل وجہ سامنے آئے گی۔

    متوفی کے اہلخانہ نے ابھی تک پولیس کو کسی قسم کی کارروائی کی تحریری درخواست نہیں دی۔

    ذرائع نے انکشاف کیا کہ احمد کا تعلق لاہور سے ہے اور وہ اس سے قبل اوگرا کیس میں تفتیشی افسر کے طور پر کام کر چکے ہیں۔

    ان کی اچانک اور پراسرار موت کے بعد ان کی موت کی اصل وجوہات جاننے کے لیے مختلف زاویوں سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

  • شیری بیباس کا معاملہ، حماس کی دی ہوئی نئی لاش اسرائیل پہنچ گئی

    شیری بیباس کا معاملہ، حماس کی دی ہوئی نئی لاش اسرائیل پہنچ گئی

    تل ابیب: شیری بیباس کی لاش کی حوالگی کے معاملے میں گڑبڑ سامنے آنے کے بعد حماس کی دی ہوئی نئی لاش اسرائیل پہنچ گئی ہے، حماس نے جمعہ کو شیری بیباس کی لاش ریڈ کراس کے حوالے کی تھی۔

    بی بی سی کے مطابق اسرائیلی یرغمالی شیری بیباس کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ جمعہ کو حماس کی جانب سے حوالے کی گئی لاش پہنچ گئی ہے، اسرائیل کے فرانزک حکام لاش کا معائنہ کر رہے ہیں، لیکن ابھی تک شناخت کی تصدیق نہیں کر پائے ہیں۔

    اسرائیل کا کہنا ہے کہ حماس کی جانب سے دی ہوئی شیری بیباس کی لاش کی تحقیقات جاری ہیں، الجزیرہ کے مطابق حماس کے عسکری ونگ قسام بریگیڈز نے کہا ہے کہ لاش میں گڑبڑ اس لیے ہوئی کہ اسرائیلی فضائی حملے کی وجہ سے ملبے میں شیری بیباس کی لاش دیگر انسانی باقیات کے ساتھ خلط ملط ہو گئی تھی۔ اسرائیل نے گزشتہ روز کہا تھا کہ حماس کی جانب سے جمعرات کو ان کے حوالے کی گئی لاش شیری بیباس کی نہیں بلکہ کسی نامعلوم خاتون کی تھی۔

    حماس کے عہدیدار نے شیری بیباس کی لاش کی واپسی کے سلسلے میں گڑبڑ کا ذمہ دار نیتن یاہو کو ٹھہرایا، طاہر النونو نے ہم واضح طور پر کہتے ہیں کہ ہم معاہدے کے پابند ہیں، غلطیاں ہو سکتی ہیں، ہم اس معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں، حماس نے جنگ بندی کے بدلے جنگ کے شروع میں قیدیوں کو رہا کرنے کی پیش کش کی تھی لیکن نیتن یاہو نے اس تجویز کو مسترد کر دیا تھا، اس وقت تمام یرغمالی زندہ تھے۔

    کسی اسرائیلی کی لاش رکھنے میں کوئی دلچسپی نہیں، حماس کا اسرائیل کو جواب

    حماس کے عہدیدار نے نیتن یاہو پر نومبر 2023 میں پہلی جنگ بندی میں توسیع کرنے سے انکار کرنے پر بھی تنقید کی، اگر وہ انکار نہ کرتے تو یرغمالیوں کی واپسی ممکن ہو جاتی، جن میں ہلاک ہونے والے افراد بھی شامل ہیں۔

  • مصطفی عامر کی قبر کشائی کے بعد لاش تابوت میں ایدھی سرد خانے منتقل

    مصطفی عامر کی قبر کشائی کے بعد لاش تابوت میں ایدھی سرد خانے منتقل

    کراچی: مصطفیٰ عامر کی لاش قبر کشائی کے بعد ایدھی سردخانے منتقل کردی گئی، ڈی این کیلئے 11 نمونے حاصل کئے گئے ہیں ، جس سے شناخت ہوسکے گی کہ یہ لاش مصطفی کی ہے یا نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں قتل مصطفیٰ عامر کی قبر کشائی کا عمل مکمل کرلیا گیا ، ڈی این اے کے لیے مصطفیٰ کے جسم کے گیارہ نمونے حاصل کئے گئے ہیں۔

    مواچھ گوٹھ قبرستان میں قبرکشائی میڈیکل بورڈ اور جوڈیشل مجسٹریٹ کی موجودگی میں کی گئی، قبرکشائی کے بعدلاش کو تابوت میں منتقل کردیا گیا۔

    پوسٹ مارٹم کے بعد نمونے حاصل کی جائیں گے تاکہ وجہ موت کا تعین ہو سکے اور ڈی این اے کے نمونے بھی حاصل کی جائیں گے تاکہ اس بات کی تصدیق ہو سکے کہ لاش مصطفی عامر کی ہی ہے۔

    مصطفی عامر کی قبر کشائی کے بعد لاش ایدھی سرد خانے منتقل کی گئی جوڈیشل مجسٹریٹ پولیس سرجن اور پولیس کی نگرانی میں لاش کو ایدھی سرد خانے منتقل کیا گیا ہے۔

    خیال رہے حب پولیس کی جانب سے بارہ جنوری کو مصطفی کی لاش لاوارث قرار دے کر ایدھی حکام کے حوالے کی گئی تھی تاہم بعد زاں مصطفی کی لاش سولہ جنوری کو کیماڑی ایدھی قبرستان میں دفن کردی گئی تھی۔

  • افسوسناک واقعہ، دو بہنیں ایک ہفتے تک ماں کی لاش کے ساتھ رہتی رہیں

    افسوسناک واقعہ، دو بہنیں ایک ہفتے تک ماں کی لاش کے ساتھ رہتی رہیں

    بھارت میں تلنگانہ کے سکندرآباد میں ایک انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا، دو بہنیں ایک ہفتہ تک ماں کی لاش کے ساتھ رہنے پر مجبور ہوگئیں۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق تلنگانہ میں دونوجوان بہنوں کو ان کی مالی مشکلات کے باعث ایک ہفتے تک ماں کی لاش کے ساتھ رہنا پڑا، حکام نے مداخلت کرکے گھر سے خاتون کی لاش نکال کر آخری رسومات ادا کرائیں۔

    رپورٹس کے مطابق واراسی گوڈا کی رہنے والی ایک گھریلو خاتون گزشتہ ہفتے بیماری کے باعث چل بسی تھیں، ان کی بیٹیاں، 25 سالہ راولیکا، جو ایک ساڑھی کی دکان پر کام کرتی ہیں، اور 22 سالہ اشویتا، جو ایک ایونٹ پلانر ہیں، اپنی ماں کی آخری رسومات ادا کرنے کے قابل نہیں تھیں۔

    رپورٹس کے مطابق، والد نے 2020 میں تنازعات کے بعد علیحدگی اختیار کرلی تھی، ان کے پاس کوئی مالی مدد نہیں تھی، بہنیں الگ کمرے میں رہیں جبکہ کی والدہ کی لاش دوسرے کمرے میں موجود تھی۔

    صورتحال اس وقت سامنے آئی جب پڑوسیوں کو بدبو کا احساس ہوا اور پولیس کو اطلاع دی، اس کے بعد حکام نے جمعہ کو لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کیا۔

    پولیس کی جانب سے مداخلت سے قبل دونوں بہنوں نے اپنی والدہ کی آخری رسومات کے لیے ایک مقامی این جی او سے مدد طلب کی تھی، جس نے بودھن نگر پولیس اسٹیشن کو اطلاع دی۔ پولیس کی ٹیم نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

    دھند کے باعث کار نہر میں جا گری، 10افراد لاپتہ

    رپورٹس سے معلوم ہوتا ہے کہ مذکورہ خاندان صرف دو ماہ قبل ہی اس جگہ منتقل ہوا تھا، دونوں بہنوں نے عنبرپیٹ میں ایک رشتہ دار سے مدد کے لیے بھی رابطہ کیا تھا، مگر انھوں نے ان کی کال کا جواب نہیں دیا تھا۔

  • پولیس چوکی میں پوچھ گچھ کیلئے لائے گئے نوجوان کی لاش برآمد

    پولیس چوکی میں پوچھ گچھ کیلئے لائے گئے نوجوان کی لاش برآمد

    بھارت کے نوئیڈا میں پوچھ گچھ کے لیے لائے گئے نوجوان کی پولیس چوکی سے لاش برآمد ہونے پر پوری پولیس چوکی کو معطل کر دیا گیا۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق نوئیڈا پولیس کی حراست میں ایک نوجوان زندگی کی بازی ہار گیا، نوجوان کو تحقیقات کی غرض سے لایا گیا تھا، لیکن صبح اس کی لاش لٹکی ہوئی ملی۔ اہل خانہ نے پولیس پر سنگین الزامات لگائے جس کے بعد پوری پولیس چوکی کو معطل کر دیا گیا ہے۔

    انتظامیہ نے نوجوان کی موت کے معاملے پر فوری کارروائی کرتے ہوئے پوری پولیس چوکی کو معطل کر دیا ہے۔ نوجوان کو پولیس نے لڑکی کے معاملے میں بدھ کی رات کو گرفتار کیا تھا۔

    نجی اسکول کی پرنسپل نے 4 سالہ بچے کی جان لے لی، لاش گٹر سے برآمد

    مقتول کے بھائی نے میڈیا کو بتایا کہ پولیس والوں نے اس کے بھائی کو چھوڑنے کے لئے مبینہ طور پر 5 لاکھ روپے کا مطالبہ کیا تھا۔

  • یونیورسٹی کے لاپتہ ہونے والے طالب علم کی لاش کہاں سے ملی؟

    یونیورسٹی کے لاپتہ ہونے والے طالب علم کی لاش کہاں سے ملی؟

    اس ماہ کے شروع میں لاپتہ ہونے والے یونیورسٹی کے نوجوان طالب علم ریلی اسٹرین کی لاش پولیس کو مل گئی۔

    سیکیورٹی حکام کو حال ہی میں یونیورسٹی آف میسوری کے 22 سالہ طالب علم ریلی اسٹرین کی لاش ملی ہے، اس ماہ کے شروع میں نیش وِل شہر کے ایک بار سے طالب علم کو نکال دی گیا تھا جس کے بعد سے وہ لاپتہ ہو گیا تھا۔

    میٹروپولیٹن نیش وِل پولیس کے مطابق جمعہ 22 مارچ کو مغربی نیش وِل میں دریائے کمبرلینڈ سے لڑکے کی باقیات برآمد کی گئیں۔ دریا میں گھومنے والے کچھ افراد نے ریلی کی لاش کو دیکھا اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو آگاہ کیا۔

    حکام کے مطابق تفتیش کاروں نے متاثرہ شخص کی شناخت اسٹرین کے طور پر کی ہے، اس نے وہی قمیض اور گھڑی پہن رکھی تھی جس پہنے ہوئے وہ لاپتہ ہوا تھا۔

    پولیس کو بظاہر کوئی مشتبہ علامت نظر نہیں آئی لیکن لاش کے پوسٹ مارٹم کے نتائج آنا ابھی باقی ہیں۔ اسٹرین کے اہل خانہ کو اس دریافت کے بارے میں مطلع کر دیا گیا ہے۔

    ذرائع ابلاغ کے مطابق اسٹرین 8 مارچ کو لاپتہ ہوا تھا جب وہ نیش وِل دوستوں سے ملنے گیا تھا۔ اگلی صبح، اس کے ایک دوست نے پولیس کو کال کی وہ لاپتہ ہوگیا ہے۔

    اسٹرین لیوک برائن کے بار میں تھا جہاں سے اسے باہر نکال دیا گیا۔ وہاں لگے ایک قریبی ویڈیو کیمرے کی فوٹیج میں مبینہ طور پر اسٹرین کو ٹھوکر کھا کر زمین پر گرتے اور پھر اٹھ کر چلے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

    پولیس کے مطابق اس کے لاپتہ ہونے کے چند دن بعد، دو ٹک ٹاکرز نے دریا کے کنارے اسٹرین کا بینک کارڈ دیکھا تھا۔

    ٹینیسی الکوحل بیوریج کمیشن (ٹی اے بی سی) نے اس بات کا تعین کرنے کے لیے کہ آیا اس رات اسٹرین کو بہت زیادہ شراب تو نہیں دی گئی تھی، تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

  • نوادرات تلاش کرنے والے باپ بیٹے نے ویران گھر میں کیا دیکھا؟

    نوادرات تلاش کرنے والے باپ بیٹے نے ویران گھر میں کیا دیکھا؟

    سالوں سے ویران گھر کے اطراف میں پرانی نوادرات کی تلاش میں جانے والے باپ اور بیٹے کو انسانی لاش ملی جس نے انھیں حیران و پریشان کردیا۔

    امریکی ریاست نارتھ کیرولینا میں چک ریلی نام شخص، اس کا 23 سالہ بیٹا ریلی اور اس کے کچھ دوست ہولی اسپرنگس کے علاقے میں واقع ایک ویران گھر کے ارد گرد میٹل ڈیٹیکٹر استعمال کرتے ہوئے خزانہ تلاش کررہے تھے، تاہم انھیں اندر سے ایک انسانی لاش ملی۔

    دریائے مسیسیپی کے کنارے ریلی اور اس کے دوستوں کو تلاش کے دوران خانہ جنگی کے دور کی گولیاں، ایک کشتی کا تالا اور 1880 کی دہائی کی شیشے کی بوتلیں بھی ملی تھیں۔

    ریلی نے میڈیا کو بتایا کہ ہم نے خالی عمارت کی کھڑکی سے دیکھا کہ پیچھے والے کمروں میں سے ایک میں فرش پر کچھ ایسی چیز پڑی ہے جو عجیب لگ رہی ہے جب قریب سے دیکھا تو یہ انسانی لاش تھی ایسا لگ رہا تھا کہ وہ کچھ گھنٹوں پہلے ہی مرا ہے۔

    ہم نے فوری طور پر مارشل کاؤنٹی کے دفتر میں اطلاع دی اور حکام کے آنے کا انتظار کیا جب تک کہ وہ انسانی لاش کو لے کر جائے وقوعہ سے نہیں گئے ہم وہاں موجود تھے۔

    ریلی نے کہا کہ میں سارا وقت وہاں موجود تھا تاہم میں نے پہلے کبھی ایسا کچھ نہیں دیکھا۔ مجھے اس وقت بہت عجیب سا احساس ہورہا تھا۔

    ریلی نے مشاہدہ کیا کہ گھر کی حالت کافی بوسیدہ تھی، ان سب چیزوں نے مجھے کافی غمگین کردیا کیوں کہ یہ شخص دیکھنے میں نشے کا عادی بھی نہیں لگ رہا تھا۔

    چک نے کہا کہ اس نے اور اس کے بیٹے نے گھر جاتے ہوئے اس واقعے کے بارے میں تبادلہ خیال کیا اور ہمیں لگا کہ آئندہ زندگی کے لیے ہمیں ایک بہتر انسان بننا چاہیے کیوں کہ زندگی کا کوئی بھروسہ نہیں ہوتا۔