Tag: لاشیں

  • گزشتہ رات لاپتہ  ہونے والے کم سن بہن بھائیوں کی لاشیں قبرستان سے مل گئیں

    گزشتہ رات لاپتہ ہونے والے کم سن بہن بھائیوں کی لاشیں قبرستان سے مل گئیں

    سیالکوٹ : گزشتہ رات لاپتہ ہونے والے کم سن بہن بھائیوں کی لاشیں قبرستان سے مل گئیں، پولیس نے واقعے کی تمام پہلوؤں سے تفتیش شروع کردی۔

    تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ کے بھیکو شورو میں لاپتہ کم سن بہن بھائیوں کی لاشیں قبرستان سے مل گئیں۔

    ترجمان پولیس نے بتایا کہ گزشتہ رات 6 سالہ ام کلثوم اور 3 سالہ وارث لاپتہ ہوگئے تھے ، جس کے بعد بچوں کے والد کی مدعیت میں تھانہ صدر میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ آج صبح دونوں بچوں کی لاشیں قریبی قبرستان سے ملیں۔

    ڈی پی او فیصل شہزاد اور دیگرافسران بھاری نفری کے ساتھ موقع پرپہنچ گئے، واقعے کی تمام پہلوؤں سے تفتیش کی جارہی ہے اور نامعلوم ملزمان کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں ہیں۔

  • سوڈان میں کنویں سے خواتین اور بچوں سمیت متعدد لاشیں برآمد

    سوڈان میں کنویں سے خواتین اور بچوں سمیت متعدد لاشیں برآمد

    سوڈان کے دارالحکومت خرطوم میں موجود کنویں کے اندر سے کئی لاشیں ملی ہیں انمیں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق سوڈان کی فوج کی جانب سے چند روز قبل دارالحکومت شہر خرطوم کے نیم فوجی گروہ سے خالی کرائے گئے علاقے میں موجود کنویں کے اندر سے متعدد افراد کی لاشیں ملی ہٰں۔

    رپورٹ کے مطابق فیحا محلے کے گہرے کنویں کی تہہ سے 11 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ ان میں خواتین اور بچوں کی لاشیں بھی شامل ہیں۔

    خرطوم میں سول ڈیفنس فیلڈ ٹیم کے سربراہ کرنل عبدالرحمان محمد حسن نے بتایا کہ علاقے کے رہائشیوں نے کنویں میں لاشیں دیکھنے کی حکام کو اطلاع دی جس کے بعد ان تلاش کا عمل شروع کیا گیا۔

    پولیس کے مطابق ان افراد کو ریپڈ سپورٹ فورسز (آر ایس ایف) نے مارنے کے بعد کنویں میں پھینکا تھا۔ تاہم اب ان نیم فوجی دستوں سے علاقے کا قبضہ چھڑا لیا گیا ہے۔

    ریپڈ سپورٹ فورسز (آر ایس ایف) کی جانب سے اس سانحہ کے بارے میں فوری طور پر کوئی تبصرہ سامنے نہیں آیا۔

    واضح رہے کہ اپریل 2023 میں سوڈان میں اس وقت شدید بدامنی پھیل گئی تھی جب فوج اور طاقتور نیم فوجی دستوں اور ریپڈ سپورٹ فورسز کے درمیان کشیدگی جنگ میں تبدیل ہو گئی تھی۔

    سوڈان میں ہونے والی اس جنگ کے باعث ایک کروڑ 40 لاکھ سے زائد افراد گھروں سے بے دخل ہونے پر مجبور ہوئے اور ملک کے متعدد علاقوں میں قحط کی صورتحال کا سامنا رہا۔

    دونوں فورسز کے مابین اس جنگ میں کم از کم 20 ہزار افراد ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں جب کہ حقیقی تعداد اس سے کہیں زیادہ ہونے کا امکان ہے۔

  • اسرائیلی فوج نے غزہ سے مظلوم فلسطینیوں کی لاشیں بھی چوری کرلیں

    اسرائیلی فوج نے غزہ سے مظلوم فلسطینیوں کی لاشیں بھی چوری کرلیں

    غزہ: سرکاری میڈیا آفس کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج غزہ جنگ کے دوران محصور پٹی سے ہزاروں فلسطینیوں کی لاشیں بھی چوری کرکے لے گئی ہے۔

    غزہ کے سرکاری میڈیا آفس نے غزہ جنگ کے 470 دنوں کے دوران ہونے والے نقصانات کے دل دہلا دینے والے اعداد و شمار جاری کیے ہیں۔

    سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اسرائیلی بربریت کے باعث ہلاک ہونے والے 46 ہزار 960 افراد کی لاشیں اسپتال لائی گئیں، مرنے والوں میں 17 ہزار 861 بچے اور 12 ہزار 316 خواتین شامل تھیں۔

    اسرائیلی حملوں کے باعث غزہ کے 2 ہزار 92 خاندان مکمل طور پر ختم ہوگئے، جبکہ 4 ہزار 889 خاندانوں کا صرف ایک فرد اس جنگ میں محفوظ رہ سکا ہے۔

    سرکاری میڈیا آفس کا کہنا ہے کہ اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں شہید ہونے والے 214 بچے اسی جنگ کے دوران پیدا ہوئے تھے۔ایک سال سے کم عمر کے 808 بچے اس جنگ میں شہید ہوئے جبکہ 44 بچے خوراک کی قلت اور 8 شدید سردی کی وجہ سے شہید ہوئے۔

    مسلط کی گئی جنگ میں ایک لاکھ 10 ہزار 725 فلسطینی زخمی ہوئے جن میں سے 15 ہزار زخمیوں کو طویل عرصے تک علاج کی ضرورت ہے۔

    اسرائیلی جارحیت کے باعث زخمی اور شہید ہونے والوں میں 70 فیصد تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔

    زخمی ہونے والے افراد میں 4 ہزار 500 افراد جسم کے مختلف اعضا سے محروم ہوگئے، ان زخمیوں میں 18 فیصد تعداد بچوں کی ہے۔

    غزہ کے سرکاری میڈیا دفتر کے مطابق اسرائیلی فوج نے جنگ کے 470 دنوں میں غزہ پر ایک لاکھ ٹن بارود برسایا۔ جس کے نتیجے میں 38 ہزار 495 بچے اپنے والدین میں سے کسی ایک یا دونوں سے محروم ہوگئے ہیں جبکہ 13 ہزار 901 خواتین بیوہ ہوگئی ہیں۔

    غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں 137 اسکول اور یونیورسٹیاں مکمل طور پر تباہ ہوگئیں جبکہ 357 کو جزوی طور پر نقصان پہنچا۔

    اسرئیلی فوج نے غزہ کے 162 مراکز صحت پر حملے کیے جن میں سے 80 کو ناقابل استعمال بنا دیا جبکہ اسرئیلی فوج نے غزہ کے 34 اسپتالوں پربھی حملے کیے، انہیں آگ لگائی اور ناقابل استعمال بنادیا۔

    اسرائیلی حملوں میں 12 ہزار 800 طالب علم، 760 اساتذہ اور تعلیمی عملے کے افراد اور 150 اسکالرز، ماہرین تعلیم اور یونیورسٹی پروفیسر شہید ہوئے جبکہ 7 لاکھ 85 ہزار طلبہ تعلیم سے محروم ہوئے۔

    اسرائیلی حملوں سے قبرستان بھی محفوظ نہ رہے اور غزہ کے 60 قبرستانوں میں سے 19 مکمل طور پر یا جزوی طور پر تباہ ہوگئے جبکہ اسرائیلی فوج نے قبرستانوں سے 2300 فلسطینیوں کی لاشیں چرائیں۔

    اسرائیلی حملوں میں 158 مساجد کو جزوی طور پر نقصان پہنچا جبکہ 3 گرجا گھر بھی اسرائیلی حملوں کا نشانہ بنے۔ حملوں میں غزہ کی 823 مساجد مکمل تباہ ہوگئیں۔

    اسرائیل باز نہ آیا، مغربی کنارے میں مزید 9 فلسطینی شہید

    اسرائیلی حملوں میں غزہ کے ایک لاکھ 61 ہزار رہائشی یونٹس مکمل طور پر تباہ ہوگئے، 82 ہزار رہائشی یونٹس رہائش کے قابل نہیں رہے جبکہ ایک لاکھ 94 ہزار رہائشی یونٹس کو جزوی طور پر نقصان پہنچا۔

  • نوجوان لڑکی اور لڑکے کی تشدد زدہ لاشیں پہاڑ سے برآمد

    نوجوان لڑکی اور لڑکے کی تشدد زدہ لاشیں پہاڑ سے برآمد

    بھارت میں حیدرآباد کے مضاتی علاقے پوپال گوڑہ میں نوجوان لڑکے اور لڑکی کو تشدد کرکے قتل کردیا گیا، دونوں کی لاشیں پہاڑی سے برآمد ہوئیں۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مقامی افراد پوپال گوڑہ کے جنگلاتی علاقہ میں واقع ایک مندر کے قریب واک میں مصروف تھے، اس دوران جھاڑیوں میں نوجوان لڑکے اور لڑکی کی لاشیں دیکھ کر انھوں نے پولیس کو آگاہ کیا۔

    رپورٹس کے مطابق ملزمان نے پہلے چھری سے حملہ کرکے دونوں کو قتل کیا، اس کے بعد دونوں کے سروں پر وزنی پتھر ڈال دیا۔ مرنے والوں کی شناخت 25 سالہ انکت اور 25 سالہ بندو کے نام سے ہوئی ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں ایک دوسرے کو جانتے تھے اور انکت نے لڑکی کو ایل بی نگر سے نانک رام گوڑہ میں واقع اپنے ایک دوست کے مکان میں رکھا ہوا تھا۔

    پولیس کے مطابق ممکنہ طور پر قتل کی واردات 11 جنوری کی رات پیش آئی۔ لڑکی کی نعش نیم برہنہ حالت میں ملی تھی، قریب ہی پولیس کو شراب کی بوتلیں بھی پڑی ہوئی ملیں، معاملے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

    گزشتہ روز پیش آنے والے واقعے میں بھارت کی ریاست تلنگانہ میں دو بیویوں نے مل کر اپنے شوہر کو قتل کردیا تھا۔

    تلنگانہ کے سوریاپیٹ ضلع کے چیوویملا منڈل کے گُررم تانڈا گاؤں میں دل دہلا دینے والا واقعہ رونما ہوا، ایک شخص کو اس کی دو بیویوں نے مبینہ حملہ کرکے موت کی نیند سلادیا۔

    رپورٹس کے مطابق اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور دونوں خواتین کو گرفتار کرلیا، جبکہ مقتول کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال روانہ کردیا۔

    سڑک حادثہ میں زخمی شخص کو اسپتال پہنچانے پر ملیں گے 25 ہزار روپے!

    پولیس کا کہنا ہے کہ بیویوں کی جانب سے شوہر کو کیوں قتل کیا گیا اس حوالے سے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں جبکہ معاملے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ پولیس نے گاؤں والوں سے بھی کیس کے سلسلے میں تعاون کرنے کی اپیل کی ہے۔

  • موٹر وے پر کار سے 4 افراد کی لاشیں برآمد

    موٹر وے پر کار سے 4 افراد کی لاشیں برآمد

    بھلوال: سالم کے قریب موٹروے پر کار سے 4 افراد کی لاشیں ملی ہیں، جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ چاروں افراد زہر خورانی کی وجہ سے جاں بحق ہوئے ہیں، 3 خواتین اور ایک بچے کی لاشیں اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔

    ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ کار ڈرائیور بیہوشی کی حالت میں پایا گیا ہے، جبکہ زہر خورانی کا شکار فیملی کا تعلق لاہور سے ہے، پولیس ذرائع کے مطابق مذکورہ معاملے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

    اس سے قبل کراچی میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں کھیل کے دوران گاڑی میں چھپنے والا تین سالہ بچہ دم گھٹنے سے جاں بحق ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے بلدیہ اتحاد ٹاؤن میں گاڑی میں دم گھٹنے سے بچہ جاں بحق ہوگیا، پولیس نے بتایا کہ بچے کی شناخت 3سالہ عثمان کے نام سے ہوئی۔

    ایس ایس پی کیماڑی فیضان علی کا کہنا تھا کہ کل شام دوبچیگلی میں کھیل رہے تھے، ایک گاڑی میں چھپ گیا۔

    ڈسکہ میں کم عمر بچے موٹر سائیکل لے اڑے

    فیضان علی نے بتایا کہ ایک بچیکو زندہ حالت میں نکالاگیا ہے، بچے گیرج میں کھیلنے کیلئے جاتے تھے، ممکن ہے بچے کھیلتے ہوئے گاڑی کی ڈگی میں بند ہوگئے ہوں تاہم دوسرے بچے کی حالت بہتر ہوتے ہی بیان قلمبند کریں گے۔

  • لاہور :  گھر سے میاں بیوی کی لاشیں برآمد

    لاہور : گھر سے میاں بیوی کی لاشیں برآمد

    لاہور: جنوبی چھاؤنی میں گھر سے میاں بیوی کی لاشیں برآمد ہوئیں، پولیس نے کہا شبہ ہے کہ دونوں کی موت زہریلی چیزکھانے سے ہوئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے جنوبی چھاؤنی میں گھر سے میاں بیوی کی لاشیں ملیں ، پولیس نے بتایا کہ دونوں کی موت کی وجہ کا تعین نہیں ہوسکا ہے۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ دونوں کی شناخت اسی سالہ شیخ امتیاز اور میمونہ امتیاز کے نام سے ہوئی ہے، کرائم سین یونٹ اور فرانزک ماہرین کی ٹیموں نے موقع سے شواہد اکٹھے کرلیے ہیں۔

    حکام نے کہا کہ شبہ ہےکہ دونوں کی موت زہریلی چیزکھانےسےہوئی ہےتاہم تفتیش جاری ہے۔

    گذشتہ روز کراچی کے علاقے جوہر آباد میں گھر سے ماں اور بیٹے کی کئی روز پرانی لاشوں کو برآمد کیا گیا تھا۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ ایف بی ایریا بلاک 15 میں گھر سے ملنے لاشوں کی شناخت 60سال کی زاہدہ اور32سال کےطارق کےنام سے ہوئی تاہم وجہ موت سے متعلق کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔

  • کویت آتشزدگی: مرنے والے  45 بھارتیوں کی لاشیں وطن روانہ

    کویت آتشزدگی: مرنے والے 45 بھارتیوں کی لاشیں وطن روانہ

    کویت کی رہائشی عمارت میں خوفناک آگ لگنے کے واقعہ میں ہلاک ہونے والے 45 بھارتیوں کی لاشیں وطن روانہ کردی گئیں۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق خوفناک آگ لگنے کے واقعہ میں ہلاک 45 بھارتیوں کی لاشیں وطن روانہ کی گئیں، آئی اے ایف کا طیارہ نعشوں کو لے کر بھارت روانہ ہوا۔

    خوفناک آتشزدگی کے واقعے کے بعد بھارتی حکومت نے وزرات خارجہ کے ایم او ایس کیرتی وردھن سنگھ کو کویت روانہ کردیا تھا، اسی دوران کیرالہ حکومت نے کویت میں ہلاک ہونے والوں کی تعزیت کے لیے خصوصی انتظامات کیے۔

    دوسری جانب کویت نے مہلک آتشزدگی کے واقعے کے بعد ذمہ داراوں کا تعین کرنے کے لیے گرفتاریاں شروع کر دی ہیں۔

    کویتی حکام نے کہا کہ عمارت میں آگ لگنے کے الزام میں تین افراد کو مشتبہ قتل عام کے الزام میں حراست میں لیا گیا ہے۔آتشزدگی کے خوفناک واقعے میں 50 غیرملکی کارکن ہلاک ہوئے جن میں زیادہ تر ہندوستانی تھے۔ تین فلپائنی بھی مرنے والوں میں شامل ہیں۔

    منیلا میں حکام نے بتایا کہ آگ لگنے کے بعد کویت سٹی کے جنوب میں چھ منزلہ عمارت میں کئی افراد زخمی بھی ہوئے۔

    تیل کی دولت سے مالا مال کویت کی 40 لاکھ سے زیادہ آبادی غیرملکیوں پر مشتمل ہے، جن میں سے اکثر کا تعلق جنوبی اور جنوب مشرقی ایشیا سے ہے جو تعمیراتی اور خدمات کی صنعتوں میں کام کرتے ہیں۔

    ماں بیٹی کی پھندے سے لٹکی لاشیں برآمد، انسٹاگرام پر آخری پوسٹ میں کیا کہا ؟

    امیر کویت کا کہنا ہے کہ آتشزدگی کے اسباب کی مکمل تحقیقات کی جائیں گی اور ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

  • ماں بیٹی کی پھندے سے لٹکی لاشیں برآمد، انسٹاگرام پر آخری پوسٹ میں کیا کہا ؟

    ماں بیٹی کی پھندے سے لٹکی لاشیں برآمد، انسٹاگرام پر آخری پوسٹ میں کیا کہا ؟

    بھارت کے شہر چھتیس گڑھ میں ایک افسوسناک پیش آیا، مکان سے ماں بیٹی کی پھندے سے لکٹی ہوئی لاشیں برآمد ہوئیں، شیو چوک کی رہائشی 38 سالہ خوشبو شرما اور 13 سالہ بیٹی اَنترا شرما کی لاشیں ایک ہی کمرے موجود تھیں۔

    بھارتی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ خاتون اپنے شوہر سے طلاق لے کر اپنے میکے میں رہ رہی تھی۔

    رپورٹس کے مطابق بھائی نے بھی ایک سال خودکشی کرکے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا تھا، اس کے بعد پورا خاندان ڈپریشن سے گزر رہا تھا۔

    کوتوالی پولیس واقعہ کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ گئی۔ دونوں لاشوں کو پھندے سے نکال کر پوسٹ مارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ اسپتال روانہ کردیا گیا، جبکہ مزید تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

    اپنے سوشل میڈیا انسٹاگرام پیج پر خوشبو شرما نے خود کو پھانسی دینے سے پہلے ایک اسٹیٹس شیئر کیا تھا، جس میں لکھا ہے کہ ”یہاں کچھ نہیں ہوتا، آخری رسومات یہیں ہوتی ہیں“ اس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ خوشبو کو کسی بات کا غم تھا۔

    اس سے قبل بھارت کی ریاست پنجاب میں لڑکے نے شادی سے انکار کرنے پر لڑکی پر تلوار سے حملہ کر دیا جس سے لڑکی جان کی بازی ہار گئی۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق ہفتے کی صبح موہالی میں لڑکی بلجیندر کور حسبِ معمول دفتر جا رہی تھی کہ ملزم نے اس پر بیچ سڑک پر سرعام تلوار سے حملہ کیا۔

    سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لڑکی اپنی سہیلیوں کے ہمراہ دفتر جا رہی ہیں کہ ملزم نے تیز دھار آلے سے ان پر حملہ کیا۔

    لڑکی نے پہلے وار کے بعد خود کو بچانے کی کوشش کی اور موقع سے فرار ہونا چاہی لیکن ملزم نے بار بار حملہ کر کے انہیں لہو لہان کر دیا جس کے بعد ان کی موت واقع ہوگئی۔

    مالی میں سونے کی کان گرنے سے 70 افراد لقمہ اجل بن گئے

    بعدازاں واقعے کا علم ہونے پر پولیس نے فوٹیج کی مدد سے ملزم کو گرفتار کیا جس کی شناخت سکھ چین سنگھ کے نام سے ہوئی۔ مقتولہ کے بھائی نے پولیس کو بتایا کہ بہن کے دفتر سے کال موصول ہوئی جس کے بعد واقعے کا علم ہوا۔

  • غزہ میں دوران ڈیوٹی ڈاکٹر والد اور بھائی کی لاشیں دیکھ کر جذبات پر قابو نہ رکھ سکا

    غزہ میں دوران ڈیوٹی ڈاکٹر والد اور بھائی کی لاشیں دیکھ کر جذبات پر قابو نہ رکھ سکا

    آج 10 ویں روز بھی اسرائیل کی جانب سے غزہ پر بمباری کا سلسلہ جاری ہے اور  اسرائیلی طیارے ہزاروں ٹن بارود غزہ پر گراچکے ہیں۔

    غزہ پر اسرائیل کے وحشیانہ حملے جاری ہے، غزہ میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 2750 ہو گئی ہے ، شہید ہونیوالوں میں 1030 بچے بھی شامل ہیں اور 9 ہزار 700 زخمی ہے۔

    ڈبلیوایچ او کا کہنا ہے کہ 7 اکتوبر کے بعد اسرائیل نے غزہ کے 48 صحت کے مراکز کو نشانہ بنایا، 10 روز میں غزہ کے 10 لاکھ شہری بے گھر ہوئے جبکہ اسرائیلی بمباری سے اقوام متحدہ کے 12 اہلکار جان سے گئے۔

    ان 10 دن کے دوران غزہ سے دل دہلا دینے والی ویڈیو سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے، تاہم ایک اور ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں ایک ڈاکٹر کو روتے بلکتے دیکھا جاسکتا۔

    صارف نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ڈاکٹر فادی الخدری اسپتال میں اپنے کام کے دوران اسرائیلی حملے میں شہید ہونے والے والد اور بھائی کی شہادت سے صدمے میں ہیں۔

    واضح رہے کہ اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی میتیں اور جسمانی اعضا رکھنے کیلئے اسپتالوں کے مردہ خانوں میں جگہ کم پڑنے لگی۔

    عرب میڈیا کے مطابق دیر البلح کی اسپتال انتظامیہ نے جسمانی اعضا اور میتیں رکھنے کیلئے آئس کریم ٹرکس منگو الیے گئے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

  • ڈے کیئر سینٹر کے باتھ روم سے 2 نوزائیدہ بچیوں کی لاشیں برآمد

    ڈے کیئر سینٹر کے باتھ روم سے 2 نوزائیدہ بچیوں کی لاشیں برآمد

    اوٹاوا: کینیڈا کے ایک ڈے کیئر سینٹر کے باتھ روم سے 2 نوزائیدہ بچیوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہے۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق کینیڈا مشرقی اونٹاریو میں واقع ڈے کیئر سینٹر کے باتھ روم سے 2 نوزائیدہ بچیوں کی لاش ملی ہے جسے نارتھ ویسٹرن میموریل کیمپس کے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ ڈے کیئر سینٹر کے چوکیدار نے سب سے پہلے شیرخوار بچیوں کی لاش دیکھی، مبینہ طور پر بچیوں کی لاش پلاسٹک میں لپٹے ہوئے باتھ روم کے کیبنٹ میں پائے گئے۔

    ایمرجنسی سروسز نے دونوں شیر خوار بچوں کو چلڈرن اسپتال پہنچایا، جہاں بچوں کو مردہ قرار دیا گیا، رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ ڈے کئیر سینٹر کی انتظامیہ نے کہا ہے اس واقعے میں کوئی عملہ ملوث نہیں ہے۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ باتھ روم سے لاش برآمد ہونے سے ایک گھنٹے قبل ایک 29 سالہ خاتون بھی خون میں لت پت پائی گئی تھی، خاتون سرجری کیلئے آئی تھی تاہم ایمرجنسی کی وجہ سے جڑواں بچوں کی غیر متوقع پیدائش ہوئی۔