Tag: لاشیں برآمد

  • لاہور : میاں بیوی اور دو بچوں کی لاشیں برآمد، 13سالہ گھریلو ملازم کی پراسرار ہلاکت

    لاہور : میاں بیوی اور دو بچوں کی لاشیں برآمد، 13سالہ گھریلو ملازم کی پراسرار ہلاکت

    لاہور : پولیس کو جوہر ٹاؤن کے ایک گھر سے پراسرار طور پپر ہلاک ہونے والے میاں بیوی اور دو بچوں کی لاشیں ملی ہیں جبکہ بیدیاں روڈ پر13سالہ گھریلو ملازم کی بھی پرسرار ہلاکت کا واقعہ پیش آیا ہے، لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کردی گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے وفاقی کالونی جوہرٹاؤن میں ایک گھر سے چار افراد کی لاشیں ملی ہیں،جاں بحق افراد میں میاں بیوی اور دو بچے شامل ہیں۔

    علاقہ مکینوں نے گھر سے بدبو اٹھنے پر پولیس کو مطلع کیا، پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاشیں اپنی تحویل میں لے لیں، لاشوں بظاہر تشدد کے نشان نہیں ہیں۔

    اس حوالے سے ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید خرم علی کا کہنا ہے کہ واقعہ زہرخورانی کا معلوم ہوتا ہے لیکن یہ معاملہ گیس لیکج کا بھی ہو سکتا ہے تاہم واقعہ کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

    ان کا  مزیدکہنا ہے کہ ابتدائی معلومات کے مطابق حادثہ گیس لیکچ کے باعث پیش آیا، کمرے میں موجود استری سے گیس لیک ہورہی تھی، تفتیش جاری ہے، لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ، مزید حقائق پوسٹ مارٹم کے بعد سامنے آئیں گے۔

    دوسری جانب لاہور کے علاقے بیدیاں روڈ پر13سال کے گھریلو ملازم کی پرسرار ہلاکت کا واقعہ پیش آیا ہے، متوفی سانول کے والد نے پولیس کو دیئے گئے بیان میں الزام عائد کیا ہے کہ میرے بیٹے کو عبدالرحمان اور اس کی بیوی نے تشدد کرکے ہلاک کیا ہے۔

    بچے کو عید الاضحیٰ پرچھٹی نہیں دی تھی، گھر آنے کیلئے ضد کی تو مالکان نے میرے بیٹے قتل کردیا، دوسری جانب مالک مکان کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ سانول چوتھی منزل کی بالکونی سے ھادثاتی طور پر گر کر ہلاک ہوا ہے۔

    لاہور پولیس نے13سال کے سانول کی ہلاکت کا مقدمہ تھانہ ہیئر میں درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا ہے، متوفی کی لاش پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کردی گئی۔

  • کراچی: صوبائی وزیرمیرہزارخان بجارانی اوراہلیہ کی گھرسےلاشیں برآمد

    کراچی: صوبائی وزیرمیرہزارخان بجارانی اوراہلیہ کی گھرسےلاشیں برآمد

    کراچی : شہرقائد کےعلاقے ڈیفنس میں صوبائی وزیرمیرہزارخان بجارانی اور اہلیہ کی گھر سے لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ڈیفنس میں گھر سے صوبائی وزیرمیرہزارخان بجارانی اور اہلیہ کی گھر سے لاشیں ملی ہیں۔

    اہل خانہ ذرائع کے مطابق وزیرپلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ میرہزارخان بجارانی اور ان کی اہلیہ کی لاشوں کو کمرے کا دروازہ توڑ کرنکالا گیا۔

    میر ہزار خان بجارانی کی موت کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی اور معاملے کی تحقیقات کے لیے پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہے۔

    میرہزار خان بجارانی کا تعلق کرم پور تعلقہ تنگوانی ضلع کشمور کندھ کوٹ سے تھا اور وہ پی ایس 16 جیکب آباد سے رکن سندھ اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔

    پیپلزپارٹی کے رہنما میرہزار خان بجارانی کا شمار پارٹی کے سینئرترین رہنماؤں میں ہوتا تھا وہ 1990 سے 1993 اور 1997 سے 2013 تک رکن قومی اسمبلی رہے۔

    میرہزارخان بجارانی 2013 کے عام انتخابات میں میرہزار خان بجارانی سندھ کے حلقہ پی ایس 16 سے ممبر صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے تھے اوروہ پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ کے وزیر تھے۔

     

  • لیبیا، ساحلی علاقے سے 74 افراد کی لاشیں برآمد

    لیبیا، ساحلی علاقے سے 74 افراد کی لاشیں برآمد

    ٹریپولی : لیبیا کے جنوبی ساحل سے تین خواتین سمیت 74 پناہ گزینوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں جن کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی ہے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق لیبیا کے جنوبی علاقے میں موجود شہر الذاویہ کے ساحلی علاقے سے 74 پناہ گزینوں کی لاشیں ملی ہیں جن میں اکثریت ادھیڑ عمر مردوں کی ہیں تا ہم جاں بحق ہونے والوں میں تین خواتین بھی شامل ہیں۔

    ریسکیو ادارے کے ترجمان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ لاشوں کی حالت زار سے معلوم ہوتا ہے کہ لاشیں دو روز پرانی ہیں جب کہ خدو خال اور شکل و صورت سے تمام افراد ادھیڑ عمر افریقی مرد لگتے ہیں جب کہ تین خواتین کی بھی لاشیں ملی ہیں۔

    الذاویہ کے ساحل سے ملنے والی 74 پناہ گزینوں کی لاشیں اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ نہیں بلکہ غیر قانونی طور پر سرحد پار کرنے کی کوشش میں اپنی جانوں سے ہاتھ دھونے کے واقعات میں تیزی سے اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

    واضح رہے لیبیا یورپ میں داخل ہونے کا بنیادی راستہ ہے جہاں سے کئی پناہ گزین اچھے مستقبل کا خواب آنکھوں میں سجائے سرحد پار کرنے کی کوشش کرتے ہیں جس میں کچھ خوش قسمت لوگ تو کامیاب ہو جاتے ہیں لیکن اکثر بدنصیب بے رحم لہروں کی خوراک بن جاتے ہیں۔

    حالیہ دنوں میں ایسے واقعات میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس کی وجہ عالمی سطح پر جاری خانہ جنگی کے علاوہ غربت کا بھی بڑا عمل دخل ہے۔

  • پشاور،دوخواتین سمیت تین افراد کی جلی ہوئی لاشیں برآمد

    پشاور،دوخواتین سمیت تین افراد کی جلی ہوئی لاشیں برآمد

    پشاور: پشاور کے علاقے تہکال میں 3 افراد کی تشدد زدہ لاشیں ملی ہیں جنھیں نہایت بے دردی کے ساتھ قتل کرنے کے بعد جلا دیا گیا ہے،جاں بحق افراد میں 2 خواتین بھی شامل ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پشاور کے علاقے تہکال کے کوڑے دان سے تین افراد کی تشدد زدہ جَلی ہوئی لاشیں برآمد ہوئی ہیں،مقتولین میں سے دو خواتین ہیں جنہیں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
    پولیس کے مطابق لاش دو روز پرانی ہے اور تینوں مقتولین چہرے اور حلیے سے غیر مقامی لگتے ہیں جن کی کسی بھی تھانے میں تین گمشدگی کی کوئی اطلاع بھی درج نہیں کرائی گئی ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ نعشیں کوڑے دان کے قریب ملی ہیں، بظاہر لگتا ہے کہ تینوں افراد کو کسی اور مقام پر قتل کرنے کے بعد لاشیں تہکال میں پھینک دی گئیں ہیں،تحقیقات کر رہے ہیں جلد معاملے کی تہہ تک پہنچ جائیں گے۔

    پولیس تینوں لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا ہے اور صوبے بھر کے تھانوں میں ابتدائی اطلاع پہنچا دی ہے تا کہ لواحقین کا پتہ چلایا جائے سکے۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ تحقیقات کے ذریعے معاملے کی تہہ تک پہنچیں گے اور ملوث ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے اس سے قبل بھی پشاور پولیس ایسی کارروائیوں کا کامینابی سے سراغ لگا چکی ہے۔

  • خیبر ایجنسی سے تین لاشیں برآمد

    خیبر ایجنسی سے تین لاشیں برآمد

    خیبر ایجنسی : پاکستان کے قبائلی علاقے خیبر ایجنسی سے تین افراد کی لاشیں ملی ہیں جن کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی ہے.

    تفصیلات کے مطابق خیبرایجنسی کے علاقے جمرود سے تین افراد کی لاشیں ملی ہیں. تینوں کی عمریں 25 سے 30 سال کے درمیان ہیں اور ان میں سے دو کے جسموں پر گولیوں کے علاوہ تشدد کے بھی نشانات ہیں جبکہ تیسرے کو گولی مار کر قتل کیا گیا ہے.

    پولیٹکل انتظامیہ کےمطابق اب تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ ان تینوں افراد کو کس نے مارا ہے اور یہ لاشیں یہاں لائی گئی ہیں یا انہیں اسی جگہ پر قتل کیا گیا ہے.

    پولیٹکل انتظامیہ کے اہلکاروں نے بتایا کہ تینوں افراد کی لاشیں جمرود اسپتال پہنچا دی گئی ہیں.

    *نوشہرہ میں تین افراد کی لاشیں برآمد

    یاد رہےکہ خیبر پختونخوا کے ضلع نوشہرہ کے قریب گزشتہ روز بھی تین افراد کی لاشیں ملی تھیں جنہیں گولیاں مار کرقتل کیا گیا تھا.ان میں سے ایک امام مسجد بتائے گئے تھے.

    واضح رہے کہ گزشتہ روزقتل ہونے والے امام مسجد کا تعلق نوشہرہ کے قریبی علاقے اکوڑہ خٹک سے بتایا گیا تھا.

  • رضویہ سے 2 افراد کی  تشدد شدہ لاشیں برآمد

    رضویہ سے 2 افراد کی تشدد شدہ لاشیں برآمد

    کراچی : شہر میں ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ تاحال جاری ہے، دو افراد کی تشدد شدہ لاشیں ملیں۔

    تفصیلات کئے مطابق کراچی کے علاقے رضویہ سے دو افراد کی لاشیں ملی ہیں جنہیں ضا بطے کی کارروائی کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ لاشیں کچھ روز پرانی معلوم ہوتی ہیں اب تک صرف ایک شخص کی شناخت نعیم خان کے نام سے ہوئی ہے جس کا تعلق جامشورو سےبتایا جارہا ہے۔

    مقتول کو تشدد کے بعد سر میں گولی مار کر قتل کیا گیا تھا۔جبکہ دوسری لاش کی تا حال شناخت نہیں ہوسکی ہے۔

  • پشاور میں نجی بینک کےمینجر اور گارڈ کی لاشیں ملیں

    پشاور میں نجی بینک کےمینجر اور گارڈ کی لاشیں ملیں

    پشاور میں نجی بینک کےمینجر اور گارڈ کی لاشیں ملیں۔ پولیس نے واقعےکی تفیش شروع کردی۔ داودزئی کےعلاقے میں بم دھماکاہوا تاہم خوش قسمتی سےکوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پشاورکے جی ٹی روڈ پر واقع نجی بینک سے دو افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں،

    بینک کے اندرلاشوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اورلاشوں کوقبضے میں لیتے ہوئے بینک کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی اپنی تحویل میں لےلی۔ پولیس کے ابتدائی بیان کے مطابق ہلاک ہونے والے افراد کی شناخت بینک منیجر اورسیکیورٹی گارڈسےہوئی۔

    پولیس نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا، جبکہ لاشیں پوسٹمارٹم کے لیے اسپتال بھجوادی گئیں۔ دوسری جانب پشاور ہی کے علاقےداود زئی شاگالی میں دھماکا ہوا اطلاع ملنے پر پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کے اہلکارموقع پر پہنچ گئے اور جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹےکئے۔ پولیس کے مطابق دھماکے سے کوئی جا نی نقصان نہیں ہوا۔