Tag: لاشیں برآمد

  •  بلوچستان کے ضلع دُکی  سے 3 افراد کی  گولیاں لگی لاشیں برآمد

     بلوچستان کے ضلع دُکی سے 3 افراد کی گولیاں لگی لاشیں برآمد

    دُکی : نرہن ندی کے علاقے سے 3 افراد کی گولیاں لگی لاشیں برآمد ہوئیں تاہم لاشوں کی منتقلی کیلئے ایمبولینسز روانہ کردی گئی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع دُکی میں نرہن ندی کےعلاقے سے 3 افراد کی لاشیں ملی ہیں، لیویزذرائع نے بتایا کہ تینوں افراد کی لاشوں پرگولیوں کے نشانات ہیں تاہم لاشوں کی منتقلی کیلئےایمبولینسز روانہ کردی گئیں۔

    گذشتہ ہفتے مردان میں کاٹلنگ کے علاقے بابوزئی کے پہاڑوں سے 4 لاشیں ملیں تھیں، پولیس نے بتایا تھا کہ جاں بحق افرادمیں تین سرکاری ملازمین اورایک مقامی باشندہ شامل ہیں۔

    پولیس کا کہنا تھاکہ لاشیں اسپتال منتقل کرکے علاقے کا محاصرہ کرکے سی ٹی ڈی نے مقدمہ درج کرلیا تھا۔

    مزید پڑھیں : بلوچستان کے ضلع نوشکی سے 4 افراد کی لاشیں برآمد

    گذشتہ ماہ بلوچستان کے ضلع نوشکی سے چار افراد کی لاشیں ملی تھیں ، ضلعی انتظامیہ نے بتایا تھا کہ گلنگور سے ملنے والی چاروں لاشوں کی شناخت ہوگئی۔ چاروں افراد کو چند روز پہلے البت کےعلاقےسےاغوا کیا گیا تھا۔

    جاں بحق ہونے والوں کی شناخت معین اور حذیفہ ، عمران علی اور عرفان علی کے نام سے ہوئی۔ چار میں سے 2 کا تعلق پاکپتن اور 2 کا رحیم یارخان سے ہے۔

  • گزشتہ روز لاپتہ ہونے والے تین بچوں کی لاشیں گھر میں صندوق سے برآمد

    گزشتہ روز لاپتہ ہونے والے تین بچوں کی لاشیں گھر میں صندوق سے برآمد

    خیرپور میں گزشتہ روز لاپتہ ہونے والے 3 بچوں کی لاش گھر میں موجود صندوق سے برآمد ہوئی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق خیرپور میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، جہاں بی سیکشن تھانے کی حدود وڈا سمنگ میں لاپتہ ہونے والے 3 بچوں کی لاشیں گھر میں موجود صندوق سے مل گئیں۔

    پولیس نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والے بچوں میں دو بہن بھائی اور ایک کزن شامل ہیں، ورثا کے مطابق بچے کھیلنے کے دوران صندوق میں بند ہوگئے تھے۔

    پولیس نے بتایا کہ صندوق کے اندر دم گھٹنے سے تینوں بچے جاں بحق ہوگئے، جاں بحق بچوں میں پانچ سالہ مہناز، چار سالہ مدد علی اور کزن عارف شامل ہیں۔

    ایس ایچ او انور ابڑو کے مطابق اطلاع پر پولیس نے پہنچ کو لاشیں اسپتال منتقل کردی ہیں جبکہ تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔

  • مظفر گڑھ سے لاپتہ 3 بہنیں قتل، لاشیں برآمد

    مظفر گڑھ سے لاپتہ 3 بہنیں قتل، لاشیں برآمد

    مظفرگڑھ: گزشتہ روز تھرمل کالونی سے لاپتہ ہونے والی تین بچیوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

    پولیس کے مطابق یہ دلخراش واقعہ مظفر گڑھ کی تھرمل کالونی میں پیش آیا جہاں سے تین بچیوں کی لاشیں گھر کے برابر والے جالی مکان سے ملی ہیں۔

    پولیس نے بتایا کہ 3 مقتولین میں 7 سالہ فاطمہ، 8 سالہ زہرہ اور 11 سالہ اریشہ شامل ہیں، تینوں بہنیں گزشتہ روز کھیلنے کے لیے گھر سےگئیں اورلاپتہ ہوگئیں تھیں۔

    پولیس کے مطابق فرانزک ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات شروع کردی ہیں، تینوں بہنوں کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کردیں اور اس حوالے سے اہل محلہ سے بھی تفیش کی جارہی ہے۔

    دوسری جانب آئی جی پنجاب نے مظفر گڑھ میں 3 بہنوں کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے  آر پی ڈی جی خان سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

    آئی جی پنجاب نے سی سی ٹی وی کیمروں اور شواہد کی مدد سے ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم جاری کیا ہے۔

    آئی جی پنجاب عثمان انور نے کہا کہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں۔

  • محمودآباد : کار سے دو لاشیں برآمد، موت کی وجہ معلوم نہ ہوسکی

    محمودآباد : کار سے دو لاشیں برآمد، موت کی وجہ معلوم نہ ہوسکی

    کراچی: محمود آباد میں ایک گاڑی سے ایک لڑکے اور خاتون کی لاش برآمد ہوئی ہے،لاشوں کا پوسٹ مارٹم کرنے کے لیے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق محمود آباد کے علاقے میں ایک گاڑی میں سے خاتون اور ایک لڑکے کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں تاہم  موت کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی ہے جب کہ جسم پر تشدد کے نشانات بھی نہیں ہیں۔

    گاڑی میں لاشوں کی موجودگی پر علاقہ مکینوں نے پولیس کو اطلاع دی جس پر پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے جناح اسپتال منتقل کردیا ہے جب کہ گاڑی کو تحویل میں لے کر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملنے والی لاشوں کی شناخت ہو گئی ہے لڑکے کی شناخت راشد کے نام سے ہوئی ہے جوکہ محمود آباد کا رہائشی ہے جب کہ خاتون کی شناخت عیدالنساء کے نام سے ہوئی ہے جو دہلی کالونی کی رہائشی تھی۔

    پولیس کا مزید کہنا تھا کہ خاتون عید النساء شادی شدہ تھی اور تین روز سے لاپتہ تھی جس کی گمشدگی کی درخواست اس کے شوہر نے تھانے میں  جمع کرا رکھی تھی تاہم ابھی تک یہ معمہ حل طلب ہے کہ ہلاک ہونے والی خاتون اور لڑکے کا آپس میں کیا تعلق تھا اور ان کی موت کیسے واقع ہوئی؟

     

  • کراچی:ملیر ندی سے 3افراد کی لاشیں برآمد

    کراچی:ملیر ندی سے 3افراد کی لاشیں برآمد

    کراچی میں مزاروں پر جانے والے غیر محفوظ ہوگئے، ملیر میں بابا ولائت شاہ کے مزار کے قریب سے تین افراد کی لاشیں ملی ہیں، تینوں کو گولیاں مار کر قتل کیا گیا۔

      کراچی میں ایک نئی ٹارگٹ کلنگ بھی شروع کر دی گئی، مزار پر جانے والوں کی جانیں بھی غیر محفوظ بن چکی ہیں، کراچی میں ایک بار پھر مزار پر جانے والے نشانہ بن گئے۔

    واقعہ ملیر میں بابا ولائت شاہ کے مزار کے قریب پیش آیا، جس میں تین افراد کو نشانہ بنایا گیا، پولیس کا کہنا ہے کہ تینوں افراد کو گولیاں مار کر قتل کیا گیا، یہ نئی واردات نہیں، اسی مہینے گلشن معمار میں چھ افراد کو بے دردی سے قتل کردیا گیا تھا۔

    قتل ہونیوالے افراد میں مزار کا متولی اور زائرین شامل تھے، قتل ہونیوالے افراد کی جیبوں سے طالبان کی جانب سے رکھی گئی پرچیاں بھی برآمد ہوئیں تھیں، جس پر لکھا تھا کہ مزار آنے والوں کا یہی انجام ہوگا۔