Tag: لاشیں بر آمد

  • بنوں: اغواء کئے گئے 2 افراد کی لاشیں بر آمد

    بنوں: اغواء کئے گئے 2 افراد کی لاشیں بر آمد

    بنوں: تھانہ کینٹ کی حدود سے 2 افراد کی لاشیں برآمد کی گئی ہیں، دونوں افراد کو گزشتہ روز نامعلوم افراد نے اغوا کیا تھا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پولیس ذرائع نے بتایا کہ دونوں افراد کو گزشتہ روز نامعلوم افراد کرکے لے گئے تھے، دونوں لاشوں کی شناخت گل بہرام اور کیلاش کے نام سے کی گئی ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولین کی علاقے میں دشمنی بھی چلی آرہی تھی، تاہم اس حوالے سے مزید تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

    دوسری جانب حسین آباد بلاک 3 میں جائیداد کے تنازع پر بھائی نے گھر میں چھری کے وار سے اپنی بیوہ بہن کو قتل کردیا۔

    ذرائع کے مطابق گزشتہ روز کراچی کے علاقے حسین آباد بلاک 3 صدیق آباد گھر میں چھری کے وار سے خاتون کو قتل کرنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔

    پولیس نے دعویٰ کیا کہ مقتولہ کے قتل کے الزام میں سگے بھائی کو گرفتار کرلیا ہے، قتل کی گئی خاتون بیوہ تھی اور بھائی کے گھر رہائش پذیر تھی۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مقتولہ کا بھائی سے جائیداد کے تنازع پر جھگڑا ہوا تھا، مقتولہ کی شناخت 55 سالہ کلثوم زوجہ عبدالمجید کے نام سے ہوئی ہے۔

    کراچی کے کینٹ اسٹیشن پر بم کی اطلاع

    پولیس حکام کے مطابق خاتون کو گلا کاٹ کر قتل کیا گیا، جاں بحق خاتون بیوہ تھی اور بھائی کے گھر رہائش پزیر تھی۔

  • ایدھی ولیج کے قریب کنویں سے چارافراد کی لاشیں برآمد

    ایدھی ولیج کے قریب کنویں سے چارافراد کی لاشیں برآمد

    کراچی : سپر ہائی وے پر کنویں سے چار افراد کی لاشیں ملی ہیں جنہیں ضابطے کی کارروائی کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    پولیس اور ریسکیو ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق سپر ہائی وے سے متصل ایدھی ولیج کے قریب ایک کنویں سے چار افراد کی لاشیں ملی تھی فوری طور پر چاروں افراد کی شناخت ممکن نہیں ہوسکی ہے کیونکہ لاشیں کئی روز پرانی معلوم ہوتی ہیں۔

    پولیس نے لاشوں کو ابتدائی کاروائی کے بعد مزید کارروائی کیلئے سرکاری اسپتال منتقل کردیا ہے جہاں پر چاروں افراد کی وجہ موت کے علاوہ ان کی شناخت کے حوالے سے کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

    پولیس حکام کے مطابق لاشیں ایک ماہ پرانی لگتی ہیں۔چاروں افراد کو گولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے۔لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے بھجوا دی گئی ہیں۔