Tag: لاشیں

  • دریائے سندھ سے 2 لاشیں برآمد، ایمبولینس نہ ملنے پر مال گاڑی میں اسپتال منتقل

    دریائے سندھ سے 2 لاشیں برآمد، ایمبولینس نہ ملنے پر مال گاڑی میں اسپتال منتقل

    سکھر: صوبہ سندھ کے شہر مورو میں دریائے سندھ سے دو لاشیں برآمد ہوئی ہیں، پولیس کا کہنا ہے کہ ایمبولینس نہ ملنے پر لاشوں کو مال گاڑی میں اسپتال منتقل کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ مورو کے قریب دریائے سندھ سے 2 افراد کی لاشیں ملی ہیں، لاشوں کی شناخت شریف چانڈیو اور اکرم کھوسو کے نام سے ہوئی ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ایمبولینس نہ ملنے پر لاشوں کو مال گاڑی میں اسپتال منتقل کیا گیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں افراد کوریجہ برادری کے کسان بتائے جارہے ہیں، کوریجہ برادری کے 2 گروپوں میں زمینی تنازعے پر پہلے بھی ایک شخص قتل ہو چکا ہے۔

  • ہوائی جہاز کے پہیوں کے اندر سے دو لاشیں برآمد

    بوگوٹا : کولمبیا کے ہوائی اڈے پر کھڑے مسافر طیارے سے دو لاشیں ملی ہیں، مذکورہ لاشیں طیارے کے پچھلے پہیوں کے اندر پھنسی ہوئی تھیں۔

    تفصیلات کے مطابق کولمبیا کے دارالحکومت بوگوٹا کے الدورادو ہوائی اڈّے پر ایک طیارے کے عقبی پہیوں کے حصے سے دو افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

    غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ الدورادو ہوئی اڈے پر کھڑے آویانکا فضائی کمپنی کے مسافر طیارے کی دیکھ بھال کے دوران طیارے کے پچھلے پہیوں کے حصے سے دو لاشیں ملی ہیں۔

    اس حوالے سے آویانکا ایئر لائنز کے حکام نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بوگوٹا کے الدورادو ایئر پورٹ پہنچنے پر فضائی کمپنی کے عملے کو طیارے کے عقبی پہیوں کے حصے سے 2 لاشیں ملی ہیں۔ ہم ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ سے اظہارِ تعزیت کرتے ہیں۔

    اٹارنی دفتر کے جاری کردہ بیان کے مطابق طیارے سے ملنے والی لاشیں 15 سے 20 سال کے نوجوان لڑکوں کی ہیں، بظاہر یہ دو لڑکے افریقہ النسل سے تعلق رکھتے ہیں تاہم لاشوں کی مکمل شناخت کے لئے کارروائی جاری ہے۔

    بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ طیارے کی آخری بار دیکھ بھال27 دسمبر کو کی گئی تھی۔ ملنے والی لاوارث لاشیں سرد خانے میں رکھی گئی ہیں، ابتدائی طبی معائنے میں ایک لاش پر جلنے کے نشانات دیکھے گئے ہیں۔

  • چاغی میں صحرا سے 2 افراد کی لاشیں برآمد

    چاغی میں صحرا سے 2 افراد کی لاشیں برآمد

    کوئٹہ: صوبہ بلوچستان کے ضلع چاغی میں صحرا سے 2 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں، دونوں افراد غیر قانونی طریقے سے براستہ ایران، یورپ جانا چاہتے تھے۔

    تفصیلات کے مطابق چاغی کے سرحدی علاقے میں صحرا سے 2 افراد کی لاشیں ملی ہیں، ڈپٹی کمشنر چاغی کا کہنا ہے کہ لاشیں پنجاب سے تعلق رکھنے والے افراد کی ہیں۔

    ڈپٹی کمشنر کے مطابق لاشوں کی شناخت سجاد علی اور حافظ بلال کے ناموں سے ہوئی، دونوں افراد غیر قانونی طریقے سے براستہ ایران، یورپ جانا چاہتے تھے۔

    حکام کے مطابق دونوں افراد راستہ بھٹک گئے جس کے بعد بھوک و پیاس سے ان کی موت واقع ہوئی۔

  • بیوی بچوں کو مبینہ طور پر ذبح کرنے والا شخص انصاف کی بھیک مانگنے لگا

    بیوی بچوں کو مبینہ طور پر ذبح کرنے والا شخص انصاف کی بھیک مانگنے لگا

    واشنگٹن: امریکا میں بیوی اور چار بچوں کو مبینہ طور پر ذبح کرنے والا سفاک باپ عدالت کے کٹھرے میں انصاف کی بھیک مانگنے لگا، بے گناہی سے متعلق اپیل دائر کردی۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست فلوریڈا میں ملزم باپ پر الزام ہے کہ اس نے اپنی بیوی اور چار بچوں کو تیز دھار آلے سے قتل کرنے کے بعد لاشوں کے ساتھ سوتا رہا۔ باپ نے مبینہ طور پر کئی ہفتوں تک لاشوں کو گھر میں ہی گرم کپڑوں میں لیٹ کر رکھا، بعد ازاں پولیس کی کارروائی میں ملوث کی گرفتاری عمل آئی۔

    انتھونی نامی ملزم نے عدالت میں بے گناہی سے متعلق درخواست دائر کردی ہے۔ غیرملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ رواں سال اپریل تک اس کیس کو نمٹا دیا جائے گا، ملزم کو اپنی درخواست میں اپنا دفاع کرنا مشکل ہے، کیوں کہ تمام ثبوت آہستہ آہستہ انتھونی کے خلاف ثابت ہورہے ہیں۔

    لاشوں سے تعفن اٹھنے کے بعد آس پڑوس میں شک ہوا جبکہ پولیس نے 13 جنوری کو کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو اپنے گھر کے دوسری منزل سے گرفتار کیا، اور بچوں سمیت بیوی کی لاش برآمد کی۔ تین سالہ بیٹی سمیت 11 اور 13 سال کے دو بیٹوں کی لاشیں بھی رضائی میں لپٹی ملیں۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم نے زہریلی دوائیاں کھا کر خود کشی بھی کرنے کی کوشش کی۔

  • اپر کوہستان: بس کھائی میں جا گری، 8 لاشیں نکال لی گئیں، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ

    اپر کوہستان: بس کھائی میں جا گری، 8 لاشیں نکال لی گئیں، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ

    اپر کوہستان: ہزارہ ڈویژن کے ضلع اپر کوہستان میں ایک مسافر بس پل ٹوٹنے سے کھائی میں جا گر ی.

    تفصیلات کے مطابق یہ خوف ناک حادثہ تحصیل کندیا کے مقام پر پیش آیا، گاڑی میں 31 افراد سوار تھے،  8 لاشیں نکال لی گئیں۔

    حادثہ پل ٹوٹنے سے پیش آیا، گاڑی کھائی میں جار گر گئی، اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، ڈی سی او نے حادثے میں 8 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے، دیگر افراد لاپتا ہیں۔

    مزید پڑھیں: حسن ابدال: براہمہ انٹر چینج کے قریب مسافر بس الٹ گئی، 11 افراد جاں بحق

    انتظامیہ کی جانب سے مزید ہلاکتوں کی خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے، دیگر لاپتا افراد کی تلاش جاری ہے۔ اس خوف ناک حادثے کے بعد ضلع بھر کے تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔

    اپر کوہستان خیبر  پختو نخوا کا ضلع  ہے،  حادثہ تحصیل کندیا کے علاقے بگڑو میں پیش آیا، مزید ریسکیو ٹیمیں ٹیمیں جائے حادثہ کی جانب روانہ کردی گئیں۔

  • سری لنکن علماء کا ایسٹر دھماکوں کے حملہ آوروں کی لاشیں وصول کرنے سے انکار

    سری لنکن علماء کا ایسٹر دھماکوں کے حملہ آوروں کی لاشیں وصول کرنے سے انکار

    کولمبو : سری لنکا کے مسلمانوں نے ایسٹردھماکوں میں ملوث خودکش بمباروں کی لاشیں وصول کرنے سے انکار کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سری لنکا کے مرکزی مذہبی جماعت کے رہنماﺅں نے پریس کانفرنس میں اعلان کیا کہ ان خودکش حملہ آوروں کے لاشوں کی مساجد میں تدفین کی بھی اجازت نہیں دی جائے گی۔

    ان کا کہنا تھا کہ اسلام میں دہشتگردی کی کوئی جگہ نہیں ہے، سری لنکا کی تاریخ میں مسلمانوں نے اس طرح کبھی تشدد کا راستہ نہیں اپنایا۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا تھا کہ ایک الگ بیان میں وزیر برائے مذہبی امور ہاشم عبدالحلیم نے مسلمانوں کو جمعہ کے موقع پر اکٹھے ہونے سے گریز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ وہ گھر پر ہی عبادت کریں کیونکہ دہشتگردوں کی جانب سے مذہبی اجتماع کو نشانہ بنایا جاسکتا ہے۔

    انہوں نے دہشتگردی کے متاثرین سے اظہار یکہجتی کرتے ہوئے کہا کہ یہ معصوم لوگوں پر جنہوں نے عبرتناک حملہ کیا، وہ ہم میں سے نہیں ہیں۔

    یاد رہے اس سے قبل سری لنکا کے ڈپٹی وزیر دفاع رووان وجے وردان نے بتایا تھا کہ ایسٹر کے دن ہونے والے دھماکوں کے ماسٹر مائنڈ اور شدت پسند گروپ کے لیڈر نے خودکشی کرلی ہے۔

    امریکی حکام کا کہنا تھاکہ سری لنکا میں مزید حملوں کی بھی منصوبہ بندی کی جارہی ہے، اسی وارننگ کے پیش نظر امریکہ، اسرائیل، برطانیہ سمیت کئی ممالک نے اپنے شہریوں کو سری لنکا کا سفر کرنے سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

    سری لنکا میں ہونے والے دھماکوں میں 39 غیر ملکی بھی شامل تھے۔ امریکہ کی قانون نافذ کرنے والی ایجنسی کے مطابق ایف بی آئی دھماکوں کی تحقیقات میں سری لنکن حکام کی مدد کررہی ہے۔

    سری لنکا حملے: خود کش حملہ آور کا برطانیہ و آسٹریلیا میں تعلیم حاصل کرنے کا انکشاف

    خیال رہے کہ سری لنکن پولیس ذرایع نے بھی کہا ہے کہ حملہ آوروں میں سے دو کا تعلق کولمبو کے ایک دولت مند تاجر کے گھرانے سے تھا، ان دو بھائیوں نے دو الگ ہوٹلوں پر حملے کیے تھے۔

    یہ بھی پڑھیں: انٹرپول کا سری لنکا میں دھماکوں کی تحقیقات کیلئے ماہرین بھیجنے کا اعلان

    سری لنکا کے وزیر اعظم نے حملوں سے متعلق مؤقف ظاہر کیا ہے کہ ایسے حملے بیرونی مدد کے بغیر ممکن نہیں ہیں، داعش نے حملوں کی ذمہ داری قبول کی لیکن شواہد نہیں دیے۔

    سری لنکن صدر نے ملک کی سیکورٹی کی مکمل تعمیر نو کا عندیہ بھی دیا ہے، دفاعی فورسز کے سربراہان تبدیل کیے جانے کا امکان ہے۔

    واضح رہے کہ سری لنکا میں تین روز کا سوگ منایا جا رہا ہے، ایسٹر کے موقع پر ہونے والے سری لنکا دھماکوں میں ہلاکتوں کی تعداد 359 ہو گئی ہے۔

  • حیدر آباد: سات لاشیں ملنے کا پراسرار واقعہ، حادثہ یا قتل؟

    حیدر آباد: سات لاشیں ملنے کا پراسرار واقعہ، حادثہ یا قتل؟

    حیدرآباد: شہر حیدر آباد کے مضافات میں ایک گھرسے 7 افراد کی لاشیں ملی ہیں، واقعے نے علاقے میں‌ سنسنی پھیلا دی.

    اے آر وائی نیوز کے نمایندے زاہد کلہوڑ کے مطابق واقعے میں میاں بیوی اور پانچ بچے  اپنے گھر میں مردہ پائے گئے، مقتولین کو شہناز، جواد، صالحہہ، علیزہ، فائزہ، لاریب اور اشرف کے نام سے شناخت کیا گیا.

    لاشیں رشتے داروں کو ملیں، لاشیں 2 سے 3 دن پرانی تھیں، جاں بحق ہونےوالے ایک کمرےمیں سوئےہوئے تھے.

    پولیس فوری جائے وقوع پر پہنچ گئی، ڈی آئی جی حیدرآبا دنعیم احمد شیخ نے جائے وقوع کا دورہ کیا.

    نعیم احمد شیخ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملنے والی لاشوں پرتشدد کے نشان نہیں ہیں، پوسٹ مارٹم کی رپورٹ آنے پرمزید تحقیقات ہوگی.

    ڈی آئی جی کا کہنا تھا یہ امکان رد نہیں کیا جاسکتا ہے کہ کھانے میں کوئی زہریلی چیز شامل ہو، جس نے ان کی جان لے لی، ابتدائی طورپرفورس اینٹری کے شواہد نہیں مل رہے.

    انھوں نے مزید کہا کہ کرائم سین سیل ہے، کراچی سے ایکسپرٹ آرہے ہیں، ایکسپرٹ ہی سیمپلنگ کریں گے.

    پولیس نے اپنی ابتدائی تشویش میں یہ خیال بھی ظاہر کیا ہے کہ ساتوں افراد کی موت دم گھٹنے سے ہوئی ہو، کیوں کہ علاقے میں جنریٹر موجود تھا۔

    پوسٹ مارٹم رپورٹ


    ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں واقعے کو حادثہ قرار دیا گیا ہے۔

    حیدرآباد سول اسپتال کے میڈیکو لیگل آفیسر وسیم خان نے کہا ہے کہ جنریٹر کے دھویں سے موت ہوئی۔

  • داعش کے ہاتھوں 19افراد قتل‘لاشیں نذرآتش

    داعش کے ہاتھوں 19افراد قتل‘لاشیں نذرآتش

    دمشق: شام میں دولت اسلامیہ نے دو بچوں سمیت 19 عام شہریوں کو بےدردی کے ساتھ قتل کرنے کے بعد ان کی لاشیں نذرآتش کردیں۔

    تفصیلات کےمطابق شام کے مشرقی شہر دیر الزور میں دہشت گرد تنظیم داعش نے خواتین اور بچوں سمیت 19 افراد کو قتل کر کے ان کی لاشیں نذرآتش کر دیں۔

    شام میں انسانی حقوق کی صورت حال پر نظر رکھنے والے ادارے’آبزرویٹری‘ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ واقعہ دیر الزور گورنری میں ڈیموکریٹک فورسز کے زیرکنٹرول علاقوں میں پیش آیا۔

    داعش کے جنگجوؤں نے دیر الزور کے شمال مغربی قصبے جزرہ البوشمس میں دراندازی کے بعد وہاں موجود دو خواتین اور دو بچوں سمیت 19 عام شہریوں کو سر میں گولیاں مار کر قتل کیا اور ان کی لاشیں جلادیں۔


    افغانستان میں داعش کا سربراہ ہلاک ‘اشرف غنی


    خیال رہے کہ دیر الزور گورنری شام میں داعش کے گڑھ الرقہ کے شمال مغرب میں واقع ہے اور اس گورنری کا کنٹرول شامی ڈیموکریٹک فورس کے پاس ہے۔


    شام، داعش کا دیہات پر حملہ، بچوں اور خواتین سمیت 50 افراد کا قتل عام


    واضح رہےکہ تین روز قبل شام کے وسطی صوبے حما میں شدت پسندوں نے دو دیہاتوں پر حملہ کر کے شامی فوجیوں سمیت 50 افراد کو قتل کردیا تھا۔

  • لاڑکانہ کشتی حادثہ‘ہلاکتوں کی تعداد10ہوگئی

    لاڑکانہ کشتی حادثہ‘ہلاکتوں کی تعداد10ہوگئی

    لاڑکانہ : دریائے سندھ میں مسافروں سے بھری کشتی ڈوبنے سے لاپتہ ہونے والےمزیدتین افرادکی لاشیں نکال لی گئی،جس کے بعد حادثے میں جاں بحق ہونے والےافراد کی تعداد 10ہوگئی ہے۔

    تفصیلات کےمطابق سندھ کےشمالی ضلعے لاڑکانہ میں کشتی ڈوبنے سے لاپتہ ہونے والے10افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہے،لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن آج چوتھے روز بھی جاری ہے۔

    پاکستان بحریہ کی امدادی ٹیم اورریسکیو اہلکاروں کی جانب سے چوتھے مزیدتین افراد کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

    خیال رہےکہ تین روز قبل کشتی میں سوار افراد لاڑکانہ سے 35 کلو میٹر دور کچے کےعلاقے میں دریائے سندھ کے کنارے پر موجود درگاہ پیر محبل شاہ کے سالانہ میلے میں شرکت کے لیے جا رہے تھے۔

    مزید پڑھیں:لاڑکانہ کشتی حادثہ،جاں بحق افراد کی تعداد7ہوگئی

    دریا کے کنارے کے قریب ہونے پر مسافروں میں سے زیادہ تر کشتی میں ایک طرف آگئےتھے،جس کی وجہ سے اس کا توازن بگڑ گیا،اور کشتی ڈوب گئی۔

    واضح رہےکہ گزشتہ روزامدادی کارروائیوں کا جائزہ لینے کے لیے صوبائی سینیئر وزیر برائے پارلیمانی امور نثار کھوڑو نے بھی جائے وقوع کا دورہ کیاتھا۔

  • موصل آپریشن :اجتماعی قبر سے 100افراد کی لاشیں برآمد

    موصل آپریشن :اجتماعی قبر سے 100افراد کی لاشیں برآمد

    بغداد: عراقی فورسز کا کہناہے کہ موصل میں آپریشن کے دوران اجتماعی قبر سے 100افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں جہیں سرقلم کرکے دفنایاگیاتھا۔

    تفصیلات کےمطابق عراقی فورسز کاکہناہےکہ داعش کے زیرقبضہ شہر حمام العلیل کے ایک کالج سےآپریشن کے دوران اجتماعی قبر سے 100 افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں جنہیں قتل کرنے کے بعد دفنایا گیا تھا۔

    عراقی حکام کا کہناہے کہ موصل سے تقریباََ 14کلومیٹر فاصلے پر داعش کے خلاف آپریشن کے دوران زرعی کالج میں اجتماعی قبر سے 100 افراد کی لاشیں ملی ہیں۔

    موصل میں داعش کے خلاف آپریشن کمانڈر کےمطابق قبر سے ملنے والے 100 شہریوں کی لاشوں کی تحقیقات حکام کی جانب سے بنائی گئی تحقیقاتی ٹیم کرے گی۔

    مزید پڑھیں: داعش ہتھیار ڈال دے یا مرنے کےلیے تیار رہے،عراقی وزیراعظم

    خیال رہےکہ گزشتہ ہفتے عراقی وزیراعظم حیدر العبادی کا کہنا تھا کہ ہم داعش کےگردگھیرا تنگ کر دیں گے اور انشاءاللہ سانپ کا سر بھی کاٹ دیں گے۔ان کے پاس فرار کا کوئی راستہ نہیں ہوگا۔

    مزید پڑھیں:عراق میں داعش نےبچوں سمیت 280افرادکوقتل کردیا

    یاد رہے کہ اس سے قبل گزشتہ ماہ داعش نے 284 بچوں اور نوجوان لڑکوں کو قتل کیاتھا۔داعش نے ان افراد کی لاشوں کو اجتماعی قبروں میں دفنانے کے لیے موصل کے کالعدم ایگری کلچر کالج میں بلڈوزرز کا استعمال کیا تھا۔

    واضح رہے کہ موصل عراق میں داعش کا آخری گڑھ ہے اور اس کےدہشت گردوں نے سنہ 2014 میں شہر پر قبضہ کیا تھا۔موصل ہی میں دولت اسلامیہ کے رہنما ابو بکرالبغدادی نے عراق اور شام میں اپنے زیر کنٹرول علاقوں میں خلافت کا اعلان کیا تھا۔