Tag: لاش برآمد

  • آسام کے جنگلات سے معروف بھارتی اداکار کی لاش برآمد

    آسام کے جنگلات سے معروف بھارتی اداکار کی لاش برآمد

    مشہور ویب سیریز ’فیملی مین 3‘ سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے بھارت کے اُبھرتے ہوئے اداکار روہت بسفور کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

    بھارتی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ روہت بسفور کی لاش آسام کے گربھانگا کے جنگلات میں ایک آبشار کے نزدیک سے برآمد کی گئی ہے، جہاں وہ اپنے چند دوستوں کے ساتھ پکنک کی غرض سے گئے تھے۔

    بھارتی اداکار روہت نے حال ہی میں مقبول ویب سیریز فیملی مین 3 میں اپنی شاندار اداکاری سے مداحوں کی توجہ سمیٹی تھی۔

    روہت کچھ عرصہ قبل گوہاٹی سے ممبئی منتقل ہوگئے تھے تاکہ اداکاری کے میدان میں اپنی شناخت قائم کر سکیں۔ ان کی اچانک موت نے ان کے مداحوں اور فلمی حلقوں کو شدید صدمے میں مبتلا کر دیا ہے۔

    بھارتی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق، روہت کے اہل خانہ نے ان کی موت کو حادثہ تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ انہیں قتل کیا گیا ہے۔ اہل خانہ نے تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے تاکہ حقائق سامنے آ سکیں جبکہ پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل بھی ملیالم ٹیلی ویژن سے تعلق رکھنے والے اداکار دلیپ سنکر کی ترواننت پورم کے ایک ہوٹل کے کمرے میں گلی سڑی لاش برآمد ہوئی تھی۔

    انڈین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق دلیپ سنکر ایک جاری سیریل کی شوٹنگ کے سلسلے میں شہر ترواننت پورم میں تھے۔ پروڈکشن ٹیم نے بتایا کہ وہ آخری بار دو روز قبل سیٹ پر آئے تھے۔

    شوٹنگ میں وقفہ تھا اور دلیپ سنکر ہوٹل میں ٹھہرے ہوئے تھے، انہیں صحت سے متعلق کچھ مسائل تھے تاہم پولیس معاملے کی تفتیش کر رہی ہے۔

    ہوٹل کے عملے نے دو دنوں سے بند کمرے سے بدبو آنے کے بعد پولیس کو اطلاع دی تھی۔

    نادیہ خان نے پہلگام واقعے پر بھارت کو آئینہ دکھادیا، ویڈیو وائرل

    دلیپ سنکر مشہور ٹی وی سیریلز امایاریات اور پنچگنی میں اپنے کرداروں کیلیے جانے جاتے تھے۔ انہیں قیام کے دوران ہوٹل کے کمرے سے باہر نہیں دیکھا گیا۔

  • معروف سوشل میڈیا انفلوئنسر کی گھر سے پھندا لگی لاش برآمد

    معروف سوشل میڈیا انفلوئنسر کی گھر سے پھندا لگی لاش برآمد

    بھارت کی معروف سوشل میڈیا انفلوئنسر اور ریڈیو میزبان سمرن سنگھ کی گھر سے پھندا لگی لاش برآمد ہوئی ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کی معروف سوشل میڈیا انفلوئنسر اور ریڈیو میزبان سمرن سنگھ گڑگاؤں (گروگرام) میں اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائی گئیں۔

    مقبوضہ جموں و کشمیر سے تعلق رکھنے والی سمرن سنگھ کی لاش بدھ کی رات ان کے کمرے میں پھندے سے لٹکی ہوئی ملی، مطابق سمرن کے ساتھ ان کے اپارٹمنٹ میں رہائش پذیر دوست نے پولیس کو واقعے کی اطلاع دی، پولیس موقع پر پہنچی تو سمرن کے گھر کا دروازہ اندر سے بند تھا۔

    معروف سوشل میڈیا انفلوئنسر کی گھر سے پھندا لگی لاش برآمد

    بھارتی میڈیا نے خاندانی ذرائع حوالے دیتے ہوئے بتایا کہ سمرن کچھ عرصے سے ذاتی مشکلات کا شکار تھیں، جس کی وجہ سے انہوں نے یہ قدم اٹھایا۔

    پولیس کے مطابق خاندان کی تحریری شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے جمعرات کی صبح لاش کا پوسٹ مارٹم کیا گیا جس کے بعد لاش خاندان کے حوالے کر دی گئی۔

    https://urdu.arynews.tv/keerthy-suresh-wedding-look/

  • بھارتی اداکارہ کی 4 روز بعد چھت سے لٹکی لاش برآمد

    بھارتی اداکارہ کی 4 روز بعد چھت سے لٹکی لاش برآمد

    بھارتی فلم انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی 32 سالہ اداکارہ نے مبینہ طور پر چھت سے لٹک کر خودکشی کرلی، موت کی اطلا ع اہل محلہ نے پولیس کو دی۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 32 سالہ اداکارہ نور مالابیکا داس نے 6 جون کو ممبئی میں اپنے فلیٹ میں زندگی کا خاتمہ کیا۔

    اداکارہ کی موت اطلاع 4 روز بعد پولیس کو اس وقت کی گئی جب پڑوسیوں نے ان کے اپارٹمنٹ سے آنے والی بدبو کی شکایت کی۔

    Noor Malabika Das

    اداکارہ نور مالابیکا داس کو آخری بار کاجول کے ساتھ ڈزنی پلس ہاٹ اسٹار سیریز "دی ٹرائل” میں اداکاری کے جوہر دکھاتے دیکھا گیا تھا۔

    پڑوسیوں کی شکایت پر پولیس اداکارہ کے اپارٹمنٹ میں پہنچی اور پنکھے سے جھولتی لاش برآمد کی جسے پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا، آسام سے تعلق رکھنے والی اداکارہ اس فلیٹ میں اکیلی کرائے پر رہتی تھیں۔

    اداکارہ کی آخری رسومات میں خاندان کے کسی فرد نے شرکت نہیں کی، ان کی فیملی گزشتہ ماہ تک ان کے ساتھ اسی فلیٹ میں مقیم تھی وہ کچھ دن قبل ہی اپنے گاؤں واپس لوٹے تھے۔ اداکاری کے شعبے میں آنے سے قبل وہ قطر ایئرویز میں بطور ایئر ہوسٹس ملازمت کرتی تھیں،

    اداکارہ نور مالا بیکا داس نے چند فلموں اور ویب سیریز میں کام کیا جن میں "سسکیاں”، "واکمان”،”تیکھی چٹنی”،”جگھنیا اپایا”، "چرم سکھ”، "دیکھی ان دیکھی”، اور "بیکروڈ ہسٹلے” شامل ہیں۔

  • گھر سے نئی نویلی دلہن کی  لاش برآمد

    گھر سے نئی نویلی دلہن کی لاش برآمد

    لاہور : صوبائی دارلحکومت لاہور میں گھر سے نئی نویلی دلہن کی لاش برآمد ہوئی ، پولیس نے خاتون کے خاوند سلیمان کو حراست میں لے لیا ہے۔

    صوبائی دارلحکومت لاہور میں گجر پورہ سے نئی نویلی دلہن کی گھر سےلاش ملی ، پولیس نے واقعے کے حوالے سے بتایا کہ خاتون کی 10 روز قبل سے شادی ہوئی تھی۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ سلیمان پہلے سے شادی شدہ تھا لیکن خاتون کو نہیں بتایا تھا، خاتون نے اہل خانہ کو فون پر بتایا کہ سلیمان نے تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔

    حکام نے مزید کہا کہ آج صبح خاتون کی اسکے فلیٹ سے لاش ملی ہے تاہم خاتون کے خاوند سلیمان کو حراست میں لےلیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔

  • کراچی میں رہائشی عمارت سے خاتون کی لاش برآمد

    کراچی میں رہائشی عمارت سے خاتون کی لاش برآمد

    کراچی میں ایم اے جناح روڈ کی رہائشی عمارت سے خاتون کی لاش برآمد ہوئی ہے جبکہ بیٹی کو نیم بے ہوشی کی حالت میں جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    پولیس کے مطابق ماں بیٹی جناح اپارٹمنٹ کی ساتویں منزل میں رہتے تھے، متوفیہ خاتون کا شناخت نرگس کے نام سے ہوئی، جو اپنی بیٹی کے ساتھ اٹھ سال سے فلیٹ میں رہ رہی تھی۔

    علاقہ مکینوں کے مطابق بچی کا ذہنی توازن درست نہیں ہے، خاتون چند روز قبل انتقال کر گئی لیکن اس کی بیٹی کسی کو نہ بتا سکی، فلیٹ سے تعفن اٹھنے پر علاقہ مکین جب داخل ہوئے تو اس کی موت کا علم ہوا۔

    پولیس کے مطابق خاتون کے فلیٹ میں کباڑ اور کچرا بھرا ہوا ہے، خاتون کی موت طبی معلوم ہوتی ہے، جس کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

  • کینٹ اسٹیشن ٹرین کے ڈبے سے ایک شخص کی لاش برآمد

    کینٹ اسٹیشن ٹرین کے ڈبے سے ایک شخص کی لاش برآمد

    کراچی: کینٹ اسٹیشن ٹرین کے ڈبے سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے، جس کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی ہے۔

    اے آر وائے نیوز کے مطابق ریسکیوذرائع کا کہنا ہے کہ مرنے والے شخص کی لاش کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، مرنے والے کی شناخت کی کوششیں جاری ہیں۔

    دوسری جانب ماڑی پور روڈ مچھر کالونی ہوائی فائرنگ میں ملوث 2 ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا، گرفتار ملزمان میں پولیس اہلکار بھی شامل ہے۔

    ملزمان کی فائرنگ سے 8 سالہ بچی گولی لگنے سے زخمی ہوئی، گرفتار ملزم شاہد نے سال نو پرہوائی فائرنگ کی، ہوائی فائرنگ میں استعمال ہونیوالا پستول اہلکار کاشف کا ہے۔

    گاڑی پر گیند لگنے پر کار سوار کا تین سالہ بچے پر بہیمانہ تشدد

    پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار اہلکار کاشف پیرآباد تھانے میں تعینات ہے، واقعے کامقدمہ ڈاکس تھانے میں درج کرلیا گیا ہے، تیسرے ملزم کی تلاش جاری ہے۔

  • امریکا: 22 افراد کے قاتل کی لاش برآمد

    امریکا: 22 افراد کے قاتل کی لاش برآمد

    امریکی ریاست میئن میں 22 افراد کو فائرنگ کرکے موت کی نیند سلانے والے ملزم کی لاش بر آمد کرلی گئی ہے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق پولیس کی جانب سے ملزم کی تلاش میں سر توڑ کوششیں کی جارہی تھیں، دو روز کی تلاش کے بعد ملنے والی لاش کو دیکھ کر ایسا محسوس ہوتا ہے کہ سابق امریکی فوجی ملزم رابرٹ کارڈ نے سر میں گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کیا ہے۔

    حکام کا کہنا ہے کہ ملزم رابرٹ کارڈ کی لاش اسی ری سائیکلنگ پلانٹ کے قریب جنگل سے برآمد کی گئی ہے جس پلانٹ سے اسے نوکری سے برطرف کیا گیا تھا۔

    حکام کے مطابق ملزم نے حال ہی میں اپنی زوجہ سے بھی علیحدگی اختیار کی تھی جبکہ ملزم کے پاس خودکشی کا نوٹ بھی برآمد ہوا ہے۔

    موسم گرما میں ملزم کی جانب سے دعویٰ سامنے آیا تھا کہ اسے آوازیں سنائی دیتی ہیں اور اس نے اپنے ہی فوجی اڈے پر گولیاں برسانے کی دھمکی بھی دی تھی۔

    یاد رہے کہ دو روز قبل ملزم نے پہلے لیوسٹن شہر میں باؤلنگ کلب میں نہتے افراد پر فائرنگ کی تھی جس سے 10 افراد موقع پر ہی زندگی کی بازی ہار گئے، اس کے بعد لوکل بار اور والمارٹ ڈسٹری بیوشن سینٹر پر بھی شدید فائرنگ کی تھی۔ فائرنگ کے بعد ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا تھا۔

    امریکی پولیس کی جانب سے ہدایات جاری کی گئی تھیں کہ ملزم کی گرفتاری تک شہری اپنے گھروں سے باہر نہ نکلیں جبکہ ریاست کی اسپتالوں میں ایمرجنسی کا نفاذ کردیا گیا تھا۔

  • قتل یا خودکشی ؟ گھر سے 12 سالہ بچے کی پنکھے سے لٹکتی لاش برآمد

    قتل یا خودکشی ؟ گھر سے 12 سالہ بچے کی پنکھے سے لٹکتی لاش برآمد

    لاہور : کوٹ لکھپت میں بارہ سالہ بچے کی گھر میں پنکھے سے لٹکتی لاش برآمد ہوئی ، پولیس نے لاش مردہ خانے منتقل کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کے کوٹ لکھپت میں بارہ سال کے بچے کی مبینہ خودکشی کا واقعہ پیش آیا ، پولیس حکام نے بتایا صہیب کی گھر میں پنکھے سے لٹکی لاش ملی ہے۔

    حکام کا کہنا تھا کہ صہیب گھر میں اکیلا تھا، وقوعہ کے وقت بہن گھر سے باہر تھی جبکہ صہیب کی دو بہنیں اور والدہ عمرے کی ادائیگی کیلئے گئے ہوئے ہیں۔

    پولیس نے کہا کہ صہیب گراؤنڈ فلور میں رہتا تھا اور پہلی منزل پرمالک مکان رہتا ہے تاہم لاش مردہ خانے منتقل کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

    سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی ماڈل ٹاؤن سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

    بلال صدیق کمیانہ نے واقعے کی مکمل تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ میڈیکل رپورٹ اور شواہد کی روشنی میں موت کی وجوہات کا تعین کیا جائے گا۔

  • لاہور: ڈیفنس سے 20 سالہ گھریلو ملازمہ کی لاش برآمد

    لاہور: ڈیفنس سے 20 سالہ گھریلو ملازمہ کی لاش برآمد

    لاہور: صوبائی دارالحکومت لاہور میں ڈیفنس کے علاقے سے 20 سالہ گھریلو ملازمہ کی لاش ملی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے ڈیفنس سے 20 سالہ گھریلو ملازمہ کی لاش برآمد ہوئی ہے۔پولیس کا کہنا تھا کہ گھریلو ملازمہ عالیہ کوثر نے مبینہ طور پر خودکشی کی ہے۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مبینہ زیادتی سمیت دیگر پہلوؤں پر بھی تفتیش جاری ہے،لاش کے پوسٹ مارٹم کے بعد اصل حقائق سامنے آئیں گے۔

    اس سے قبل 9 جولائی کو لاہور کے علاقے واپڈا ٹاؤن سے گھریلو تشدد کی شکار 8 سالہ ملازمہ کو بازیاب کرایا گیا تھا۔بازیاب کرائی گئی بچی کے ہاتھ،پاؤں، بازو، گردن اور کمر پر زخموں کے نشانات تھے۔

    بعدازاں چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے ستو کتلہ کے علاقے میں آٹھ سالہ گھریلو ملازمہ ثناء پر تشدد کا مقدمہ ملزم حماد کے خلاف مقدمہ درج کروایا تھا۔

    یاد رہے کہ رواں سال یکم جنوری کو لاہور میں چوہنگ کے علاقے میں افسوس ناک واقعہ پیش آیا تھا جہاں 15 سالہ گھریلو ملازمہ ثناء کو تشدد کے بعد قتل کر دیا گیا تھا۔پولیس نے ملازمہ پر تشدد اور قتل کے الزام میں میاں بیوی کو حراست میں لیا تھا۔

  • 14 سالہ لاپتہ لڑکے کی لاش خالی گھر کی چمنی سے برآمد

    14 سالہ لاپتہ لڑکے کی لاش خالی گھر کی چمنی سے برآمد

    امریکی ریاست اوہائیو میں 25 روز سے لاپتہ 14 سالہ لڑکے کی لاش پڑوسی کے خالی گھر سے مل گئی، لڑکے نے چمنی کے راستے اندر جانے کی کوشش کی تھی۔

    اوہائیو کے اسٹیٹ بیورو آف انویسٹی گیشن نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے لیے ایڈوائزری جاری کی کہ وہ لاپتہ 14 سالہ ہارلے ڈلی کی تلاش موقوف کردیں کیونکہ اس کا سراغ مل چکا ہے۔

    14 سالہ لڑکے نے ایک خالی گھر میں چمنی کے ذریعے داخل ہونے کی کوشش کی، وہ گھر سے متصل اینٹینا ٹاور کو درست کرنے کی کوشش کررہا تھا۔ کئی ہفتوں بعد خالی گھر سے اس کی لاش برآمد ہوئی۔

    مذکورہ گھر ڈلی کے پڑوسیوں کا تھا جو تعطیلات پر شہر سے باہر گئے تھے۔

    ڈلی کے والد نے 21 دسمبر کے روز اپنے بیٹے کی گمشدگی کی رپورٹ درج کروائی تھی، اس سے قبل لڑکے کا فون گر کر ٹوٹ چکا تھا یہی وجہ تھی کہ اہلخانہ اس سے رابطہ نہیں کر سکے۔

    والد کا کہنا ہے کہ وہ پہلے بھی گھر میں ہونے والے لڑائی جھگڑوں کے باعث گھر سے چلا جاتا تھا تاہم اگلے دن تک واپس آجاتا تھا۔

    پولیس تعین نہیں کرسکی کہ لڑکے کے ساتھ کیا مسئلہ تھا، آیا اسے اسکول میں ہراساں کیا جاتا تھا اور وہ اس سے مایوس اور پریشان تھا، یا پھر کسی اور پریشانی کا شکار تھا۔

    پولیس گھر والوں سے پوچھ گچھ کر رہی ہے جبکہ لڑکے کی لاش کا پوسٹ مارٹم بھی کیا جارہا ہے۔