Tag: لاش برآمد

  • سکھر : بیوی کو زندہ دفن کرنے والا ملزم ڈرامائی انداز میں گرفتار، لاش برآمد

    سکھر : بیوی کو زندہ دفن کرنے والا ملزم ڈرامائی انداز میں گرفتار، لاش برآمد

    سکھر: سفاک ملزم نے اپنی بیوی پر سیاہ کاری کا الزام لگا کر تشدد کے بعد زندہ دفن کردیا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے خاتون کی لاش برآمد کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق سکھر کے علاقے صالح پٹ کے قریب شادی شدہ خاتون کو زندہ دفن کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے، اس حوالے سے ایس ایس پی عرفان سموں نے میڈیا کو تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ملزم نے اپنی17سالہ بیوی پر سیاہ کاری کا الزام لگا کر تشدد کے بعد زندہ دفن کیا تھا۔

    ملزم کریم بخش کو گرفتار کرکے خاتون کی لاش برآمد کرلی گئی ہے، ایس ایس پی کا مزید کہنا تھا کہ ملزم نے دو روز قبل ایک گھر پر حملہ کرکے ایک شخص کو قتل اور چار کو زخمی کیا تھا۔

    پولیس نے حملے کے الزام میں ملزم کو گرفتار کیا تھا، دوران تفتیش ملزم نے بیوی کو زندہ دفن کرنے کابھی انکشاف کیا۔پولیس نے ملزم کی نشاندہی پر خاتون کی مدفون لاش برآمد کرلی۔

    پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف اپنی بیوی کو زندہ دفن کرکے قتل کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا ہے۔

  • آسٹریلیا میں لاپتہ ہونے والی جرمن خاتون سیاح کی لاش برآمد

    آسٹریلیا میں لاپتہ ہونے والی جرمن خاتون سیاح کی لاش برآمد

    سڈنی : آسٹریلیا میں لاپتہ ہونے والی جرمن سیاح خاتون مونیکا بیلین کی دو ہفتے بعد لاش برآمد ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق سیاحت کی غرض سے آسٹریلیا جانے والی جرمن خاتون 2 جنوری کو آسٹریلیا کے معروف سیاحتی مقام ایمیلی گیپ سے اچانک لاپتہ ہوگئی تھی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون کی لاش بدھ کے روز ایمیلی گیپ سے 3 کلومیٹر دور ایک درخت کے نیچے سے برآمد ہوئی تھی تاہم پولیس کو تاحال مبینہ موت کا علم نہیں ہوسکا ہے۔

    برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ دو ہفتے قبل 62 سالہ مونیکا بیلین کے لاپتہ ہونے کی رپورٹ درج کروائی گئی تھی، جرمن خاتون اپنے اہل خانہ پر

    میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے پانچ روز قبل مونیکا کی تلاش روکتے ہوئے شکایت خارج کردی تھی لیکن پولیس نے مذکورہ خاتون کے موبائل کی لوکیشن معلوم ہونے پر تحقیقات کا دوبارہ آغاز کیا تھا۔

    برطانوی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ جرمن خاتون تنہا آسٹریلیا آئی تھی اور  ایلیس اسپرنگ میں واقع ڈیزٹ پام نامی ہوٹل میں قیام پذیر تھیں جو ایمیلی گیپ سے 13 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔

    جرمن خاتون سیاح کے اہل خانہ نے آسٹریلین پولیس کو بتایا کہ مونیکا بیلین ایک ماہر سیاح تھی اور انہوں نے ایمیلی گیپ میں پیدل سفر سے متعلق ہمیں آگاہ کیا تھا۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ مونیکا کئی ممالک میں سیاحتی دورے کرچکی تھیں اور وہ اکثر دوروں میں پیدل سفر کرتی تھیں۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ جس روز مونیکا بیلین لاپتہ ہوئی تھیں اس روز ایک موٹر سائیکل سوار نے آسٹریلیا کے سیاحتی مقام ایمیلی گیپ سے انہیں لفٹ دی تھی۔

    پولیس کا خیال ہے کہ سیاح خاتون نے گاڑی سے اترنے سے قبل پانی جسم کی مقدار کے حساب نہیں پیا ہوگا جس کی وجہ سے جسم میں پانی کی مقدار میں کمی واقع ہوئی اور خاتون کی موت کا باعث بنی۔

    آسٹریلین محکمہ موسمیات کے مطابق جنوری میں ایلیس اسپرنگ میں درجہ حرارت 36 اعشاریہ 4 ڈگری سینٹی گریڈ ہوتا ہے۔

  • حیدرآباد : پنیاری سے مغوی نوجوان کی لاش برآمد، تاوان لینے بعد قتل کیا گیا

    حیدرآباد : پنیاری سے مغوی نوجوان کی لاش برآمد، تاوان لینے بعد قتل کیا گیا

    حیدرآباد : پنیاری کے علاقے سے مغوی نوجوان کی لاش برآمد ہوئی ہے اغواء کاروں نے تاوان وصول کرنے کے باجود نوجوان کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

    تفصیلات کے مطابق حیدرآباد کے علاقے پنیاری تھانے کی حدود سے25 سالہ مغوی نوجوان احسن کی لاش ملی ہے، اطلاع ملتے ہی پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لے لیا اور پوسٹ مارٹم کیلئے لاش کو سول اسپتال منتقل کردیا۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ نوجوان کو چند روز قبل اسی علاقے سے اغواء کیا گیا تھا، مقتول احسن کے اہل خانہ نے متعلقہ تھانے میں اس کی گمشدگی کی رپورٹ بھی درج کرائی تھی۔

    مقتول احسن کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ اغواء کاروں نے احسن کی رہائی کے لئے3لاکھ روپے تاوان طلب کیا تھا جو انہوں نے ادا بھی کردیا لیکن تاوان لینے کے بعد بھی اغواکاروں نے احسن کو قتل کردیا، اہل خانہ نے پولیس کے اعلٰی حکام سے انصاف کی فراہمی کی اپیل کی ہے۔

  • کراچی: خالی پلاٹ سے دس سالہ بچے کی لاش برآمد

    کراچی: خالی پلاٹ سے دس سالہ بچے کی لاش برآمد

    کراچی: شہرقائد میں دس سالہ بچہ حسن بے دردی سے قتل کردیا گیا، لاش خالی پلاٹ سے برآمد ہوئی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں سفاک قاتل نے دس سالہ بچے کی جان لے لی، لاش خالی پلاٹ سے برآمد کرلی گئی۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بچے کو تشدد کرکے قتل کیا گیا، معاملے کی تحقیقات کررہے ہیں۔

    پولیس کے مطابق شبہ ہے بچے کو زیادتی کا نشانہ بھی بنایا گیا، بچے کو دو دن پہلے اغوا کیا گیا تھا۔

    لاہور : کمسن بچے کی لاش برآمد، دوماہ کے دوران 9 بچے لاپتا

    حسن کے والدین نے منگھو پیر تھانے میں بچے کی گمشدگی کا مقدمہ درج کرایا تھا۔

    خیال رہے کہ دو سال قبل کراچی کے علاقے لی مارکیٹ سے اغوا ہونے والے اکلوتے بیٹے حنیف کی لاش برآمد ہوئی تھی۔

    بعد ازاں ورثا نے قاتلوں کی گرفتاری کے لیے احتجاج کرتے ہوئے سڑک بلاک کردی تھی۔

    واضح رہے کہ دو سال قبل جولائی میں لاہور کے علاقے بادامی باغ سے نو سالہ بچے کی بوری بند لاش ملی تھی۔

  • رکن قومی اسمبلی کے کمرے سے لیگی خاتون کارکن کی لاش برآمد

    رکن قومی اسمبلی کے کمرے سے لیگی خاتون کارکن کی لاش برآمد

    لاہور:مسلم لیگ ن کے رکن اسمبلی کو الاٹ ریس کورس کے علاقے میں قائم فیڈرل لاجز کے کمرے سے35 سالہ خاتون کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

    تفصیلات کےمطابق لاہورمیں فیڈرل لاجزکےکمرےسے پینتیس سالہ سمیعہ کی لاش برآمد ہوئی ہےکمرہ ن لیگ کےایم این اے چوہدری اشرف کاہے۔

    مسلم لیگ ن کے رہنما چوہدری اشرف کاکہناہےوہ اس بارےمیں نہیں جانتےکہ خاتون کو کمرہ کس نے دیا۔انہوں نے
    بتایاسمعیہ کےشوہرنےفون کرکےاپنی اہلیہ سےمتعلق پوچھا تھا۔

    لیگی رہنماکےمطابق مقتولہ وزیراعظم کےچیف سکیورٹی آفیسرکےعزیز کی شادی میں شرکت کےلیےشورکورٹ سےلاہور آئی تھی۔

    سول لائنزڈویژن پولیس نے کمرے سے شواہد اکھٹے کرلیے ہیں۔ذرائع کا کہناہے کہ یہ ناممکن ہے کہ کوئی شخص کسی رکن اسمبلی کے ریفرنس کے بغیر یہاں قیام کرلے۔

    مزید پڑھیں:اسٹیج اداکارہ قسمت بیگ دم توڑ گئیں

    واضح رہے کہ تین روز قبل لاہور کے علاقےہربنس پورہ کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے زخمی ہونے والی اسٹیج اداکارہ قسمت بیگ اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گئیں تھی۔

  • اسلام آباد، طالب علم کی درخت سے لٹکی لاش برآمد

    اسلام آباد، طالب علم کی درخت سے لٹکی لاش برآمد

    اسلام آباد : دارالحکومت میں میرہ بیری کے علاقے میں مدرسے کے طالب علم کی درخت سے لٹکی ہوئی لاش ملی ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ نوجوان طالب علم کی موت خود کشی کا واقعہ لگتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے علاقے میرہ بیری میں مدرسے کے طالب علم کی لاش بر آمد ہوئی ہے،تاحال موت کی وجہ کا تعین نہیں ہوسکا ہے پولیس کا خیال ہے کہ طالب علم نے خود کشی کی ہے۔

    ذرائع کے مطابق 11 سال کے طالبعلم کے گلے میں پھندا ڈلا ہوا تھا امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ نوجوان طالب علم نے درخت سے لٹک کر خود کشی کی۔

    پولیس نے بچے کی لاش قریبی اسپتال منتقل کردی گئی ہے،جہاں لاش کا پوسٹ مارٹم کیا جانا تھا لیکن ہلاک ہونے والے طالب علم کے والد نے پوسٹ مارٹم کروانے سے انکار کرتے ہوئے بیٹے کی میت آبائی علاقے خوشاب لے گئے۔

    پولیس کو دیے گئے بیان میں طالب علم کے والد امیر عالم کا کہنا تھا کہ ہماری کسی سے دشمنی نہیں ہے اور ہی کسی پہ قتل کا شک ہے،جو اللہ کو مرضی تھی ہو گیا میں اس کی رضا میں راضی ہوں۔

    دوسری جانب پولیس نے مدرسے کے نگراں کو تحقیقات کے لیے پولیس اسٹیشن تھانہ شالیمار بلا لیا ہے جب کہ میرہ بیری کے علاقہ مکینوں کے بیانات بھی قلم بند کر لیے ہیں۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات جاری ہیں اور جلد ہی اس کیس کو منطقی انجام تک پہنچا کر ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

  • کراچی،ابراہیم حیدری سے ایک شخص کی لاش برآمد

    کراچی،ابراہیم حیدری سے ایک شخص کی لاش برآمد

    کراچی : ابرہیم حیدری کے علاقے سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے،موت کی وجہ جاننے کے لیے پوسٹ مارٹم جاری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ابراہی حیدری میں ایک گھر سے نامعلوم شخص کی لاش ملی ہے،میت کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا،جہاں لاش کا پوسٹ مارتم جاری ہے۔

    پولیس کے مطابق لاش کو تحویل میں لے کر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے،جہاں موت کی وجہ جاننے کے لیے لاش کا پوسٹ مارٹم کیا جارہا ہے، رپورٹ آنے کے بعد ہی حتمی طور پر کچھ کہا جا سکتا ہے۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد کیس کی تحقیقات کا رخ کا تعینات کیا جا سکے گے تا ہم ابتدائی شواہد جمع کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے جلد ہی ملزمان تک پہنچ جائیں گے۔

    علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والا شخص گھر میں اکیلے رہا کرتا تھا اور کبھی کسی عزیز و اقارب کوملنے آتے نہیں دیکھا۔

  • لاہور میں ایک گھرسے پینتالیس سالہ شخص کی لاش برآمد

    لاہور میں ایک گھرسے پینتالیس سالہ شخص کی لاش برآمد

    لاہور : نامعلوم شخص نے گھر میں گھس کر ایک شخص کو قتل کردیا، تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے گرین ٹاؤن میں ایک گھر سے پینتالیس سالہ شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے، جسے کند آلے سے وار کر کے قتل کیا گیا۔

    لاہور میں توفیق کالونی گرین ٹاؤن کے رہائشی قاری جاوید کو نامعلوم شخص نے گھر میں گھس کر کندآلے سے وار کر کے قتل کیا ۔

    قاری جاوید کے اہل خانہ ٹوبہ ٹیک سنگھ گئے ہوئے تھے اور وہ گھر میں اکیلا تھا کہ ایک نامعلوم شخص گھر میں داخل ہوا اور اس کو قتل کر کے موقع سے فرار ہو گیا۔

    پولیس نے لاش کو جناح اسپتال کے مردہ خانے منتقل کر دیا ہے۔ مقتول کے ورثا نے نامعلوم شخص کے خلاف درخواست درج کر وا دی ہے۔