Tag: لاش مل گئی

  • کوہستان کے برف پوش پہاڑوں سے 28 سال بعد لاش صحیح سلامت مل گئی

    کوہستان کے برف پوش پہاڑوں سے 28 سال بعد لاش صحیح سلامت مل گئی

    چلاس (4 اگست 2025): کوہستان کے برف پوش پہاڑوں سے 28 سال سے لاپتہ  نصیر نامی شخص کی لاش صحیح سالم حالت میں مل گئی ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق گلگت بلتستان میں چلاس کے علاقے میں کوہستان کے برف پوش پہاڑوں سے 28 سال بعد ایک شخص کی لاش ملی ہے جو طویل عرصہ گزر جانے کے باوجود بالکل درست حالت میں ہے۔

    یہ لاش لیڈی پالس کے گلیشیئر سے برآمد ہوئی ہے۔ لاش کی شناخت نصیر الدین کے نام اس کی جیب سے ملنے والے شناختی کارڈ سے ممکن ہوئی۔

    شناختی کارڈ کے مطابق مذکورہ شخص کا نام نصیر الدین ہے جو پلاس سے 1997 میں کوہستان کی سپت وادی میں سفر کے دوران برفانی طوفان کے دوران لاپتہ ہو گیا تھا۔ مذکورہ شخص کی بڑے پیمانے پر تلاش کی گئی لیکن نہ اس کا پتہ چل سکا اور نہ ہی اس کا گھوڑا ملا۔

    برطانوی خبر رساں ادارے بی بی سی کے مطابق 28 سال سے لاپتہ نصیر الدین کی لاش مقامی شخص عمر خان اور اس کے دوستوں کو گلیشیئرز اور پہاڑوں کی سیر کے دوران اچانک دکھائی دی۔

    عمر خان کے مطابق لاش بالکل صحیح سلامت تھی، کپڑے بھی پھٹے ہوئے نہیں تھے جب کہ تلاشی لینے پر لاش کے کپڑوں میں جیب سے شناختی کارڈ ملا جس پر نام نصیر الدین درج تھا۔

    نصیر الدین کی لاش ملنے کے بارے میں کوائی پالس کے ڈسٹرکٹ پولیس افسر امجد حسین نے بتایا ہے کہ یہ 28 سال پرانا ’واقعہ ہے‘ جس میں بظاہر ایک شخص گلیشیئر میں گِر گیا تھا۔ لواحقین کی جانب سے نصیر الدین کی گمشدگی سے متعلق کوئی رپورٹ درج نہیں کرائی گئی تھی اس لیے پولیس نے انکوائری مکمل کر کے اس وقت بند کر دی تھی۔

    عمر خان کے مطابق جب لاش کی جیب سے نصیر الدین کا شناختی کارڈ نکلا تو میرے ساتھ موجود لوگوں کو فوراً نصیر الدین اور اس کے خاندان کی کہانی یاد آ گئی جنھوں نے (خاندانی) دشمنی کی بنا پر پالس چھوڑا تھا اور پھر اس گلیشیئر میں لاپتہ ہو گئے تھے۔‘

    عمر خان نے بتایا کہ ممکنہ طور پر نصیر الدین اس گلیشیئر یا غار میں پھنسے ہوں گے تو اس کے بعد ’وہ چند منٹ ہی زندہ رہ سکے ہوں گے۔ انہیں عمر خان کی لاش کے ساتھ گھوڑے کی باقیات نہیں ملیں۔ ہم نے ان کی لاش امانتاً یہیں دفن کر دی ہے، اگر نہ کرتے تو ممکنہ طور پر اس کے خراب ہونے کا خدشہ تھا۔

    انہوں نے بتایا کہ لاش کو امانتاً دفنانے کے بعد انہوں نے ایک دن کا پیدل سفر کر کے ایسے علاقے تک رسائی حاصل کی جہاں پر موبائل سگنل موجود تھے جس کے بعد انھوں نے ‘نصیر الدین کے رشتہ داروں کے فون نمبر حاصل کر کے انہیں لاش ملنے کی اطلاع دی۔

    دوسری جانب لاش ملنے کی اطلاع پر متوفی نصیر الدین کے بھائی کثیر الدین بلیدی کی طرف روانہ ہو چکے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ وہاں جا کر فیصلہ کریں گے کہ بھائی کی لاش کو ادھر ہی دفن رہنے دیا جائے یا اس کو واپس لایا جائے۔ لاش لانے کا فیصلہ بھی اس بنیاد پر ہوگا کہ ہمارے دشمن بھائی کی لاش کو پالس کے اندر دفن کرنے کی اجازت دیتے بھی ہیں یا نہیں۔

    نصیر الدین کیسے لاپتہ ہوئے تھے؟

    کثیر الدین نے بھائی نصیر الدین کے لاپتہ ہونے سے متعلق بی بی سی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ خاندانی دشمنی کی بنا پر وہ اور بھائی کوہستان میں اپنا علاقہ پالس چھوڑنے پر مجبور ہوئے تھے جب کہ بھائی کی اس وقت بیوی اور دو بچے تھے۔

    کثیر الدین کے مطابق وہ اور نصیر الدین الائی سے کوہستان کی سپیٹ ویلی آئے تھے جہاں سے انھوں نے تجارت کے لیے گھوڑے خریدے تھے اور ان گھوڑوں کو واپس الائی پہنچانا تھا۔ دونوں بھائی کوہستال سے مال مویشی اور گھوڑے لا کر الائی میں فروخت کرتے تھے جہاں ان کی ’بہت طلب ہوتی تھی۔

    نصیر الدین کے چھوٹے بھائی کثیر الدین نے بی بی سی کو بتایا کہ جون 1997 میں وہ اور ان کے بھائی نصیر الدین کوہستان کی سپیٹ ویلی کا سفر کر رہے تھے اور واپسی کے لیے خاندانی دشمنی کے باعث انھوں نے ایک الگ راستے کا انتخاب کیا۔ ہم گھوڑوں پر سفر کر رہے تھے۔

    کثیر الدین نے بتایا کہ لیدی ویلی پر دوپہر کے سفر کے دوران نصیر الدین گھوڑے پر سوار تھے اور وہ پیدل چل رہے تھے۔ ’جب ہم بالکل اوپر پہنچ گئے تو اچانک فائرنگ کی آواز سنی۔

    متوفی نصیر الدین کے بھائی کے مطابق دشمن کی جانب سے فائرنگ کے خدشہ کے پیش نظر نصیر الدین ایک غار میں چلے گئے۔ میں واپس مڑا اور اس مقام پر پہنچا جہاں پر میں نے دیکھا کہ بھائی غار کے اندر گیا تھا تو وہاں کچھ نہیں تھا۔ میں نے تھوڑا سا برف کے غار کے اندر جا کر بھی دیکھا مگر کچھ بھی نہیں تھا۔

    کثیر الدین کے بقول انھوں نے کافی عرصے تک دیگر لوگوں کی مدد سے بھی وہاں اپنے بھائی کو ڈھونڈنے کی کوشش کی مگر وہ ناکام رہے تھے۔ لہذا انھوں نے خاندان کے مشورے پر ’گلیشیئر پر ہی نصیر الدین کی نماز جنازہ ادا کر دی تھی۔

    دوسری جانب تقریباً تین دہائی تک انسانی لاش محفوظ رہنے پر کامسیٹس یونیورسٹی ایبٹ آباد کے شعبہ ماحولیات کے ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد بلال نے اس کی سائنسی وجوہات بتاتے ہوئے کہا کہ جب کوئی جسم گلیشیئر میں داخل ہوتا ہے تو وہاں کا شدید سرد درجہ حرارت اسے بہت تیزی سے منجمد کر دیتا ہے اور یہ عمل جسم کو گلنے سڑنے سے روک دیتا ہے۔

  • گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آنے والی جرمن کوہ پیما کی لاش مل گئی

    گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آنے والی جرمن کوہ پیما کی لاش مل گئی

    گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آنے والی جرمن کوہ پیما کی لاش مل گئی، لوورا زخموں کی تاب نہ لاکر جاں بحق ہوئیں۔

    جرمن کوہ پیما کی ہلاکت کے حوالے سے ترجمان گلگت بلتستان حکومت نے بتایا کہ ریسکیو ٹیم کے مطابق جرمن کوہ پیما ’’لوورا‘‘ زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ چکی ہے، ریسکیو مشن ٹیم میت کو نیچے لائے گی تو اطلاع کردے گی۔

    گلگت بلتستان : جرمن اولمپک چیمپئن لیلی پیک سر کرنے کی کوشش کے دوران لاپتہ

    ترجمان جی بی حکومت نے کہا کہ ریسکیو ٹیم کو ضرورت ہوگی تو ہیلی کاپٹر دوبارہ روانہ کردیں گے، جرمن کوہ پیما 5 ہزار میٹر کی بلندی پر حادثے کا شکار ہوئی تھی۔

    جرمن کوہ پیما کی لاش جہاں سے ملی وہاں ہیلی کاپٹر نہیں پہنچ سکتا تھا، ریسکیو کےلیے 3 ملکوں کے کوہ پیماؤں کی خدمات حاصل کی گئیں۔

    گلگت بلتستان حکومت کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان، امریکا اور جرمنی کے کوہ پیماؤں نے ریسکیو میں حصہ لیا، جرمن کوہ پیما 6 ہزار میٹر بلند ’’لیلی پک چوٹی‘‘ پر حادثے کا شکارہوئی تھی۔

    https://urdu.arynews.tv/body-remains-of-missing-mountaineer-found-after-37-years/

  • امریکی طیارہ حادثہ میں جاں بحق پاکستانی خاتون کی لاش مل گئی

    امریکی طیارہ حادثہ میں جاں بحق پاکستانی خاتون کی لاش مل گئی

    امریکی ریاست واشنگٹن میں گزشتہ دنوں ہونے والے خوفناک طیارہ حادثے میں جاں بحق پاکستانی خاتون کی لاش مل گئی ہے۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست واشنگٹن میں گزشتہ دنوں مسافر طیارے اور فوجی ہیلی کاپٹر کے فضا میں ٹکرانے کے حادثے میں تمام مسافر اور عملہ ہلاک ہوگیا تھا۔

    اس افسوسناک حادثے میں پاکستانی خاتون اسریٰ حسین بھی جاں بحق ہوئی تھیں، جن کی لاش مل گئی ہے اور اس کو ورثا کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق اسریٰ حسین کو آج (اتوار) کو انڈیانا پولس میں سپرد خاک کیا جائے گا۔

    اسریٰ حسین اپنے کام کے سلسلے میں کنساس گئی ہوئی تھیں، اور واشنگٹن ایئرپورٹ کے قریب ہونے والے حادثے میں ان کی موت واقع ہوئی۔

    واضح رہے کہ 26 سالہ سالہ اسریٰ حسین کا تعلق امریکی ریاست انڈیانا کے علاقے کارمل سے تھا۔ وہ امریکی پاکستانی حامد رضا کی اہلیہ تھیں۔

    انہوں نے 2020 میں انڈیانا یونیورسٹی بلومینگٹن سے ہیلتھ کیئر مینجمنٹ میں گریجویشن کی تھی اور بعد ازاں کولمبیا یونیورسٹی سے اسی شعبے میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی۔

    واشنگٹن طیارہ حادثہ: جاں بحق ہونے والی پاکستانی خاتون نے حادثے سے 20 منٹ قبل شوہر کو کیا میسج کیا تھا؟

    بدنصیب طیارے کی سوار متوفی خاتون نے موت سے قبل آخری ٹیکسٹ میسج اپنے شوہر کو کیا تھا۔

  • کراچی سے اغوا کئے جانے والے بچے کی لاش مل گئی

    کراچی سے اغوا کئے جانے والے بچے کی لاش مل گئی

    کراچی : 8 اپریل کو اغوا ہونے والے 12 سالہ بچے کی لاش مل گئی ، اغواکاروں نےبچےکےورثاسے15لاکھ تاوان طلب کیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے اورنگی مومن آباد سے اغوا ہونے والے بچے کی لاش برآمد ہوئی۔

    ایس پی ای وی سی سی ظفرصدیق چھانگا نے بتایا کہ 8اپریل کومومن آباد سے12 سالہ بچےعبید کو اغوا کیاگیاتھا اور اغواکاروں نےبچےکےورثاسے15لاکھ تاوان طلب کیا تھا۔

    ظفرصدیق چھانگا کا کہنا تھا کہ جس کے بعد ڈی آئی جی سی آئی اےکی ہدایت پرخصوصی ٹیم تشکیل دی گئی تھی اور سی پی ایل سی نےٹیکنیکل بنیادپرمشترکہ کارروائی کرکے2ملزمان کوگرفتار کیا تھا۔

    ایس پی ای وی سی سی نے کہا کہ ملزمان کی نشاندہی پرمنگھوپیر سےبچےکی لاش برآمدکی گئی ، گرفتارملزمان میں ایک مقتول بچےکابہنوئی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ مقتول بچےکی والدہ ایک ماہ قبل بیرون ملک سےواپس آئی تھی اور والدہ کےپاس15 بیس لاکھ روپےکی رقم موجودتھی، ملزمان کےپاس گھرکی تمام تر تفصیلات موجودتھیں۔

    کراچی:جائےوقوعہ پرعلاقہ پولیس اورکرائم سین یونٹ کوطلب کر لیا گیا ، گرفتار ملزمان کی شناخت فرقان اور فرحان کے ناموں سے ہوئی، واقعےکا مقدمہ مومن آباد تھانے میں درج ہے۔

  • سعودی عرب: سیلاب میں بہنے والی لڑکی کی لاش مل گئی

    سعودی عرب: سیلاب میں بہنے والی لڑکی کی لاش مل گئی

    ریاض: سعودی عرب میں گزشتہ روز آنے والے سیلاب میں ایک لڑکی بہہ کر لاپتا ہو گئی تھی، جس کی لاش کافی تلاش کے بعد مل گئی۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے علاقے وادی العرج میں آنے والے سیلاب میں بہہ جانے والی لڑکی کی لاش جمعے کو مل گئی، لاش کی تلاش کے آپریشن میں شہری دفاع کے اہل کاروں کے ساتھ رضاکاروں نے بھی حصہ لیا۔

    اس مہم میں امدادی انجمن ساعد اور کئی رضاکار ٹیموں نے کئی گھنٹوں کی کوششوں کے بعد کامیابی حاصل کی، سرچ آپریشن کے دوران طائف کے گورنر بھی موجود تھے، انھوں نے شہری دفاع کے اہل کاروں اور رضاکاروں کی کوششوں کو سراہا۔

    واضح رہے کہ محکمہ شہری دفاع کی جانب سے ٹویٹر پر شدید بارشوں اور سیلاب سے متعلق خبردار کیا گیا تھا، ایک بیان میں بتایا گیا کہ مکہ مکرمہ ریجن اور اس کی کئی کمشنریز میں کہیں بوندا باندی اور کہیں موسلا دھار بارش ہو رہی ہے، جب کہ کچھ علاقوں میں سیلاب کی رپورٹس بھی آ رہی ہیں۔

    سعودی عرب: سیلاب میں بہنے والی خاتون کی لاش برآمد

    شہری دفاع کا کہنا تھا کہ طائف کی وادی العرج میں بھی سیلاب کی رپورٹ ہے، جہاں ایک لڑکی سیلاب میں بہہ کر لا پتا ہو چکی ہے۔

    یاد رہے کہ جولائی میں عسیر ریجن کی وادی عبلا میں سیلاب میں ایک شخص، بچی اور ایک خاتون بہہ کر لاپتا ہو گئے تھے، ان کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا، جن کی لاشیں کافی تلاش کے بعد نکال لی گئی تھیں۔