Tag: لاش کے ٹکڑے

  • خاتون کی لاش کے ٹکڑے فریج میں رکھنے والے ملزم  نے انتہائی قدم اُٹھالیا

    خاتون کی لاش کے ٹکڑے فریج میں رکھنے والے ملزم نے انتہائی قدم اُٹھالیا

    بھارت کی ریاست کرناٹک کے دارالحکومت بنگلورو میں خاتون کو قتل کر کے لاش کے 30 ٹکڑے فریج میں رکھنے والے ملزم نے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق 29 سالہ مہالکشمی بنگلورو میں شوہر سے علیحدگی اختیار کرکے تنہا زندگی بسر کررہی تھی، جس کی لاش 21 ستمبر کو بنگلورو کے فلیٹ میں فریج سے برآمد کی گئی تھی، جسے 30 ٹکڑوں میں تقسیم کیا گیا تھا۔

    پولیس کے مطابق مقتولہ کے قتل کے مرکزی ملزم کی شناخت مکتیراجن پرتاپ رائے کے نام سے ہوئی تھی، اس نے اوڈیشہ (سابقہ اڑیسہ) میں خودکشی کر لی۔

    ڈپٹی کمشنر آف پولیس (ڈی سی پی) بنگلورو سینٹرل، شیکھر ایچ ٹیکانا کے مطابق مرکزی ملزم مکتیراجن پرتاپ رائے، نے پولیس کے تعاقب کے دوران انتہائی قدم اٹھالیا۔

    صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کرناٹک کے وزیر داخلہ جی پرمیشور کا کہنا تھا کہ پولیس کے پاس ملزم کے اوڈیشہ میں ہونے کی معلومات تھیں، اور اس کی گرفتاری کے لیے متعدد ٹیمیں کام کررہی تھیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ پولیس نے رائے کو مرکزی ملزم کے طور پر شناخت کیا اور اس کے فرار ہونے کے بعد اوڈیشہ کے مختلف مقامات پر اس کی نقل و حرکت کا سراغ لگایا جا رہا تھا۔

    پی ٹی ٹیچر کی چھٹی جماعت کی مسلم طالبہ سے زیادتی، ملزم گرفتار

    اُن کا مزید کہنا تھا کہ کیس سے متعلق کئی افراد سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے، لیکن دستیاب شواہد کی بنیاد پر رائے کو مرکزی ملزم کے طور پر نامزد کیا گیا تھا۔

  • خاتون کو قتل کرکے لاش کے ٹکڑے فریج میں رکھنے والا ملزم کون؟

    خاتون کو قتل کرکے لاش کے ٹکڑے فریج میں رکھنے والا ملزم کون؟

    بنگلورو: بھارت کے شہر بنگلورو میں خاتون کے لرزہ خیز قتل کے بعد لاش ٹکڑے فریج میں چھپانے والے ملزم کی شناخت ہوگئی۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ملزم کی شناخت کرلی گئی ہے اور اسے گرفتار کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔

    رپورٹس کے مطابق بنگلورو سٹی پولیس کمشنر بی دیانند نے بتایا کہ تمام زاویوں سے تحقیقات کررہے ہیں اور اصل ملزم کو شناخت کرلیا گیا ہے۔ ملزم باہر کا آدمی ہے، ہم فی الحال معلومات نہیں دے سکتے۔ کیونکہ اس سے ملزم کو روپوش ہونے میں مدد مل سکتی ہے۔

    یاد رہے کہ بنگلورو کے ایک مکان سے ہفتے کے روز ایک خاتون کی نعش کے 30 ٹکڑے ملے تھے، مہا لکشمی سنگل بیڈ روم مکان میں تنہا رہتی تھی۔

    خاتون کا تعلق نیپال ہے لیکن اس کا خاندان 30 سال قبل کرناٹک منتقل ہوگیا تھا اور خاتون شوہر سے علیحدہ ہو کر بنگلورو میں زندگی گزار رہی تھی، جبکہ اس کا سابق شوہر کسی دوسرے شہر میں کام کرتا ہے۔

    پی ٹی ٹیچر کی چھٹی جماعت کی مسلم طالبہ سے زیادتی، ملزم گرفتار

    پولیس کو جب فریج سے نعش کے ٹکڑے ملے وہ مسخ شدہ حالت میں تھی اور اس میں کیڑے پڑ گئے تھے، پولیس کو شبہ ہے کہ نعش کے ٹکڑے ملنے سے دو ہفتے قبل اس کو قتل کیا گیا تھا۔

  • کراچی میں شوہر کو قتل کرکے لاش کے ٹکڑے کرنے والی  بیوی ساتھیوں سمیت گرفتار

    کراچی میں شوہر کو قتل کرکے لاش کے ٹکڑے کرنے والی بیوی ساتھیوں سمیت گرفتار

    کراچی : بیٹی کے رشتہ کے تنازع پر شوہر کو قتل اور کر کے لاش کے ٹکڑے کرنے والی بیوی اور اس کے ساتھیوں کو گرفتار کرلیا گیا، ساتھیوں میں بیٹی اور بھائی شامل ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے لیاری کلاکوٹ میں 3 روز قبل گھر سے 60 سالہ اسلم کی لاش ملنے کے معاملے پر مقتول کے قتل میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

    پولیس نے بتایا کہ گرفتار ملزمان میں مقتول اسلم کی دوسری بیوی سیما، بیٹی امبر اور سالا فیصل شامل ہیں، ملزمان نے مقتول اسلم کو پہلے تیزدھارآلے سے قتل کیا اور قتل کرنے کے بعد ملزمان نے لاش کے ٹکڑے کئے۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ مقتول کے جسم کے ٹکڑے قاتل بیوی نے تیزاب میں جلاکرختم کرنےکی کوشش کی، 60 سال کےاسلم کی باقیات گھر سے ملی تھیں۔

    حکام نے مزید بتایا کہ ملزمہ سیما سے مقتول اسلم کی دوسری شادی تھی، جس سے3بیٹیاں ہیں، پہلی بیوی سے اسلم کے 11 بچے ہیں جو کہ اولڈگولیمارمیں رہائش پذیر ہیں۔

    واقعے کا مقدمہ مقتول کےبھائی اعجازکی مدعیت میں کلاکوٹ تھانے میں درج ہے، ملزمہ سیما اور مقتول اسلم کا بیٹی کے رشتے پر جھگڑا چل رہا تھا، اسلم اپنی بیٹی امبر کا رشتہ طے کرچکا تھا جبکہ ملزمہ سیما اپنی بیٹی کارشتہ امیر شخص سے کرانے کی خواہش مند تھی۔

  • بھارت میں قتل کے بعد لاش کے ٹکڑے کرنے کا ایک اور واقعہ

    بھارت میں قتل کے بعد لاش کے ٹکڑے کرنے کا ایک اور واقعہ

    بھارت میں قتل کی واردات کے بعد لاش کو بدترین طریقے سے ٹکڑے کرنے کا ایک اور واقعہ سامنے آیا ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق مہاراشٹر کے شہر میرا بھائیندر کے ضلع نیا نگر کی عمارت کی ساتویں منزل پر واقع ایک فلیٹ میں ایک 36 سالہ خاتون کی ٹکڑوں  میں لاش ملی ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ 36 سالہ سرسوتی ویدیا 56 سالہ منوج سہانی پچھلے تین سالوں سے بنا شادی کے ایک ساتھ فلیٹ میں مقیم تھے۔

    رپورٹس کے مطابق عمارت میں رہنے والے دیگر افراد نے فلیٹ سے آنے والی بدبو کے بعد واردات سے متعلق پولیس کو اطلاع دی تھی۔

    شردھا قتل کیس: ’میں نے جو بھی کیا، غصہ میں کیا‘ ملزم آفتاب کا عدالت میں اعتراف

    پولیس کا کہنا ہے کہ جب ٹیم موقع پر پہنچی تو وہاں خاتون سرسوتی ویدیا کی سڑی ہوئی لاش ملی جسے کئی ٹکڑوں میں کاٹا گیا تھا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ دو مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور ان سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ اس واقعے کی مزید تفتیش کی جارہی ہے کہ ملزم نے کیوں خاتون کو اتنی بےدردی سے قتل کیا۔

  • کراچی :   کچرا کنڈی سے لاش کے ٹکڑے برآمد

    کراچی : کچرا کنڈی سے لاش کے ٹکڑے برآمد

    کراچی: بلدیہ ٹاؤن میں کچرا کنڈی سے لاش کے ٹکڑے برآمد ہوئے، پولیس نے کہا کہ اعضاء میں بند ہاتھ اور پیر ملے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن سے دو روز کے دوران مختلف مقامات سے نامعلوم شخص جسم کے ٹکڑے برآمد ہوئے ہیں۔

    پولیس نے بتایا کہ بلدیہ ٹاؤن سعید آباد کے علاقے میں کچرا کنڈی سے نامعلوم شخص کی بوری میں بند ہاتھ اور پیر برآمد ہوئے جبکہ گزشتہ روز بھی اسی علاقے میں کچھ فاصلے پر کچرا کنڈی سے نامعلوم شخص کا دھڑ ملا تھا، جس کے سر اور ہاتھ موجود نہیں تھے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ برآمد ہونے والے ہاتھ اور پیر اسی شہری کے معلوم ہوتے ہیں ، جس کا دھڑ ایک روز پہلے ملا تھا تاہم جسم کے اعضاء کے ڈی این اے ٹیسٹ کروائے جا رہے ہیں۔

    یاد رہے کراچی میں پاپوش نگرقبرستان میں شاپنگ بیگ سے انسانی اعضاء برآمد ہوئے تھے ، پولیس حکام نے بتایا تھا کہ ملنے والے اعضاء کسی مرد کے ہیں تاہم ہاتھ ،پاؤں اورسرموجودنہیں۔

    حکام کا کہنا تھا کہ قبرستان میں انسانی اعضاء کیساتھ ایک ہتھوڑی بھی ملی ہے جبکہ کچھ فاصلے پر بنارس پل کے قریب سے ایک انسانی بازوبھی ملا ہے۔

  • بھارت: قتل کرکے لاش کے ٹکڑے کرنے کا ایک اور واقعہ، ملزم نے خالہ کے 10 ٹکڑے کردئیے

    بھارت: قتل کرکے لاش کے ٹکڑے کرنے کا ایک اور واقعہ، ملزم نے خالہ کے 10 ٹکڑے کردئیے

    بھارت میں قتل کے بعد لاش کے ٹکڑے کرنے کا ایک اور واقعہ پیش آیا ہے، جس میں ایک شخص نے اپنی خالہ کی بےدردی سے جان لی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق جے پور شہر میں 32 سالہ انوج شرما نے اپنی 64 سالہ بیوہ خالہ کو سر پر ہتھوڑا مار کر قتل کر دیا جس کے بعد اس نے لاش کے 10 ٹکڑے کر دیے۔

    رپورٹس کے مطابق ملزم کی خالہ نے اسے 11 دسمبر کو ایک تقریب کے لیے دہلی جانے سے منع کیا تھا جس پر ملزم نے خالہ کا قتل کر دیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق ملزم گھر میں اپنے والد، بہن اور خالہ کے ساتھ رہتا تھا، بہن اور والد 11 دسمبر کو دوسرے شہر گئے ہوئے تھے۔

    پولیس کے مطابق خالہ نے ملزم کو دہلی جانے سے روکا تو اس دوران تلخ کلامی کے بعد ملزم نےخاتون کو سر پر ہتھوڑا مار کر قتل کر دیا اور لاش کے 10 ٹکڑے کرنے کے بعد انہیں ہائی وے کے دور دراز علاقے میں پھینک آیا۔

    پولیس کے مطابق ملزم نے جرم کو چھپانے کے لیے تھانے میں خالہ کی گمشدی کی رپورٹ درج کرائی اور دیگر رشتے داروں کے ساتھ مل کر انہیں ڈھونڈنے کا ڈرامہ بھی کیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ گمشدگی کی تفتیش کے دوران پولیس نے اندازہ لگایا کہ ملزم کے بیانات گمراہ کن ہیں جس کے بعد اس پر نظر رکھنا شروع کر دی گئی۔

    پولیس نے بتایا کہ بتفتیش کے دوران سی سی ٹی وی ویڈیو میں ملزم کو گھر سے بالٹی اور سوٹ کیس لےکر نکلتے ہوئے دیکھا گیا جس کے بعد ملزم کو گرفتار کرلیا گیا مزید تفقیش کی جارہی ہے۔