Tag: لاش

  • بھارتی ماڈل کی لاش قتل کے 11 روز بعد نہر سے برآمد

    بھارتی ماڈل کی لاش قتل کے 11 روز بعد نہر سے برآمد

    نئی دہلی: پولیس نے 2 جنوری کو گڑگاؤں کے ایک ہوٹل میں قتل ہونے والی سابقہ بھارتی ماڈل دیویا پاہوجا کی لاش ہریانہ کی نہر سے برآمد کرلی۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی ماڈل دیویا پاہوجا کے قتل میں ملوث چوتھے ملزمان بلراج گل کو  گزشتہ روز کولکتہ کے ایئرپورٹ سےگرفتاری کیا گیا، وہ فلائٹ لیکر بھارت سے فرار ہونے کی کوشش کررہا تھا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتاری کے بعد ملزم بلراج گل نے ماڈل کے قتل کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ اُس نے دیویا پاہوجا کی لاش ریاست پنجاب کی بھاکڑا نہر میں پھینکی تھی جوکہ بہہ کر ریاست ہریانہ کی نہر میں چلی گئی تھی۔

    ماڈل دیویا قتل کیس میں اہم پیش رفت

    رپورٹ کے مطابق پولیس کی ٹیم نے بتایا کہ آج ہریانہ کی نہر سے ایک خاتون کی لاش برآمد ہوئی جس کی تصویر دیویا پاہوجا کے اہلخانہ کو بھیجی گئی، جنہوں نے شناخت کرکے بتایا کہ یہ اُن کی بیٹی کی لاش ہے جس کے بعد پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے۔

    واضح رہے کہ 27 سالہ سابقہ ماڈل دیویا پاہوجا کو 2 جنوری کو ریاست نئی دہلی کے شہر گڑگاؤں کے ایک ہوٹل میں گولی مار کر قتل کیا گیا تھا۔

    پولیس کے مطابق دیویا پاہوجا کو 5 ملزموں نے ہوٹل کے کمرے میں سر پر گولی مار کر قتل کیا، جس میں ایک خاتون بھی شامل تھیں، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے قتل کے اہم ملزم ابھیجیت، اوم پرکاش اور میگھا نامی خاتون کو پہلے ہی گرفتار کرلیا تھا۔

    واضح رہے کہ سال 2016 میں دیویا پاہوجا کو اُن کے بوائے فرینڈ اور گینگسٹر سندیپ گڈولی کے فرضی انکاؤنٹر میں مبینہ طور پر ملوث ہونے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

  • کمپنی کی سی ای او نے 4 سالہ بیٹے کا قتل کیوں کیا؟ اہم انکشاف

    کمپنی کی سی ای او نے 4 سالہ بیٹے کا قتل کیوں کیا؟ اہم انکشاف

    بنگلورو کی ایک اے آئی کمپنی کی سی ای او سوچنا سیٹھ نے اپنے ہی 4 سالہ بیٹے کو گوا میں بے رحمی سے قتل کردیا تھا، جبکہ معصوم بچے کی لاش کو اپنے ہمراہ کرناٹک لے گئی۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ملزمہ سوچنا سیٹھ اپنے شوہر سے علیحدگی اختیار کرچکی ہے، ملزمہ کو کل کرناٹک کے چتردرگا میں ایک بیگ میں اپنے بیٹے کی لاش کے ہمراہ حراست میں لیا گیا تھا، پولیس نے اس کے کشیدہ ازدواجی تعلقات کا انکشاف کیا ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ سوچنا سیٹھ اپنے شوہر کے ساتھ کشیدہ تعلقات سے ناخوش تھی۔ پولیس کو شبہ ہے کہ بچے کے قتل کے پیچھے ممکنہ وجہ اس کے ناخوشگوار ازدواجی تعلقات ہو سکتے ہیں۔

    گوا نارتھ کے ایس پی ندھین والسن نے اس حوالے سے بتایا کہ قتل کے پیچھے مقصد ابھی تک واضح نہیں ہے۔ اس کی طلاق کی کارروائی چل رہی ہے۔ اس کے شوہر کا تعلق کیرالہ سے ہے اور اس وقت انڈونیشیا میں ہے، بیٹے کے قتل کے بعد اسے ہندوستان طلب کیا گیا ہے۔

    کمپنی کی سی ای او نے 4 سالہ بیٹے کو قتل کرکے لاش بیگ میں چھپادی

    خیال رہے کہ 39 سالہ سوچنا سیٹھ پر اپنے ہی چار سالہ معصوم بیٹے کو گوا میں قتل کرنے کا الزام ہے۔ خاتون نے شمالی گوا میں اپنے بیٹے کا قتل کیا اور پھر لاش کو تھیلے میں ڈال کر کرناٹک واپس چلی گئی۔ تاہم ابھی تک قتل کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے، پولیس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

  • 33 سالہ بھارتی اداکارہ کی گھر سے پھندا لگی لاش برآمد

    33 سالہ بھارتی اداکارہ کی گھر سے پھندا لگی لاش برآمد

    ملیالم فلموں اور ڈراموں کی بھارتی اداکارہ ارپنا نائر جمعہ کو ترواننت پورم میں اپنے گھر میں مردہ پائی گئیں۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق 33 سالہ بھارتی اداکارہ ارپنا نائر کی لاش ملنے کے بعد پولیس نے موت کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ کی لاش آج ان کے گھر کے کمرے میں لٹکی ہوئی پائی گئی تھی جہاں وہ اپنے شوہر اور 2 بچوں کی ساتھ رہتی تھیں۔

    بھارتی پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ہمیں واقعے کی اطلاع پرائیوٹ اسپتال کی جانب سے ملی جہاں اداکارہ کو منتقل کیا گیا تھا، واقعہ جمعرات کی شام ساڑھے 7 بجے پیش آیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ واقعہ خودکشی ہے جس کی وجہ گھریلو جھگڑے ہوسکتے ہیں، پولیس اس کیس کی مزید تفتیش بھی کر رہی ہے۔

  • نارتھ ناظم آباد میں 3 سالہ  بچہ نالے میں گر کر جاں بحق

    نارتھ ناظم آباد میں 3 سالہ بچہ نالے میں گر کر جاں بحق

    کراچی: شہر قائد کے علاقے نارتھ ناظم آباد بلاک ایف کے قریب 3 سال کا بچہ نالے میں گر کر جاں بحق ہوگیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد بلاک ایف کے قریب 3 سال کا بچہ نالے میں گر کر جاں بحق ہوگیا جس کی لاش نکا کر قریبی اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔

    پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ نارتھ ناظم آباد بلاک ایف میں  نالے میں گیس بھر جانے سے دھماکہ ہوا، نالے کے قریب کھیلتا 3 سالہ بچہ گڑھے میں گر کر جاں بحق ہوگیا۔

    پولیس نے بتایا کہ ریسکیوٹیموں نے مشینری کی  مدد سے بچے کی لاش نکال لی ہے، لواحقین بچے کی  لاش کو ضابطے کی کارروائی کے بغیر گھر لے گئے۔

     پولیس کا کہنا ہے کہ جا ں بحق 3 سالہ محمد اجمل کوثر نیازی کالونی کا رہائشی  تھا۔

  • مشہور گلوکارہ کی پرفارمنس سے قبل لاش برآمد

    مشہور گلوکارہ کی پرفارمنس سے قبل لاش برآمد

    جنوبی کوریا کی مشہور گلوکارہ لی سانگ یون کی  پرفارمنس سے قبل باتھ روم سے لاش ملی ہے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق  جنوبی کوریا کے شہر گمچیون کے کلچر سینٹر میں گلوکارہ لی سانگ یون نے کنسرٹ میں اپنے فن کا مظاہرہ کرنا تھا۔

    رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ اداکارہ اپنی پرفارمنس سے چند منٹ قبل ہی غائب ہوگئیں تھیں اور نام پکارنے کے باوجود اسٹیج پر نہ آنے کے باعث ان کی تلاش شروع کی گئی تو وہ باتھ روم میں مردہ حالت میں پائی گئیں۔

    اطلاعات کے مطابق گلوکارہ کو قریبی اسپتال لے جایا گیا جہاں انہیں مردہ قرار دیا گیا، اسٹاف ممبر کی جانب سے گلوکارہ کی لاش ملنے کی اطلاع پولیس دی گئی جس کے بعد تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

    رپورٹس کے مطابق 46 سالہ لی سانگ یون کوریا کی مشہور کلاسیکل گلوکارہ تھیں، انہوں نے نیویارک سے موسیقی میں ماسٹرز کر رکھا تھا۔

  • سعودی عرب: راستہ بھول کر صحرا میں بھٹکنے والے شخص کے ساتھ کیا ہوا؟

    سعودی عرب: راستہ بھول کر صحرا میں بھٹکنے والے شخص کے ساتھ کیا ہوا؟

    ریاض: سعودی عرب میں صحرا میں بھٹکنے والے شخص کی لاش کئی روز بعد مل گئی، گمشدہ شہری صحرا کی تپش اور پانی میسر نہ آنے پر جان کی بازی ہار گیا تھا۔

    اردو نیوز کے مطابق سعودی عرب کے صحرا الربع الخالی میں راستہ بھول کر صحرا میں بھٹک جانے والے مقامی شہری کی لاش مل گئی۔

    ایک ریسکیو فلاحی تنظیم کا کہنا ہے کہ ایک روز قبل ام اثلہ کے علاقے میں مقامی شہری کی گمشدگی کی اطلاع ملی تھی۔

    تنظیم سے گمشدہ شہری کی تلاش کے لیے مدد طلب کی گئی جس پر صحرا میں گمشدہ افراد کی تلاش کے امور کے ماہر افراد پر مشتمل ٹیم کو ٹاسک دیا گیا۔

    رضا کاروں نے اس شخص کو ہر ممکن جگہ تلاش کرنے کی کوشش کی مگر وہ نہ مل سکا۔

    تنظیم کی جانب سے بتایا گیا کہ گمشدہ شہری جو صحرا کی تپش اور پانی میسر نہ آنے پر جان کی بازی ہار گیا تھا، بالآخر اس کی لاش مل گئی۔

  • ماں کا ہولناک اقدام، کمسن بیٹے کو قتل کر کے لاش پکا کر کھا گئی

    ماں کا ہولناک اقدام، کمسن بیٹے کو قتل کر کے لاش پکا کر کھا گئی

    مصر میں نفسیاتی عارضوں کا شکار ایک ماں نے اپنے 5 سالہ بیٹے کو قتل کیا اور لاش کے کچھ حصے پکا کر کھا گئی، 30 سالہ خاتون کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔

    مصر کے ایک گاؤں میں دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا جب ایک ذہنی مریض ماں نے اپنے بچے کو ذبح کر کے اس کی لاش کو پکا کر کچھ حصے کھا لیے۔

    مصر کے ابو شلبی گاؤں میں ماں نے اپنے 5 سالہ بچے کو قتل کیا اور پھر اس کی لاش کو پکایا اور اس کے کچھ حصے کھا گئی۔

    رپورٹس کے مطابق 30 سالہ مشتبہ خاتون نے اعتراف کیا کہ اس نے یہ گھناؤنا جرم اس وقت کیا جب وہ ہوش کھو بیٹھی تھی۔

    ملزمہ کا کہنا ہے کہ وہ مرگی اور کئی دیگر نفسیاتی امراض میں مبتلا تھی، اپنے بچے کے بارے میں پریشان تھی اور اسے دوبارہ اپنے پیٹ میں ڈالنا چاہتی تھی۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق خاتون تقریباً 3 سال سے اپنے شوہر سے الگ تھی اور وہ گاؤں میں اپنے ہی گھر میں اپنے بیٹے کے ساتھ اکیلی رہ رہی تھی، کیس کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

  • کراچی میں گھر سے خاتون کی گلا کٹی لاش برآمد

    کراچی میں گھر سے خاتون کی گلا کٹی لاش برآمد

    کراچی کے علاقے لانڈھی شیرپاؤ کالونی میں گھر سے ایک خاتون کی گلا کٹی لاش برآمد ہوئی ہے۔

    پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے لانڈھی شیر پاؤ  کالونی میں ایک گھر سے خاتون کی گلا کٹی لاش ملی ہے جس کی شناخت نسرین لطیف کے نام سے ہوئی، مقتولہ کو چھُری سے گلا کاٹ کر قتل کیا گیا ہے۔

    پولیس نے کہا کہ شوہر کی جانب سے واقعے کو ڈکیتی مزاحمت بتایا جارہا ہے، لیکن گھر کے اندر ڈکیتی کے کوئی شواہد نہیں ملے، قتل کے وقت خاتون کی جانب سےمزاحمت کے آثار بھی نہیں ملے، ایسا لگتا ہے خاتون کو قتل سے پہلے کوئی چیز کھلائی گئی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ شبہ ہے خاتون کو شوہر یا سوتیلے بیٹے نے قتل کیا ہے، یہ بھی امکان ہےکہ غیرت یا جائیداد کی خاطر قتل کیا گیا ہو۔

    پولیس نے بتایا کہ خاتون کی سونے کی انگوٹھی اور چین بھی موجود ہے، گھر میں مقتولہ کے تمام بچے بھی موجود تھے، مقتولہ کی دوسری اور شوہر کی تیسری شادی تھی مزید پوسٹ مارٹم اور تفتیش کے بعد صورتحال واضح ہوگی۔

  • ایک اور لڑکی کی لاش فریج سے برآمد، قاتل گرفتار

    ایک اور لڑکی کی لاش فریج سے برآمد، قاتل گرفتار

    نئی دہلی : بھارت میں گزشتہ سال بہیمانہ طریقے سے قتل کی جانے والی شردھا والکر نامی لڑکی جیسا ایک اور خوفناک واقعہ پیش آیا ہے۔

    مقتولہ کو اس کے سفاک دوست نے شادی کرنے کا کہنے کی پاداش میں موت کے گھاٹ اتار دیا، قتل کے بعد لڑکی کی لاش فریج میں چھپا دی گئی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق ویلنٹائن ڈے یعنی 14 فروری کی صبح پولیس کو اطلاع ملی کہ متراؤں گاؤں کے مضافات میں نوجوان لڑکی کو قتل کرنے کے بعد اس کی لاش ایک ڈھابے کے فریج میں چھپائی گئی ہے۔

    علاقہ پولیس نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لے لیا اور قتل میں ملوث ملزم ساحل گہلوت جو کہ اسی گاؤں کا رہنے والا ہے کو گرفتار کرلیا، ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ سال 18مئی 2022کو شردھا والکر نامی لڑکی کو ملزم آفتاب پونا والا نے گلا دبا کر قتل کر دیا تھا اور لاش کو تقریباً 35 ٹکڑوں میں تقسیم کرنے سے پہلے لگ بھگ تین ہفتے تک گھر کے فریج میں چھپا کر رکھا تھا۔

    مزید پڑھیں : شردھا کی لاش کے 35 ٹکڑے آری سے کیے گئے، رپورٹ

    بعد ازاں کئی روز بعد میں اس نے لاش کے ٹکڑے شہر کے مختلف علاقوں میں ڈال دیئے تھے، پوسٹ مارٹم کے مطابق مقتولہ شردھا کی ہڈیوں کے پوسٹ مارٹم سے پتہ چلا کہ ملزم آفتاب نے آری سے لاش کے ٹکڑے کیے تھے۔

  • سشانت کی موت سے متعلق نیا انکشاف، مردہ خانے کے ملازم کا بیان سامنے آگیا

    سشانت کی موت سے متعلق نیا انکشاف، مردہ خانے کے ملازم کا بیان سامنے آگیا

    ممبئی: سشانت سنگھ راجپوت کی لاش جس اسپتال میں رکھی گئی تھی اس کے مردہ خانے کے ایک ملازم کا بیان سامنے آیا ہے۔

    بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ممبئی کے کوپر اسپتال کے مردہ خانے میں کام کرنے والے روپ کمار شاہ نے کہا کہ جب میں نے سشانت سنگھ راجپوت کی لاش دیکھی مجھے یہ خود کشی کا معاملہ نہیں لگا۔

    ملازم  نے مزید بتایا کہ مجھے 28 سال سے زائد کا تجربہ ہے، سشانت کی باڈی میں زخموں کے نشانات تھے، میں اپنے سینیئر کے پاس گیا اور انہیں یہ سب بتایا لیکن انہوں نے کہا کہ ہم اس معاملے پر بعد میں بات کریں گے۔

    روپ کمار  نے یہ بھی بتایا کہ میں 28 سال سے لاشیں دیکھ رہا ہوں، سشانت کے جسم پر ایسا کوئی نشان نہیں تھا جو عام طور پر پھندا لگاکر خودکشی کرنے والے کے جسم پر ہوتا ہے، اس کے جسم پر فریکچرز کے نشانات تھے، پوسٹ مارٹم میں کیا لکھنا ہے یہ تو ڈاکٹر کا کام ہے، سشانت کو انصاف ملنا چاہیے۔

    سشانت سنگھ کیس میں ریا چکرورتی پر فرد جرم عائد

    ملازم نے کہا کہ سشانت سنگھ راجپوت کی تصویر دیکھ کر کوئی بھی آسانی سے یہ بتا سکتا ہے کہ انہیں قتل کیا گیا، اگر تحقیقاتی ایجنسی مجھے بلائے گی تو میں انہیں بھی یہ سب بتاؤں گا۔

    خیال رہے کہ سشانت سنگھ راجپوت کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں موت کی وجہ دم گھٹنے کو قرار دیا گیا ہے اور پوسٹ مارٹم ممبئی کے اسی اسپتال میں کیا گیا تھا۔

    سشانت سنگھ راجپوت 14 جون 2020 کو اپنی رہائش گاہ پر مردہ پائے گئے تھے، ان کی موت سے منسلک منشیات کے معاملے کی تحقیقات میں این سی بی نے 35 ملزمان کے خلاف کل 38 الزامات عائد کیے ہیں۔