Tag: لاش

  • دریائے چناب سے بھارتی شہری کی لاش برآمد

    دریائے چناب سے بھارتی شہری کی لاش برآمد

    سیالکوٹ: دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ کے قریب ایک شخص کی لاش برآمد کی گئی۔ برآمد ہونے والی لاش ممکنہ طور پر بھارتی شہری کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق لاش کو ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے دریا سے نکالا۔ ڈی سی او ڈاکٹر آصف طفیل نے بتایا کہ پولیس کے مطابق لاش ایک بھارتی شخص کی ہے جو دریا کے تیز بہاؤ کے باعث بھارت سے بہہ کر ہیڈ مرالہ تک آگئی۔

    انہوں نے بتایا کہ لاش کی شناخت نہیں ہوسکی تاہم اس کے بازؤوں پر بنے ہندی الفاظ کے ٹیٹو اسے بھارتی شہری ظاہر کر رہے ہیں۔ مردہ شخص نے ایک نیکلس بھی پہنا ہوا تھا جن پر مورتیاں بنی ہوئی تھیں۔

    ڈی سی او نے مزید بتایا کہ لاش کو پنجاب رینجرز کے سینیئر مقامی افسران کے حوالے کیا جا چکا ہے۔

  • گجرات : یوکرائین کے شہری کی لاش برآمد

    گجرات : یوکرائین کے شہری کی لاش برآمد

    گجرات: سات روز قبل اغوا ہونے والے یوکرا ئین کے شہری علی سحر کی لاش ہیڈخا نکی کے مقام سے برآمد کرلی گئی.

    تفصیلات کے مطابق اتوار کی شام محلے کے چاند اور اسد شاہ کھانا کھلانے کے بہانے گھر سے بلا کر لے گئے تھے، علی سحر کے گھر واپس نہ لوٹنے پر اس کے ورثا نے گمشدگی کی اطلاع تھانہ سول لائن کو دی.

    پولیس نےعلی سحر کے ورثا کی کمشدگی پر فوری کاروائی کرتے ہوئے ملزمان کو حراست میں لے لیا، ملزمان نے انکشاف کیا کہ انہوں نے علی سحر سے زیادتی کی کوشش کی، لیکن ناکامی پر پتھر مار کر دریا میں پھینک دیا.

    ملزمان نے یہ بھی انکشاف کیا کہ وہ اس سے قبل بھی بچوں کو ذیادتی کا نشانہ بناچکے ہیں.

    علی سحر کی بہن کا کہناتھا کہ ان کا بھائی یوکرائن کا رہائشی تھا، جبکہ والدین اس وقت جرمنی میں ہیں، مقتول کی بہن نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ ان کو انصاف فراہم کیا جائے.

  • لاہور:مغوی بچی کی لاش ہمسایوں کی چھت سےمل گئی

    لاہور:مغوی بچی کی لاش ہمسایوں کی چھت سےمل گئی

    لاہور: گجرپورہ میں کمسن مغوی بچی مبینہ زیادتی کے بعد مردہ حالت میں ہمسایوں کی چھت سےملی، پولیس نے دومشکوک افرادکو حراست میں لے لیا۔

    کوٹ خواجہ سعید کے علاقے میں ساڑھےتین سال کی بچی ارفعہ کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا، جاں بحق ہونے والی بچی کے چچا کے مطابق گھر میں ایک محفل کے دوران ارفعہ غائب ہوئی پورے محلے میں ڈھونڈا لیکن وہ نہ ملی اگلے روز اُس کی لاش پڑوسی کی چھت سے ملی۔

    ارفعہ کے اہل خانہ نے پڑوسی پر شک ظاہر کیا ہے،پولیس کے مطابق دو مشکوک افراد کو حراست میں لے کر بچی کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔