Tag: لالا لینڈ

  • ایما اسٹون سب سے زیادہ آمدنی حاصل کرنے والی اداکارہ

    ایما اسٹون سب سے زیادہ آمدنی حاصل کرنے والی اداکارہ

    نیویارک: آسکر ایوارڈ حاصل کرنے والی ہالی ووڈ اداکارہ ایما سٹون نے آمدنی کے معاملے میں سب کو پیچھے چھوڑتے ہوئے سب سے زیادہ آمدنی کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔

    فوربز میگزین کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق رواں سال سب سے زیادہ ایوارڈز حاصل کرنے والی فلم لالا لینڈ کی اداکارہ ایما اسٹون اس برس کی سب سے زیادہ کمانے والی اداکارہ بن گئیں۔

    تمام فنکاروں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ایما اسٹون نے اس برس 26 ملین ڈالرز کی آمدنی حاصل کی۔

    مزید پڑھیں: بہترین فلم کا آسکر لالا لینڈ کے بجائے مون لائٹ کے نام

    ایما سٹون نے اس سال یہ اعزاز حاصل کرتے ہوئے دی ہنگر گیمز کی اداکارہ جینیفر لارنس کو بھی پیچھے چھوڑ دیا جو گزشتہ 2 برسوں سے اس معاملے میں سرفہرست تھیں۔

    لارنس نے اس سال 25 ملین ڈالرز کی آمدنی حاصل کی۔

    ان اداکاراؤں کے علاوہ چارلیز تھیرون، ایما واٹسن اور میلیسا مک کارتھی بھی فوربز کی سب سے زیادہ آمدنی والی ٹاپ 10 لسٹ میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • فلم لالا لینڈ کےمرکزی کرداروں کےطلائی مجسموں کی نمائش

    فلم لالا لینڈ کےمرکزی کرداروں کےطلائی مجسموں کی نمائش

    لندن : رومانوی میوزیکل فلم لالالینڈ میں مرکزی کردار نبھانےوالےفنکار ریان گوسلنگ اور ایمااسٹون کےسونے کےمجسموں کو نمائش کےلیے پیش کردیاگیا۔

    تفصیلات کےمطابق گولڈن گلوب ایوارڈزمیں تاریخ رقم کرنے اور آسکرایوارڈ میں چودہ نامزدگیوں کےساتھ سرفہرست رہنے والی میوزیکل رومانوی فلم لالا لینڈ میں اداکاری کےجوہر دکھاکر شائقین کا دل موہ لینے والے فنکار ریان گوسلنگ اور ایمااسٹون کےسونے کےمجسموں کو لندن کےمعروف سینما گھر اوڈین کی بالکونی پرنمائش کےلیےرکھ دیاگیا ہے۔

    post-1

    گوسلنگ اورایمااسٹون کےمجسموں کی قدامت 8.2فٹ اوران کا وزن پینتالیس کلو گرام ہے۔مجسموں کی خاص بات فلم لالالینڈ میں فلمایاگیا ڈانس کا پوز ہے۔

    سونے کی ان مجسموں کو دیکھنے کےلیےلندن میں دور دور سے لوگ آرہے ہیں اور سیلفیا ں بنارہے ہیں۔یہ مجسمے آسکر ایوارڈ کی تقریب شروع ہونے تک نصب رہیں گے۔

    post-2

    یاد رہےکہ رواں ماہ 13فروری کوبرطانوی اکیڈمی آف فلم اینڈ ٹیلی ویژن آرٹس (بافٹا) ایوارڈز کی رنگا رنگ تقریب میں میوزیکل فلم لا لا لینڈ نے بہترین فلم کے ایوارڈ سمیت 5 ایوارڈز حاصل کیے تھے۔

    واضح رہےکہ رواں سال جنوری میں فلم ’لا لا لینڈ‘ نے گولڈن گلوب میں سات ایوارڈز جیت کر نئی تاریخ رقم کی تھی۔اس سے فلم’ون فلیو اوور دی ککوز نیسٹ‘ نے 1978 میں چھ ایوارڈز جیتے تھے۔

  • بافٹا ایوراڈز 2017: لالا لینڈ بہترین فلم قرار

    بافٹا ایوراڈز 2017: لالا لینڈ بہترین فلم قرار

    لندن: برطانوی اکیڈمی آف فلم اینڈ ٹیلی ویژن آرٹس (بافٹا) ایوارڈز کی رنگا رنگ تقریب لندن میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں میوزیکل فلم لا لا لینڈ نے بہترین فلم کے ایوارڈ سمیت 5 ایوارڈز حاصل کرلیے۔

    میوزیکل فلم ’لالا لینڈ‘ سال کی بہترین فلم ثابت ہو رہی ہے اور اب تک یہ فلم تمام بڑے ایوارڈز جیت چکی ہے۔ برطانیہ کے شہر لندن میں سجنے والی 70ویں بافٹا ایوارڈز کی تقریب میں بھی فلم نے 5 ایوارڈز حاصل کیے۔

    bafta-1

    فلم کو 11 زمروں میں نامزد کیا گیا تاہم اس نے بہترین فلم، بہترین ہدایت کار، بہترین اداکارہ، بہترین سینماٹو گرافی، اور بہترین موسیقی کا ایوارڈ اپنے نام کیا۔

    bafta-2

    لالا لینڈ چند دن قبل ہی گولڈن گلوب ایوارڈز میں 7 زمروں میں ایوارڈز حاصل کر چکی ہے، جبکہ رواں سال اس فلم کو آسکر ایوارڈز کے لیے بھی 14 زمروں میں نامزد کیا گیا ہے۔

    ستاروں سے سجی تقریب کو اس وقت چار چاند لگ گئے جب برطانوی شاہی جوڑے شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مدلٹن جلوہ گر ہوئے۔

    kate-1

    تقریب میں شامل تمام شرکا نے شاہی جوڑے کا کھڑے ہو کر استقبال کیا۔

  • آسکرز 2017: 150 سے زائد فنکاروں کا گروپ فوٹو

    آسکرز 2017: 150 سے زائد فنکاروں کا گروپ فوٹو

    آسکر ایوارڈز 2017 کا میلہ سجنے میں 3 ہفتے باقی رہ گئے ہیں اور ہر بار کی طرح اس بار بھی بہت سے ریکارڈ ٹوٹنے اور بننے کے قریب ہیں۔

    رواں سال 89 ویں آسکر ایوارڈز کے لیے نامزد کیے جانے والے تمام فنکار ایک گروپ فوٹو کے لیے اکٹھے ہوئے۔ اس گروپ فوٹو کے لیے تمام افراد کو درست طریقے سے بٹھانا یا کھڑا کرنا یقیناً ایک نہایت مشکل عمل ہوگا۔

    oscar-4

    یہ دراصل ایک رسمی گروپ فوٹو ہوتا ہے جو ہر سال ایوارڈز کی تقریب سے پہلے کھینچا جاتا ہے اور اس میں آسکر کے لیے نامزد ہونے والے تمام اداکار، اداکارائیں، ہدایتکار، گلوکار اور دیگر فنکار شامل ہوتے ہیں۔

    گروپ فوٹو کھینچنے کے لیے ماہر اور پیشہ وارانہ فوٹوگرافرز نے کسی کو کھڑا کر کے، اور کسی کو بٹھا کر ہر بار کی طرح نہایت شاندار تصویر کھینچی۔

    oscar-2

    oscar-3

    آسکرز ایوارڈز کا ذکر ہوا تو آپ کو بتاتے چلیں کہ اس سال کی سر فہرست فلم ’لا لا لینڈ‘ ہے جسے بہترین ہدایت کار، اداکار و اداکارہ سمیت 14 زمروں میں نامزد کیا گیا ہے۔

    emma-3

    ryan

    معروف ہالی ووڈ اداکارہ میرل اسٹریپ نے 20 ویں بار نامزد ہو کر سب سے زیادہ بار نامزد ہونے کا اپنا ہی ریکارڈ توڑ ڈالا۔ اس سے قبل سب سے زیادہ نامزدگیوں کا ریکارڈ اداکار جیک نکولسن اور کیتھرین ہپ برن کے پاس تھا جنہیں 12، 12 دفعہ نامزد کیا گیا۔

    اور ہاں، نامزدگیوں کی طویل فہرست میں اس بار بھی ایک پاکستانی شامل ہے۔ لائیو ایکشن شارٹ فلم کے زمرے میں نامزد کی جانے والی فلم کی تخلیق میں ایک پاکستانی نژاد سینماٹو گرافر نوشین دادا بھائی بھی شامل ہیں۔

    مزید پڑھیں: بہترین گروپ فوٹو کھینچنے کی تکنیک سیکھیں