Tag: لال حویلی

  • پولیس کا لال حویلی پر رات گئے دوسرا چھاپا

    پولیس کا لال حویلی پر رات گئے دوسرا چھاپا

    راولپنڈی: پولیس نے لال حویلی پر رات گئے دوسرا چھاپا مارا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس نے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کے بھتیجے شیخ راشد شفیق کی گرفتاری کے لیے لال حویلی پر چھاپا مارا۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شیخ راشد شفیق لال حویلی میں موجود نہیں تھے، اس لیے انھیں گرفتار نہیں کیا جا سکا، پولیس حکام کے مطابق شیخ راشد شفیق کی تھری ایم پی او کے تحت گرفتاری کے احکامات موجود ہیں۔

    واضح رہے کہ 3 ایم پی او (مینٹین پبلک آرڈر) کے تحت پاکستان تحریک انصاف کے کئی رہنماؤں کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے بعد 9 مئی کو جس طرح مشتعل کارکنان نے ملک بھر میں پرتشدد احتجاج کے دوران جلاؤ گھیراؤ کیا، اس کے بعد پارٹی رہنماؤں کی گرفتاریوں کا سلسلہ تیز ہو گیا ہے۔

  • متروکہ وقف املاک بورڈ کی جانب سے ایک بار پھر لال حویلی کو نوٹسز جاری

    متروکہ وقف املاک بورڈ کی جانب سے ایک بار پھر لال حویلی کو نوٹسز جاری

    راولپنڈی:متروکہ وقف املاک بورڈ نے ایک بار پھر لال حویلی کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے شیخ رشید کے بھائی کو 4مئی کو پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق متروکہ وقف املاک بورڈ کی جانب سے ایک بار پھر لال حویلی کو نوٹسز جاری کردئیے گئے اور شیخ رشید کے بھائی شیخ صدیق کو وقف املاک بورڈلاہور میں 4مئی کو پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

    ڈپٹی ایڈمسٹریٹر وقف املاک نےلال حویلی کی مستقل ٹرانسفر ڈیڈ کا کیس چیئرمین کو بھیجا ہے۔

    متروکہ وقف املاک بورڈ نے 30 جنوری کو لال حویلی کے سات یونٹ سیل کردئیے تھے ، جس کے بعد لاہور ہائیکورٹ پنڈی بنچ نے متروکہ وقف املاک کو 15دن میں تنازع حل کرنے کا حکم دیا تھا۔

    ایڈمنسٹریٹرمتروکہ وقف املاک پنڈی نے شیخ رشید کی اپیل پر سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

    بعد ازاں وقف املاک لپنڈی کے ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر آصف خان نے ریفرنس چئیرمین بورڈ کو بھجوا دیا، چئیرمین وقف املاک بورڑ لاہور نے پیش ہونے کے دو نوٹسز جاری کئے۔

    دوسری جانب عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کے شیخ صدیق نے متروکہ وقف املاک بورڈکےنوٹسزکوعدالت میں چیلنج کردیا ہے۔

    شیخ صدیق نے لاہور ہائیکورٹ پنڈی بینچ میں رٹ پٹیشن دائر کی ، جس میں کہا ہے کہ لال حویلی کے نام ایک بارپھر نوٹسز جاری کرنا سیاسی انتقامی کارروائی ہے، متروکہ وقف املاک میں ہماری اپیل پر ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔

    درخواست میں کہنا ہے کہ ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر نے ہماری اپیل پر فیصلے سے پہلے ہی نیا کیس چیئرمین کوبناکربھیجا، لال حویلی کی تمام دستاویزات متروکہ وقف املاک کو دے دی گئی ہیں۔

  • لال حویلی کا تنازعہ : شیخ رشید کو  طلبی کا نوٹس جاری

    لال حویلی کا تنازعہ : شیخ رشید کو طلبی کا نوٹس جاری

    راولپنڈی :ایڈمنسٹریٹر متروکہ وقف املاک بورڈ نے لال حویلی تنازعے کے معاملے پر سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کو طلبی کا نوٹس جاری کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق لال حویلی اور متروکہ وقت املاک بورڈ کے مابین پراپرٹی تنازع کے معاملے پر ایڈمنسٹریٹر متروکہ وقف املاک بورڈ نے شیخ رشید کو طلبی کا نوٹس جاری کردیا۔

    شیخ رشید کو لال حویلی کے 7یونٹس کے حوالے سے دائر اپیل پر طلب کیا گیا ہے۔

    ایڈمنسٹریٹر متروکہ وقف املاک بورڈ نے شیخ رشید کو تین فروری صبح 10 بجےزونل آفس راولپنڈی میں طلب کیا ہے۔

    شیخ رشیدنےڈپٹی ایڈمنسٹریٹرکی کارروائی اور فیصلے کے خلاف اپیل دائر کر رکھی ہے ، لاہور ہائی کورٹ پنڈی بینچ نے متروکہ وقف املاک بورڈکو15دن میں اپیل پرفیصلے کا حکم دیا ہے۔

    یاد رہے 30جنوری کو متروکہ وقف املاک بورڈ نے لال حویلی کے 7یونٹ سیل کئے ، جس کے بعد شیخ رشید کی جانب سے لال حویلی کو ڈی سیل کرنے کی استدعاعدالت نے خارج کردی تھی۔

    عدالت اس سے قبل شیخ رشید کی حکم امتناع کی درخواست بھی خارج کرچکی ہے۔

  • شیخ رشید کی رہائش گاہ لال حویلی سیل کیے جانے کی ویڈیو سامنے آگئی

    راولپنڈی : سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کی رہائش گاہ لال حویلی سیل کیے جانے کی ویڈیو سامنے آگئی۔

    تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں لال حویلی کے خلاف متروکہ وقف املاک کے آپریشن کی سی سی ٹی وی فوٹیج اے آر وائی نیوز نے حاصل کرلی۔

    سی سی ٹی وی فوٹیج میں پولیس اور ایف آئی اے کے اہلکاروں کو لال حویلی میں داخل ہوتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

    ویڈیو میں لال حویلی کو سیل کیے جاتے ہوئے مناظر بھی دیکھے جاسکتے ہیں۔

    یاد رہے آج الصبح متروکہ وقف املاک راولپنڈی نے شیخ رشید کی رہائش گاہ لال حویلی کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے سات یونٹس سیل کردیے تھے۔

    آپریشن ایف آئی اے اور پولیس کی مدد سے کیا گیا، نائب منتظم آصف خان کا کہنا تھا کہ شیخ رشید اور ان کے بھائی شیخ صدیق لال حویلی سمیت سات اراضی پرقابض ہیں، متعدد نوٹس بھیجے لیکن دونوں کوئی ریکارڈ یا دستاویزبھی پیش نہیں کرسکے۔

  • شیخ رشید نے  لال حویلی کیخلاف متروکہ وقف املاک کی کارروائی  کو عدالت میں چیلنج  کردیا

    شیخ رشید نے لال حویلی کیخلاف متروکہ وقف املاک کی کارروائی کو عدالت میں چیلنج کردیا

    لاہور: سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے لال حویلی سیل کیے جانے پر متروکہ وقف املاک کیخلاف لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ میں پٹیشن دائر کردی۔

    تفصیلات کے مطابق سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے متروکہ وقف املاک کیخلاف پٹیشن لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ میں دائر کردی۔

    درخواست میں متروکہ وقف املاک بورڈ کا اقدام غیر قانونی ،انتقامی اور سیاسی قرار دیتے ہوئے استدعا کی گئی کہ لال حویلی کے سیل یونٹ ڈی سیل کئے جائیں۔

    لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ میں شیخ رشید کی درخواست دن 11 بجے سماعت کیلئے مقرر کردی گئی ہے ، شیخ رشید وکیل سردارعبدالرازق کےہمراہ پیش ہوں گے۔

    یاد رہے آج صبح متروکہ وقف املاک راولپنڈی نے شیخ رشید کی رہائش گاہ لال حویلی کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے سات یونٹس سیل کردیے تھے۔

    آپریشن ایف آئی اے اور پولیس کی مدد سےکیاگیا، نائب منتظم آصف خان کاکہنا تھا شیخ رشید اور ان کے بھائی شیخ صدیق لال حویلی سمیت سات اراضی پرقابض ہیں،متعدد نوٹس بھیجے لیکن دونوں کوئی ریکارڈ یا دستاویزبھی پیش نہیں کرسکے۔

  • متروکہ وقف املاک نے شیخ رشید کی رہائش گاہ لال حویلی کو سیل کردیا

    راولپنڈی : متروکہ وقف املاک بورڈ نے آپریشن کرتے ہوئے شیخ رشیدکی رہائش گاہ لال حویلی کے 7یونٹ سیل کردیے۔

    تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں متروکہ وقف املاک بورڈ نے علی الصبح شیخ رشیدکی رہائش گاہ لال حویلی پر آپریشن کیا۔

    ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر متروکہ وقف املاک بورڈ آصف خان پولیس کی نفری ساتھ لال حویلی پہنچے، آپریشن میں متروکہ وقف املاک بورڈ کو ایف آئی اے کی مدد بھی حاصل رہی۔

    لال حویلی سیل آپریشن میں متروکہ وقف املاک بورڈ کو ایف آئی اے کی مدد بھی حاصل رہی تاہم کارروائی کے وقت شیخ رشید لال حویلی میں موجود نہیں تھے۔

    ڈپٹی ایڈمنسٹریٹرآصف خان نے کہا کہ شیخ رشید،انکےبھائی شیخ صدیق لال حویلی سمیت 7اراضی پرقابض ہیں، شیخ رشید اور شیخ صدیق کومتعدد نوٹسز بھیجےگئے۔

    آصف خان کا کہنا تھا کہ شیخ رشید اور ان کا بھائی کوئی ریکارڈیا دستاویز بھی پیش نہیں کرسکے اور عدالت بھی شیخ رشیدکی حکم امتناع کی درخواست خارج کرچکی ہے۔

    متروکہ وقف املاک بورڈ نے کارروائی کرتے ہوئے شیخ رشیدکی رہائش گاہ لال حویلی کے 7 یونٹس سیل کردیے۔

  • شیخ رشید اور بھائی شیخ صدیق کے لال حویلی کی ملکیت سے متعلق ثبوت سامنے آگئے

    لاہور : سابق وزیر داخلہ شیخ رشید اور بھائی شیخ صدیق کے لال حویلی کی ملکیت سے متعلق ثبوت سامنے آگئے۔

    تفصیلات کے مطابق عوامی مسلم لیگ کئے سربراہ شیخ رشید اور بھائی شیخ صدیق کے لال حویلی سے متعلق ملکیت کے ثبوت سامنے آگئے۔

    لال حویلی کے ملکیت کے ثبوت اور رجسٹری کی کاپی اے آروائی نیوزنے حاصل کرلی ہے، ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر وقف املاک بورڈ راولپنڈی کے مطابق شیخ رشید اور شیخ صدیق کی جمع کرائی گئی دستاویزات کی انکوائری کر رہے ہیں۔

    دوسری جانب متروکہ وقف املاک نے لال حویلی خالی کرانے کیلئے ضلعی انتظامیہ سے مدد مانگ لی ہے ، اس سلسلے میں ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر متروک وقف املاک آصف خان نے ڈی سی راولپنڈی کو خط لکھ دیا ہے۔

    خط میں ڈپٹی کمشنرسےپولیس کی مددطلب کی گئی ہے اور کہا گیا کہ متروکہ وقف املاک کا عملہ کل یونٹ D158 اورD392 واگزار کرنے جارہا ہے، کسی بھی ہنگامی صورتحال کے پیش نظر پولیس کی معاونت ضروری ہے۔

    متروکہ وقف املاک بورڈکالکھاگیاخط ضلعی انتظامیہ کوموصول ہوگیا ہے، ڈپٹی ایڈمنسٹریٹرمتروک وقف املاک آصف خان نے کہا ہے کہ لال حویلی واگزارکرانےکےوقت مزاحمت ہوئی تومقدمات درج کریں گے۔

    آصف خان کا کہنا تھا کہ شیخ رشید اور شیخ صدیق کی جمع کرائی گئی دستاویزات کی انکوائری کررہے ہیں، دونوں کی جانب سےفراہم دستاویزات مکمل نہیں ، لال حویلی کو آج ہی واگزارکرائیں گے، عملےکوپولیس کی معاونت حاصل ہوگی۔

  • متروکہ وقف املاک  بورڈ میں شیخ رشید کے خلاف تیز ترین سماعت کا فیصلہ جاری

    متروکہ وقف املاک بورڈ میں شیخ رشید کے خلاف تیز ترین سماعت کا فیصلہ جاری

    راولپنڈی: متروکہ وقف املاک بورڈ میں شیخ رشید کے خلاف تیز ترین سماعت کا محفوظ فیصلہ جاری ہو گیا۔

    تفصیلات کے مطابق متروکہ وقف املاک بورڈ میں شیخ رشید کے خلاف ہونے والی سماعت کے فیصلے میں قرار دیا گیا کہ لال حویلی سمیت 7 جائیدادوں پر شیخ رشید اور ان کا بھائی غیر قانونی طور پر قابض ہیں۔

    فیصلے میں کہا گیا کہ شیخ رشید اور ان کے بھائی کو ریکارڈ پیش کرنے کے لیے متعدد مواقع دیے گئے، لیکن درخواست گزار بوہڑ بازار میں اراضی کا ریکارڈ اور نہ ہی کوئی مستند دستاویز پیش کر سکے۔

    وقف املاک بورڈ نے فیصلے میں کہا کہ زیر قبضہ اراضی کی ٹرانسفر اور ریگولرائزیشن کی درخواست مسترد کی جاتی ہے، اور شیخ رشید اور ان کے بھائی کی زیر قبضہ اراضی واپس لینے کا فیصلہ کیا جاتا ہے۔

    شیخ رشید کو 7 روز کے اندر جائیداد خالی کرنے کی ہدایت، لال حویلی بھی شامل

    فیصلے میں یہ بھی کہا گیا کہ درخواست گزار کی استدعا پر ریکارڈ پیش کرنے کے لیے متعدد بار سماعت ملتوی کی گئی، لیکن وہ ریکارڈ پیش نہ کر سکے۔

    متروکہ وقف املاک بورڈ کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے ملک بھر میں وقف املاک واگزار کرانے کے احکامات ہیں۔

  • شیخ رشید کو 7 روز کے اندر جائیداد خالی کرنے کی ہدایت، لال حویلی بھی شامل

    شیخ رشید کو 7 روز کے اندر جائیداد خالی کرنے کی ہدایت، لال حویلی بھی شامل

    اسلام آباد: شیخ رشید کو 7 روز کے اندر جائیداد خالی کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، جس میں لال حویلی بھی شامل ہے۔

    تفصیلات کے مطابق متروکہ وقف املاک نے شیخ رشید کو جائیداد سے بے دخلی کا نوٹس جاری کر دیا ہے، شیخ رشید کو 7 روز کے اندر جگہ خالی کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ جائیداد میں لال حویلی کی جگہ بھی شامل ہے، متروکہ وقف املاک نے جگہوں کو خالی کرانے کے لیے پولیس کی مدد بھی مانگ لی ہے۔

    متروکہ وقف املاک کی جانب سے 19 اکتوبر کو آپریشن کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے، ایف آئی اے کو بھی کارروائی میں حصہ بنایا جائے گا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کو جلد ایف آئی اے میں بھی بلائے جانے کا امکان ہے، شیخ رشید کو متروکہ وقف املاک اراضی پر قبضہ کرنے کے الزام میں بلایا جائے گا۔

  • نوازشریف، شہبازشریف اورآصف زرداری کا علاج لال حویلی میں ہے‘ شیخ رشید

    نوازشریف، شہبازشریف اورآصف زرداری کا علاج لال حویلی میں ہے‘ شیخ رشید

    اسلام آباد: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ ڈیل اورڈھیل کے بعد نوازشریف باہرنکلنے کے لیے دھکا چاہتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ نوازشریف، شہبازشریف اور آصف زرداری کا علاج لال حویلی میں ہے۔

    شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان جس کا نام ہے وہ ڈھیل دینے والوں میں نہیں ہے، ڈیل اورڈھیل کے بعد نوازشریف باہر نکلنے کے لیے دھکا چاہتے ہیں۔

    وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا کہ ریلوے کی صفائی اور خوش اخلاقی مہم کو 3 ماہ تک لے جا سکتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو نے میرے خلاف سخت بیانات پرٹویٹرپرمعافی مانگ لی ہے، بلاول بھٹو کو دل سے معاف کر دیا ہے۔

    نوازشریف لال حویلی آئیں وہاں کے پیر سے دم کراؤں گا، ٹھیک ہوجائیں گے،شیخ رشید

    یاد رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پتھری کے علاج کے لیے لندن جانے کی ضرورت نہیں، لال حویلی میں بھی ہوجاتا ہے، نوازشریف لال حویلی آئیں وہاں کے پیر سے دم کراؤں گا، ٹھیک ہوجائیں گے۔

    واضح رہے کہ تین روز قبل وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ میاں برادران جان دے دیں گے پیسے نہیں دیں گے، شہباز شریف میں اخلاقی جرات ہے تو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا عہدہ چھوڑ دیں۔