Tag: لال حویلی سیل

  • شیخ رشید کی رہائش گاہ لال حویلی کو سیل کردیا گیا

    شیخ رشید کی رہائش گاہ لال حویلی کو سیل کردیا گیا

    راولپنڈی : متروکہ وقف املاک راولپنڈی نے سابق وزیر شیخ رشید کی رہائش گاہ لال حویلی کو سیل کردیا، ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر نے کہا کہ شیخ رشید اور ان کے بھائی متروکہ وقف املاک کی پراپرٹی پر غیر قانونی قابض ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق متروکہ وقف املاک راولپنڈی نے لال حویلی کو سیل کردیا ، ایف آئی اے،پولیس کی بھاری نفری شیخ رشید احمد کی رہائش گاہ لال حویلی پہنچ گئی ہے۔

    ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر وقف املاک راولپنڈی بھی عملے کے ہمراہ لال حویلی میں موجود ہے اور لال حویلی، بوہڑ بازار،راجہ بازار میں متروکہ وقف املاک کی جائیداد تحویل میں لینے کیلئے آپریشن جاری ہے۔

    متروکہ وقف املاک نے ایف آئی اے اور پولیس سے معاونت کیلئے خط لکھا تھا، ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر آصف خان نے بتایا کہ لال حویلی، دمدمہ مندر متروکہ وقف املاک کی ملکیت ہے، شیخ رشید اور ان کے بھائی متروکہ وقف املاک کی پراپرٹی پر غیر قانونی قابض ہیں۔

    شیخ رشید کی رہائشگاہ لال حویلی کا کنٹرول متروکہ وقف املاک نے سنبھال لیا ہے، ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر متروکہ وقف املاک بورڈ آصف خان نے اےآر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لال حویلی کے خلاف کسی قسم کی کوئی انتقامی کارروائی نہیں ہے، لال حویلی کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی گئی۔

    آصف خان کا کہنا تھا کہ شیخ رشید ہمارےلیے قابل احترام ہیں،ان کے پاس اپیل کاحق ہے، لال حویلی کےساتھ ساتھ کالج روڈپربھی دکانیں سیل کیں، دمدمہ مندر سےمحکمہ اراضی پرقائم دکانوں کو بھی سیل کیا گیا، لال حویلی کا معاملہ1991سے متروکہ وقف املاک کےساتھ چل رہا ہے۔

    عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کے بھتیجے شیخ راشد نے لال حویلی آپریشن پر ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ لال حویلی کی رجسٹری 1988میں شیخ صدیق کے نام منتقل ہوئی، لال حویلی کےحوالے سےتمام ریکارڈ ڈپٹی کمشنرراولپنڈی کےپاس موجود ہے۔

    شیخ راشد کا کہنا تھا کہ ہم نے لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ میں اپنا جواب جمع کروا رکھا ہے، ہمارےوکیل کےدلائل مکمل نہیں ہوئے،متروکہ وقف املاک نے یکطرفہ فیصلہ کر دیا، چیف جسٹس سپریم کورٹ اورلاہورہائیکورٹ اس معاملےکافوری نوٹس لیں۔

    انھوں نے کہا کہ ممکنہ آپریشن کیخلاف لاہورہائی کورٹ سےرجوع کریں گے،ہمیں انصاف کی امید ہے،آج ظلم کی اندھیری رات ہے،مجھےبھی گرفتار کرنے کی پوری کوشش کی جارہی ہے، شاہد یہ میرا آخری ویڈیو پیغام ہو، راولپنڈی شہر ہماری آواز ہے۔

  • شیخ رشید کی رہائش گاہ لال حویلی سیل کیے جانے کی ویڈیو سامنے آگئی

    راولپنڈی : سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کی رہائش گاہ لال حویلی سیل کیے جانے کی ویڈیو سامنے آگئی۔

    تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں لال حویلی کے خلاف متروکہ وقف املاک کے آپریشن کی سی سی ٹی وی فوٹیج اے آر وائی نیوز نے حاصل کرلی۔

    سی سی ٹی وی فوٹیج میں پولیس اور ایف آئی اے کے اہلکاروں کو لال حویلی میں داخل ہوتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

    ویڈیو میں لال حویلی کو سیل کیے جاتے ہوئے مناظر بھی دیکھے جاسکتے ہیں۔

    یاد رہے آج الصبح متروکہ وقف املاک راولپنڈی نے شیخ رشید کی رہائش گاہ لال حویلی کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے سات یونٹس سیل کردیے تھے۔

    آپریشن ایف آئی اے اور پولیس کی مدد سے کیا گیا، نائب منتظم آصف خان کا کہنا تھا کہ شیخ رشید اور ان کے بھائی شیخ صدیق لال حویلی سمیت سات اراضی پرقابض ہیں، متعدد نوٹس بھیجے لیکن دونوں کوئی ریکارڈ یا دستاویزبھی پیش نہیں کرسکے۔