Tag: لانچ

  • آئی فون 14 کے لانچ کی تاریخ کا اعلان

    آئی فون 14 کے لانچ کی تاریخ کا اعلان

    امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے 7 ستمبر کو آئی فون 14 متعارف کروانے کا اعلان کیا ہے، نئے میکس، کم قیمت اور بیش قیمت آئی پیڈز اور ایپل واچز کے 3 نئے ماڈل بھی متعارف کروائے جائیں گے۔

    ایپل ٹیکنالوجی کی صنعت کے لیے ایک غیر یقینی صورتحال میں اپنی فلیگ شپ مصنوعات کی جدید شکلیں متعارف کرارہی ہے۔ البتہ اس نے غیر متزلزل معیشت میں اپنی معاصر کمپنیوں کے مقابلے میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

    آئی فون گزشتہ سہ ماہی میں نمایاں طور پر فروخت ہوا ہے اور کمپنی نے سپلائرز کو اشارہ دیا ہے کہ اس کی طلب میں کمی کا کوئی امکان نہیں ہے۔

    کمپنی اس تقریب کو آن لائن اسٹریم کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

    کمپنی نے جون میں اپنی گزشتہ تقریب منعقد کی تھی، اس میں اس نے سافٹ ویئر اپ ڈیٹس کے اگلے سیٹ آئی او ایس 16، آئی پی اے ڈی او ایس 16، واچ او ایس 9 اور میک او ایس وینٹورا کا اعلان کیا تھا اور پریس اور ڈویلپرز کو پیشکش کی ویڈیو دیکھنے کے لیے اپنے کیمپس میں مدعو کیا تھا۔

    پیر کو کمپنی نے اپنے کارپوریٹ عملے کو بتایا کہ انہیں مصنوعات کے طے شدہ اعلان سے 2 دن قبل 5 ستمبر سے ہفتے میں تین دن ذاتی طور پر کام کرنا ہوگا۔

    نیا معیاری آئی فون 14 آئی فون 13 کی طرح نظر آئے گا، اگرچہ کمپنی 5.4 انچ منی ورژن کو ختم کرے گی اور 6.7 انچ سکرین کے ساتھ ایک ماڈل شامل کرے گی، نیز ایپل پہلی مرتبہ اس سائز کے ڈسپلے کے ساتھ ایک غیر پرو آئی فون لانچ کرے گی۔

    کمپنی آئی فون 14 پرو لائن کے لیے بڑی تبدیلیوں کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔ ایپل فرنٹ فیسنگ کیمرے کے کٹ آؤٹ کی جگہ لے گا۔ اسے نوچ کے نام سے جانا جاتا ہے، فیس آئی ڈی سینسرز کے لیے گولی کی شکل کا سوراخ اور کیمرے کے لیے ہول پنچ سائز کی جگہ ہوگی۔ اس سے صارفین کو قدرے بڑی سکرین ملے گی۔

    کمپنی آئی فون 14 پرو میں تیز رفتار چپ بھی شامل کر رہی ہے، ایپل آئی فون 14 کے ماڈلز میں آئی فون 13 والی اے 15 چپ برقرار رکھے گی۔

    آئی فون 14 پرو میں سب سے اہم تبدیلیاں کیمرا سسٹم میں ہوں گی، جو صارفین کو قدرے بڑا نظر آئے گا۔ پرو ماڈلز کو 12 میگا پکسل الٹرا وائڈ اور ٹیلی فوٹو سینسرز کے ساتھ 48 میگا پکسل کا وائیڈ اینگل کیمرا ملے گا۔

    ایپل ویڈیو ریکارڈنگ اور بیٹری کی میعاد میں بہتری کی منصوبہ بندی بھی کر رہی ہے۔

    سیریز 8 کے نام سے مشہور تازہ ترین ایپل واچز کے لیے ایپل خواتین کی صحت کے لیے فیچرز اور باڈی درجہ حرارت سینسر بھی شامل کرے گی۔

    نئی معیاری گھڑی سیریز 7 کی طرح نظر آئے گی، لیکن ایک نیا پرو ماڈل بھی اس کے بعد متعارف کروائے گی۔ اس میں ایک بڑا ڈسپلے، نئی فٹنس ٹریکنگ فیچرز اور بیٹری زیادہ وقت نکالنے والی ہوگی۔

    کمپنی تیز رفتار چپ کے ساتھ اپنی کم قیمت اسمارٹ واچ ایپل واچ ایس ای کی نئی منصوبہ بندی بھی کر رہی ہے۔

    اس کے علاوہ ستمبر میں کمپنی بعض اور مصنوعات بھی متعارف کروا رہی ہے ان میں: آئی او ایس 16 سافٹ ویئر ہے جو اگلے آئی فونز پر چلے گا، واچ او ایس 9، اگلا ایپل واچ آپریٹنگ سسٹم اور کمپنی آئی پیڈ او ایس، آئی پیڈ کے آپریٹنگ سسٹم کے ساتھ اکتوبر میں میک او ایس وینٹورا لانچ کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

  • آئی فون میں پہلی بار سب سے زیادہ اسٹوریج

    آئی فون میں پہلی بار سب سے زیادہ اسٹوریج

    معروف ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کے آئی فونز کی نئی سیریز رواں ماہ متعارف کروائی جائے گی اور حال ہی میں اس کی کچھ خصوصیات سامنے آئی ہیں۔

    بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق ایپل کی جانب سے نئے آئی فون 13 سیریز کو 14 ستمبر کو متعارف کروایا جائے گا، مگر نئے آئی فونز کے حوالے سے لیکس کا سلسلہ اب بھی جاری ہے۔

    نئی لیک میں عندیہ دیا گیا ہے کہ آئی فون 13 سیریز میں ایپل کی جانب سے ایک عام مسئلے کو حل کیا جارہا ہے اور وہ ہے بہت زیادہ اسٹوریج۔

    9 ٹو 5 میک کی رپورٹ کے مطابق ایپل کی لیکس کے حوالے سے معروف تجزیہ کار منگ چی کیو نے دعویٰ کیا ہے کہ آئی فون 13 پرو اور آئی فون 13 پرو میکس میں 128 جی بی، 256 جی بی، 512 جی بی اسٹوریج کے ساتھ ایک ٹی بی اسٹوریج کا آپشن بھی صارفین کو دستیاب ہوگا۔

    یہ پہلی بار ہوگا کہ ایپل کی جانب سے کسی آئی فون میں اتنی زیادہ اسٹوریج دی جارہی ہے۔ آئی فونز میں ایس ڈی کارڈ سپورٹ نہیں ہوتی اس لیے محدود اسٹوریج کے علاوہ صارفین کو کلاؤڈ اسٹوریج پر انحصار کرنا پڑتا ہے۔

    رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ آئی فون 13 منی اور آئی فون 13 میں اسٹوریج 64 جی بی کی بجائے 128 جی بی سے شروع ہوگی۔ آئی فون 13 منی اور آئی فون 13 میں پہلی بار 512 جی بی اسٹوریج کا آپشن بھی دیا جائے گا۔

    مختلف رپورٹس کے مطابق اس بار آئی فونز کا نوچ چھوٹا ہوگا جبکہ آل ویز آن 120 ہرٹز ریفریش ریٹ والے ڈسپلے بھی پہلی بار ایپل کے فلیگ شپ فون کا حصہ بن سکتے ہیں۔

    پہلے سے بہتر کیمرا سیٹ اپ بھی ڈیوائسز کا حصہ ہوگا جبکہ اے 15 پراسیسر اور پہلے سے کچھ بڑی بیٹری بھی ان فونز میں موجود ہوگی۔

    ایسی افواہیں بھی ہیں کہ اس بار آئی فونز میں سیٹلائٹ کال سپورٹ کا فیچر ہوسکتا ہے مگر ممکنہ طور یر یہ مخصوص علاقوں میں ایمرجنسی استعمال تک محدود ہوگا۔

    لیکس کے مطابق 2021 میں بھی 4 نئے آئی فونز متعارف ہوں گے جن میں 5.4 انچ کا آئی فون 13 منی، 6.1 انچ کا آئی فون 13، 6.1 انچ کا آئی فون 1 پرو اور 6.7 انچ کا آئی فون 13 پرو میکس شامل ہوں گے۔

  • ونڈوز 11 کے شاندار فیچرز نے لوگوں کو حیران کردیا

    ونڈوز 11 کے شاندار فیچرز نے لوگوں کو حیران کردیا

    کچھ دن قبل مائیکرو سافٹ نے ونڈوز 11 لانچ کرنے کا اعلان کیا تھا جس نے صارفین کو حیرت میں مبتلا کردیا تھا۔

    ونڈوز 10 کی لانچ کے موقع پر دعویٰ کیا گیا تھا کہ اب کوئی نئی ونڈوز پیش نہیں کی جائے گی بلکہ اسی کو اپڈیٹ کیا جاتا رہے گا اور یہی وجہ ہے کہ ونڈوز 10 دھڑا دھڑ فروخت ہوئی۔

    لیکن 6 سال بعد اچانک ونڈوز 11 کا اعلان کر دیا گیا اور لیک شدہ ورژن میں بظاہر ایسی کوئی خاص چیز نہیں دکھائی دی۔

    اب مائیکرو سافٹ نے خصوصی ایونٹ میں ونڈوز 11 کو باضابطہ طور پر لانچ کر دیا ہے اور اب جو خوبیاں سامنے آئی ہیں تو لوگ حیران ہو گئے ہیں۔ سب سے نمایاں سہولت یہ ہے کہ ونڈوز 11 پر اینڈرائیڈ ایپس بھی چلیں گی۔

    مائیکرو سافٹ کے مطابق وہ ونڈوز 11 میں اینڈرائیڈ ایپس لانے کے لیے ایمیزون کے ایپ اسٹور کا استعمال کر رہا ہے۔ یہ ایپس نئے ونڈوز اسٹور میں شامل ہوں گی اور انہیں نہ صرف ٹاسک بار میں لگایا جا سکتا ہے بلکہ عام ونڈوز ایپس کے ساتھ ساتھ بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔

    مائیکرو سافٹ انٹیل کے ساتھ مل کر بھی کام کر رہا ہے تاکہ انٹیل برج ٹیکنالوجی کا استعمال کر کے اسے حقیقت کا روپ دے، گو کہ اینڈرائیڈ ایپس اے ایم ڈی اور اے آر ایم سے لیس کمپیوٹرز پر بھی خوب چلتی ہیں۔

    ونڈوز 11 پر اینڈرائیڈ ایپس دراصل ایپل کی جانب سے اپنی ایم ون چپس کے ساتھ میک او ایس پر آئی او ایس کی ایپس کو چلانے کی صلاحیت پیش کرنے کا مقابلہ کرنے کے لیے ہے۔

    گو کہ موبائل ایپس کے کئی متبادل ڈیسک ٹاپ پر مل جاتے ہیں، لیکن ان کی اپنی کمزوریاں اور خامیاں ہیں، بلکہ اسنیپ چیٹ جیسی کئی ایپس تو ایسی ہیں جو صرف اسمارٹ فونز پر ہی چلتی ہیں۔

    تقریب کے دوران ونڈوز 11 پر ٹک ٹاک جیسی ایپ چلانے کا عملی مظاہرہ بھی کیا گیا، اس دوران ونڈوز اسٹور میں رِنگ، یاہو، اوبر اور دیگر ایپس بھی نظر آئیں۔ ابھی تک یہ واضح نہیں ہو سکا کہ اینڈرائیڈ ایپس کو ونڈوز 11 پر کتنی ڈیوائس سپورٹ کر پائیں گی۔

    مائیکرو سافٹ، ونڈوز 11 کو ایک تیز تر، بہتر اور محفوظ تر ورژن قرار دیتا ہے، جس میں نئے رنگ، نئے انداز اور نئی آوازیں سب شامل ہیں۔ اسے ونڈوز 10 سے زیادہ تیز آپریٹنگ سسٹم بھی کہا جا رہا ہے۔

    دیگر نمایاں خصوصیات میں ٹاسک بار پر موجود آئیکونز اور اسٹارٹ مینیو کو درمیان میں لانا بھی شامل ہے۔

    فی الحال ونڈوز 11 کی عوامی ریلیز کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا، صرف اتنا کہا گیا ہے کہ اسے رواں سال کے آخر پر تعطیلات کے موسم میں پیش کیا جائے گا۔

  • مشکوک لانچ کے خفیہ ٹینکوں سے ساڑھے 7 ہزار لیٹر ایرانی ڈیزل برآمد

    مشکوک لانچ کے خفیہ ٹینکوں سے ساڑھے 7 ہزار لیٹر ایرانی ڈیزل برآمد

    کراچی: کھلے سمندر میں مشکوک لانچ کے خفیہ ٹینکوں سے ساڑھے 7 ہزار لیٹر ایرانی ڈیزل برآمد کر لیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی نے سمندر میں اسمگلنگ کے خلاف کارروائی کے دوران ایک لانچ سے ہزاروں لیٹر ایرانی ڈیزل برآمد کر لیا۔

    میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کے جہاز نے کھلے سمندر میں پیٹرولنگ کے دوران ایک مشکوک لانچ پر کارروائی کی، الرحیمی نامی مشکوک لانچ کے خفیہ ٹینکوں سے اسمگل شدہ 7500 لیٹر ایرانی ڈیزل برآمد ہوا۔

    میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی نے اسمگل شدہ ڈیزل اور لانچ تحویل میں لیتے ہوئے 7 اسمگلروں کو گرفتار کر لیا۔

    ترجمان ایم ایس اے کا کہنا تھا کہ ڈیزل اور لانچ کو اسمگلروں سمیت مزید قانونی کارروائی کے لیے پاکستان کسٹم کے حوالے کر دیا گیا ہے-

    یاد رہے کہ 13 اگست کو میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی نے سمندر میں ریسکیو آپریشن کے دوران سمندر میں پھنسی ہوئی ماہی گیروں کی کشتی کو بچایا تھا۔

    میری ٹائم کے ترجمان کا کہنا تھا کہ سمندر میں کشتی فنی خرابی کے باعث پھنس گئی تھی، میری ٹائم کے جہاز اور تیز رفتار کشتیوں نے ریسکیو آپریشن میں حصہ لیا، اور کشتی پر سوار 23 ماہی گیروں کو بچا کر کراچی پہنچایا گیا۔

  • روس نے تیرتا ہوا نیوکلیئر ری ایکٹر لانچ کردیا

    روس نے تیرتا ہوا نیوکلیئر ری ایکٹر لانچ کردیا

    ماسکو: روس نے ماحولیاتی ماہرین کے تمام تر انتباہات کو پسِ پشت ڈالتے ہوئے دنیا کا پہلے تیرتا ہوا جوہری ری ایکٹر لانچ کردیا جسے برف پر چرنوبل قرار دیا گیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق شمال مشرق سائیبیریا میں جوہری ایندھن سے بھرے ہوئے اکادمک لومونسوف نے مرمنسک کی آرکیٹک بندرگاہ سے پیوک کے لیے 5 ہزار کلومیٹر طویل سفر کا آغاز کیا۔

    روس کی سرکاری نیوکلیئر ایجنسی روساتم کا کہنا تھا کہ یہ ری ایکٹر ایسے مقامات پر روایتی پلانٹ تعمیر کرنے کا آسان متبادل ہے جہاں تقریباً پورے سال زمین منجمد رہتی ہو، اس کے ساتھ انہوں نے اسے فروخت کرنے کا بھی عندیہ دیا۔

    اس سلسلے میں جاری کردہ بیان میں روساتم کا کہنا تھا کہ یہ ری ایکٹر توانائی کے نئے تیرنے والے پلانٹ کا حصہ ہے جو شمالی سمندری راستے کی ترقی میں انتہائی اہم عنصر ثابت ہوگا جبکہ اس سے روس کو خطے میں انفرا اسٹرکچر کے بڑے منصوبوں کا ادراک کرنے میں مدد ملے گی۔

    تاہم اس سلسلے میں خدشات میں اس وقت مزید اضافہ ہوا جب روس کے شمال میں دور دراز مقام پر قائم ایک فوجی ٹیسٹنگ سائٹ پر خطرناک دھماکے سے ریڈیو ایکٹو شعاؤں کا بے پناہ اخراج ہوا،مذکورہ جوہری ری ایکٹر کا سفر 4 سے 6 ہفتے پر محیط ہوگا جس کا انحصار راستے میں موجود برف کی مقدار اور موسمیاتی صورتحال پر ہے۔

    خیال رہے کہ 144 میٹر طویل اکادمک لونوسوف پر سال 2006 میں روس کےساحلی شہر سینٹ پیٹرزبرگ میں کام کا آغاز ہوا تھا۔

    سائیبیریائی خطے میں 5 ہزار افراد کی آبادی والے علاقے پیوک میں پہنچ کر یہ جوہری ری ایکٹر مقامی نیوکلیئر پلانٹ کی جگہ لے لیگا جسے آئندہ برس سے بند کردیا جائے گا۔

    مذکورہ ری ایکٹر رواں سال کے آخر میں فعال ہوگا جس میں وہ بنیادی طور پر خطے میں تیل کے پلیٹ فارمز کے لیے کام کرے گا کیوں کہ روس آرکیٹک میں ہائیڈرو کاربن استحصال کو فروغ دیتا ہے۔

    اس ضمن میں عالمی ماحولیاتی مہم گرین پیس رشیا کے شعبہ توانائی کے سربراہ راشد الیموف نے کہا کہ ماحولیاتی تنظیمیں تیرتے ہوئے ری ایکٹر کے خیال کی 1990 سے مخالفت کررہی ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ نیوکلیئر پاور پلانٹ ریڈیو ایکٹو کچرا پیدا کرتا ہے جس سے کوئی حادثہ ہوسکتا ہے لیکن اکادمک لومونسوف اسلیے بھی زیادہ خطرہ ہے کہ اس کا سامنا طوفان سے ہوسکتا ہے۔

  • بالی ووڈ سپراسٹار سلمان خان کا ویڈیو گیم لانچ

    بالی ووڈ سپراسٹار سلمان خان کا ویڈیو گیم لانچ

    ممبئی: بالی ووڈ کے سلطان سپراسٹارسلمان خان فلموں کے بعد اب ویڈیو گیم میں مداحوں کو محظوظ کرتے نظر آئیں گے.

    تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ کے حقیقی سلطان سلمان خان کے مداح ان کے ساتھ ویڈیو گیم کھیلنے کے لیے ہوجائیں تیار،اداکار نے اپنا آفیشل ویڈیو گیم ’بِینگ سلمان‘ (Being Salman) لانچ کردیا ہے.

    ویڈیو گیم میں دبنگ خان کے 3 مشہور فلمی کردار،چلبل پانڈے، ٹائیگر اور پریم ناانصافی، برائی کا خاتمہ اور دشمنوں سے لڑتے نظر آئیں گے.

    سلمان خان نے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اپنے مداحوں کے لیے گیم ’بِینگ سلمان‘ کی 30 سیکنڈز کی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ مداحوں کو گیم کھیلنے کی دعوت دیتے نظر آرہے ہیں.

    سلمان خان نے ویڈیو میں بتایا کہ ’چل بل پانڈے‘ کا مقصد دنیا سے نا انصافی کو ختم کرنا ہے،’ٹائیگر‘ کا مقصد دنیا سے دہشت گردی ختم کرنا اور ’پریم‘ کا مقصد دنیا سے برائی کو صاف کرنا ہے.

    واضح رہے کہ سلمان خان ان دنوں اپنی فلم ’ٹیوب لائٹ‘ بنانے میں مصروف ہیں جو اگلے سال عید کے موقع پر ریلیز کی جائے گی.

  • سنی لیون اپنی پرفیوم رینج جلد متعارف کرائیں گی

    سنی لیون اپنی پرفیوم رینج جلد متعارف کرائیں گی

    ممبئی:بولڈ اداکارہ سنی لیون اب کرنے والی ہیں اپنی پرفیوم رینج لانچ جسکا نام لسٹ رکھا گیا ہے۔

    مہینوں قبل خبر آئی تھی کہ سنی لیون جلد ہی اپنی پرفیوم رینج لانچ کرنے جارہی ہیں جسکی تصاویریں انہوں نے اپنے انسٹاگرام ، فیس بک اور ٹوئٹر پر بھی پوسٹ کیں تھیں اور اب انہوں نے اس سلسلے میں اپنی ویب سائٹ ،لسٹ بائے سنی لیون کے نام سے لانچ کی ہے جسکے ذریعے انکے مداح اپنی پسندیدہ اداکارہ کی یہ پراڈکٹ خرید سکتے ہیں۔

    اداکارہ کا اس بارے میں کہنا ہے کہ انہوں نے خود ان خوشبوؤں کو منتخب کیا ہے اور ڈیزائن بھی خود کیا ہے،انکا کہنا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ انکے مداحوں کو یہ پرفیومز بہت آئیں گے۔

    سنی لیون کی اس پرفیوم رینج میں خواتین کے لیے پرفیوم، ڈیوڈرنٹ اور باڈی لوشن جبکہ مرد حضرات کے لیے ڈیوڈرنٹ رینج لانچ کی گئی ہے، یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ بالی وڈ میں اس سے قبل کسی اداکار نے اتنے بڑے پیمانے میں پرفیوم رینج لانچ نہیں کی۔

  • لگژری گاڑیاں بنانے والی کمپنی نے اینڈرائیڈ فون ’ٹوری 88‘ لانچ کردیا

    لگژری گاڑیاں بنانے والی کمپنی نے اینڈرائیڈ فون ’ٹوری 88‘ لانچ کردیا

    نیویارک: لگژری گاڑیاں بنانے والی کمپنی ٹونینو لیمبوروگھینی نے اپنا اینڈرائیڈ فون ’ٹوری 88‘ لانچ کردیا ہے اور اس کی قیمت چھ ہزار ڈالر(چھ لاکھ روپے) رکھی گئی ہے۔

    ایسی گاڑیاں رکھنے والے افراد کو اکثر یہ شکوہ رہتا تھا کہ انہیں اپنا موبائل میچ کرنے میں کافی مشکلات کا سامنا رہتا ہے اور اسکے پیشِ نظر کمپنی نے اپنا موبائل  لانچ کردیا ہے۔

    lamborghini-88-tauri-dsc07645

      اگر چہ اس موبائل کی قیمت بہت ہی زیادہ ہے لیکن جو لوگ اس کمپنی کی شاندارگاڑیاں استعمال کرتے ہیں، انہیں یہ موبائل بہت پسند آیا ہے۔اس موبائل کا ڈسپلے پانچ انچ، انٹرنل میموری اور اس میں مائیکرو ایس ڈی کارڈ بھی لگایا جاسکتا ہے، اس میں 20پچھلی جانب اور 8آگے کی جانب کیمرہ بھی موجود ہے۔

    tauri

    اس موبائل کی باڈی اسٹیل کی ہے، موبائل کی باڈی گولڈ، سیاہ رنگ میں بنائی گئی ہے جبکہ اس میں چمڑے کے مختلف رنگ بھی استعمال کئے گئے ہیں، یہ موبائل اسی مہینہ لانچ  کیا گیا ہے اور صرف 1947سیٹ بنائے گئے ہیں۔

    ماہرین کا خیال ہے کہ اس قیمت میں یہ موبائل بہت مہنگا ہے لیکن جو لوگ اس کمپنی کی مہنگی ترین گاڑیاں استعمال کرتے ہیں ان کے لئے یہ کوئی بڑی قیمت نہیں۔

  • ناسا نے اسٹریس راکٹ کامیابی کے ساتھ لانچ کر دیا

    ناسا نے اسٹریس راکٹ کامیابی کے ساتھ لانچ کر دیا

    ورجینیا: امریکہ کے خلائی تحقیق کے ادارے ناسا نے اسٹریس راکٹ کامیابی کے ساتھ لانچ کر دیا۔

    ناسا کے مطابق راکٹ ورجینیا کی ویلوپس فلائٹ فیسلیٹی سے لانچ کیا گیا، راکٹ اپنے ساتھ مدار میں کارگو ایئر کرافٹ بھی لے کر گیا ہے، جس میں تین ہزار پاونڈ سے زائد سامان موجود ہے ،یہ سامان انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن پہنچایا جائے گا۔