Tag: لانچنگ

  • ایپل آئی فون 17 پرومیکس کس تاریخ کو مارکیٹ میں لانچ کیا جائے گا؟

    ایپل آئی فون 17 پرومیکس کس تاریخ کو مارکیٹ میں لانچ کیا جائے گا؟

    ایپل آئی فون سیریز کا 17 پرومیکس کب مارکیٹ میں آئےگا، صارفین کو اس کا بےچینی سے انتظار ہے ، فلیگ شپ فون کے لانچنگ کی تاریخ سامنے آگئی۔

    حالیہ رپورٹس کے مطابق آئی فون 17 پرو میکس اسی سال ستمبر 2025 میں ریلیز ہونے والا ہے، ٹیکنالوجیکل کمپنی آئی فون کے لانچ کے شیڈول کو پچھلے سالوں کی طرح برقرار رکھ کر اپنی اجارہ داری کو بھی مزید یقینی بنائے گی۔

    روایتی طور پر آئی فون کے نئے ماڈل کو ستمبر میں ہی لانچ کیا جاتا ہے، اس بات کا امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ ایپل کا سالانہ آئی فون لانچ ایونٹ 9 ستمبر کو ہوگا۔

    تاہم متعدد رپورٹس میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ آئی فون 17 پرو میکس کو 12 ستمبر کو لانچ ہونے کے بعد جلد ہی مارکیٹ میں صارفین کےلیے لایا جائے گا، جس کے بعد 19 ستمبر کو اسے مکمل ریٹیل لانچ کیا جائے گا۔

    آئی فون صارفین کیلئے بڑی خبر : ایپل نے نئی حکمت عملی اختیار کرلی

    آئی فون 17 پرو میکس کی بہترین خصوصیات میں سے ایک ویپر چیمبر کولنگ سسٹم ہے، جو عام طور پر اعلیٰ درجے کے گیمنگ فونز میں ڈیمانڈ ٹاسک کے دوران بہتر کارکردگی کے لیے دستیاب ہوتا ہے۔

    اس نئے فون میں ایپل A19 پرو چپ کے ساتھ ریم کو 12 جی بی تک بڑھانے کی بھی افواہیں سامنے آئی ہیں۔

    اس کے علاوہ ایپل آئی فون 17 پرو میکس میں 6.9 انچ کا پروموشن ڈسپلے بھی پیش کیا جاسکتا ہے، جس میں پتلی بیزلز کے ساتھ ایک سلیک ڈیزائن ایک بہتر ڈائنامک آئی لینڈ اور بہت کچھ پیش کیا جائے گا، آئی فون 17 پرو میکس ایپل کا اب تک کا سب سے طاقتور ڈیوائس ثابت ہو سکتا ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/fortnite-returns-apple-app-store-us/

  • نئے آئی فونز کی لانچنگ کی تاریخ کا اعلان

    نئے آئی فونز کی لانچنگ کی تاریخ کا اعلان

    امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے آئی فون 12 سیریز کے فونز کی لانچنگ کی تاریخ کا اعلان کردیا، ایپل کی جانب سے پہلی بار ایک ساتھ 4 نئے آئی فونز پیش کیے جائیں گے۔

    بین الاقوامی میڈیا کے مطابق امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے آئی فون 12 سیریز کے فونز کی تاریخ رونمائی کا اعلان کردیا ہے۔ ایپل نے ایک ایونٹ کے دعوت نامے ارسال کیے ہیں جو 13 اکتوبر کو منعقد ہوگا جس کی ٹیگ لائن ہائی اسپیڈ رکھی گئی ہے۔

    کمپنی کی جانب سے ان ڈیوائسز کے بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا مگر مختلف رپورٹس میں عندیہ دیا گیا ہے کہ ایپل کی جانب سے پہلی بار ایک ساتھ 4 نئے آئی فونز پیش کیے جائیں گے۔

    ان میں آئی فون 12 منی، آئی فون 12، آئی فون 12 پرو اور آئی فون 12 پرو میکس شامل ہوں گے۔ ہر آئی فون دوسرے سے کسی حد تک مختلف ہوگا۔

    ان میں سے آئی فون منی 5.4 ان ڈسپلے کے ساتھ ہوگا، آئی فون 12 اور آئی فون 12 پرو میں 6.1 انچ اور آئی فون پرو میکس میں 6.7 انچ اسکرین موجود ہوگی۔ اس طرح یہ ڈسپلے کے لحاظ سے ایپل کا اب تک کا سب سے بڑا آئی فون بھی ہوگا۔

    ان میں کمپنی کا نیا اے 14 بائیونک پراسیسر ہوگا جبکہ آئی او ایس 14 آپریٹنگ سسٹم دیا جائے گا۔

    اس سال پہلی بار ایپل کی جانب سے ایک یا 2 آئی فونز میں 5 جی سپورٹ بھی فراہم کی جائے گی جس کا عندیہ ٹیگ لائن سے بھی ملتا ہے۔

    گزشتہ ہفتے اس سیریز کے فونز کی قیمتیں بھی سامنے آگئی تھیں۔ آئی فون 12 منی 649 ڈالرز (ایک لاکھ 6 ہزار پاکستانی روپے سے زائد)، آئی فون 12 پرو 999 ڈالرز (ایک لاکھ 64 ہزار پاکستانی روپے سے زائد)، آئی فون 12 پرو میکس 1099 ڈالرز (ایک لاکھ 80 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) قیمت کا ہوگا۔

  • زین ملک کی تخلیق، اردو الفاظ پر مشتمل ملبوسات

    زین ملک کی تخلیق، اردو الفاظ پر مشتمل ملبوسات

    لندن: پاپ بینڈ کے سابق رکن گلوکار زین ملک نے اپنے ملبوسات کا برانڈ لانچ کردیا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ملبوسات پر اردو زبان میں الفاظ تحریر کیے گئے ہیں۔

    زین ملک پاکستانی نژاد برطانوی ہیں اور وہ اردو زبان میں بھی ایک گانا گا چکے ہیں۔ زین کا کہنا ہے کہ انہوں نے یہ قدم ڈانسر کانے ویسٹ اور جسٹن بیبر سے متاثر ہوکر اٹھایا ہے۔ یہ دونوں بھی اپنے فیشن برانڈز لانچ کر چکے ہیں۔

    زین کی کلیکشن میں پل اوورز، جیکٹس اور ٹی شرٹس شامل ہیں جن پر زین کا خاکہ بنایا گیا ہے۔

    ایک غیر ملکی میگزین سے بات کرتے ہوئے زین نے بتایا، ’میں نے وہی تخلیق کیا جو میں پہننا چاہتا ہوں۔ میں اپنے مداحوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ میں ایک آرٹسٹ بھی ہوں‘۔

    برانڈ میں اردو زبان کے استعمال پر زین کہتے ہیں، ’میرے خاندان کا تعلق پاکستان سے ہے لہٰذا اردو زبان میرے لیے بہت اہمیت رکھتی ہے‘۔

    زین کی تخلیق کردہ شرٹ پر اردو زبان مین ’زین‘ اور ذہن‘ کے الفاظ تحریر کیے گئے ہیں۔ ان کی تخلیق کردہ جیکٹ ان کی قریبی دوست جیجی حدید کو بھی پہنے دیکھا گیا۔

  • ناسا راکٹ لانچنگ کے دوران ورجینا میں تباہ

    ناسا راکٹ لانچنگ کے دوران ورجینا میں تباہ

    ورجینیا : امریکی ریاست ورجینیا میں ناساکا راکٹ لانچنگ کے چند ہی سیکنڈ بعد گر کر تباہ ہوگیا، راکٹ انٹارس عالمی خلائی اسٹیشن پر سامان لے جارہا تھا۔

    ناسا کا انٹارس نامی راکٹ لانچنگ کے چند سیکنڈ بعد ہی گر کر تباہ ہوگیا، راکٹ انٹارس نے عالمی خلائی اسٹیشن پر پانچ ہزارپاؤنڈ سامان کی ترسیل کے لئے اڑان بھری تھی، نٹارس بغیر پائیلٹ کے چلنے والا راکٹ تھا، جسے اوربٹ سائنس کارپوریشن نے بنایا اور اسی کارپوریشن کے زیرِاستعمال تھا۔

    اوربٹ سائنس کارپوریشن کے مطابق ابتدائی طورپر حادثے کی وجہ سامنے نہیں آئی ہے۔ تاہم اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔