Tag: لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون

  • کراچی : لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون کی فیکٹری میں تیسرے درجے کی خوفناک آگ ، 4 منزلہ عمارت زمیں بوس

    کراچی : لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون کی فیکٹری میں تیسرے درجے کی خوفناک آگ ، 4 منزلہ عمارت زمیں بوس

    کراچی : لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون کی فیکٹری میں تیسرے درجے کی خوفناک آگ کے باعث 4منزلہ عمارت مکمل زمیں بوس ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں لانڈھی ایکسپورٹ پراسیسنگ زون میں واقع ایک فیکٹری میں اچانک لگنے والی آگ نے شدت اختیار کرلی، جس کے نتیجے میں نہ صرف مذکورہ فیکٹری بلکہ اطراف کی متعدد فیکٹریاں بھی لپیٹ میں آگئیں۔

    فائر بریگیڈ حکام نے آگ کو تیسرے درجے کی قرار دے دیا ہے جبکہ آگ بجھانے کے لیے سولہ فائر ٹینڈرز اور دو واٹر باؤزرز مصروفِ عمل ہیں۔

    ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ آگ اس قدر شدید ہے کہ فائر فائٹرز کو دھوئیں کے باعث آگ پر قابو پانے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

    فیکٹری کی پانچ منزلہ عمارت کی چھت کے کچھ حصے منہدم ہو چکے ہیں، جب کہ متاثرہ فیکٹری سے متصل دوسری فیکٹری بھی آگ کی لپیٹ میں آگئی ہے تاہم آگ کے باعث 4منزلہ عمارت مکمل زمیں بوس ہوگئی۔

    ریسکیو حکام کے مطابق اس فیکٹری میں گیس سلنڈرز کا اسٹور بھی موجود ہے جس کے باعث کسی بڑے دھماکے یا جانی نقصان کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔
    

    حکام کا کہنا تھا کہ آگ سے متاثرہ فیکٹری کےاندر سے 7ملازمین کو زخمی حالت میں نکال لیا گیا ہے۔

    ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ مزید تین قریبی فیکٹریوں تک بھی پھیل گئی ہے اور اب صورتحال مکمل طور پر ایمرجنسی کی شکل اختیار کر چکی ہے۔ اگر فوری اقدامات نہ کیے گئے تو بڑے صنعتی نقصان کا اندیشہ ہے۔

    چیئرمین ایکسپورٹ پروسیسنگ زون اے ڈی خواجہ نے آگ سے متاثرہ فیکٹری کے دورے کے موقع پر کہا آگ لگنے کی اطلاع ساڑھے 10بجے ملی، ابتداء میں ہمارے ایک پی زیڈ کے فائر ٹینڈرز پہنچے تھے، آگ کی شدت کو دیکھتے ہوئے مزید فائر ٹینڈرز طلب کئے گئے،اے ڈی خواجہ

    اے ڈی خواجہ کا کہنا تھا کہ کمشنر کراچی اور ریسکیو 1122 کے سربراہ سے بات ہوئی ، کوشش کررہے ہیں جلد آگ پر قابو پائیں اور ساتھ والی فیکٹری کو بچائیں، متاثرہ فیکٹری میں پرانے کپڑے کی ری سائیکلنگ کا کام ہوتا تھا۔

  • لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں خوفناک آگ، ریسکیو آپریشن جاری

    لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں خوفناک آگ، ریسکیو آپریشن جاری

    کراچی: لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں لگنے والی خوفناک آگ پر قابو نہ پایا جاسکا، آگ بجھانے کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون کی فیکٹریوں میں لگنے والی آگ بجھانے کے دوران ایک فیکٹری کا کچھ حصہ گرگیا جس کے باعث 5 افراد زخمی ہوگئے، زخمی ہونے والوں میں میں 3 ریسکیو اہلکار بھی شامل ہیں۔

    لانڈھی ایکسپورٹ پراسیسنگ زون میں خوفناک آتشزدگی ، 2 فیکٹریاں راکھ کا ڈھیر بن گئیں

    فائر بریگیڈ کا عملہ آگ بجھانےمیں مصروف ہے، 3 میں سے 2 فیکٹریاں انتہائی مخدوش قرار دے دی گئی ہیں، فائر فائٹرز کو اندر جانے سے روک دیا گیا ہے۔

    ریسکیو1122 نے بتایا کہ لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں واقع جن فیکٹریوں میں آگ لگی وہاں کیمیکل ہے، دیوار میں دراڑیں پڑگئیں۔

    https://urdu.arynews.tv/fire-in-export-processing-zone-under-control-after-20-hours/