Tag: لانڈھی

  • کراچی: ڈمپرکی ٹکرسے 10 سال کا بچہ جاں بحق

    کراچی: ڈمپرکی ٹکرسے 10 سال کا بچہ جاں بحق

    کراچی: شہر قائد کے علاقے لانڈھی چار نمبرمیں ڈمپرکی ٹکرسے دس سالہ بچے کی ہلاکت کے بعد مشتعل افراد نے ڈمپر کو آگ لگا دی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے لانڈھی چار نمبر میں تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر سے 10 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا، حادثے کے بعد موقع پر موجود شہریوں نے ڈرائیورکوپکڑ کر پہلے تشدد کا نشانہ بنایا اس کے بعد ڈمپر کو آگ لگا دی۔

    مشتعل افراد نے سڑک بلاک کرکے کئی گاڑیوں کے شیشے بھی توڑے اور گاڑیوں سے چابیاں نکال دیں۔ واقعے کے بعد پولیس اور رینجرز نے موقع پر پہنچ کرحالات کو قابو کرلیا، مظاہرہ کرنے والے متعدد افراد کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔

    کراچی میں ٹرک اورایمبولینس میں تصادم، 1 شخص جاں بحق

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے کراچی کے علاقے گلشن اقبال نیپا پل کے قریب ٹرک اور ایمبولینس میں تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 2 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

    واضح رہے کہ 21 جون کو کراچی کے علاقے کورنگی کراسنگ کے قریب تیز رفتار کار فٹ پاتھ پرچڑھ گئی تھی، حادثے میں ایک شخص جان کی بازی ہار گیا تھا جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے تھے۔

  • کراچی : مشتعل شہریوں نے تین ڈاکوؤں کو پکڑ لیا، زندہ جلانے کی کوشش

    کراچی : مشتعل شہریوں نے تین ڈاکوؤں کو پکڑ لیا، زندہ جلانے کی کوشش

    کراچی : لانڈھی میں مشتعل شہریوں نے ڈاکوؤں کو رنگے ہاتھوں پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنا کر جلانے کی کوشش کی، پولیس نے بروقت پہنچ کر ان کی جان بچالی، مردہ حالت میں ملنے والی دو سالہ بچی کی تدفین شرافی گوٹھ میں کردی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے لانڈھی میں تین ڈاکوؤں کو لوٹ مار کے دوران شہریوں نے پکڑ لیا، شہر قائد کے باسیوں کو اب لوٹ مار کسی صورت برداشت نہیں۔

    لانڈھی میں فائر اسٹیشن پر لوگوں نے پہلے ان کی خوب دھنائی کی اور انہیں شدید تشدد کا نشانہ بنایا، اس موقع پر مشتعل لوگوں نے ڈاکوؤں کو زندہ جلانے کی کوشش بھی کی۔

    اطلاع ملنے پر علاقہ پولیس جائے وقوعہ پر بروقت پہنچ گئی اور پولیس نے ڈاکوؤں کو لوگوں کے چنگل سے آزاد کروا کر تینوں ملزمان کو اپنی حراست میں لے لیا۔ تینوں ڈاکو اسلحے کے زور پر شہریوں سے لوٹ مار کر رہے تھے۔

    علاوہ ازیں شرافی گوٹھ تھانے کی حدود میں گزشتہ روز ملنے والی دو سالہ بچی عروہ کی تدفین کر دی گئی، عروہ کی ایک روز قبل تشدد زدہ لاش ملی تھی۔

    پولیس کا کہنا ہے بچی کے جسم پر زخموں کے نشانات ہیں تاہم بچی سے زیادتی کے شواہد نہیں ملے۔ اہل خانہ کا کہنا ہے بچی کی موت رشتہ داروں کے گھر میں ہوئی۔

  • کراچی: نادرا کے لانڈھی آفس میں چوری کی واردات

    کراچی: نادرا کے لانڈھی آفس میں چوری کی واردات

    کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی کے علاقے لانڈھی میں نادرا کے دفتر میں چوری کا واقعہ پیش آیا ہے، ملزم 18 سو شناحتی کارڈ اور اندراج کا رجسٹر اپنے ساتھ لے اڑا۔

    تفصیلات کے مطابق نادرا کے لانڈھی دفتر میں چوری کا واقعہ پیش آیا ہے جہاں بڑی تعداد میں شناختی کارڈ چرا لیے گئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نادرا نے چوری ہونے والے شناختی کارڈز کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق شناختی کارڈز از سر نو ری پرنٹ کر کے بنوائے جائیں گے، 27 جنوری کو انتخابات سے پہلے چوری شدہ شناختی کارڈز کا دوبارہ اجرا کردیا جائے گا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ شناختی کارڈز کی چوری کا تعلق ممکنہ طور پر ضمنی انتخابات سے ہوسکتا ہے۔

    واقعے کے بعد نادرا حکام نے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی جبکہ واقعے کی ایف آئی آر بھی درج کروا دی گئی۔

    بعد ازاں پولیس اور رینجرز اہلکار جائے وقوع پر پہنچے اور شواہد جمع کرنے کا کام شروع کیا۔ تفتیش میں 2 ملازمین کو بھی شامل کرلیا گیا ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے کاؤنٹر سے 1800 شناحتی کارڈ اور اندراج کا رجسٹر چوری کیا ہے، چور رات گئے چھت سے داخل ہوا اور اسی راستے سے فرار ہوا۔

  • کراچی: 2 گھنٹے کے دوران مختلف علاقوں میں فائرنگ کے 5 واقعات، 6 افراد زخمی

    کراچی: 2 گھنٹے کے دوران مختلف علاقوں میں فائرنگ کے 5 واقعات، 6 افراد زخمی

    کراچی: شہرِ قائد کے مختلف علاقے فائرنگ سے گونج اٹھے، 2 گھنٹے کے دوران مختلف علاقوں میں فائرنگ کے 5 واقعات میں 6 افراد زخمی ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی ایک بار پھر فائرنگ سے گونج اٹھا، مختلف علاقوں میں محض دو گھنٹے کے دوران فائرنگ کے واقعات نے لوگوں میں خوف و ہراس پھیلا دیا۔

    [bs-quote quote=”فائرنگ کے واقعات سائٹ سپر ہائی وے، لیاری، شارع فیصل، نیپا اور لانڈھی 89 کے علاقوں میں ہوئے۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں 6 افراد زخمی ہوئے، جنھیں طبی امداد کے لیے فوری طور پر اسپتال پہنچایا گیا۔

    فائرنگ کے واقعات سائٹ سپر ہائی وے، لیاری، شارع فیصل، نیپا اور لانڈھی 89 کے علاقوں میں ہوئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ زیادہ تر واقعات ڈکیتی میں مزاحمت کے دوران پیش آئے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی کے علاقے کھڈا مارکیٹ، ڈیفنس میں ایک خالی پلاٹ میں کھڑی ایک کار میں دھماکا ہوا تھا، ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) جاوید عالم اوڈھو کا کہنا تھا کہ گاڑی میں دھماکا دیسی ساختہ وی بی آئی ای ڈی سے کیا گیا، جس کا مقصد خوف و ہراس پھیلانا تھا۔


    یہ بھی پڑھیں:   کراچی: کھڈا مارکیٹ پر کار میں پراسرار دھماکہ


    دوسری طرف نا معلوم افراد نے کھارادر میں دکان پر فائرنگ کر کے نوجوان کو زخمی کر دیا، ملزمان جاتے جاتے دس لاکھ روپے بھتے کی پرچی بھی پھینک کر گئے۔ پولیس کا کہنا تھا کہ دکان دار کو بھتہ نہ دینے پر فائرنگ کر کے زخمی کیا گیا۔

  • لانڈھی بوائلر دھماکہ، چھ مزدور دم توڑ گئے، وزیر اعلیٰ نے نوٹس لے لیا

    لانڈھی بوائلر دھماکہ، چھ مزدور دم توڑ گئے، وزیر اعلیٰ نے نوٹس لے لیا

    کراچی : لانڈھی میں فیکٹری کا بوائلر پھٹنے سے زخمی ہونے والے چھ مزدور دوران علاج دم توڑ گئے، ایک زخمی کی حالت تشویشناک ہے، وزیر اعلیٰ سندھ نے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق لانڈھی منزل پیٹرول پمپ پر نجی کمپنی کا بوائلر پھٹنے سے جھلس کر زخمی ہونے والے چھ افراد دم توڑ گئے، وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے واقعے کا نوٹس لے کر کمشنر اور سیکرٹری لیبر سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

    ان کا کہنا ہے زخمی شخص کی جان بچانے کی ہر ممکن کوشش کی جائے اور جاں بحق ہونے والے مزدوروں کی تفصیلات بتائی جائیں۔ وزیراعلیٰ سندھ کا مزید کہنا تھا کہ بتایا جائے کہ فیکٹری کا آخری معائنہ کب ہوا تھا اور بوائلر پھٹنے کی وجہ کیا ہے؟

    انہوں نے کمشنر کراچی اورسیکریٹری لیبر کو متاثرہ ورثاء کی ہر قسم کی مدد کرنے کی ہدایت بھی کی۔ پولیس کے مطابق حادثے میں7افراد زخمی ہوئے تھے، فیکٹری میں 3بھٹیاں موجود تھیں،3میں سے ایک بھٹی میں گیس پریشر سے دھماکے کے بعد آگ لگی تھی۔

    جاں بحق افراد میں عامر، سلیم، شادمان، عمران، خالد اور عنایت شامل ہیں،کمپنی میں تین ہزار کے قریب ملازمین کام کرتے ہیں، کمپنی کی بھٹیوں میں پارٹس تیار کرکے رنگ کیا جارہا تھا۔

  • کراچی میں ڈکیتی کےدوران فائرنگ ‘ رینجرزاہلکار شہید

    کراچی میں ڈکیتی کےدوران فائرنگ ‘ رینجرزاہلکار شہید

    کراچی : شہرقائد میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پرفائرنگ کے نتیجے میں رینجرز اہلکار شہید جبکہ پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے لانڈھی 89 میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے رینجرزاہلکار شہید جبکہ پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔

    ترجمان رینجرز کے مطابق سپائی عبدالرؤف اپنے دوست عمرواحد کے ساتھ جارہا تھا کہ فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، رینجرز اہلکار کو اسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ وہ راستے میں شہید ہوگیا۔

    انہوں نے بتایا کہ سپاہی عبدالرؤف لانڈھی کے رہائشی اور چھٹیوں پرتھے، ان کی میت کارروائی کے بعد آبائی علاقے بھیجی جائے گی۔

    ترجمان رینجرز کے مطابق فائرنگ کرنے والے ملزمان عمران اور شبیر کوگرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔

    دوسری جانب وزیرداخلہ سندھ سہیل انورسیال نے لانڈھی میں فائرنگ سے رینجرز اہلکار کے شہید اور پولیس اہلکار کے زخمی ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی ایسٹ کوانکوائری کے احکامات جاری کیے۔


    کراچی: لنڈی کوتل چورنگی کےقریب فائرنگ‘ پولیس اہلکارجاں بحق


    یاد رہے کہ 12 جنوری کوکراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں لنڈی کوتل چورنگی کے قریب نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکارشہید ہوگیا تھا


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔

  • لانڈھی مقابلے میں ہلاک ملزم سنگین وارداتوں میں ملوث تھا، پولیس

    لانڈھی مقابلے میں ہلاک ملزم سنگین وارداتوں میں ملوث تھا، پولیس

    کراچی : لانڈھی کربلا گراؤنڈ میں ہلاک ہونے والے ملزم سے متعلق تحقیقات میں پیشرفت ہوئی ہے، گزشتہ روز مقابلے میں مارا جانے والا عادی مجرم نکلا۔

    تفصیلات کے مطابق لانڈھی کے علاقے میں گزشتہ روز پولیس مقابلے میں ہلاک ہونے والا ملزم عادی مجرم ہے، اس حوالے سے ایس ایس پی کورنگی نے صحافیوں کو بتایا ہے کہ ہلاک ڈکیت کی شناخت عمران عرف دنبہ کے نام سے ہوئی ہے۔

    ملزم عمران کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے، ملزم ڈکیتیوں سمیت متعدد وارداتوں میں ملوث تھا۔

    ایس ایس پی کا مزید کہنا تھا کہ ملزم بینک سے نکلنے والوں کو دو ساتھیوں کی مدد سے لوٹتا تھا، ملزم پرمتعدد تھانوں میں انسداد دہشت گردی سمیت دیگر مقدمات درج ہیں، ہلاک ملزم کےگینگ کے2 ساتھی فرارہیں۔

  • لانڈھی: فیکٹری میں لگنے والی آگ نو گھنٹے بعد بھی نہ بجھ سکی

    لانڈھی: فیکٹری میں لگنے والی آگ نو گھنٹے بعد بھی نہ بجھ سکی

    کراچی : لانڈھی میں قائم گارمنٹ فیکٹری میں لگنے والی آگ پرنو گھنٹے سے زائد وقت گزرنے کے باوجود قابو نہیں پایا جاسکا، عمارت کا ایک حصہ مہندم ہوگیا، آگ نے قریبی گھر کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا.

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے لانڈھی قذافی ٹاؤن میں واقع گارمنٹ فیکٹری میں دوپہر ڈھائی بجےاچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری فیکٹری کو اپنی لپیٹ میں لے لیا.

    عمارت کئی جگہوں سے منہدم ہوگئی، واقعہ کے بعد فائربریگیڈ کو طلب کرلیا گیا جس نے آگ بجھانے کے لیے امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے 600 افراد کو بحفاظت عمارت سے باہر نکال لیا۔

    ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ آگ تیسرے درجے کی شدت اختیار کرچکی ہے جس کو مد نظر رکھتے ہوئے شہر بھرسے فائر بریگیڈ کا عملہ اور آلات طلب کرلیے گئے ہیں جبکہ موقع پر فائر بریگیڈ کی 12 گاڑیاں اور دو واٹر باؤزر آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔

    دوسری جانب فیکٹری کے جی ایم نے فائرفائٹر عملے کو قصوروار ٹھہرایا، انہوں نے کہا کہ عملے کویہ تک معلوم نہیں کہ ان کی گاڑیوں میں پانی ہے بھی یا نہیں؟

    فیکٹری کے جنرل منیجر حسنین نے کہا کہ تیس سے پینتیس سال پہلے قائم ہونے والی فیکٹری لمحوں میں تباہ ہوگئی آٹھ سو لوگ سڑک پر آگئے ہیں۔ فیکٹری کے جی ایم کا کہنا تھا کہ فائرٹینڈرز کو ٹریفک جام میں پانی لانے میں بھی مشکلات درپیش رہیں۔

    دریں اثناء چیف فائر آفیسر کا کہاہے کہ آگ تیسری منزل تک پہنچ گئی ہے جس کی وجہ سے عمارت مخدوش اور اس کا اسٹرکچر کمزور ہوچکا ہے۔ فیکٹری میں پولیسٹراوردھاگے کی وجہ سے حدت زیادہ ہے جس وجہ سے امدادی کارروائیوں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

  • بلاول بھٹو کی جناح اسپتال آمد، ٹرین حادثے کے زخمیوں کی عیادت

    بلاول بھٹو کی جناح اسپتال آمد، ٹرین حادثے کے زخمیوں کی عیادت

    کراچی: پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے جناح اسپتال کراچی میں ٹرین حادثے کے زخمیوں عیادت کرتے ہوئے کہا کہ میں سندھ حکومت سے کہوں گا کہ وہ جاں بحق افراد کو زمین دیں اور زخمیوں کی مالی مدد کریں۔

    پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کراچی جناح اسپتال میں ٹرین حادثے کے زخمیوں کی عیادت کی۔ زخمیوں کی عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ مینڈیٹ کا مطلب یہ نہیں کہ عوام کو جواب نہ دیا جائے۔

    bilawal-new-2

    bilawal-new-3

    bilawal-new-4

    بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سندھ حکومت سے کہوں کا کہ جاں بحق افراد کو زمین دی جائے اور زخمیوں کی مالی مدد کی جائے۔ ہم دہشت گردی اور حادثات پر سیاست نہیں کرتے۔

    انہوں نے زخمیوں کی دیکھ بھال اور علاج معالجے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسٹاف اور ڈاکٹرز زخمیوں کا بہترین علاج کر رہے ہیں۔

    ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں مانتا ہوں کہ پیپلز پارٹی 8 سال حکومت میں رہی، اس سے قبل میری والدہ دو بار حکومت میں آئیں، اس سے پہلے میرے نانا بھی وزیر اعظم رہے، ہم نے جو کام کیے وہ سب کے سامنے ہیں لیکن مجھے اعتراف ہے کہ ابھی بھی بہت سے کام باقی ہیں۔

    بلاول بھٹو زرداری جناح اسپتال میں ٹرین حادثے کے زخمیوں کی عیادت کرنے آئے تھے۔ آج علیٰ الصبح ہونے والا یہ حادثہ دو ٹرینوں کے ٹکرانے کے باعث پیش آیا تھا جس میں اب تک 20 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

    جناح اسپتال میں زخمیوں کی عیادت کے بعد بلاول بھٹو پنجاب کے دورے پر روانہ ہوگئے ہیں جہاں وہ سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لیں گے۔

  • قائد آباد سے سیاسی کارکن کی تشدد زدہ لاش برآمد

    قائد آباد سے سیاسی کارکن کی تشدد زدہ لاش برآمد

    کراچی: قائد آباد کے علاقہ مظفرآبادکالونی میں پولیس کو ایک شخص کی تشدد زدہ لاش ملی ہے جسے تشدد کے بعد فائرنگ کر کے قتل کیا گیا ہے.۔

    پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ مقتول کی شناخت سوہنا خان کے نام سے ہوئی ہے جس کا تعلق ایک سیاسی پارٹی سے بتایا جاتا ہے جبکہ لاش کے قریب سے ایک پستول بھی ملا ہے جس کے بارے میں شبہ ظاہرکیا جا رہا ہے کہ مقتول کو اسی پستول سے قتل کیا گیا ہے۔

    پولیس نے مقتول سوہنا خان کی لاش پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردی ہے جبکہ لاش کے قریب سے ملنی والی پستول کو فرانزک ٹیسٹ کیلئے لیبارٹری بھیج دیا ہے.جس کی رپورٹ آنے کے بعد تحقیقات کا دائرہ وسیع کیا جائے گا۔

    مقتول کے اہل خانہ کا کہنا تھا کہ مقتول سوہنا خان ایک سیاسی جماعت کا سرگرم کارکن تھا تاہم اس کی کسی سے ذاتی دشمنی تھی،لیکن چند روز سے انتہاپسند جماعتوں کی جانب سے اسے دھمکیاں دی جارہی تھیں۔