Tag: لانگ مارچ

  • لانگ مارچ  پر خودکش یا بم حملے کا خدشہ،  وزارت داخلہ نے پی ٹی آئی کو  آگاہ کردیا

    لانگ مارچ پر خودکش یا بم حملے کا خدشہ، وزارت داخلہ نے پی ٹی آئی کو آگاہ کردیا

    اسلام آباد : وزارت داخلہ نے لانگ مارچ پر خودکش یا بم حملے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے پی ٹی آئی کو ممکنہ خطرات سے آگاہ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے پی ٹی آئی لانگ مارچ کو ممکنہ خطرات سے متعلق خط اسد عمر کو ارسال کیا ہے، مراسلے میں ملک میں حالیہ دہشتگردی کے واقعات کا حوالہ دیا گیا ہے۔

    خط میں کہا گیا کہ انتہا پسند جماعتیں پی ٹی آئی کے لانگ مارچ پر دہشت گردی کا حملہ کر سکتی ہیں۔

    وزارت داخلہ کا کہنا تھا کہ حملے میں بیرونی عناصر کی جانب سے بھی کارروائی کا اندیشہ ہے، عوامی اجتماعات کو دہشتگردی کا نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔

    خط میں کہا گیا کہ عوامی اجتماعات میں خودکش یا بم حملہ بھی ہو سکتا ہے ،پاکستان تحریک انصاف راولپنڈی میں عوامی اجتماع کو موخر کرے۔

    دوسری جانب پی ٹی آئی کے حقیقی آزادی مارچ کو ممکنہ خطرات کے پیش نظر وزارت داخلہ نے چاروں صوبوں کو بھی خط لکھا ہے۔

    جس میں کہا گیا ہے کہ انٹیلی جنس ذرائع کےمطابق عمران خان کیساتھ عام شہریوں کی جان کوخطرہ ہے۔

    وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ عمران خان پروزیرآبادمیں حملہ ہوچکاہے، وزیر آباد حملے میں ایک شخص کی جان بھی جا چکی ہے، کسی بنیادپرست نوجوان کی جانب سےانتقامی کارروائیوں کوردنہیں کیاجاسکتا۔

    وزارت داخلہ نےلانگ مارچ سےمتعلق رسک اسسمنٹ کی رپورٹ چاروں صوبوں کو بھجوا دی۔

    خط میں ہدایت کی گئی کہ اس حوالےسےسیکیورٹی کےانتہائی سخت انتظامات عمل میں لائے جائیں۔

  • لاہور ہائی کورٹ نے تحریک انصاف کا لانگ مارچ روکنے کیلئے درخواست  نمٹا دی

    لاہور ہائی کورٹ نے تحریک انصاف کا لانگ مارچ روکنے کیلئے درخواست نمٹا دی

    لاہور: ہائی کورٹ نے تحریک انصاف کا لانگ مارچ روکنے کیلئے درخواست نمٹا دی اور ایڈیشنل آئی جی کو ایک ہفتے میں درخواست پر فیصلہ کرنے کی ہدایت کردی۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس جواد حسن نے تاجر نعیم میر کی درخواست پر سماعت کی، جس تحریک انصاف کے لانگ مارچ پر اعتراض اٹھایا گیا تھا۔

    سماعت کے دوران وفاقی حکومت کے وکیل نے بتایا کہ سپریم کورٹ نے اسی نوعیت کی درخواست نمٹا دی ہے جبکہ اسلام آباد ہائی کورٹ اور لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ میں بھی معاملہ زیر سماعت ہے۔

    وکیل کا کہنا تھا کہ درخواست میں نشاندہی کی گئی کہ لانگ مارچ کی وجہ سے کاروباری سرگرمیاں متاثر ہو رہی ہیں اس لیے اسے روکا جائے۔

    عدالت نے ایڈیشنل آئی جی پنجاب کو درخواست پر ایک ہفتہ میں فیصلہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔

  • لانگ مارچ کیخلاف کامران مرتضیٰ کی درخواست غیر مؤثر قرار

    لانگ مارچ کیخلاف کامران مرتضیٰ کی درخواست غیر مؤثر قرار

    اسلام آباد : سپریم کورٹ نے لانگ مارچ کیخلاف کامران مرتضی کی درخواست غیر موثر قرار دے دی، دوران سماعت چیف جسٹس عمر عطابندیال نے ریمارکس دیئے کہ ایسی صورتحال سے ہر شہری متاثر ہوتا ہے، ایسا حکم نہیں دینا چاہتے جس پر عمل نہ ہو۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں چیف جسٹس عمر عطابندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے عمران خان کے لانگ مارچ کیخلاف درخواست پر سماعت کی۔

    کامران مرتضی نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ لانگ مارچ سے معاملات زندگی متاثر ہو سکتے ہیں، جس پر جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ یہ ایگزیکٹیو کا معاملہ ہے ان سے ہی رجوع کریں، غیر معمولی حالات میں ہی عدلیہ مداخلت کر سکتی ہے، جب انتظامیہ کے پاس ایسی صورتحال کنٹرول کرنے کے وسیع اختیارات ہیں تو عدالت مداخلت کیوں کرے؟

    چیف جسٹس عمر عطابندیال نے کہا کہ آپ نے درخواست میں ماضی کی خلاف ورزیوں کا ذکر کیا ہے۔ لانگ مارچ سیاسی مسئلہ ہے، جس کا سیاسی حل ہو سکتا ہے، اس قسم کے مسائل میں مداخلت سے عدالت کے لیے عجیب صورتحال پیدا ہو جاتی ہے۔

    جسٹس اطہر من اللہ کا کہنا تھا کہ کہ آپ ایک سینیٹر ہیں پارلیمنٹ کو مضبوط کریں، کامران مرتضی کا کہنا تھا کہ میں ذاتی حیثیت میں عدالت آیا ہوں۔

    جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ بظاہر لانگ مارچ کے معاملے میں عدالت کی مداخلت قبل از وقت ہو گی۔

    جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ آپ چاہ رہے ہیں کہ سپریم کورٹ ڈپٹی کمشنر کا کردار ادا کرے جبکہ جسٹس عائشہ کا کہنا تھا کہ توہین عدالت کا معاملہ لارجر بینچ میں زیر التوا ہے جہاں فریقین نے یقین دہانی کی خلاف ورزی پر جواب دینا ہے۔

    جسٹس اطہر من اللہ نے مزید ریمارکس میں کہا کہا کہ لانگ مارچ کا معاملہ تو اسلام آباد ہائیکورٹ میں بھی زیر التوا ہے۔

    چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ انتظامیہ نے ایچ نائن گراونڈ دینے سے انکار کیا تو سپریم کورٹ نے مداخلت کی، ایچ نائن کا گراونڈ مختص ہونے کے باوجود ہجوم ڈی چوک چلا آیا۔

    جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ اگر کوئی خلاف ورزی کرتا ہے تو ایگزیکٹیو کے پاس وسیع اختیارات موجود ہیں۔

    چیف جسٹس نے ریمارکس دیے آپ کے مطابق تو ایگزیکٹیو کے اختیارات تو 27 کلومیٹر تک محدود ہیں، اگر واضح طور پر آئینی خلاف ورزی کا خطرہ ہو تو عدلیہ مداخلت کرے گی، ہو سکتا ہے خلاف ورزیوں پر دوسرے فریق کا اپنا موقف ہو، سپریم کورٹ کے حکم کی خلاف ورزی پر عدالت کے لیے معاملہ پیچیدہ ہو جاتا ہے۔ عدالت حکم عملدرآمد کے لیے ہوتے ہیں۔

    چیف جسٹس عمر عطابندیال کا کہنا تھا کہ ملک میں ہنگامہ نہیں امن و امان چاہتے ہیں، ایسا حکم نہیں دیناچاہتے جو قبل از وقت ہو اور اس پر پھر عمل درآمد نہ ہو، آرٹیکل 149 کے تحت وفاق کاصوبوں کوخط بہت سنجیدہ معاملہ ہوتا ہے۔

    بعد ازاں عدالت نے لانگ مارچ کیخلاف کامران مرتضی کی درخواست غیر موثر قرار دیتے ہوئے کہا احتجاج کا حق لامحدود نہیں،آئینی حدود سے مشروط ہے، معاملےمیں مداخلت قبل ازوقت ہوگی ، اگر واضح طور پر آئینی خلاف ورزی کا خطرہ ہو تو مداخلت کریں گے۔

    جسٹس عمر عطابندیال نے کہا کہ ایسی صورتحال سے ہر شہری متاثر ہوتا ہے، ایسا حکم نہیں دینا چاہتے جس پر عمل نہ ہو۔

  • عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں  لانگ مارچ کے حوالے سے اہم فیصلے

    عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں لانگ مارچ کے حوالے سے اہم فیصلے

    لاہور : چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں اہم فیصلے کئے گیےاور کہا گیا کہ عمران خان ہفتہ کو روات میں راولپنڈی پہنچنے کی تاریخ دیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی زیر صدارت پارٹی رہنماؤں کا مشاورتی اجلاس ہوا۔

    اجلاس شاہ محمود،اسد عمر ،پرویز خٹک ،فواد چوہدری،شیریں مزاری شریک مراد سعید،ڈاکٹریاسمین راشد،حماد اظہراور دیگرمرکزی رہنما شریک ہوئے۔

    مشاورتی اجلاس میں حقیقی آزادی مارچ کے آئندہ کے مراحل اور راولپنڈی پہنچنے کی تاریخ کے حوالے سے معاملات پرغورکیا گیا۔

    اجلاس میں وفاقی حکومت کے اقدامات اورجوابی حکمت عملی بھی غور ہوا۔

    اجلاس میں طے ہوا کہ عمران خان ہفتہ کو روات میں خطاب کے دوران اس بات کافیصلہ کریں گے کہ سب نے راولپنڈی کب پہنچنا ہے۔

    اس حوالے سے پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر کہا کہ لانگ مارچ کے پنڈی آمد کی تاریخ کا اعلان عمران خان ہفتے کو جلسے میں کریں گے۔

  • لانگ مارچ : عمران خان آج پارٹی رہنماؤں سے آئندہ کی حکمت عملی پر مشاورت کریں گے

    لانگ مارچ : عمران خان آج پارٹی رہنماؤں سے آئندہ کی حکمت عملی پر مشاورت کریں گے

    لاہور:چیئرمین تحریک انصاف عمران خان آج پارٹی رہنماؤں سے لانگ مارچ کے حوالے آئندہ کی حکمت عملی پر مشاورت کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے دوسرے مرحلے کا ساتواں روز ہے، چیئرمین تحریک انصاف عمران خان زمان پارک میں موجود ہیں۔

    عمران خان زمان پارک میں پارٹی رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے، جس میں پارٹی رہنماؤں سےلانگ مارچ کے حوالے سے مشاورت کریں گے۔

    جس کے بعد عمران خان 4 بجے کے بعد لانگ مارچ کے شرکا سے ویڈیو لنک پر خطاب بھی کریں گے۔

    زمان پارک کے اطراف میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں ، عمران خان کی سیکورٹی کیلئےکے پی کے پولیس کے کمانڈوز رہائشگاہ کے اندر تعینات ہیں۔

    سیکیورٹی کے پیش نظر رہائش گاہ کی کھڑکیوں پر بلٹ پروف شیشے لگا دیئے گئے ہیں اور رہائشگاہ کے اطراف میں سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے نگرانی کی جا رہی ہے۔

    گذشتہ روز حقیقی آزادی مارچ کے شرکا سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا تھا کہ مفرور، سزا یافتہ اور جھوٹا کیسے ملکی فیصلے کر سکتا ہے؟، ان کا ایک ہی مقصد ہےکہ کسی طرح عمران خان پر کیسز ختم کرکے راستے سے ہٹایا جائے۔

  • لانگ مارچ:  عمران خان کی خصوصی سیکیورٹی کا پلان تیار

    لانگ مارچ: عمران خان کی خصوصی سیکیورٹی کا پلان تیار

    لاہور : چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور لانگ مارچ کی خصوصی سیکیورٹی کا پلان تیار کرلیا گیا، کنٹینر کے اطراف خصوصی سیکیورٹی حصار ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی راولپنڈی آمد کے معاملے پر عمران خان اور لانگ مارچ کی خصوصی سیکیورٹی کا پلان تیار کرلیا گیا۔

    6 ہزار سے زائد پولیس نفری سیکیورٹی کی ڈیوٹی پرمعمور ہوگی ، مقررہ روٹ کی عمارتوں کی چھتوں پر ماہر نشانہ باز اہلکارتعینات ہوں گے۔

    سی سی ٹی وی اورڈرون کیمروں سے روٹ کی نگرانی کی جائےگی جبکہ عمران خان کے کنٹینر کے اطراف خصوصی سیکیورٹی حصار ہوگا۔

    مقررہ روٹ پولیس حکام کو ملتے ہی خصوصی اسکیننگ کی جائے گی اور مری روڈ پر کل سے استقبالیہ کیمپ قائم کئے جائیں گے۔

    خیال رہے اسپیشل برانچ نے عمران خان پر ایک اورقاتلانہ حملے کی رپورٹ دی ہے ، جس کے بعد سے زمان پارک کی سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے اور زمان پارک میں معمول سے ہٹ کرپولیس کی اضافی نفری تعینات کردی گئی ہے۔

  • صوبائی کابینہ کا اجلاس: تحریک انصاف کے لانگ مارچ کی سیکیورٹی کا جائزہ

    صوبائی کابینہ کا اجلاس: تحریک انصاف کے لانگ مارچ کی سیکیورٹی کا جائزہ

    اسلام آباد: صوبائی وزیر پارلیمانی امور راجہ بشارت کی زیر صدارت اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کی سیکیورٹی کا جائزہ لیا گیا، لانگ مارچ میں آتشبازی کا سخت نوٹس لیتے ہوئے آئندہ سدباب کی ہدایت کی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر پارلیمانی امور راجہ بشارت کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی کا لا اینڈ آرڈر کا اجلاس ہوا، اجلاس میں چیف سیکریٹری عبد اللہ سنبل، قائم مقام آئی جی اور دیگر افسروں نے شرکت کی۔

    اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کی سیکیورٹی کا جائزہ لیا گیا جبکہ کمشنرز اور آر پی اوز نے بریفنگ دی۔

    کابینہ کمیٹی نے لانگ مارچ میں آتشبازی کا سخت نوٹس لیتے ہوئے آئندہ سدباب کی ہدایت کی۔

    اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ لانگ مارچ کا آج ایک پروگرام کھاریاں اور دوسرا فیصل آباد میں ہوگا۔ فیصل آباد میں ساڑھے 3 ہزار پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔

    راجہ بشارت نے سیکیورٹی انتظامات پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے پولیس اور انتظامیہ کی کارکردگی کی تعریف کی۔ لانگ مارچ میں ریڑھیوں سمیت غیر متعلقہ افراد کی نقل و حرکت روکنے کی بھی ہدایت کی گئی۔

    راجہ بشارت کا کہنا تھا کہ راولپنڈی میں لانگ مارچ کی تاریخ اور پلان کا تعین قبل از وقت کیا جائے گا، تحریک انصاف قیادت سے رابطہ کر کے پلان کا حتمی فیصلہ کریں گے۔

  • حقیقی آزادی مارچ آج کھاریاں پہنچے گا، عمران خان 7 بجے خطاب کریں گے

    حقیقی آزادی مارچ آج کھاریاں پہنچے گا، عمران خان 7 بجے خطاب کریں گے

    لاہور: پاکستان تحریک انصاف کا حقیقی آزادی مارچ آج کھاریاں پہنچے گا، چیئرمین تحریک انصاف عمران خان شام 7 بجے بذریعہ ویڈیو لنک لانگ مارچ سے خطاب کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کا حقیقی آزادی مارچ شاہ محمود قریشی کی قیادت میں آج کھاریاں پہنچے گا، کھاریاں میں آزادی مارچ کا کنٹینر پہنچا دیا گیا۔

    ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ کا کہنا ہے کہ آج شام 6 بجے تک قافلے لالہ موسیٰ سے کھاریاں پہنچ جائیں گے، شاہ محمود قریشی ساڑھے 7 بجے عوامی اجتماع سے خطاب کریں گے۔

    مسرت چیمہ کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا خطاب 7 سے 8 بجے کے درمیان ہوگا، عوام کی جانب سے حقیقی آزادی مارچ میں بھرپور شرکت جاری ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ انشا اللہ ہمارا لانگ مارچ اپنے تمام مقاصد حاصل کرے گا، جمہوری اقدار سے ناواقف پی ڈی ایم کے سیاسی بونے انتخابات سے بھاگ رہے ہیں، تحریک انصاف نے کھاریاں کی تاریخ کا سب سے بڑا عوامی اجتماع اکٹھا کیا۔

  • پی ٹی آئی لانگ مارچ  فوری طور پر روکنے کی استدعا مسترد

    پی ٹی آئی لانگ مارچ فوری طور پر روکنے کی استدعا مسترد

    لاہور : لاہور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی لانگ مارچ روکنے کی فوری استدعا مسترد کرتے ہوئے فریقین سے 14 نومبرکو جواب طلب کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس جواد حسن نے پی ٹی آئی کا لانگ مارچ رکوانے کیلئے چیئرمین انجمن تاجران نعیم میر کی درخواست پر سماعت کی ۔

    درخواست گزار کے وکیل نے بتایا کہ ملک میں سیاسی جماعتوں کے جلسوں اور لانگ مارچ کی وجہ تجارت اور تاجر خطرے سے دوچار ہیں۔

    وکیل کا کہنا تھا کہ عمران خان جی ٹی روڈ سے اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کر رہے ہیں،عمران خان پر قاتلانہ حملے کی وجہ سے پی ٹی آئی کارکنوں نے پنجاب کی تمام سڑکیں بند کر دیں، موٹروے کے داخلی راستوں پر بھی پی ٹی آئی کارکنوں نے قبضہ کر رکھا ہے۔

    درخواست گزار کے وکیل نے مزید کہا کہ ملکی معاشی صورتحال کے پیش نظر اگر لانگ مارچ سے نہ روکا گیا تو افراتفری پیدا ہو سکتی ہے، آئین ہر شہری کو قانون کے دائرہ میں رہ کر اظہار رائے کی آزادی دیتا ہے۔

    وکیل نے استدعا کی کہ عدالت حکومت کو پی ٹی آئی کا لانگ مارچ روکنے کا بندوبست کرنے اور شہروں سے دور کھلی جگہوں پر قانون کے مطابق احتجاج کرنے کا حکم دیا جائے۔

    عدالت نے فوری طور پر لانگ مارچ روکنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے نوٹس جاری کردئیے اور فریقین سے جواب طلب کر لیا ۔

    عدالت نے ریمارکس دئیے کہ احتجاج کرنا ہر شہری اور سیاسی جماعت کا حق ہے،عدالت مینار پاکستان سمیت دیگر جلسوں کو روکنے کے بارے میں فیصلے جاری ہو چکی ہے،مریم نواز کے جلسے بارے بھی عدالت حکم جاری کر چکی ہے۔

  • عمران خان وڈیو لنک کے ذریعے لانگ مارچ کے شرکاء سے خطاب کریں گے

    عمران خان وڈیو لنک کے ذریعے لانگ مارچ کے شرکاء سے خطاب کریں گے

    لاہور : چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان زمان پارک سے ہی آزادی مارچ کی مانیٹرنگ کریں گے اور وڈیو لنک کے ذریعے لانگ مارچ کے شرکا سے خطاب کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے حقیقی آزادی لانگ مارچ کا آج دوبارہ آغاز ہورہا ہے ، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان زمان پارک میں موجود ہیں۔

    عمران خان زمان پارک سے ہی آزادی مارچ کی مانیٹرنگ کریں گے اور وڈیو لنک کے ذریعے لانگ مارچ کے شرکاسے خطاب کریں گے۔

    عمران خان زمان پارک میں آج بھی مصروف دن گزاریں گے ، عمران خان آج اہم ملاقاتیں کریں گے جبکہ پارٹی رہنما اور ارکان اسمبلی آج بھی ملاقات کریں گے۔

    عمران خان مارچ کی قیادت کیلئے 2 ہفتے بعد زمان پارک سے ہی راولپنڈی پہنچیں گے ،عمران خان کی مشاورت کا سلسلہ زمان پارک سے جاری رہے گا۔

    خیال رہے وزیرآباد کچہری چوک میں حقیقی آزادی لانگ مارچ کی تیاریاں جاری ہے، لانگ مارچ کے لیے نیا کنٹینر پہنچ گیا ہے، وائس چیئرمن تحریک انصاف شاہ محمود قریشی مارچ کی قیادت کریں گے۔

    کچہری چوک کو بینز اور فلکس سے سجادیاگیا اور عمران خان کے خطاب کے لیے بڑی اسکرین لگائی جارہی ہے۔