Tag: لانگ مارچ کا اعلان

  • کسان اتحاد کا  ایک مرتبہ پھر اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کا اعلان

    کسان اتحاد کا ایک مرتبہ پھر اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کا اعلان

    کوئٹہ: کسان اتحاد نے 5 نومبر کو ایک مرتبہ پھر اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق کسان اتحاد کے چیئرمین خالد حسین باٹھ اوردیگر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے 5 نومبر کو ایک مرتبہ پھر اسلام آبادکی طرف لانگ مارچ کا اعلان کردیا۔

    چیئرمین کسان اتحاد خالد حسین باٹھ نے کہا کہ ہم 5نومبر کوایک مرتبہ پھر ڈی چوک پہنچ رہے ہیں، 4 نومبر کو ہم وزیر اعلیٰ ہاؤس بلوچستان کے سامنے دھرنا دیں گے۔

    خالد حسین باٹھ کا کہنا تھا کہ ہمیں دینے والے پیکچ سے کیسکو کے واجبات ادا کئے جائیں، 8 دن کسان اتحاد نے اسلام آباد میں دھرنا دیا، دھرنے کے دوران رانا ثنا اللہ کے ساتھ معاملات خراب ہوئے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ آٹھ روز بعد وزیر اعظم سے ملاقات ہوئی تھی، وزیر اعلیٰ بلوچستان کے اعلان کے بعد صرف چند کسانوں کو سولر دیے گئے، ہم سولر کی تقسیم میں ہونے والی کرپشن پر نیب جارہے ہیں۔

  • مجلس وحدت المسلمین کا  دھرنا ختم، اگست میں لانگ مارچ کا اعلان

    مجلس وحدت المسلمین کا دھرنا ختم، اگست میں لانگ مارچ کا اعلان

    کراچی : مجلس وحدت المسلمین کی جانب سے ٹارگٹ کلنگ اور بدامنی کے خلاف نمائش چورنگی سمیت شہر کے چار مقامات پر دیا جانے والا دھرنا ختم کردیا گیا، ترجمان مجلس وحدت المسلمین علامہ مختار امامی نے کہا ہے کہ حکومت اب بھی ہوش میں نہ آئی تو لانگ مارچ کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں نمائش چورنگی، شاہراہ پاکستان، ملیر اور نیشنل ہائی وے پر مجلس وحدت المسلمین کی جانب سے ٹارگٹ کلنگ اور بدامنی کے خلاف احتجاجی دھرنا جاری رہا جس میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

    اس موقع پر شہر کے مختلف مقامات پر ٹریفک جام رہا اور شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا رہا، دھرنے کے بعد پریس کانفرنس میں مرکزی ترجمان مجلس وحدت المسلمین علامہ مختار امامی کا کہنا تھا کہ عوام کو دہشت گردوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے۔

    وکلاء، ڈاکٹرزاورعلماء کرام ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بن رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام سمجھ لیں کہ دہشت گردوں کے خلاف خاموش رہنے سے مسئلہ حل نہیں ہوگا، آج ہم پر حملہ ہورہا ہے کل دوسرے بھی محفوظ نہیں رہیں گے۔ دہشت گردی کے خلاف سب کو مل کر حکومت کو جگانا ہوگا۔

    ان کا کہنا تھا کہ حکومت ہمیں انتہاپسندی کی طرف دھکیلنا چاہتی ہے، اگر حکومت نے اب بھی امن وامان کی صورتحال بہتر کرنے کے لئے اقدامات نہیں کئے تو 7 اگست کو اسلام آباد کیلئے لانگ مارچ کیا جائے گا۔

    واضح رہے مجلس وحدت المسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے ملک میں جاری شیعہ ٹارگٹ کلنگ، ریاستی جبراور ملک و قوم کے مفادات کے منافی حکومتی پالیسیوں کے خلاف 13مئی کو بھوک ہڑتال کا آغاز کیا، جس کوآج 70 روز گزر چکے ہیں۔