Tag: لانگ مارچ

  • پی ٹی آئی لانگ مارچ ، اسلام آباد میں ہائی الرٹ ، جگہ جگہ کنٹینرز کی بھرمار

    پی ٹی آئی لانگ مارچ ، اسلام آباد میں ہائی الرٹ ، جگہ جگہ کنٹینرز کی بھرمار

    اسلام آباد : پی ٹی آئی مارچ روکنے کے لیے اسلام آباد میں ہائی الرٹ کردیا گیا اور جگہ جگہ کنٹینرزلگا کر راستے مکمل سیل کردیے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق لانگ مارچ کی آمد ست قبل ہی انتظامیہ نے اسلام آباد کو کنٹینرسٹی بنادیا اور جگہ جگہ کنٹینرز لگا دیئے۔

    پی ٹی آئی مارچ روکنے کے لیے اسلام آباد میں ہائی الرٹ کردیا گیا اور نفری نے مشقیں شروع کردیں۔

    وزارت داخلہ نے تحریک انصاف کے حقیقی آزادی مارچ کے پیش نظر اسلام آباد میں ریڈ زون جانے والے مختلف راستے بند کر دیے گئے ہیں۔

    ایف سی اور پولیس کی بھاری نفری نے سڑکوں پر پوزیشن سنبھال لی ہے جبکہ مارچ سے نمٹنے کےلیے اسلام آباد پولیس کی جانب سے فلیگ مارچ بھی کیا گیا۔

    دوسری جانب اسلام آباد پولیس نے ہوٹل اور گیسٹ ہاؤس کی انتظامیہ کو لانگ مارچ کے شرکا کو کمرے دینے سے روک دیا ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ لانگ مارچ میں شریک شخص کوہوٹل کاکمرہ دینے پر سخت کارروائی ہوگی۔

    پاکستان تحريک انصاف کا لاہور سے اسلام آباد کى جانب لانگ مارچ جاری ہے، مارچ 4 نومبر کو اسلام آباد پہنچے گا۔

  • شاہ محمود قریشی کے بیٹے کی لانگ مارچ میں شرکت نہ کرنے کی خبروں کی تردید

    شاہ محمود قریشی کے بیٹے کی لانگ مارچ میں شرکت نہ کرنے کی خبروں کی تردید

    لاہور : تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کے بیٹے زین قریشی نے لانگ مارچ میں شرکت نہ کرنے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے غلط خبریں پھیلانے والوں کو واضح پیغام دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایم پی اے زین قریشی نے لانگ مارچ میں شرکت نہ کرنے کی خبروں کی تردید کردی۔

    زین قریشی نے کہا کہ سوشل میڈیا پر غلط خبریں پھیلانے والوں کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ ہم لاہورمیں حقیقی آزادی مارچ کا حصہ ہیں اوررہیں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ شاہ محمودقریشی اورمیں حقیقی آزادی لانگ مارچ میں عمران خان کےہمراہ ہیں ، سینیٹرعون عباس بپی کا بھی میرے بارے میں جھوٹا بیان جاری کیا گیا ہے۔

    زین حسین قریشی نے مزید بتایا کہ جمعہ کوعون عباس بپی اورمیں جنوبی پنجاب لانگ مارچ کی اکٹھےقیادت کریں گے ، جنوبی پنجاب کاقافلہ اسلام آبادمیں عمران خان سے ملے گا۔

    پی ٹی آئی ایم پی اے کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کارکنان فیک پروپیگنڈہ پرکان نہ دھریں، ہم اس جنگ میں عمران خان کے سپاہی ہیں۔

  • حکومت نے لانگ مارچ مظاہرین سے نمٹنے کے لیے خصوصی فنڈ منظور کر لیا

    حکومت نے لانگ مارچ مظاہرین سے نمٹنے کے لیے خصوصی فنڈ منظور کر لیا

    اسلام آباد: حکومت نے لانگ مارچ کے مظاہرین سے نمٹنے کے لیے خصوصی فنڈ منظور کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق عمران خان کے لانگ مارچ کے خلاف حکومت نے نئی تیاریاں کر لی ہیں، مظاہرین سے نبرد آزما ہونے کے لیے خصوصی فنڈز کی منظوری دے دی گئی۔

    حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت داخلہ کو اس سلسلے میں خصوصی طور پر 33 کروڑ 39 لاکھ کی گرانٹ ملے گی، اس رقم کا مقصد مظاہرین کو کنٹرول کرنے کے لیے خصوصی یونٹ قائم کرنا ہے۔

    لانگ مارچ کے شرکا کو کمرے نہیں دیے جائیں گے، اسلام آباد پولیس کا ہوٹلوں کو حکم

    حکومتی ذرائع کے مطابق یہ رقم وزارت داخلہ کے ماتحت ادارے کو انسداد مظاہرہ یونٹ بنا کر دینے کے لیے منظور کی گئی ہے، جس کا مقصد انسداد فساد اور بلوہ بتایا گیا ہے۔

    ادھر پولیس نے وفاقی دارالحکومت کے ہوٹلوں اور گیس ہاؤسز پر پابندی لگا دی ہے کہ لانگ مارچ کے شرکا کو کمرے نہیں دیے جائیں گے۔

    واضح رہے کہ تحریک انصاف کا حقیقی آزادی مارچ آج آزادی چوک سے روانہ ہوگا، عمران خان نے حقیقی آزادی ملنے تک سفر جاری رکھنے کا اعلان کیا اور کہا بند کمروں میں فیصلے ہوتے ہیں، حقیقی آزادی کی تحریک کا پہلا مرحلہ صاف اور شفاف الیکشن کا انعقاد ہے، کسی کا ظلم نہیں سہیں گے۔

  • لانگ مارچ کے شرکا کو کمرے نہیں دیے جائیں گے، اسلام آباد پولیس کا ہوٹلوں کو حکم

    لانگ مارچ کے شرکا کو کمرے نہیں دیے جائیں گے، اسلام آباد پولیس کا ہوٹلوں کو حکم

    اسلام آباد: پولیس نے وفاقی دارالحکومت کے ہوٹلوں اور گیس ہاؤسز پر پابندی لگا دی ہے کہ لانگ مارچ کے شرکا کو کمرے نہیں دیے جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس نے ہوٹلوں اور گیسٹ ہاؤسز کے لیے حکم نامہ جاری کیا ہے کہ کوئی ہوٹل یا گیسٹ ہاؤس لانگ مارچ کے شرکا کو کمرے نہیں دے گا۔

    پولیس نے کہا ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر ہوٹلوں اور گیسٹ ہاؤسز کی چیکنگ ہوگی، اگر لانگ مارچ میں شریک شخص کو ہوٹل کا کمرہ دیا گیا تو اس پر سخت کارروائی ہوگی۔

    اسلام آباد انتظامیہ نے تحریک انصاف کو لانگ مارچ کے لیے این او سی دینے سے بھی انکار کر دیا ہے، اور نیا لیٹر جاری کرتے ہوئے لکھا کہ ماضی میں این او سی کی خلاف ورزیاں کی گئیں، پی ٹی آئی شق وار وضاحت دے اور تحریری طور پر مطمئن کرے۔

    انتظامیہ نے مارچ کے راستے میں رکاوٹیں بھی کھڑی کر دی ہیں، اسلام آباد میں جگہ جگہ کنٹینر لگ گئے، ریڈ زون جانے والے تین راستے مکمل سیل کر دیے گئے ہیں، جب کہ ایف سی اور پولیس الرٹ ہو گئی ہے، فلیگ مارچ بھی کیا گیا۔

    واضح رہے کہ تحریک انصاف کا حقیقی آزادی مارچ آج آزادی چوک سے روانہ ہوگا، عمران خان نے حقیقی آزادی ملنے تک سفر جاری رکھنے کا اعلان کیا اور کہا بند کمروں میں فیصلے ہوتے ہیں، حقیقی آزادی کی تحریک کا پہلا مرحلہ صاف اور شفاف الیکشن کا انعقاد ہے، کسی کا ظلم نہیں سہیں گے۔

  • عمران خان لانگ مارچ کیلئے نکلنے سے پہلے بکروں کا صدقہ دیں گے

    عمران خان لانگ مارچ کیلئے نکلنے سے پہلے بکروں کا صدقہ دیں گے

    لاہور : تحریک انصاف کے چیئرمین حقیقی آزادی مارچ کیلئےنکلنے سے پہلے بکروں کا صدقہ دیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے حقیقی آزادی مارچ کا آغاز آج سے ہورہا ہے ، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان لانگ مارچ کیلئے نکلنے سے پہلے بکروں کا صدقہ دیں گے۔

    اس سلسلے میں عمران کی رہائش گاہ زمان پارک پر 2 بکرے پہنچا دیئے گئے ہیں۔

    عمران خان اپنی رہائش گاہ زمان پارک میں موجود ہے اور کچھ دیر بعد کنٹینر پر سوار ہوں گے۔

    خیال رہے حقیقی آزادی لانگ مارچ کیلئے بڑے پیمانے پر تیاریاں کی گئی ہیں اور عوام چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے منتظر ہیں کہ کب وہ لبرٹی چوک پہنچیں اور تحریک کا آغاز ہو۔

    حقیقی آزادی مارچ کے شرکا فیروزپور روڈ، اچھرہ، مزنگ اور داتا دربار سے گزر کر آزادی چوک پہنچیں گے۔

    آج کے دن حقیقی آزادی مارچ جی ٹی روڈ کے قریب اپنا پڑاؤ ڈالے گا ، جس کے بعد شرکا کل صبح اسلام آباد کی طرف روانہ ہوں گے۔

  • تحریک انصاف کے ٹائیگرز لانگ مارچ میں شرکت کیلئے تیار

    تحریک انصاف کے ٹائیگرز لانگ مارچ میں شرکت کیلئے تیار

    کوئٹہ : تحریک انصاف بلوچستان کے ٹائیگرز لانگ مارچ میں شرکت کیلئے تیار ہیں، قافلہ صوبائی صدرقاسم سوری کی قیادت میں روانہ ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف بلوچستان کے صدر سابق ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان سے آزادی لانگ مارچ کیلئے قافلے کوئٹہ سے براستہ ژوب اسلام آباد روانہ ہونے کیلئے تیارہیں۔

    قاسم خان سوری کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے ٹائیگرزاسلام آباد میں لانگ مارچ میں شریک ہوں گے۔

    انھوں نے کہا کہ حقیقی آزادی کی جنگ صرف عمران خان یا پاکستان تحریک انصاف کی نہیں بلکہ ہر پاکستانی کی ہے۔

    پی ٹی آئی بلوچستان کے صدر کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف لانگ مارچ کا مقصد حقیقی آزادی اور غلامی سے نجات ہے۔

    دوسری جانب تحریک انصاف کوئٹہ کے صدر عالم کاکڑ نے بتایا کہ تحریک انصاف بلوچستان کے ٹائیگرز لانگ مارچ کو اسلام آباد میں جوائن کریں گے۔

    عالم کاکڑ کا کہنا تھا کہ بلوچستان سے قافلہ صوبائی صدرقاسم سوری کی قیادت میں روانہ ہوگا، مرکزی لانگ مارچ اسلام آباد میں داخل ہوگا تو بلوچستان کے ٹائیگر ساتھ ہوں گے۔

  • لانگ مارچ  : پی ٹی آئی کراچی میں  کیا کرنے جارہی؟

    لانگ مارچ : پی ٹی آئی کراچی میں کیا کرنے جارہی؟

    کراچی : تحریک انصاف کراچی کی قیادت نے لانگ مارچ کے حوالے سے اہم فیصلے کرلئے ،کل سے شہر بھرمیں تحریک انصاف کیمپس لگائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی لانگ مارچ کے حوالے سے پی ٹی آئی اراکین سندھ اسمبلی اورتنظیمی عہدیداروں کا اجلاس ہوا ، جس میں بلال غفار، خرم شیر زمان، فردوس شمیم، شہزادقریشی سمیت دیگر شریک ہوئے۔

    راجہ اظہر نے بتایا کہ اجلاس میں لانگ مارچ کے حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے، کل سے شہر بھرمیں تحریک انصاف کیمپس لگائے گی۔

    جمعہ کو شہر کے کسی ایک منتخب مقام پرعمران خان کاخطاب سناجائے گا اور 3 نومبر کو کراچی سے قافلہ لانگ مارچ کے لئے روانہ ہوگا۔

    اسلام آبادروانگی کیلئے شاہراہِ فیصل یاسہراب گوٹھ میں قافلے کے شرکاء جمع ہوں گے ، تاہم قیادت کی گرفتاری کی صورت میں حکمت علمی وضع کرلی گئی۔

  • مذہبی جماعت کا عمران خان کے لانگ مارچ میں شرکت کا اعلان

    مذہبی جماعت کا عمران خان کے لانگ مارچ میں شرکت کا اعلان

    فیصل آباد: مذہبی جماعت نے تحریک انصاف کے لانگ مارچ کی حمایت کا اعلان کردیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا کا کہنا ہے کہ گوجرانوالہ میں لانگ مارچ کا استقبال کیا جائے گا اور میں لانگ مارچ میں شامل ہوں گا۔

    انہوں نے کہا کہ راولپنڈی ڈویژن تنظیم کو لانگ مارچ کے استقبال کی ہدایت کردی ہے۔

    حامد رضا کا کہنا تھا کہ سنی اتحاد کونسل پنجاب کو ہنگامی تیاریوں کی ہدایت جاری کردی ہے۔

    واضح رہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے جمعے سے لانگ مارچ شروع کرنےکا اعلان کردیا ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/imran-khans-announcement-of-long-march-from-friday-2510/

     ایوان وزیراعلیٰ پنجاب میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ میں نے فیصلہ کیا ہےکہ جمعےکو لانگ مارچ کر رہا ہوں، لبرٹی چوک لاہور سے ہمارا لانگ مارچ شروع ہوگا، ہمارا لانگ مارچ جمعےکی صبح 11 بجے شروع ہوگا۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہم جی ٹی روڈ سے عوام کو ساتھ لیتے ہوئے اسلام آباد پہنچیں گے،ہمارا مارچ پُر امن احتجاج ہوگا، ہم پر امن احتجاج کرتے ہیں ہمارے جلسوں میں فیملیز آتی ہیں۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم لڑائی کرنے نہیں جارہے نہ ہم ریڈ زون میں جا رہے ہیں، ہم وہاں جلسہ کریں گے جہاں عدالتوں نے ہمیں اجازت دی ہوئی ہے، ہم نے سب کو پر امن رہنےکی ہدایت کی ہے۔

  • عوام لانگ مارچ کی تیاری کریں: فواد چوہدری

    عوام لانگ مارچ کی تیاری کریں: فواد چوہدری

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ پاکستان کے آئین، قانون اور اداروں پر حملہ ہے، عوام لانگ مارچ کی تیاری کریں۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم عمران خان کو نااہل قرار دیے جانے کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن سے کبھی بھلے کی امید نہیں تھی، الیکشن کمیشن کا نشانہ صرف عمران خان ہے۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ کیا یہ پاکستان کے 22 کروڑ لوگوں کو نااہل کردیں گے، یہ پاکستان کے آئین، قانون اور اداروں پر حملہ ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ابھی ایک ہفتہ قبل عمران خان دو تہائی اکثریت سے جیت کر آرہا ہے، یہ پاکستان کے 22 کروڑ لوگوں کو جوتا مارا گیا ہے، پاکستانی عوام سے کہتا ہوں حق کے لیے باہر نکلیں، جس طریقے سے فیصلہ کیا گیا پورا پاکستان مسترد کرتا ہے۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ان ایوانوں کو الٹا کر ہی پاکستان کا آئین بچایا جا سکتا ہے، ابھی تو گھیراؤ کی طرف گئے نہیں تو اسلام آباد کو قلعہ بنا دیا گیا، پورے پاکستان کے کنٹینرز اسلام آباد میں آگئے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ڈھائی کروڑ روپے کے تحائف کے لیے کہا گیا کہ آپ نے ظاہر نہیں کیے، ہمارے وکیل نے ہر چیز ڈکلیئرڈ کی ہے، عوام لانگ مارچ کی تیاری کریں۔ الیکشن کمیشن نے جو فیصلہ کیا غلط کیا، ہر سطح پر چیلنج کریں گے۔

    خیال رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے توشہ خانہ ریفرنس میں سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو نااہل قرار دے دیا ہے۔

    الیکشن کمیشن بینچ نے فیصلہ دیا کہ عمران خان کرپٹ پریکٹس کے مرتکب ہوئے، عمران خان کی قومی اسمبلی کی نشست خالی قرار دی جاتی ہے۔

    الیکشن کمیشن نے عمران خان کے خلاف فوجداری مقدمہ درج کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔

  • لانگ مارچ:  وزیرداخلہ راناثنااللہ  کی تحریک انصاف کو پھر دھمکی

    لانگ مارچ: وزیرداخلہ راناثنااللہ کی تحریک انصاف کو پھر دھمکی

    اسلام آباد : وزیرداخلہ راناثنااللہ نے تحریک انصاف کو پھر دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ لانگ مارچ پر 25 مئی کی پالیسی کو 10 سے ضرب دیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرداخلہ راناثنااللہ نے ایک بار پھرعوام پر تشدد کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کسی نے اسلام آباد کی طرف مارچ کی کوشش کی توپچیس مئی کی پالیسی کو دس سے ضرب دے کر نافذ کیا جائےگا۔

    رانا ںثااللہ کا کہنا تھا کہ جانوں کو داؤ پر لگا کر ہر صورت اسلام آباد آنے والے جتھوں کو ہرقیمت پرروکیں گے۔

    وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ لانگ مارچ سے حکومت کی تبدیلی شروع ہوئی تو پھر یہ ہوتا رہے گا۔

    رانا ںثااللہ نے امریکی صدر بائیڈن کے ایٹمی اثاثوں سے متعلق بیان کومذاق میں اڑاتے ہوئے کہا کہبائیڈن نے چوول ماری ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہمارے سیاستدان دوسرے ممالک کیخلاف پروپیگنڈا کرتے ہیں، ہمیں اس قسم کی گفتگو سے محتاط رہنا چاہئے۔