Tag: لانگ مارچ

  • پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کو روکنے کے لیے 41کروڑ روپے کی  گرانٹ منظور

    پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کو روکنے کے لیے 41کروڑ روپے کی گرانٹ منظور

    اسلام آباد : وفاقی کابینہ نے پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کو روکنے کے لیے وزارت داخلہ کے لیے41کروڑ روپے کی گرانٹ کی منظوری دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، وفاقی کابینہ نے 41 کروڑ روپے فنڈز کی وزارت داخلہ کی سمری کی منظوری دے دی۔

    ذرائع نے بتایا کہ فنڈز ممکنہ لانگ مارچ اور دھرنے میں امن و امان برقرار رکھنے کیلئے مانگے گئے۔

    ذرائع کے مطابق کابینہ نے رانا ثنا اللہ کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری کئے جانے کی مذمت کی، رانا ثنااللہ نے کہا محکمہ اینٹی کرپشن نے غلط ریکارڈ دے کر وارنٹ حاصل کئے۔

    اجلاس میں سائفر گمشدگی ،مبینہ آڈیو لیکس سے متعلق تحقیقات پربھی بات غور کیا ، وفاقی کابینہ کو ابتدائی تحقیقات پر بریفنگ دی گئی۔

  • لانگ مارچ سے قبل عمران خان کا پنجاب اور خیبر پختون خوا میں اہم انتظامی تبدیلیوں کا فیصلہ

    لانگ مارچ سے قبل عمران خان کا پنجاب اور خیبر پختون خوا میں اہم انتظامی تبدیلیوں کا فیصلہ

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے لانگ مارچ سے قبل پنجاب اور خیبر پختون خوا میں اہم انتظامی تبدیلیوں کا فیصلہ کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق عمران خان کی زیر صدارت سینئر رہنماؤں کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی، عمران خان نے اجلاس کے شرکا کو لانگ مارچ کی حتمی تاریخ بتانے سے گریز کیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں عمران خان نے کہا لانگ مارچ کی تاریخ کا کسی کو نہیں بتاؤں گا۔

    ذرائع کے مطابق اجلاس میں حکومتی حکمت عملی کو کاؤنٹر کرنے پر بھی مشاورت ہوئی، پارٹی کے بعض رہنماؤں نے وزیر داخلہ پنجاب کی کارکردگی سے عدم اطمینان کا اظہار کیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو تبدیل کیے جانے کا بھی امکان ہے، پی ٹی آئی نے تمام ضمنی انتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا بھی فیصلہ کیا۔

    ضمنی انتخابات ہوئے تو عمران خان عوامی مہم چلائیں گے، اجلاس میں عمران خان کے نئے جلسوں کا شیڈول بھی فائنل کر لیا گیا۔

  • لانگ مارچ کی تیاریاں ، عمران خان آج لاہور پہنچیں گے

    لانگ مارچ کی تیاریاں ، عمران خان آج لاہور پہنچیں گے

    اسلام آباد : چیئرمین تحریک انصاف عمران خان آج لاہورپہنچیں گے ، جہاں وہ پارٹی عہدیداروں کو تحریک کے اگلے مرحلے کے لائحہ عمل سے آگاہ کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان آج لاہور کادورہ کریں گے، دورے میں حقیقی آزادی کی تحریک کے سلسلےمیں لانگ مارچ کی تیاریوں کا جائزہ لیں گے۔

    عمران خان لانگ مارچ کی تیاریوں سےمتعلق مختلف ڈویژنز کے پارٹی عہدیداروں سے ملاقات کریں گے، جس میں تحریک کےاگلے مرحلےکےلائحہ عمل سےآگاہ کریں گے۔

    ذرائع نے بتایا ہے کہ عمران خان سےلاہورتنظیم کےمختلف ونگزکےعہدیدار سمیت دیگراضلاع کےعہدیداروں سے بھی ملاقاتیں ہوں گی۔

    گذشتہ روز حقیقی آزادی مارچ کی تیاریاں کے حوالے سے چیئرمین پی ٹی آئی سابق وزیر اعظم عمران خان کی پشاور میں پارلیمانی کمیٹی سے ملاقات کی تھی۔

    جس میں عمران خان نے پارلیمانی ارکان کو اپنے حلقوں سے حقیقی آزادی مارچ میں چار چار ہزار کارکنوں کی شرکت یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

    عمران خان نے کہا تھا کہ روانگی سے اسلام آباد پہنچنے تک ہر رکن پارلیمنٹ کی ریلی کو مانیٹر کیا جائے گا اور حقیقی آزادی مارچ کیلئے خصوصی مانیٹرنگ کمیٹیاں بنائی جائیں گی۔

  • عمران خان کی لانگ مارچ کی کال : وفاقی پولیس نے تیاریاں شروع کردیں

    عمران خان کی لانگ مارچ کی کال : وفاقی پولیس نے تیاریاں شروع کردیں

    اسلام آباد : چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے لانگ مارچ کی کال کے پیش نظر وفاقی پولیس نے صوبوں سے 30 ہزار اہلکار مانگ لئے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے ممکنہ لانگ مارچ یا دھرنے کے پیش نظر وفاقی پولیس نے زور و شور سے تیاریاں شروع کر دیں۔

    ذرائع نے بتایا ہے کہ وفاقی پولیس نے صوبوں سے پولیس ، ایف سی اور رینجرزکے 30 ہزار اہلکار مانگ لئے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب سے 20ہزار،کےپی سے 4 ہزار جبکہ 6 ہزار نفری رینجرز مانگی گئی۔

    ذرائع کے مطابق پولیس ، ایف سی اور رینجرز کے علاوہ سینکڑوں کینٹرز بھی لگائے جائیں گے اور داخلی راستوں پر کنٹینرزکے ساتھ خندقیں بھی کھودی جائیں گی۔

    وفاقی پولیس کی جانب سے اضافی آنسوں گیس شیل اور شیل پھیکنے والے ڈرونزبھی منگوائے گئے۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ ایف سی کے 3ہزار اہلکار اسلام آباد پہنچ بھی گئے ہیں تاہم پنجاب اور خیبر پختونخوا نے ابھی تک نفری دینے کا فیصلہ نہیں کیا۔

  • لانگ مارچ میں توڑ پھوڑ :  پی ٹی آئی رہنماؤں کا گرفتاری سے بچنے کیلئے ضمانتیں لینے کا سلسلہ جاری

    لانگ مارچ میں توڑ پھوڑ : پی ٹی آئی رہنماؤں کا گرفتاری سے بچنے کیلئے ضمانتیں لینے کا سلسلہ جاری

    لاہور : تحریک انصاف کے رہنماؤں یاسمین راشد ،محمود الرشید ،عندلیب عباس ،مراد راس نے عبوری ضمانت دائرکردی، جس میں کہا گیا کہ پولیس نے جھوٹا اور بے بنیاد مقدمہ درج کیا۔

    تفصیلات کے مطابق لانگ مارچ میں توڑ پھوڑ ،پولیس تشدد،سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کے مقدمے میں پی ٹی آئی رہنماؤں کا گرفتاری سے بچنے کیلئے ضمانتیں لینے کا سلسلہ جاری ہے۔

    یاسمین راشد ،محمود الرشید ،عندلیب عباس ،مراد راس نے عبوری ضمانت دائرکردی ، سیشن عدالت میں دائر درخواست میں کہا گیا کہ پولیس نے لانگ مارچ کے دوران بدترین تشدد کیا۔

    درخواست میں استدعا کی کہ پولیس نے جھوٹا اور بے بنیاد مقدمہ درج کیا ،عدالت ضمانت منظور کرے۔

    گذشتہ روز تھانہ شفیق آباد نے لانگ مارچ کے دوران پولیس کے تشدد کیخلاف ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست لینے سے انکار کردیا تھا۔

    یاسمین راشد کی جانب سے درخواست میں رانا ثنا اللہ ،ایس پی سٹی کو نامزد کیا گیا اور کہا گیا تھا کہ عمران خان کی کال پر پرامن احتجاج کیلئے اسلام آباد جا رہے تھے، پولیس نے میری گاڑی کو توڑا اور مجھ پر بھی تشدد کیا۔

    ایس ایچ او تھانہ شفیق آباد کا کہنا تھا کہ یاسمین راشد پر پہلے ہی تشدد ،توڑ پھوڑپرریاست کی مدعیت 2مقدمات درج ہیں، مقدمات میں یاسمین راشد شامل تفتیش ہوجائیں۔

  • پی ٹی آئی لانگ مارچ  کے شرکاء پر تشدد، وزیراعظم شہبازشریف کیخلاف مقدمے کی درخواست جمع

    پی ٹی آئی لانگ مارچ کے شرکاء پر تشدد، وزیراعظم شہبازشریف کیخلاف مقدمے کی درخواست جمع

    اسلام آباد : پی ٹی آئی لانگ مارچ کے شرکا پر تشدد پر وزیراعظم شہبازشریف کیخلاف مقدمے کی درخواست جمع کرادی گئی ، جس میں راناثنا اللہ ،آئی جی اسلام آباد ودیگر حکام کیخلاف بھی کارروائی کی استدعا کی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی لانگ مارچ کے شرکا پر تشدد کیخلاف مقدمے کی درخواست جمع کرادی گئی ، سینیٹر اعظم سواتی نے وزیراعظم شہبازشریف کیخلاف مقدمے کی درخواست دی۔

    وزیراعظم شہبازشریف کیخلاف درخواست تھانہ سیکریٹریٹ میں جمع کرائی گئی ، جس میں راناثنا اللہ ،آئی جی اسلام آباد ودیگر حکام کیخلاف بھی کارروائی کی استدعا کی گئی ہے۔

    اعظم سواتی کی جانب سے درخواست میں کہا گیا کہ 25 مئی کو پرامن آزادی مارچ میں شرکت کی، پولیس نے بلاجواز تشدد کیا،بازو اور جسم کے دوسرے حصوں پرزخم آئے ، مجھے زخمی حالت میں پولی کلینک اسپتال لےجایا گیا۔

    سینیٹراعظم سواتی نے میڈیکل رپورٹ بھی درخواست کیساتھ جمع کرائی اور کہا پولیس کی پرتشددکارروائیوں سے گاڑی کوبھی نقصان پہنچا، درخواست میں نامزد افراد مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث رہے۔

    رہنما پی ٹی آئی نے استدعا کی پولیس ان افراد کیخلاف مقدمے کرکے قانونی کارروائی کرے۔

  • لانگ مارچ کے دوران پولیس کا تشدد، تھانہ شفیق آباد کا ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست لینے سے انکار

    لانگ مارچ کے دوران پولیس کا تشدد، تھانہ شفیق آباد کا ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست لینے سے انکار

    لاہور :   تھانہ شفیق آباد نے لانگ مارچ کے دوران پولیس کے تشدد کیخلاف ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست لینے سے انکار کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف لانگ مارچ پر لاہور پولیس کے تشدد کیخلاف تحریک انصاف کی رہنما یاسمین راشد کے وکلا تھانہ شفیق آباد پہنچ گئے۔

    یاسمین راشد کی جانب سے درخواست میں رانا ثنا اللہ ،ایس پی سٹی کو نامزد کیا گیا اور کہا گیا کہ عمران خان کی کال پر پرامن احتجاج کیلئے اسلام آباد جا رہے تھے، پولیس نے میری گاڑی کو توڑا اور مجھ پر بھی تشدد کیا۔

    تھانہ شفیق آباد نے ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست لینے سے انکار کردیا ، ایس ایچ او تھانہ شفیق آباد عمران قمر نے اعلی افسران سے رابطہ کرلیا ہے۔

    ایس ایچ او تھانہ شفیق آباد کا کہنا ہے کہ یاسمین راشد پر پہلے ہی تشدد ،توڑ پھوڑپرریاست کی مدعیت 2مقدمات درج ہیں، مقدمات میں یاسمین راشد شامل تفتیش ہوجائیں۔

    وکیل ڈاکٹر یاسمین راشد سیدعدنان جمیل ایڈووکیٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ درخواست تھانہ شفیق آبادمیں جمع کرانےکیلئے آئے تھے، لانگ مارچ کے روز ڈاکٹر یاسمین راشد کی جان کو خطرات تھے۔

    سید عدنان جمیل ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ ان کے خلاف اقدام قتل پر اپیل دینے تھانہ آئے ، درخواست ایس ایچ او عمران قمرنےوصول کرنےسےانکارکر دیا ہے ۔ خاتون پرظلم کے باوجودد رخواست وصول نہ کرنا قابل افسوس ہے۔

  • لانگ مارچ میں کارکن کی ہلاکت: پی ٹی آئی کا  حکومت کے خلاف مقدمہ درج کرانے کا اعلان

    لانگ مارچ میں کارکن کی ہلاکت: پی ٹی آئی کا حکومت کے خلاف مقدمہ درج کرانے کا اعلان

    کالام : وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان نے لانگ مارچ میں جاں بحق ہونے والے کارکن کا مقدمہ وزیر اعظم اوروزیر داخلہ کے خلاف درج کرانے کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے کالام میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امپورٹڈحکومت نےکارکنوں اوربہن بھائیوں پرتشدد کیا، اپنے بہن بھائیوں پر تشدد کو کسی صورت معاف نہیں کریں گے۔

    محمود خان کا کہنا تھا کہ امپورٹڈ حکمرانوں سے تشدد کا بدلہ ہر صورت لیا جائے گا اور شہید کارکنوں کی ایف آئی آر امپورٹڈ وزیراعظم اور وزیر داخلہ پردرج ہوگی۔

    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ راناثنااللہ نے میرے خلاف ایف آئی اے درج کروائی ہے، ان کے قلم میں جتنا زور ہے میرے خلاف استعمال کریں، ہم حقیقی آزادی کی جنگ سے پیچھے ہٹنے والے نہیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان دوبارہ کال دیں گےتواسےزیادہ تعدادمیں عوام نکلےگی، ہم خان کےسپاہی ہیں ہم کسی سے ڈرتے نہیں، ملک کی حقیقی آزادی کی جنگ جیت کر رہیں گے۔

    محمود خان نے کہا کہ پختون قوم کبھی کسی کی غلامی قبول نہیں کرتی، ہم اس ملک کوامریکاکی غلامی سے نجات دلائیں گے، امپورٹڈ وزیر اعظم نیب کو مطلوب ہے۔

  • لانگ مارچ : فواد چوہدری سمیت 200 افراد کے خلاف مقدمہ درج

    لانگ مارچ : فواد چوہدری سمیت 200 افراد کے خلاف مقدمہ درج

    جہلم : لانگ مارچ کے دوران غیر قانونی ریلی نکالنے اور پولیس پر پتھراؤ کے الزام میں تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری سمیت 200 افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب میں تحریک انصاف کی قیادت کے خلاف مقدمات کے اندراج کا سلسلہ جاری ہے ، تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری اور فراز چوہدری سمیت 200افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

    ایف آئی آر مختلف دفعات کے تحت تھانہ منگلامیں درج کی گئی ہے ، جس میں غیرقانونی ریلی نکالنے اور پولیس پر پتھراؤ کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
    .
    ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ شرکا ریلی کے پتھراؤ سے پولیس اہلکار زخمی ہوئے جبکہ پتھراؤ سے پولیس وین اور دیگر گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔

    متن میں کہا ہے کہ فواد چوہدری میرپور سے ریلی کی قیادت کرتے ہوئے جہلم آنا چاہتے تھے۔

    اس سے قبل لاہور کے مختلف تھانوں میں سینئر قیادت کے خلاف سرکارکی مدعیت میں مقدمات درج کئے گئے تھے، رہنماؤں میں جمشید اقبال چیمہ، مسرت جمشید چیمہ، حسن نیازی اور زبیر نیازی سمیت پارٹی کارکناں شامل تھے۔

    مقدمات صوبائی دارالحکومت کے تھانہ گلبرگ، بھاٹی گیٹ، شاہدرہ اور اسلام پورہ تھانوں میں پولیس اہلکاروں پر تشدد، اہلکاروں کو اغوا اور اینٹی رائٹ سامان چھیننے کے الزامات کے تحت درج کئے گئے جبکہ مقدمات میں سرکاری املاک کونقصان پہنچانے پر سنگین دفعات لگائی گئیں۔

  • پی ٹی آئی لانگ مارچ  :  پیپلزپارٹی نے بڑا مطالبہ کردیا

    پی ٹی آئی لانگ مارچ : پیپلزپارٹی نے بڑا مطالبہ کردیا

    کراچی : پیپلزپارٹی نے پی ٹی آئی لانگ مارچ کے دوران املاک جلانے کے مقدمات پی ٹی آئی قیادت پر درج کرنے کا مطالبہ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی سیدنیئرحسین بخاری نے املاک جلانے کے مقدمات پاکستان تحریک انصاف کی قیادت پر درج کرنے کا مطالبہ کردیا۔

    نیئر بخاری نے کہا کہفساد،انتشار،جلاؤگھیراؤ ریاست کی رٹ چیلنج کرنےکےمترادف ہے، پولیس گاڑیاں جلانا، امن قائم کرنیوالوں پرحملےغنڈہ گردی ہے۔

    سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی نے کہا کہ اسلام آباد و دیگر شہروں میں بینکوں کو لوٹنے والوں کوگرفتارکیاجائے اور سرکاری املاک کے نقصان کا تخمینہ لگا کر رقوم پی ٹی آئی سے وصول کی جائے۔

    ان کا کہنا تھا کہ وصول شدہ رقوم متاثرین میں تقسیم کر کے ازالہ کیا جائے۔

    یاد رہے گذشتہ روز پولیس حقیقی آزادی لانگ مارچ کے شرکا پر ٹوٹ پڑی ، نہتے لوگوں پر لاٹھیاں برسائی گئیں اور آنسوگیس کی شدید شیلنگ کی گئی۔

    تمام ریاستی ہتھکنڈوں کے باوجود لوگ ڈٹے رہےاور کئی شیل پولیس پر واپس پھینک دیے جبکہ دوسری جانب اہلکار گلو بٹ کی طرح گاڑیوں کے شیشے توڑتے رہے۔