Tag: لاٹری

  • سعودی حکومت نے بڑی کارروائی کا فیصلہ کر لیا

    سعودی حکومت نے بڑی کارروائی کا فیصلہ کر لیا

    سعودی وزارت تجارت کی جانب سے غیرقانونی انعامی اسکیمز اور لاٹری کیخلاف بڑی کارروائی کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی وزارت تجارت نے وارننگ جاری کی ہے کہ مملکت میں لاٹری کا تصور نہیں، ایسی سرگرمیاں ممنوع ہیں۔

    بیان میں کہا گیا ہے کہ غیرقانونی تجارتی سرگرمیوں اور جعل سازی میں ملوث افراد اور اداروں کے خلاف سخت ایکشن ہوگا اور ایسے افراد کا کیس پراسیکیوشن کے سپرد کیا جائے گا۔

    سعودی وزارت تجارت کا مزید کہنا تھا کہ تجارتی اداروں کے اشتہارات اپ لوڈکرنے کے لیے بھی لائسنس لازمی ہے، بغیرلائسنس کے اشتہاری مہم قانون شکنی کے تصور کی جائے گی۔

    اس کے علاوہ سعودی وزارت سیاحت کی جانب سے مملکت میں ملازمتوں کی فراہمی کے حوالے سے جعلی ای میلز یا اشتہارات سے خبردار کیا گیا ہے۔

    وزارت کے مطابق جعل سازوں کی جانب سے وزارت کا نام استعمال کرکے ارسال کی جانے والی فرضی ای میلز سے وزارت کا کوئی لینا دینا نہیں ہے۔

    وزارت سیاحت کے بیان کے مطابق فرضی اسامیوں کے اعلان کے حوالے سے وزارت کا کوئی تعلق نہیں۔ ان سے خبردار رہا جائے جو ہیکرز کی جانب سے ہو سکتی ہیں۔

    سعودی عرب: وزارت سیاحت کا ملازمتوں سے متعلق اہم بیان

    غیر مصدقہ اکاونٹس پر کسی قسم کی کوئی کارروائی نہ کی جائے، جبکہ وزارت کی ویب سائٹ اور مصدقہ سوشل میڈیا اکاونٹ سے ہی درست معلومات کے حصول کیلیے رابطہ کیاجائے۔

  • لاٹری کے ذریعے ہزار پونڈز جیتنے والے میاں بیوی اسے فراڈ سمجھتے رہے!

    لاٹری کے ذریعے ہزار پونڈز جیتنے والے میاں بیوی اسے فراڈ سمجھتے رہے!

    لاٹری کے ذریعے ایک لاکھ 20 ہزار پونڈز جیتنے والا انگلینژ کا جوڑا اسے فراڈ سمجھتا رہا، کمپنی کی طرف سے چوتھی ای میل ملنے کے بعد میاں بیوی کو یقین آیا۔

    ویسٹ مڈلینڈز سے تعلق رکھنے والے جوڑے نے یہ سوچتے ہوئے ایک مہینہ گزارا کہ لاٹری ٹکٹ جیتنے کے حوالے سے متعلق پیغامات فراڈ ہیں۔ جس میں انھیں بتایا گیا تھا کہ انھیں ایک سال کے لیے 10,000 پائونڈز ماہانہ دیے جائیں گے۔

    تاہم چار ہفتوں تک ان پیغامات کو نظر انداز کرنے کے بعد، جب وہ آخر کار لاٹری آپریٹر کیملوٹ تک پہنچے تو ان کی حیرانی کی انہتا نہ رہی۔ 42 سالہ جیمز بریگز اور ان کی 40 سالہ اہلیہ سیلی کے لیے وہاں ایک بڑا سرپرائز موجود تھا۔

    اس حوالے سے جیمز کا کہنا تھا کہ نیشنل لاٹری ایپ کے ذریعے میں نے ایک ماہ پہلے ٹکٹ خریدا، مجھے 3 اگست کو قرعہ اندازی کے بارے میں ایک ای میل موصول ہوئی لیکن میں نے اسے نظر انداز کر دیا۔

    انھوں نے کہا کہ چوتھی ای میل دیکھنے کے بعد ہی میں نے اسے پڑھا۔ میں نے سیلی سے کچھ نہیں کہا لیکن اگلے دن نیشنل لاٹری لائن کو فون کیا کہ آیا یہ تمام ای میلز سچ ہیں۔ میں نے جب سیلی کو اس سے آگاہ کیا تو اس کی خوشی دیدنی تھی۔

    جوڑے نے اپنی جیت گئی لاٹری کی رقم کو کار کے قرض کی ادائیگی کے لیے استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بقیہ ایک لاکھ پونڈ سے زائد کی رقم کو چھٹیوں پر جانے، لیپ ٹاپ خریدنے، اور گھر کا نیا دروازہ بنانے کے لیے استعمال کیا جائے گا۔

  • کروڑوں کی لاٹری جیتنے والی خاتون پر سابق شوہر نے مقدمہ کردیا

    کروڑوں کی لاٹری جیتنے والی خاتون پر سابق شوہر نے مقدمہ کردیا

    بنکاک: تھائی لینڈ سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کو علم ہوا کہ اس کی بیوی نے 9 کروڑ روپے کی لاٹری جیت لی جس کے بعد اس نے شوہر سے خود ساختہ علیحدگی اختیار کر کے دوسرے شخص سے شادی کرلی۔

    اردو نیوز کے مطابق 3 لاکھ 48 ہزار ڈالر (9 کروڑ 80 لاکھ سے زائد پاکستانی روپے) کی لاٹری جیتنے والی خاتون پر ان کے شوہر نے دوسرے شخص کے ساتھ شادی کرنے پر مقدمہ دائر کر دیا۔

    تھائی لینڈ کا ایک شخص اس وقت حیران ہوا جب اس کی اہلیہ نے 3 لاکھ 48 ہزار ڈالر کی لاٹری جیتی اور پھر اس نے دوسرے شخص سے شادی کر لی، 47 سالہ نرین نامی شخص نے اپنی اہلیہ کے خلاف 11 مارچ کو مقدمہ درج کروایا۔

    نرین نے خاتون سے 20 سال قبل شادی کی جس کے بعد ان کی 3 بیٹیاں پیدا ہوئیں۔

    نرین 20 لاکھ بھات کا مقروض تھا اور 2014 میں اس نے جنوبی کوریا جانے کا فیصلہ کیا تاکہ وہ اپنا قرضہ اتار سکے، وہ جنوبی کوریا میں کام کرتا رہا اور وہاں سے اپنی اہلیہ چاوی وان کو ماہانہ 27 ہزار سے 30 ہزار بھات بھیجتا رہا۔

    نرین کو بعد میں معلوم ہوا کہ اس کی اہلیہ نے 1 کروڑ 20 لاکھ تھائی بھات کی لاٹری جیتی ہے جو اس نے اپنے شوہر سے چھپا لی تھی۔

    اپنی اہلیہ سے رابطہ نہ ہونے پر نرین نے 3 مارچ کو واپس تھائی لینڈ جانے کا فیصلہ کیا جہاں اسے یہ پتہ چلا کہ اس کی اہلیہ نے رواں سال 25 فروری کو کسی پولیس افسر سے شادی کر لی ہے۔

    نرین کا کہنا ہے کہ میں حیران تھا اور مجھے سمجھ نہیں آرہی تھی کہ کیا کروں، میں مایوس تھا، مجھے امید نہیں تھی کہ 20 سال بعد میری اہلیہ میرے ساتھ ایسا کر سکتی ہیں۔ میرے بینک اکاؤںٹ میں صرف 60 ہزار بھات رہ گئے ہیں کیونکہ میں سارے پیسے اپنی اہلیہ کو بھیجتا رہا۔

    انہوں نے کہا کہ میں انصاف کا مطالبہ کرتا ہوں اور اپنے پیسے واپس لینا چاہتا ہوں۔

    دوسری جانب چاوی وان کا کہنا ہے کہ لاٹری جیتنے سے کئی سال پہلے نرین اور ان میں علیحدگی ہو گئی تھی جس کے بعد انہوں نے اپنی پسند کی شادی کر لی، تاہم نرین کا کہنا ہے کہ انہیں علیحدگی کے بارے میں کوئی علم نہیں ہے۔

    دونوں میاں بیوی کے درمیان اس معاملے کی پولیس کی جانب سے تفتیش کی جا رہی ہے۔

  • کینیڈا کی امیگریشن لاٹری کے ذریعے؟

    کینیڈا کی امیگریشن لاٹری کے ذریعے؟

    انٹرنیٹ پر اکثر کسی نہ کسی ملک میں امیگریشن کے اشتہارات دکھائی دیتے ہیں، لیکن ان میں سے اکثر فراڈ ہوتے ہیں، لاٹری کے ذریعے کینیڈا کی امیگریشن کا بھی ایک ایسا ہی اشتہار وائرل ہورہا ہے۔

    بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق کینیڈا کی حکومت نے خبردار کیا ہے کہ لوگ امیگریشن لاٹری کے جھانسے میں نہ آئیں۔

    کینیڈا کی امیگریشن کمیٹی کے پاکستانی نژاد رکن شفقت علی کا کہنا ہے کہ کینیڈا کو لاٹری فراڈ کے حوالے سے پاکستان سے شکایات موصول ہورہی ہیں جبکہ کینیڈا نے کوئی لاٹری سسٹم شروع نہیں کیا۔

    انہوں نے کہا کہ کینیڈا میں امیگریشن بہت ہونی ہے لیکن اس کے لیے کوئی لاٹری سسٹم نہیں، مجاز کنسلٹنٹس اور وکیلوں کی لسٹ ویب سائٹ پر موجود ہے۔

  • اربوں روپے کی لاٹری جیتنے والے شخص کا بیوی اور بچوں کو بے خبر رکھنے کا فیصلہ

    اربوں روپے کی لاٹری جیتنے والے شخص کا بیوی اور بچوں کو بے خبر رکھنے کا فیصلہ

    چین میں ایک شخص نے اربوں روپے کی لاٹری جیتنے کے بعد اپنے گھر والوں سے اس بات کو چھپا لیا، اس شخص کا کہنا ہے کہ اس نے یہ بات اپنے گھر والوں کی بھلائی کے لیے ان سے چھپائی۔

    بین الاقوامی میڈیا کے مطابق چین میں ایک شخص نے 21 کروڑ 90 لاکھ یو آن (6 ارب پاکستانی روپے سے زائد) کی لاٹری جیتنے کے بعد اس بات کو اپنی بیوی اور بچے سے چھپا لیا۔

    لی (پورا نام ظاہر نہیں کیا گیا) نامی شخص کے مطابق اسے ڈر ہے کہ انعامی رقم بیوی بچوں کی شخصیت خراب نہ کر دے۔

    چین کے صوبے گوانگشی میں انعامی رقم لینے کے لیے یہ شخص جب دفتر پہنچا تو اس نے ایک کاسٹیوم پہنا ہوا تھا جس سے اس کا چہرہ چھپ گیا تھا۔

    اس شخص نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ میں نے اپنے بیوی بچوں کو اس خوف سے لاٹری جیتنے کا نہیں بتایا کہ کہیں وہ بہت زیادہ مطمئن ہو کر مستقبل میں محنت نہ کریں یا بالکل ہی کوئی کام نہ کریں۔

    اس شخص نے 50 لاکھ یو آن فلاحی کاموں کے لیے عطیہ کردیے ہیں اور اس کا کہنا ہے کہ اس نے ابھی یہ فیصلہ نہیں کیا کہ باقی رقم کے ساتھ کیا کرنا ہے۔

    اس کے مطابق جب لاٹری جیتنے کا علم ہوا تو پوری رات ہوٹل میں گزاری کیونکہ ڈر تھا کہ لاٹری ٹکٹ گم نہ ہوجائے۔

  • خواب میں لاٹری کے نمبر آنے پر شہری مالا مال ہو گیا

    خواب میں لاٹری کے نمبر آنے پر شہری مالا مال ہو گیا

    کینبرا: خوابوں نے ایک شخص کی کایا پلٹ دی، شہری لاکھوں ڈالر کا مالک بن گیا۔

    تفصیلات کے مطابق جنوبی آسٹریلیا کے شہر ایڈورڈسٹاؤن میں ایک شخص کے خواب میں لاکھوں ڈالر کی لاٹری کے درست نمبر آنے لگے، جس نے اسے مالا مال کر دیا۔

    شہری نے بتایا کہ تقریباً 3.4 ملین ڈالر کا جیک پاٹ جیتنے کے لیے اسے مطلوبہ نمبر خواب میں دیے گئے، جنھیں استعمال کر کے اس نے لاٹری جیت لی۔

    شہری کا کہنا تھا کہ ایک بار خواب میں اس نے کچھ نمبر دیکھے، اس کے بعد برسوں سے وہ نمبروں کا یہی سیٹ استعمال کرتے ہوئے لاٹری گیمز کھیل رہا ہے۔

    اس نے کہا ٹھیک ہے اس پر یقین کرنا اب مشکل ہے لیکن یہ سچ ہے کہ میں نے برسوں پہلے انھی نمبروں کو دیکھا تھا جنھیں اب میں اپنے لاٹری ٹکٹس پر نشان زد کرتا ہوں، اور میں تب سے یہی نمبر استعمال کرتا آ رہا ہوں۔

    مذکورہ شخص کا کہنا تھا کہ جو خواب اس نے دیکھا تھا وہ بالکل واضح تھا، خواب میں میں نے ان نمبروں کا استعمال کر کے لاٹری جیتی، مجھے یہ ایک پیش گوئی کی طرح محسوس ہوئی۔

    اس کے بعد اس آسٹریلوی نے ان نمبروں کو اتوار کے سیٹ کے لیے اپنی ٹکٹ کو نشان زد کرنے کے لیے استعمال کیا، اور یہ واحد ڈویژن تھا جس کا وہ فاتح نکلا، اور اس نے 33 لاکھ 83 ہزار ڈالرز جیت لیے۔

  • متحدہ عرب امارات میں راتوں رات کروڑ پتی بننے کا طریقہ

    متحدہ عرب امارات میں راتوں رات کروڑ پتی بننے کا طریقہ

    جیک پاٹ جیتنا ہر کسی کا خواب ہوتا ہے اور متحدہ عرب امارات میں اس خواب کو سچ بنانے کے لیے بے شمار لاٹری ٹکٹس متعارف کروائے گئے ہیں۔

    یہاں آپ کو امارات کے لاٹری ٹکٹس اور انعامات کے بارے میں معلومات دی جارہی ہیں۔

    امارات ڈرا: امارات ڈرا متحدہ عرب امارات کا سب سے بڑا نقد انعام جیتنے کا موقع فراہم کرتا ہے جو 77 ملین درہم کی رقم ہے۔ شرکا 50 درہم کا ٹکٹ خرید کر اس کی قرعہ اندازی شامل ہوسکتے ہیں۔

    آن لائن رجسٹریشن کے بعد شرکا کو اپنا 7 عدد کا نمبر منتخب کرنا ہوتا ہے، شرکا دیے گئے نمبرز میں سے بھی کوئی نمبر منتخب کر سکتے ہیں، ایک بار منتخب کرنے کے بعد نمبر لاک ہوجاتا ہے اور اسے کوئی دورسرا حاصل نہیں کرسکتا۔

    قرعہ اندازی کمپنی کی ویب سائٹ اور آفیشل یوٹیوب و فیس بک چینلز پر ہر ہفتہ شام 7 بجے براہ راست نشر کی جاتی ہے۔

    دبئی ڈیوٹی فری ملینیئم ملینیئر: یہ لاٹری پروگرام سنہ 1999 میں شروع کیا گیا تھا، اس کا انعام 3.67 ملین درہم ہے۔

    اس کے ٹکٹ کی قیمت ہزار درہم ہے جو آن لائن، دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ یا المکتوم ایئرپورٹ سے خریدے جاسکتے ہیں۔ قرعہ اندازی ہر 2 سے 3 ہفتے بعد دبئی ڈیوٹی فری شاپنگ کمپلیکس میں ہوتی ہے۔

    بڑا ٹکٹ ابو ظہبی: یہ ٹکٹ آن لائن اور ابو ظہبی انٹرنیشل ایئر پورٹ سے 500 درہم میں حاصل کیا جاسکتا ہے۔ اس کا انعام 10 ملین درہم ہے۔

    مہزوز: اگر آپ اس کی ویب سائٹ پر رجسٹرڈ ہو کر 35 امارات کے پانی کی بوتلیں خریدتے ہیں تو آپ کو قرعہ اندازی میں شامل کرلیا جاتا ہے۔

    اس کا پہلا انعام 50 ملین درہم ہے، اگر کسی کے 6 نمبروں کے ٹکٹ میں سے 5 نمبر بھی مل جائیں تو وہ 1 ملین درہم کا حقدار بن جاتا ہے۔

  • اچانک کروڑ پتی بننے والی لڑکی کا انجام

    اچانک کروڑ پتی بننے والی لڑکی کا انجام

    لندن: دولت اور بے تحاشا دولت کی تمنا ہر شخص کرتا ہے، لیکن جب قسمت سے دولت ہاتھ لگتی ہے تو اسے سنبھالنا بھی ایک بڑی اور مشکل ذمہ داری ہوتی ہے۔

    ایک برطانوی لڑکی ایسی ہی صورت حال سے گزری، قسمت نے اسے اچانک کنگال سے کروڑ پتی بنایا، اور پھر وہ اسے سنبھال نہ سکی، اور کروڑ پتی سے پھر کنگال ہو گئی۔

    کیلی راجرز نے 2003 میں 16 سال کی عمر میں 18 لاکھ ڈالرز کی لاٹری جیتی تھی، اس وقت وہ یہ لاٹری جیتنے والی کم عمر ترین لڑکی تھی۔

    تاہم کیلی راجرز اتنی بڑی رقم کو سنبھال نہ سکی، اور اس نے یہ رقم نشہ کرنے اور پارٹیوں میں اڑا دی، وہ اپنے دوستوں اور رشتے داروں پر بے دردی سے رقم خرچ کرتی تھی۔

    کیلی راجرز جس کی عمر اب 33 سال ہے اور وہ چار بچوں کی ماں ہے، کو نشے کی ایسی لت پڑ چکی ہے کہ حال ہی میں اس نے کوکین کے زیادہ استعمال کی وجہ سے اپنی فور بائی فور گاڑی ٹکرا دی تھی، جس کی وجہ سے اس پر ڈرائیونگ کی پابندی عائد کی جا چکی ہے۔

    کروڑ پتی سے واپس کنگال بننے کے بعد جب اسے ہوش آیا تو وہ دوستوں اور رشتہ داروں کو قصور وار ٹھہرانے لگی، کیلی راجرز نے کہا دوستوں اور رشتے داروں نے اس سے فائدہ اٹھایا اور بعد میں اسے اکیلا چھوڑ دیا۔

    تاہم کیلی راجرز نے اپنی بھی غلطی تسلیم کی، اس کا کہنا تھا کہ ہر شخص غلطی کرتا ہے اور مجھ سے بھی ہوئی، جب میں نے لاٹری جیتی تو صرف سولہ سال کی تھی، میں کسی کی سننے کو تیار ہی نہیں تھی۔

    دل چسپ بات یہ ہے کہ چوٹ کھانے کے بعد کیلی راجرز نے لاٹری مالکان سے درخواست کی ہے کہ لاٹری جیتنے کی عمر کی کم سے کم حد 18 سال کی جائے۔

  • 12 لاکھ ڈالرز جیتنے والا خوش نصیب کئی ماہ تک بے خبر رہا

    12 لاکھ ڈالرز جیتنے والا خوش نصیب کئی ماہ تک بے خبر رہا

    کینبرا: آسٹریلیا میں ایک شخص اپنی 12 لاکھ ڈالرز کی لاٹری نکل آنے سے 3 ماہ تک بے خبر رہا، خبر ہونے پر اسے بے حد تعجب اور خوشی ہوئی۔

    دارالحکومت کینبرا کے رہائشی اس شخص نے گزشتہ برس اکتوبر میں یہ لاٹری ٹکٹ خریدا تھا اور گھر کے ایک دراز میں رکھ کر بھول بھال چکا تھا۔

    3 ماہ بعد اس نے یونہی ٹکٹ کا نمبر چیک کیا تو اسے علم ہوا کہ وہ 12 لاکھ ڈالرز جیت چکا ہے۔

    مذکورہ شخص نے مقامی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ اسے 10 سال سے لاٹری ٹکٹ خرید کر رکھنے کی عادت ہے لیکن مصروفیت کے سبب وہ باقاعدگی سے ان کے نمبر چیک نہیں کر پاتا۔

    اس نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 12 لاکھ ڈالرز دراز میں یونہی پڑے رہے اور مجھے خبر تک نہ ہوئی۔

    اس کا کہنا ہے کہ اس رقم نے اسے فکر معاش سے آزاد کردیا ہے، وہ اس رقم سے مناسب جگہ پر سرمایہ کاری کرے گا تاکہ یہ رقم محفوظ رہے۔

  • 2 ماہ میں کروڑوں روپے جیتنے والی خاتون

    2 ماہ میں کروڑوں روپے جیتنے والی خاتون

    واشنگٹن: امریکی ریاست میری لینڈ سے تعلق رکھنے والی خاتون نے دو ماہ میں دوسری بار 50 ہزار ڈالر کی لاٹری جیت لی۔

    تفصیلات کے مطابق کہتے ہیں کہ قسمت کی دیوی کبھی بھی اور کہیں بھی کسی پر بھی مہربان ہو سکتی ہے اور ایسا ہی کچھ میری لینڈ سے تعلق رکھنے والی 64 سالہ خاتون ماؤنت ایری کے ساتھ ہوا جب انہوں نے دو ماہ کے دوران دوسری بار ہزاروں ڈالرز کی لاٹری جیتی۔

    ماؤنت ایری نے بتایا کہ انہوں نے لاٹری کی ٹکٹ لٹل جارج سہولت اسٹور سے خریدی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ اس سے قبل بھی وہ 50 ہزار ڈالر کی لاٹری جیت چکی ہیں۔

    امریکی شہری ماؤنت ایری کا مزید کہنا تھا کہ وہ لاٹری میں جیتی ہوئی رقم کو اپنی فیملی کی دیکھ بھال اور کاروبار کے لیے استعمال کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔

    اس سے قبل گزشتہ ماہ امریکا میں کینسر کے خلاف جنگ لڑنے والے شخص نے چند ڈالر کا لاٹری کا ٹکٹ خریدا تھا جس نے اسے کروڑوں روپے کا مالک بنا دیا تھا۔ امریکی ریاست نارتھ کیرولینا کے رہائشی رونی فوسٹرپیٹ نے 2 لاکھ ڈالر (3 کروڑ سے زائد پاکستانی روپے) کی لاٹری جیتی تھی۔

    امریکی شہری نے لاٹری ٹکٹ سے 24 کروڑ 56 لاکھ ڈالر جیت لیے

    یاد رہے کہ گزشتہ سال ستمبر میں امریکی شہری منگل نے اپنی ناقابل یقین قسمت کے باعث امریکا کی پاور بال نامی لاٹری کے ٹکٹ سے 24 کروڑ 56 لاکھ ڈالر کی خطیر رقم انعام میں جیتی تھی۔