Tag: لاٹری ٹکٹ

  • لاٹری ٹکٹ لینے والا کئی ’’بلین ڈالرز‘‘ کا انعام جیت گیا

    لاٹری ٹکٹ لینے والا کئی ’’بلین ڈالرز‘‘ کا انعام جیت گیا

    امریکہ کی ریاست کیلیفورنیا میں دنیا کی سب سے بڑی لاٹری کا ایک ٹکٹ غیر معمولی طور پر 1.77بلین ڈالر کے پاور بال جیک پاٹ کے نمبرز سے میچ کرگیا۔

    لاٹری قوانین کے مطابق اس ٹکٹ کے مالک کو یکمشت تقریباً 1.77 بلین امریکی ڈالر کی خطیر رقم بطور انعام ملے گی تاہم اس رقم میں سے اس کو ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔

    اس حوالے سے لاٹری گیم کی ویب سائٹ نے بتایا کہ ٹکٹ خریدنے والے کیلیفورنیا کے خوش قسمت شہری نے 177ملین ڈالر کی خطیر رقم جیت لی جو لاٹری کی تاریخ کی دوسری سب سے بڑی رقم ہے۔

    پاور بال انتظامیہ کا کہنا تھا کہ کسی بھی شخص کیلئے جیک پاٹ انعام جیتنے کا امکان 29 کروڑ 22لاکھ میں سے صرف ایک ہوتا ہے۔

    انتظامیہ کا کہنا تھا کہ انعامی رقم کا دعویٰ کرنے والا شخص 30 سال کے عرصے کے دوران انعامی رقم حاصل کرسکتا ہے یا پھر ایک مرتبہ میں رقم حاصل کرسکتا ہے۔

    پاور بال کیسے کھیلا جاتا ہے؟

    پاور بال کا ٹکٹ صرف دو ڈالر میں خریدا جا سکتا ہے اور جیتنے والے کے پاس یہ اختیار ہوتا ہے کہ وہ پوری رقم حاصل کر سکے۔

    لاٹری جیتنے والے کے پاس یہ راستہ بھی موجود ہوتا ہے کہ وہ پوری رقم کی قسطیں کروا لے جو اسے 29 سال کے دوران ملتی ہیں لیکن عام طور پر زیادہ تر لوگ پوری رقم یکمشت حاصل کر لیتے ہیں۔

    اس گیم کا آغاز 1992 میں ہوا تھا اور یہ امریکہ کی 50 میں سے 45 ریاستوں میں کھیلی جاتی ہے، جیک پاٹ جیتنے کے لیے ضروری ہوتا ہے کہ ٹکٹ پر وہی چھ ہندسے درج ہوں جو لاٹری میں نکلیں۔

    اگر ایک سے زیادہ افراد لاٹری کھیلتے ہوئے ایک جیسے چھ ہندسوں کا انتخاب کر لیں، اور جیت جائیں، تو جیک پاٹ ان کے درمیان تقسیم کر دیا جاتا ہے۔

    جیت کی انعامی رقم پر 24 سے 37 فیصد وفاقی ٹیکس لاگو ہوتا ہے۔ ریاست کی جانب سے لاٹری پر لاگو ٹیکس اس کے علاوہ ہوتا ہے، امریکہ کی صرف 10 ایسی ریاستیں ہیں جن میں لاٹری کی رقم پر ٹیکس نہیں دینا پڑتا۔

  • شوہر کے معمولی تحفے نے بیوی کو لکھ پتی کردیا

    شوہر کے معمولی تحفے نے بیوی کو لکھ پتی کردیا

    واشنگٹن : عمر رسیدہ شخص کی جانب سے اہلیہ کو دیا جانے والا معمولی سا تحفہ اچانک 78 لاکھ روپے میں تبدیل ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق کہتے ہیں قسمت کی دیوی کبھی اور کہیں بھی کسی پر بھی مہربان ہو سکتی ہے اور ایسا ہی کچھ امریکی ریاست میری لینڈ سے تعلق رکھنے والے عمر رسیدہ شخص کے ساتھ بھی ہوا، جب اہلیہ کو تحفے میں دی گئی ایک لاٹری نے ان کی زندگی ہی بدل ڈالی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست میری لینڈ کے 75 سالہ رہائشی نے اپنی بیوی کو لاٹری ٹکٹ کا معمولی سا تحفہ دیا، لیکن اسے اسکریچ کرنے بعد بزرگ جوڑا 501 ہزار ڈالر کا مالک بن گیا۔

    امریکی شہری کا کہنا ہے کہ میں دکان سے 20 ڈالر کا لاٹری ٹکٹ خریدا اور گھر آگیا لیکن جب ٹکٹ اسکریچ کرکے ہم نے ایپ پر انعامی رقم جیتنے والے خوش نصیب افراد نمبرز چیک کیے تو میری اہلیہ یہ دیکھر کر حیران رہ گئی اس میں ہمارا ٹکٹ نمبر بھی موجود تھا۔

    پیٹرول پمپ پر کام کرنے والا شخص کروڑ پتی بن گیا

    75 سالہ برز گ شہری نے بتایا کہ ہم نے انعامی رقم کا کچھ حصّہ بلز کی ادائیگی پر خرچ کیا جبکہ باقی رقم مستقبل کےلیے جمع کرلی۔

  • امریکی شہری نے لاٹری ٹکٹ سے 24 کروڑ 56 لاکھ ڈالر جیت لیے

    امریکی شہری نے لاٹری ٹکٹ سے 24 کروڑ 56 لاکھ ڈالر جیت لیے

    نیو یارک : امریکی شہری منگل نے اپنی ناقابل یقین قسمت کے باعث امریکا کی پاور بال نامی لاٹری کے ٹکٹ سے 24 کروڑ 56 لاکھ ڈالر کی خطیر رقم انعام میں جیت لی۔

    تفصیلات کے مطابق براعظم امریکا کے ملک متحدہ ہائے امریکا کے شہر نیویارک کے اسٹیٹن آئس لینڈ میں مقیم شہری 42 سالہ نندلال منگل پر قسمت کی دیوی ایسی مہربان ہوئی کہ اس نے ایک ہی دفعہ میں لاٹری ٹکٹ کے ذریعے کروڑوں ڈالر کی رقم جیت لی۔

    امریکی خبر رساں ادارے فوکس نیوز کا کہنا ہے کہ منگل نے 6 ڈالر خرچ کرکے 11 اگست 2018 کو لاٹری کا ٹکٹ خریدا تھا اور امریکی شہری اپنا ٹکٹ باورچی خانے میں رکھ کر بھول گیا اور شہر سے باہر چلا گیا۔

    کروڑوں ڈالر کی لاٹری جیتنے والے خوش نصیب امریکی شہری نے میڈیا کو بتایا کہ ’میں اپنا ٹکٹ کچن میں ہی بھول گیا تھا اور جب ایک ہفتے بعد میں نے ویب سائٹ چیک کی تو میں حیران رہ گیا کیونکہ میرا بمبر انعام نکلا تھا۔

    نند لال منگل کا کہنا تھا کہ میں نے گروسری کی دکان سے پاور بال جیکٹ پاٹ لاٹری کا ٹکٹ خریدا تھا، میں نے سوچا کہ اپنی قسمت آزمانے کا یہ اچھا موقع ہے۔

    امریکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ منگل کروڑوں ڈالر کی لاٹری جیتنے والے 91 ویں شخص جنہوں نے رواں برس 24 کروڑ 56 لاکھ امریکی ڈالر جیتے ہیں۔

    یاد رہے کہ رواں برس مئی میں کیلیفورنیا کے ایک رہائشی نے اپنی ناقابل یقین قسمت کے باعث 6 مہینوں 60 لاکھ امریکن ڈالر کی لاٹریاں جیتی تھیں، امریکی ریاست کیلیفورنیا کے رہائشی 30 سالہ شخص اینٹونیو مزاریگوز نے لاٹری کے چار ٹکٹ خریدے تھے۔