Tag: لاٹری

  • کینسر کا مریض راتوں رات کروڑ پتی بن گیا

    کینسر کا مریض راتوں رات کروڑ پتی بن گیا

    نیویارک: امریکا میں کینسر کے خلاف جنگ لڑنے والے شخص نے چند ڈالر کا لاٹری کا ٹکٹ خریدا جس نے اسے کروڑوں روپے کا مالک بنا دیا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست نارتھ کیرولینا کے رہائشی رونی فوسٹرپیٹ نے 2 لاکھ ڈالر (3 کروڑ سے زائد پاکستانی روپے) کی لاٹری جیت لی۔

    رونی فوسٹر پیٹ کیسنر کے مریض ہیں اور ان کا علاج کامیابی سے جاری ہے اور اب انہیں اپنی آخری کیموتھراپی کرانی ہے۔

    امریکی شہری لاٹری کے ٹکٹ خریدنے کے عادی ہیں اور انہوں نے اس بار ایک ڈالر کا ٹکٹ خریدا جس میں سے 5 ڈالر کا انعام ملا۔

    انہوں نے پانچ ڈالر کی دو مزید ٹکٹ خریدے جن میں پہلی لاٹری تو کسی کام نہ آئی لیکن دوسری لاٹری کو نمبرز نے انہیں حیران کردیا کیونکہ اس میں 2 لاکھ ڈالرز کا انعام نکل آیا تھا۔

    امریکی شہری رونی فوسٹر پیٹ کو ٹیکس کی کٹوتی کے بعد 1 لاکھ 41 ہزار ڈالر کی رقم ملی، اس رقم کا کچھ حصہ وہ اپنے علاج کے لیے استعمال کریں گے۔

    امریکی شہری نے لاٹری ٹکٹ سے 24 کروڑ 56 لاکھ ڈالر جیت لیے

    یاد رہے کہ گزشتہ سال ستمبر میں امریکی شہری منگل نے اپنی ناقابل یقین قسمت کے باعث امریکا کی پاور بال نامی لاٹری کے ٹکٹ سے 24 کروڑ 56 لاکھ ڈالر کی خطیر رقم انعام میں جیت لی تھی۔

  • پیٹرول پمپ پر کام کرنے والا شخص کروڑ پتی بن گیا

    پیٹرول پمپ پر کام کرنے والا شخص کروڑ پتی بن گیا

    ابوظہبی : متحدہ عرب امارات میں ملازمت کرنے والے 31 سالہ بھارتی نوجوان افصل چمبن نے 10 لاکھ اماراتی درہم کی لاٹری جیت کر شخص کروڑ پتی بن گیا ۔

    تفصیلات کے مطابق کہتے ہیں قسمت کی دیوی کبھی اور کہیں بھی کسی پر بھی مہربان ہو سکتی ہے اور ایسا ہی کچھ بھارتی ریاست کیرالہ سے تعلق رکھنے والے افصل چمبن کے ساتھ بھی ہوا ، جب ایک لاٹری نے اس کی زندگی ہی بدل ڈالی۔

    افصل چمبن نے 30 ستمبر کو ابوظہبی ایئرپورٹ پر ہونے والی قرعہ اندازی میں ایک کروڑ 94 لاکھ روپے کی لاٹری جیتی اور 14 اکتوبر کو 10 لاکھ امارتی درہم کا اس کو چیک دیا گیا۔

    بھارتی شہری نے انٹرویو میں بتایا کہ وہ انعامی رقم میں سے کچھ خیرات کرے گا اور کچھ رقم بہن کی شادی اور بھائی کی تعلیم کے لیے اور باقی رقم اپنے اور اپنی بیوی کے مستقبل کے لیے رکھے گا۔

    بھارتی شہری ابوظہبی میں ایک پیٹرول پمپ پر کام کیا کرتا تھا اور اب وہ ایک پیٹرولیم کمپنی میں بطور سپروائزر فرائض انجام دے رہا ہے۔

    افصل چمبن نے انٹرویو میں بتایا کہ انہوں نے لاٹری نہیں خریدی، جہاں وہ ملازمت کرتے ہیں ان کا معاہدہ یہ تھا کہ اپنا نام قرعہ اندازی میں لانے کے لیے ابوظہبی ایئرپورٹ سے سفر کرنا ہوگا۔

    انہوں نے بتایا کہ میں نے جولائی سے اگست تک ایک ماہ کی چھٹیاں لیں اور ابوظہبی ایئرپورٹ سے سفر کیا جو میرے لیے خوش قسمت ثابت ہوا۔

    دبئی کے سفر نے بھارتی شہری کو کروڑ پتی بنادیا

    یاد رہے کہ رواں سال جون میں ملازمت کے سلسلے میں متحدہ عرب امارات کا سفر کرنے والے بھارتی شہری نے دبئی کے عالمی ہوائی اڈے پر ڈیوٹی فری ملینیئر لاٹری جیت کر 10 لاکھ امریکی ڈالر اپنے نام کیے تھے۔

  • دو غیر ملکیوں‌ نے دبئی میں 10 لاکھ ڈالر کی لاٹری جیت لی

    دو غیر ملکیوں‌ نے دبئی میں 10 لاکھ ڈالر کی لاٹری جیت لی

    دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر دو غیر ملکی شہریوں نے دس لاکھ امریکی ڈالر کی (12 کروڑ سے زائد پاکستانی روپے) لاٹری جیت لی۔

    تفصیلات کے مطابق روزگار کے لیے بیرون ملک مقیم آئرش اور کینیڈین شہری نے دبئی انٹرنیشنل ایئر پورٹ کے ڈیوٹی فری لکی ڈرا سے خریدی گئے لاٹری ٹکٹ سے 10 لاکھ امریکی ڈالر کی انعامی رقم اپنے نام کرلی۔

    اماراتی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ قسمت بدلنے کا لاٹری ٹکٹ 37 سالہ مختار نامی کینیڈین نے ٹینس ولیج سے دبئی ڈیوٹی فری ٹینس چیمپیئن شپ کے دوران خرید تھا۔

    مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ گزشتہ 27 برسوں سے دبئی کے رہائشی کینیڈین مختار پر دس لاکھ امریکی ڈالر جیتنے کی خبر سن کر بیک وقت تذبذب اور خوشی کے حالت طاری تھی۔

    اماراتی میڈیا کا کہنا ہے کہ مختار دبئی میں رئیل اسٹیٹ کا کام کرتے ہیں اور گزشتہ دس برسوں مسلسل لاٹری کا ٹکٹ خرید رہے تھے۔

    مختار کا کہنا تھا کہ ’شکریہ دبئی ڈیوٹی فری حیرت انگیز سنانے پر‘میں گزشتہ 10 سال سے آپ کی پروموشن کا حصّہ بن رہا ہوں اور یہ میرے لیے سب سے اچھا سرپرائز ہے، مجھے یقین نہیں آرہا کہ باالاآخر میں جیت گیا‘۔

    ایک ملین ڈالر کے مالک بننے والے دوسرے خوش نصیب آئرش شہری مائیکل مکگنلی ہیں جنہیں دبئی ڈیوٹی فری کے آغاز سے اب تک ایک ملین ڈالر جیتنے والے آئرش شہری ہونے کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔

    مزید پڑھیں : دبئی : اردن کے شہری نے 10 لاکھ امریکی ڈالر کی لاٹری جیت لی

    یاد رہے کہ دو ماہ قبل ملازمت کے سلسلے میں متحدہ عرب امارات کا سفر کرنے والے اردنی شہری نے 19 برس بعد دبئی کے عالمی ہوائی اڈے پر ڈیوٹی فری ملینیئر لاٹری سے 10 لاکھ امریکی ڈالر جیتے تھے۔

    اماراتی میڈیا کا کہنا ہے کہ 48 سالہ مروان طہٰ جب بھی دبئی کا سفر کرتا تھا ڈیوٹی فری ریفل لاٹری کا ٹکٹ خریدتا تھا اور سنہ 1999 سے اب تک 300 ٹکٹ خرید چکا تھا۔

  • میرا انعام کیوں نہیں نکلا؟ جنونی خاتون کا حملہ

    میرا انعام کیوں نہیں نکلا؟ جنونی خاتون کا حملہ

    بینکاک: تھائی لینڈ میں انعام نہ نکلنے پر جنونی خاتون نے لائیو کوریج کے دوران رپورٹر پر حملہ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق یہ حیرت انگیز واقعہ تھائی لینڈ کے شہر ’ہال‘ میں پیش آیا جہاں ایک عورت محض انعام نہ نکلنے پر آگ بگولہ ہوگئی اور خاتون رپورٹر پر حملہ کردیا۔

    مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے ہفتہ وار انعامی لاٹری نکلتی ہے جس میں اگر کسی خوش نصیب شخص کا نام آجائے تو اسے قیمتی انعامات اور بھاری رقم سے نوازا جاتا ہے۔

    لائیوکوریج کے دوران جب خاتون رپورٹر نے لاٹری جیتنے والے شخص کا نام پکارا لیکن جنونی خاتون نے اپنا نام نہ سن کر لائیوکوریج کے وقت ہی رپورٹر پر پیچ کس سے حملہ کردیا۔

    مشتعل خاتون اچانک کیمرے کے سامنے آئی اور اینکر کے گلے پر اسکریوڈرائیور رکھ دیا، حالات کی سنگینی دیکھ کر عملے نے حملہ آورکو دبوچ لیا۔

    انتظامیہ کا کہنا ہے کہ 23سالہ خاتون دماغی مریضہ ہیں، حملے کے بعد مختصر وقت کے لیے لائیوکوریج معطل رہی بعد ازاں ٹرانس میشن کا دوبارہ آغاز کردیا گیا۔

    خوش قسمتی سے جانی نقصان نہیں ہوا، اینکر کے گلے میں ہلکی سے خراش آئی۔ حملہ آور خاتون کو جب دبوچا گیا اس دوران وہ کافی مشتعل تھیں اور اپنا انعام نہ نکنے پر چلا رہی تھیں تاہم پولیس نے مداخلت کرکے معاملہ حل کرایا۔

  • لاٹری کی رقم جیتنے والے نے چہرے پر ماسک کیوں پہنا؟

    لاٹری کی رقم جیتنے والے نے چہرے پر ماسک کیوں پہنا؟

    کنگزٹن : جمائیکا میں 15 لاکھ امریکی ڈالر کی لاٹری جیتنے والا شخص گھروالوں سے پیسے چھپانے کےلیے انوکھا ماسک پہن کر انعامی رقم لینے پہنچ گیا۔

    تفصیلات کے مطابق براعظم افریقہ کے ملک جمائیکا کے دارالحکومت کنگزٹن کے رہائشی شخص کیمپ بیل نے 15 لاکھ امریکی ڈالر کی لاٹری جیت لی لیکن 54 روز تک لاٹری کمپنی سے کوئی رابطہ نہیں کیا تاکہ اہل خانہ کو اس بات کا علم نہ ہوسکے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ کیمپ بیل (جھوٹا نام) نامی شخص 5 فروری کو لاٹری میں جیتی گئی رقم وصول کرنے پہنچا تو سپر لوٹو کمپنی کی انتظامیہ یہ دکھ کر حیران رہ گئی کہ کیمپ بیل سنہ 1996 میں ریلیز ہونے والی ڈراؤنی فلم ’اسکریم‘ کا ماسک پہن پہنچا تھا۔

    ملین ڈالر لاٹری جیتنے والے شخص کا کہنا ہے کہ ’مجھے پیسوں سے بہت محبت ہے‘ اس لیے میں ماسک پہن کرآیا ہوں تاکہ اپنی شناخت گھر والوں اور دوستوں سے مخفی رکھ سکوں۔

    خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ مذکورہ شخص نے اپنی انعامی رقم وصول کرنے کےلیے 54 روز تک انتظار کیا اور لاٹری انتظامیہ سے رابطہ نہیں تاکہ گھر والوں کو انعامی رقم سے متعلق خبر نہ ہوجائے۔

    کیمپ نیل کا کہنا تھا کہ میں انعامی رقم سے ’بہترین گھر‘ خریدوں گا، مجھے پیسہ لگانا پسند ہے لیکن میں کسی سے پیسے نہیں مانگتا، میرا چھوٹا سا کاروبار ہے اور اب انعامی رقم سے اس کاروبار کو وسیع کروں گا۔

    خیال رہے کہ کیمپ بیل سپر لوٹو لاٹری جیتنے والے جمائیکا کے 17 ویں شہری ہیں۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا تھا کہ گزشتہ برس جون میں جمائیکا کی خاتون نے 15 لاکھ امریکی ڈالر کی رقم جیتی تھی اور وہ بھی چہرے پر ماسک پہن کر انعامی چیک وصول کرنے گئی تھیں۔

  • امریکی تاریخ کی سب سے بڑی اربوں ڈالرز کی لاٹری کون جیتے گا؟

    امریکی تاریخ کی سب سے بڑی اربوں ڈالرز کی لاٹری کون جیتے گا؟

    واشنگٹن : امریکا کی میگا بال نامی لاٹری میں رواں برس جیک پوٹ جیتنے والے خوش نصیب کو 1 ارب 60 کروڑ ڈالرز کی انعامی رقم ملے گی، جیک پوٹ کا ایک ٹکٹ ساؤتھ کیرولینا میں فروخت ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکا میں میگا ملین نامی لاٹری کمپنی کی جانب سے رواں برس امریکی تاریخ کی سب سے بڑی لاٹری نکالی جائے گی جس کا ایک ٹکٹ ریاست ساؤتھ کیرولینا کے رہائشی نے خرید لیا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ میگا ملین لاٹری انتظامیہ کیا جانب سے جیک پوٹ جیتنے والے کو 1 ارب 60 کروڑ ڈالرز کی رقم انعام میں دی جائے گی۔

    لاٹری حکام کا کہنا ہے کہ جس ٹکٹ پر انعامی نمبرز موجود تھے ان میں ایک ٹکٹ فروخت ہوچکی ہے، انعامی لاٹری کے چھ نمبر 28، 70، 5، 62، 65 ہیں جبکہ میگا بال نمبر 5 ہے۔

    امریکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ میگا ملین لاٹری انتظامیہ کی جانب سے ملک کی 44 ریاستوں میں سروس اسٹیشن اور اسٹورز پر فروخت کی گئی ہے تاہم جولائی سے اب تک کوئی خوش نصیب ایسا نہیں نکلا جو جیک پوٹ جیت سکے۔

    لاٹری حکام کا کہنا ہے کہ میگا بال نے جیک پوٹ کے علاوہ 15 دیگر انعام بھی ہیں جس میں جیت کی رقم 10 لاکھ امریکی ڈالرز کے ہیں۔

    امریکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ جیک پوٹ جیتنے والے کو اختیار ہوگا کہ وہ ٹیکس کتوٹی کے بعد 91 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی رقم لے یا 29 برس تک قسطوں میں ٹیکس کی ادائیگی کرے۔

    مقامی میڈیا کا کہنا تھا کہ میگا بال لاٹری کا قیام سنہ 2002 میں ہوا تھا جس کے بعد لاٹری کے قوانین میں کئی مرتبہ تبدیلیاں کی گئی جس کے باعث انعامی رقم جیتنے کے امکانات میں کمی واقع ہوئی، اسی لیے انعام کی رقم جمع ہو کر بہت بڑی ہوجاتی ہے۔

  • برطانیہ: عمر رسیدہ جوڑے نے 5 کروڑ پاؤنڈ سے زائد کی رقم جیت لی

    برطانیہ: عمر رسیدہ جوڑے نے 5 کروڑ پاؤنڈ سے زائد کی رقم جیت لی

    لندن : برطانیہ کے شہری فریڈ ہیگنز  اور ان کی اہلیہ لیزلی ہیگنز نے اپنی ناقابل یقین قسمت کے باعث پھٹے ہوئے لاٹری ٹکٹ سے 5 کروڑ 79 لاکھ پاؤنڈ کی رقم جیت لی۔

    تفصیلات کے مطابق برطانوی ریاست اسکاٹ لینڈ کے شہر ابرڈین کے نزدیک واقع ایک گاؤں میں مقیم فریڈ ہیگنز اپنا لاٹری کا ٹکٹ چیک کروانے کے لیے قریبی سپراسٹور پر گئے، جہاں اسٹور پر موجود سائئن گرانٹ نامی 18 سالہ نوجوان اسٹنٹ نے ٹکٹ لاٹری مشین سے چیک کرنے کے بعد پھاڑ کر کچرے کے ڈبّے میں ڈال دیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ فریڈ نے لاٹری مشین اسٹنٹ سے ٹکٹ پھاڑنے کی وجہ پوچھی کو نوجوان نے بتایا کہ آپ کےٹکٹ پر کوئی انعام نہیں نکلا تاہم اسی دوران لاٹری مشین سے ایک کاغذ باہر نکلا جس پر تحریر تھا کہ مذکورہ ٹکٹ کو سنبھال کر رکھا جائے۔

    لاٹری مشین چلانے والے نوجوان نے پھٹا ہوا ٹکٹ کچرے کے ڈبّے سے نکال کر فریڈ کے حوالے کردیا،، جس کے اگلے روز فریڈ ہیگنز اور ان کی اہلیہ لیزلی ہیگنز کو 5 کروڑ 79 لاکھ 75 ہزار 367 سو پاؤنڈ کی خطیر جیتنے کی ناقابل یقین خوش خبری ملی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ دی نیشنل نامی لاٹری کمپنی نے 67 سالہ فریڈ ہیگنز اور ان کی 57 سالہ اہلیہ لیزلی ہیگنز کو ایک تقریب کے دوران ان کی جیتی ہوئی رقم چیک کے ذریعے ہیگنز کے حوالے کی۔

    اوڈی کی سیلز ایڈمنسٹریشن سے ریٹائرڈ ہونے والے فریڈ ہیگنز کا کہنا تھا کہ ’مجھے یقین نہیں آرہا کہ میں اتنا خوش قسمت ہوں، جس نے گھر بیھٹے کروڑوں پاؤنڈ کما لیے‘۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانوی شہری فریڈ ہیگنز کا کہنا ہے کہ ٹکٹ دو سے زیادہ حصّوں میں تقسیم ہوچکا تھا تاہم پھر بھی اس پر درج نمر واضح طور پر دیکھے جاسکتے تھے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • کروڑوں ڈالرکی لاٹری جیتنے والی خاتون نےنوکری چھوڑدی

    کروڑوں ڈالرکی لاٹری جیتنے والی خاتون نےنوکری چھوڑدی

    نیویارک : امریکہ میں 53 سالہ خاتون نے 75 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی پاور بال جیک پاٹ لاٹری جیت کر نوکری چھوڑ دی۔

    تفصیلات کے مطابق امریکہ میں 53 سالہ خاتون میوس ونسزیک نے75 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی پاور بال جیک پاٹ لاٹری جیت لی۔ امریکی تاریخ میں انعامی رقم کی مناسب سے یہ اب تک کی سب سے بڑی لاٹری ہے۔

    میوس ونسزیک نے لاٹری کا ٹکٹ امریکی شہر چیکوپی کے ایک پٹرول پمپ سے خریدا اور ان کی اس لاٹری کے ٹکٹ کا نمبر6،7،16،23،26،4 تھا۔

    میڈیا سے بات کرتے ہوئے لاٹری جیتنے والی خاتون نے کہا کہ وہ گزشتہ 32 سال سے ایک میڈیکل سینٹر میں کام کررہی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے اب ملازمت چھوڑ دی ہے اور صرف آرام کرنا چاہتی ہوں۔

    میوس ونسزیک کا کہنا تھا کہ انہوں نے لاٹری کے نمبر مختلف برتھ ڈے کی تاریخوں کی مناسب سے خریدے تھے۔

    پاور بال جیک پاٹ لاٹری کی انعامی رقم میں سے 50 ہزار ڈالرلاٹری فروخت کرنے والے کو دیے جائیں گے۔

    پٹرول اسٹیشن کے مالک باب بالبک کا کہنا ہے کہ وہ 50 ہزار ڈالر کی انعامی رقم کو خیراتی ادارے کو دیں گے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ سال جنوری میں پاور بال لاٹری کا انعام ایک ارب چھپن کروڑ ڈالر تھا جسے جیتنے والے تین لوگوں میں تقسیم کیا گیا تھا۔

    واضح رہے کہ ٹیکس اور دیگر اخراجات نکالنے کےبعد میوس ونسزیک کو 44 کروڑ 33 لاکھ ڈالر دیے جائیں گے۔

  • امریکی ریاست نیوجرسی کے اسمتھ خاندان پر قسمت مہربان

    امریکی ریاست نیوجرسی کے اسمتھ خاندان پر قسمت مہربان

    نیو جرسی: امریکہ کی ریاست نیوجرسی میں اسمتھ خاندان نے بیالیس کروڑ چھیانوے لاکھ ڈالرز کی لاٹری جیت لی.

    تفصیلات کے مطابق نیوجرسی کےاسمتھ خاندادن نےگزشتہ ہفتے چھ ڈالرز کے دولاٹری ٹکٹ خریدے تھے.پاور بال جیک پاٹ لاٹری کی قرعہ انداز ی میں اسمتھ خاندان نے بیالیس کروڑ چھیانوے لاکھ ڈالرزکاانعام جیت لیاہے۔

    جیک پاٹ کی حالیہ رقم امریکی تاریخ کی نویں بڑی انعامی رقم ہے جوقسط وار جیتنے والےشخص کو دی جاتی ہے تاہم اسمتھ خاندان نے لاٹری کی رقم ایک ساتھ حاصل کرنے کافیصلہ کیاہے۔یکمشت ادائیگی کی مد میں اسمتھ خاندان کو اٹھائیس کروڑ چالیس لاکھ ڈالرز ملیں گے.

    پریس کانفرنس کرتے ہوئے انعام یافتہ آرتھرکاکہناتھاکہ انہیں یقین نہیں آیاکہ وہ انعام جیت چکی ہیں وہ ہمیشہ سے ہی اپنے خاندان اور کمیونٹی کےلیے کچھ کرنا چاہتی تھیں انہوں نےانعام کی رقم کو کمیونٹی کی فلاح وبہبود کیلئے خرچ کرنے کااعلان کیا۔