Tag: لاپتا بچی

  • اتوار بازار سے لاپتا ہونے والی ننھی بچی 4 ماہ بعد مل گئی، والدین خوشی سے نہال

    اتوار بازار سے لاپتا ہونے والی ننھی بچی 4 ماہ بعد مل گئی، والدین خوشی سے نہال

    کراچی: شہر قائد کے علاقے گلستان جوہر میں اتوار بازار سے لاپتا ہونے والی ننھی بچی 4 ماہ بعد مل گئی، جس پر والدین خوشی سے نہال ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ سال دسمبر میں ننھی بچی گلستان جوہر کے اتوار بازار میں والدین سے بچھڑ کر لاپتا ہو گئی تھی، والدین کے بہت تلاش کرنے پر بھی بچی نہیں مل سکی تھی۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بچی کی گمشدگی کا مقدمہ گلستان جوہر تھانے میں درج ہے، بچی کو اس کے والدین اتوار بازار لائے تھے تاہم وہاں سے بچھڑنے پر بچی کو ایک فیملی اپنے ساتھ لے گئی تھی۔


    گھر والوں کو نہیں معلوم کہ میں جیل میں ہوں ، قیدی خواتین کی رہائی کے وقت رقت آمیز مناظر


    فیملی کی جانب سے کئی ماہ کی تلاش کے باوجود والدین کا پتا نہ چلنے پر گزشتہ مہینے مارچ میں انھوں نے بچی کو ایدھی سینٹر کے حوالے کر دیا تھا، جس پر ایدھی سینٹر کے عملے نے بچی کے والدین سے رابطہ کر کے بچی ان کے حوالے کر دی۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ انھیں ایدھی سینٹر سے بچی کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی، جہاں بچی کو والدین کے حوالے کیا گیا۔ واضح رہے کہ انتظامیہ کی جانب سے بازاروں میں آنے والے والدین کو خصوصی ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ اپنے بچوں کا خیال رکھیں، کیوں کہ ان کے کھونے کا خطرہ موجود ہوتا ہے۔

    جرائم سے متعلق خبریں 

  • فیصل آباد:لاپتا بچی مل گئی، دکان دار نے بے ہوش کیا

    فیصل آباد:لاپتا بچی مل گئی، دکان دار نے بے ہوش کیا

    فیصل آباد:شہر میں  ٹاٹا بازار سے پیر کی شام لاپتا ہونے والی10 سالہ بچی خدیجہ تھانہ بٹالہ کالونی کے قریب فٹ پاتھ سے مل گئی,بچی نے بیان دیا ہے کہ دکان دار نے سر پر کوئی چیز مار کر بے ہوش کیا۔

    ٹاٹا بازار گنیش ملز کے رہائشی محنت کش رفیق کی چوتھی جماعت کی طالبہ بیٹی خدیجہ پیر کی شام ٹیوشن پڑھ کر گھر واپس جاتے ہوئے لاپتا ہو گئی تھی ۔ خدیجہ پراسرار گمشدگی کے بعد چار گھنٹے بعد ستیانہ روڈ پر پہنچ گئی جہاں تاجروں نے اس کے اسکول بیگ میں موجود کاپی سے فون نمبر لے کر اس کے والدین کو بلا کر خدیجہ کو ان کے حوالے کر دیا۔

     اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے خوف زدہ بچی خدیجہ کا کہنا تھا ٹیوشن سے واپسی پر گھر کے قریب اکبر کی دکان میں چیز لینے گئی تو دکان دار نے اس کے سر پر کسی سخت چیز کا وار کر کے اسے بے ہوش کر دیا ۔ جب اسے ہوش آیا تو وہ فوارہ چوک کے قریب فٹ پاتھ پر پڑی تھی ۔ تھانہ بٹالہ کالونی پولیس نے خدیجہ اور اس کے والدین کے بیان قلم بند کرنے کے بعد رات گئے تک مبینہ ملزم دکان دار کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی تھی۔