Tag: لاپتہ بچہ

  • لاہور : پولیس کی بروقت کارروائی، لاپتہ بچہ 24 گھنٹوں میں شیخوپورہ سے بازیاب

    لاہور : پولیس کی بروقت کارروائی، لاپتہ بچہ 24 گھنٹوں میں شیخوپورہ سے بازیاب

    لاہور: پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے لاہور سے لاپتہ بچے کو 24 گھنٹوں میں شیخوپورہ سے بازیاب کراکر والدین سے ملوادیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے ڈیفنس بی پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 11 سالہ ارمان مسیح کو 24 گھنٹوں میں بازیاب کر کے والدین سے ملا دیا۔

    پولیس نے بتایا کہ ارمان مسیح کو ڈی ایچ اے میں انعام نامی شخص کے گھر ملازمت کے لیے رکھا گیا تھا۔

    ایس پی کینٹ قاضی علی رضا کا کہنا تھا کہ بچہ اطلاع دیے بغیر گھر سے چلا گیا تھا اور واپس نہ آنے پر والد کی درخواست پر نامعلوم افراد کے خلاف اغوا کا مقدمہ درج کیا گیا۔

    مقدمے کے اندراج کے بعد ایس پی کینٹ کی ہدایت پر فوری ریسپانس ٹیم تشکیل دی گئی، جس کی سربراہی اے ایس پی ڈیفنس شہر بانو نقوی نے کی۔

    پولیس نے سیف سٹی کیمروں، جدید ٹیکنالوجی اور ہیومین ریسورسز کا استعمال کرتے ہوئے تلاش کا دائرہ وسیع کیا اور 24 گھنٹوں میں بچے کو شیخوپورہ سے بازیاب کرلیا۔

    کارروائی میں ایس ایچ او ڈیفنس بی محمد ارشاد اور ان کی ٹیم نے کلیدی کردار ادا کیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بچے کو والدین کے حوالے کردیا گیا ہے۔

  • کراچی  میں  5 دن سے لاپتہ 13 سالہ بچہ مل گیا

    کراچی میں 5 دن سے لاپتہ 13 سالہ بچہ مل گیا

    کراچی : 5 دن سے لاپتہ 13 سالہ بچہ مل گیا پولیس نے بتایا بچہ داخلہ نہ ہونے پر دل برداشتہ ہوکر گھر چھوڑ کرچلا گیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں شیرشاہ پولیس نے کارروائی کرتے 5 دن سے لاپتہ بچے کو تلاش کر کے اہلخانہ نے حوالے کر دیا۔

    ایس ایس پی انوسٹی گیشن اظہرجاوید کا کہنا تھا کہ 13 سالہ بچہ علی حسن عالمگیرروڈ شیر شاہ سے لاپتہ ہوا تھا۔

    ایس ایس پی ڈسٹرکٹ کیماڑی نے کہا کہ بچےکےاغواءکامقدمہ درج کیاگیا تھا، بچے نے 9 ویں کلاس میں داخلہ نہ ہونے پر دل برداشتہ ہوکر گھر چھوڑ دیا تھا۔

    یاد رہے اسلام آباد کے بڑے شاپنگ مال سے 3 سال کابچہ لاپتہ ہوگیا تھا ، بچے کی والدہ کی مدعیت میں تھانہ مارگلہ میں مقدمہ درج کیا گیا ، جس کے بعد پولیس نے متعلقہ علاقے کی سی سی ٹی وی فوٹیجزحاصل کرلیں۔

    سی سی ٹی وی فوٹیجز میں 2 خواتین اور ایک بچے کیساتھ اذلان کو پارکنگ کی طرف جاتے دیکھا گیا تھا، والدہ کا کہنا تھا کہ 2خواتین اور ایک 7سال کا بچہ میرے 3 سالہ بچے کو لے گئے۔