Tag: لاپتہ بچے صارم

  • صارم کی لاش کیسے ملی؟ اہم انکشاف سامنے آگیا

    صارم کی لاش کیسے ملی؟ اہم انکشاف سامنے آگیا

    کراچی :صارم کی لاش کیسے ملی؟ اس حوالے سے ایس ایس پی انویسٹی گیشن کنور آصف کے اہم انکشافات سامنے آگئے

    تفصیلات مطابق کراچی کے علاقے نارتھ کراچی سے لاپتہ بچے صارم کی لاش ٹینک سے ملنے کے واقعے پر ایس ایس پی انویسٹی گیشن کنور آصف نے بتایا کہ پوسٹ مارٹم کے بعد وجہ موت کا تعین ہوسکے گا۔

    ایس ایس پی انویسٹی گیشن کا کہنا تھا کہ وال مین نے فلیٹ یونین کو بتایا جب وہ موٹر چلانے گیا تو بدبو آئی، چیک کیا توپانی کے ٹینک میں سےلاش ملی۔

    کنور آصف نے بتایا کہ بچے کے لاپتہ ہونے کے اگلے دن 4 ٹینک کوچیک کیا گیا تھا ، چیکنگ کے وقت مذکورہ ٹینک میں پانی پورا بھرا ہوا تھا اور ٹینک میں اندھیرے کے باعث بھی کچھ نظر نہیں آرہا تھا، ٹارچ کے ساتھ کوشش کی گئی لیکن کچھ نظر نہیں آیا۔

    مزید پڑھیں : نارتھ کراچی سے لاپتہ ہونیوالے صارم کی لاش مل گئی

    ایس ایس پی نے مزید کہا کہ فلیٹ یونین نے 2 سے 3 دن بعد پانی نیچے جانے کے بعد بھی چیک کیا، اس وقت تک لاش اوپر نہیں آئی تھی، آج بچے کی لاش ٹینک میں پانی کے اوپر آگئی۔

    یاد رہے 11 روز قبل نارتھ کراچی سے پراسرار طور پر لاپتہ ہونے والے بچے صارم کی لاش مل گئی تھی، بچے کی لاش گھر کے قریب زیر زمین پانی کے ٹینک سے ملی ہے، پانی کے ٹینک پر ڈھکن کی جگہ گتے کا ٹکڑا رکھا ہوا تھا۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ بچہ حادثاتی طور پر ٹینک میں گرا یا کسی نے گرایا ہے اس اس کی تحقیقات کررہے ہیں۔

    واضح رہے 7 سالہ صارم 11روز قبل پراسرار طور پر مدرسے سے واپسی پر لاپتہ ہوا تھا، بھائی کے ہمراہ اپارٹمنٹ میں موجود مسجد کے مدرسے میں پڑھنے گیا تھا جس کے بعد بڑا بھائی گھر آگیا لیکن صارم نہیں آیا تھا۔

    جس کے بعد حکام نے واقعے کی مختلف پہلووں سے تفتیش شروع کی اور بچہ جس عمارت سے لاپتا ہوا وہاں تمام فلیٹس میں سرچنگ کی گئی تھی جبکہ عمارت میں موجود پانی کے 4 ٹینکس کو بھی چیک کئے گئے تھے۔

    پولیس نے کہا تھا کہ واقعہ جس وقت ہوا اس وقت فلیٹس میں بجلی کی لوڈشینگ تھی اور لوڈشیڈنگ کی وجہ سے تاحال وقوع کے وقت کی سی سی ٹی فوٹیج نہیں مل سکی تھی۔

    صارم زیادتی اور قتل کیس -کراچی 2025

  • نارتھ کراچی سے لاپتہ ہونیوالے صارم کی لاش مل گئی

    نارتھ کراچی سے لاپتہ ہونیوالے صارم کی لاش مل گئی

    کراچی: پولیس کا کہنا ہے کہ 11 روز قبل نارتھ کراچی سے پراسرار طور پر لاپتہ ہونے والے بچے صارم کی لاش مل گئی۔

    پولیس کے مطابق صارم کی لاش گھر کے قریب زیر زمین پانی کے ٹینک سے ملی ہے، پانی کے ٹینک پر  ڈھکن کی جگہ گتے کا ٹکڑا  رکھا ہوا تھا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ بچہ حادثاتی طور پر ٹینک میں گرا یا کسی نے گرایا ہے اس اس کی تحقیقات کررہے ہیں، 7 سالہ صارم 11روز  قبل پراسرار طور پر مدرسے سے واپسی پر لاپتہ ہوا تھا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ بچے کی لاش کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، پوسٹ مارٹم کے بعد حتمی طور پر بتاسکیں گے وجہ موت کیا ہے۔

    ’صارم کو جو لے گیا اسے دروازے پر چھوڑ دے کچھ نہیں بولیں گے‘

    صارم کی لاش کیسے ملی؟ اہم انکشاف سامنے آگیا

    یاد رہے 7 جنوری کو بچہ اپنے ہی فلیٹ سے لاپتہ ہوا تھا، جو بھائی کے ہمراہ اپارٹمنٹ میں موجود مسجد کے مدرسے میں پڑھنے گیا تھا جس کے بعد بڑا بھائی گھر آگیا لیکن صارم نہیں آیا تھا۔

    صارم کی گمشدگی کے وقت علاقے میں بجلی نہیں تھی جس کی وجہ سے پولیس کو سی سی ٹی وی ویڈیو نہیں ملی تھی، اس واقعے کے بعد بچے کے والدین سے آن لائن پیسے بھیجنے کا تقاضہ بھی کیا گیا تھا۔

    جس کے بعد پولیس حکام نے بچے کی بازیابی کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی تھی اور کہا تھا کہ مختلف زاویوں سے کیس پر کام کررہے ہیں، بظاہر لگتا ہے کہ کسی جاننے والے کا ہی کام ہے۔

    ننھے صارم کی موت حادثہ یا قتل ؟ پوسٹ مارٹم میں بڑا انکشاف سامنے آگیا