Tag: لاپتہ بچے لاش

  • 7  روز قبل لاپتہ ہونے والے بچے کی سر کٹی اور تشدد زدہ لاش برآمد

    7 روز قبل لاپتہ ہونے والے بچے کی سر کٹی اور تشدد زدہ لاش برآمد

    خیرپور: 7 دن قبل مبینہ لاپتہ ہونے والے بچے کی سر کٹی اور تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی، پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق خیرپور میں کوٹ ڈیجی سے 7 دن قبل مبینہ لاپتہ ہونے والے اسکولی بچے کی سر کٹی اور تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی۔

    پولیس نے بتایا کہ گھر کے قریب علی رضا حاجانو کی سر کٹی اور تشدد زدہ بنا کپڑوں کے لاش کھیتوں میں پڑی ملی تو لوگوں نے لاش کو دیکھ کر فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی۔

    پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کیا، گزشتہ روز مقتول علی رضا حاجانو کے لواحقین اور اہل علاقہ نے احتجاجی مظاہرہ کیا تھا۔

    احتجاج کے ایک دن بعد ہی مقتول علی رضا کی سر کٹی اور تشدد زدہ لاش مل گئی تاہم پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہے۔

  • کراچی : چار روز قبل  لاپتہ ہونے والے بچے کی تشدد زدہ لاش مل گئی

    کراچی : چار روز قبل لاپتہ ہونے والے بچے کی تشدد زدہ لاش مل گئی

    کراچی : چار روز قبل لاپتہ ہونے والے بچے کی تشدد زدہ لاش مل گئی، بچے کو انتہائی بے رحمی سے تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ریڑھی گوٹھ میں تین سال کے بچے کی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی، بچہ چار روز سے لاپتہ تھا۔

    مصطفیٰ نامی بچے کی لاش ملنے پر گھر میں کہرام مچ گیا، بچے کو انتہائی بے رحمی سے تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کیا گیا اور بچے کی لاش ریڑھی گوٹھ میں سمندر کے کنارے سے ملی۔

    بچے کے والد ذاہد خان نے تیس دسمبر پر تھانہ سکھن میں بچے کی اغوا ہونے کا مقدمہ درج کروایا تھا۔

    جس میں انہوں موقف اختیار کیا تھا کہ اس کے دو بیٹے مل کر چیز لینے کے لیے گھر سے نکلے تھے تو بڑا بیٹا واپس آگیا مگر چھوٹا واپس نہیں آیا کافی تلاش کرنے کے باوجود وہ نہیں ملا، میرے بیٹے کو نامعلوم لوگوں نے اغوا کیا ہے۔

    دوسری جانب بچے کی لاش برآمد ہونے کے بعد کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ واقع کی تفتیش شروع کردی گئی ہے جلد ملزمان کو گرفتار کرلیا جائے گا۔