Tag: لاپتہ صارم

  • کراچی: لاپتہ صارم کے کیس میں اہم پیش رفت

    کراچی: لاپتہ صارم کے کیس میں اہم پیش رفت

    کراچی : نارتھ کراچی سے لاپتہ ہونے والے صارم کے والد کو 5 لاکھ تاوان کا میسج موصول ہونے کا انکشاف سامنے آیا تاہم کیس کو اے وی سی سی میں ٹرانسفر کردیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے نارتھ کراچی سے اغوا ہونے والے 7 سال کے صارم کا 9روز بعد بھی سراغ نہیں مل سکا۔

    نارتھ کراچی سے بچے کے اغوا کا کیس اے وی سی سی میں ٹرانسفر کردیا گیا ہے ، پولیس نے بتایا کہ بچے کے والد کو 5 لاکھ تاوان رقم کا میسج موصول ہوا ہے تاوان کامیسج بھیجنے والے نمبر کے حوالے سے چھان بین شروع کردی ہے۔

    حکام کا کہنا تھا کہ واقعے کی مختلف پہلووں سے تفتیش کی جارہی ہے، بچہ جس عمارت سے لاپتا ہوا وہاں 212 فیلٹس موجود ہیں تمام فلیٹس میں سرچنگ کی گئی ہے، عمارت میں موجود پانی کے4 ٹینکس کو بھی چیک کیا گیا ہے۔

    کراچی کی خبریں

    پولیس نے کہا کہ واقعہ جس وقت ہوا اس وقت فلیٹس میں بجلی کی لوڈشینگ تھی اور لوڈشیڈنگ کی وجہ سے تاحال وقوع کے وقت کی سی سی ٹی فوٹیج نہیں مل سکی تاہم اطراف کی سی سی ٹی فوٹیجز حاصل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

    مزید پڑھیں : نجانے میرا بچہ کس حال میں ہوگا ، لاپتہ صارم کی والدہ کی پکار

    دوسری جانب اغوا بچےصارم کے والدین گورنر ہاؤس پہنچے، والدین نے گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے ملاقات میں کہا کہ میرے بچےکی بازیابی کیلئے آپ امید کی کرن ہیں۔

    گورنر نے آئی جی سندھ کو فون کرکے بچے کی بازیابی ہر صورت یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے سی پی ایل سی چیف کو بھی تمام وسائل بروئےکار لانے کی ہدایت کردی اور کہا خفیہ کیمروں اور انٹیلی جنس معلومات سے صارم کو تلاش کریں۔

    اس سے قبل پولیس کے مطابق نامعلوم نمبروں سے میسجز بھیجنے والے افراد کا سراغ لگالیا ہے، میسجز ملتان سے بھیجے گئے جس میں صارم سے متعلق معلومات دینےکےبدلے بیس ہزار روپے مانگے گئے کیا گیا تھا لیکن میسجز بھیجنے والے شخص نےپولیس کے سامنے اپنی غلطی کا اعتراف کرلیا۔

    حکام نے مزید بتایا تھا کہ بچے کےوالد کو بلوچستان سے ایک مس کال بھی موصول ہوئی، لیکن یہ ایک فراڈ کال لگتی ہے، لگتا ہے صارم کو کوئی جان پہچان والا شخص اپنے ساتھ لےگیا ہو، اور اس پہلو پرمزید تحقیقات جاری ہیں۔

  • نجانے میرا بچہ کس حال میں ہوگا ، لاپتہ صارم کی والدہ کی پکار

    نجانے میرا بچہ کس حال میں ہوگا ، لاپتہ صارم کی والدہ کی پکار

    کراچی: لاپتہ سات سالہ صارم کے والدین نے ایک ہفتے بعد بھی کوئی پیش رفت نہ ہونے پر مایوسی کا اظہار کیا ، والدہ نے کہا نجانے میرا بچہ کس حال میں ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے نارتھ کراچی سے لاپتہ سات 7 صارم کو آٹھ روز بعد بھی تلاش نہیں جاسکا۔

    تفتیش میں پیش رفت نہ ہونے پر اہلخانہ نے مایوس ہو کر ایس ایس پی سینٹرل کے آفس کےسامنے احتجاج کیا، شدت غم سے نڈھال والدہ کا کہنا ہے کہ نجانے میرا بچہ کس حال میں ہوگا۔

    والد نے بھی شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ پولیس باتیں تو کر رہی ہے لیکن عملی طور پر کچھ نہیں ہورہا۔

    معصوم بچے کے والدین نے حکام بالا اور سیکیورٹی اداروں سے اپیل ہےکہ صارم کوجلد سے جلد تلاش کیا جائے۔

    اس سے قبل گورنر سندھ نے 7 سالہ صارم کی گمشدگی کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی سینٹرل زیشان صدیقی سے رابطہ کیا تھا، گورنر نے بچے کی گمشدگی کے واقعے پر بریفنگ لی، ایس ایس پی سینٹرل نے بتایا تھا کہ بچے کے والدین کو مدرسے کے مؤذن پر شک ہے۔

    کامران ٹیسوری نے بچے کے والد سے واقعے کی پوری تفصیلات معلوم کیں اور بچے کے والدین کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

    مزید پڑھیں : ننھے صارم کی گمشدگی پر گورنر سندھ کا شدید اظہار برہمی، بچے کے گھر پہنچ گئے

    یاد رہے 7 جنوری کو صارم اپنے ہی فلیٹ سے لاپتہ ہوا تھا، جو بھائی کے ہمراہ اپارٹمنٹ میں موجود مسجد کے مدرسے میں پڑھنے گیا تھا جس کے بعد بڑا بھائی گھر آٓگیا لیکن صارم نہ آیا۔

    اس واقعے کا مقدمہ نمبر 13 پولیس نے 8 جنوری کو والد کی مدعیت میں دفعہ 364 اے کے تحت درج کرلیا تھا ، حکام کا کہنا تھا 7 سالہ بچے کی تلاش میں فلیٹس کی تلاشی لینے کے ساتھ ساتھ پانی کے زیر زمین 4 بڑے ٹینک ، سیوریج کی لائنیں ، خالی فلیٹس اور چھت سمیت دیگر مقامات کی مکمل تلاشی لی ہے جبکہ شک کی بنا پر متعدد مقامات پر چھاپے بھی مارے لیکن ننھے بچے کا بدقسمتی سے کوئی سراغ نہیں مل سکا۔

  • لاپتہ صارم  کے والد  کو میسجز اور مس کال کس نے کی؟ سراغ لگا لیا گیا

    لاپتہ صارم کے والد کو میسجز اور مس کال کس نے کی؟ سراغ لگا لیا گیا

    کراچی : نارتھ کراچی سےلاپتہ ہونے والے 7 سالہ صارم کے والد کو نامعلوم نمبر سے آنے والے میسجز اور مس کال کرنے والے افراد کا سراغ لگا لیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق نارتھ کراچی سے لاپتہ ہونے والے سات سالہ صارم کا دو دن بعد بھی کوئی سراغ نہیں مل سکا، پولیس ذرائع نے بتایا ہے صارم کے والد کو نامعلوم نمبر سے آنے والے میسیجز اور مس کال ٹریس کرلی گئی ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کلہ میسجز پنجاب کے شہروں اور مس کال بلوچستان سے آئی تھی تاہم بچے کے والد کو آنے والے میسجزاورمس کال غیرمتعلقہ تھی۔

    پولیس نے کہا کہ بچے کی تلاش جاری ہے، اپارٹمنٹ کے تمام ٹینک اور مشکوک گھروں کی تلاشی لے لی گئی تاہم ، ابھی تک کوئی سی سی ٹی وی ویڈیو بھی نہیں ملی۔

    حکام کا مزید کہنا تھا کہ گمشدگی کے وقت صارم کی مزاحمت یا شور کے کوئی شواہد نہیں ملے، امکان یہی ہے کہ بچہ کسی جاننےوالے کے ساتھ ہی گیا ہے۔

    مزید پڑھیں : ’صارم کو جو لے گیا اسے دروازے پر چھوڑ دے کچھ نہیں بولیں گے‘

    خیال رہے7 سالہ بچے کے والدین شدت غم سے نڈھال ہیں، اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے 7 سالہ بچے کی دادی نے کہا تھا کہ جو بھی اسے لے گیا ہے وہ گھر کے دروازے پر چھوڑ جائے ہم کچھ نہیں بولیں گے اور نہ ہی اس کی شکل دیکھیں گے۔

    بچے کی والدہ نے بتایا تھا کہ بڑا بیٹا گھر آیا تو پوچھا بھائی کیوں نہیں آیا تو اس نے بتایا کہ ہم دونوں ساتھ نکلے تھے، میں دوسرے راستے سے آیا صارم بھی آرہا ہے لیکن وہ نہیں آیا۔

    والدہ کا مزید کہنا تھا کہ لائٹ جانے کا وقت تین سے ساڑھے چار کے درمیان ہے اس وجہ سے سی سی ٹی وی فوٹیج نہیں مل سکی اور قاری صاحب نے بھی بتایا کہ بچوں کی چھٹی ہوگئی تھی وہ جاچکے تھے، پولیس بھی ہمارے ساتھ تعاون کررہی ہے اللہ کرے بچہ مل جائے۔

    مزید پڑھیں: ’والدین کو اجنبی نمبر سے فون آیا، بچے کی تصویر مانگی‘

    پولیس نے انکشاف کیا تھا کہ والدین کو اجنبی نمبر سے فون پر بچے کی تصویر مانگی گئی، دوبارہ اس نمبر پر رابطے کی کوشش کی لیکن رابطہ نہیں ہوسکا۔

    پولیس نے یہ بھی بتا تھا کہ والدین سے آن لائن پیسے بھیجنے کا تقاضہ کیا گیا ہے اور کہا جارہا ہے کہ معلومات دیں گے، نمبر سے متعلق سی پی ایل سی سے مدد لی جارہی ہے، مدرسے کے قاری سے بھی تفتیش جاری ہے۔