Tag: لاپتہ لیڈیز

  • آسکر نامزدگی کے بعد فلم ’لاپتہ لیڈیز‘ کو نیا نام مل گیا

    آسکر نامزدگی کے بعد فلم ’لاپتہ لیڈیز‘ کو نیا نام مل گیا

    بالی ووڈ کی مایہ ناز فلم ڈائریکٹر اور اداکار عامر خان کی سابقہ اہلیہ کرن راؤ نے اپنی فلم ’لاپتہ لیڈیز‘ کو آسکر میں نامزدگی کا اعزاز ملنے کے بعد فلم کا ٹائٹل تبدیل کردیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق کرن راؤ کی فلم کو ’لاپتہ لیڈیز‘ کو بھارت کی  آفیشل سرکاری انٹری کے طور پر آسکر 2025 کیلئے منتخب کیا گیا تھا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Lost Ladies (@lostladiesfilm)

    آسکر ایوارڈز میں نامزدگی کے بعد ایوارڈ کی اہم شرائط میں سے ایک کو پورا کرتے ہوئے فلم ’لاپتہ لیڈیز‘ کے میکرز کی جانب سے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر مداحوں کو فلم کے نئے نام اور  پوسٹر سے آگاہ کیا گیا۔

     فلم ’لاپتہ لیڈیز‘ کے میکرز عامر خان پروڈکشن کی جانب سے فلم کے نام کو ہندی سے انگریزی میں کنورٹ کرتے ہوئے آسکر 2025 کیلئے فلم کا نام لاپتہ سے‘لوسٹ لیڈیز‘ میں تبدیل کیا گیا ہے۔

    عامر خان پروڈکشن کی جانب سے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی پوسٹ کو کیپشن دیتے ہوئے فلم لاپتہ لیڈیز کے میکرز کا کہنا تھا کہ ’انتظار کی گھڑیاں ختم ہوئیں، لوسٹ لیڈیز  کے نام سے فلم لاپتہ لیڈیز  کا نیا پوسٹر آسکر میں کمپیٹ کرنے کیلئے تیار ہے‘۔

    واضح رہے کہ فلم ’لاپتہ لیڈیز ‘ بپلاب گوسوامی کی ایک ایوارڈ یافتہ کہانی پر بنائی گئی ہے جس میں پرتیبھا رانتا، سپارش شریواستو، اور نیتانشی گوئل نے اداکاری کے جوہر دکھائے۔

    فلم میں ایک ایسے شخص کی کہانی بیان کی گئی ہے جس کی دلہن ٹرین سفر کے دوران گم ہوجاتی ہے، اور اس کا دلہا گھونگھٹ کی وجہ سے پہچان نہ پانے پر دوسری دلہن کو ساتھ گھر لے آتا ہے۔

  • کرن راؤ کی فلم ’لاپتہ لیڈیز‘ کے نام بڑا اعزاز

    کرن راؤ کی فلم ’لاپتہ لیڈیز‘ کے نام بڑا اعزاز

    بالی ووڈ اسٹار عامر خان کی سابقہ اہلیہ کرن راؤ کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ’لاپتہ لیڈیز ‘ نے بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق فلم فیڈریشن آف انڈیا کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ فلم ’لاپتہ لیڈیز ‘ کو آسکر ایوارڈز 2025 میں انٹرنینشل فلم کیٹیگری کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ عامر خان کی پروڈکشن میں بننے والی فلم ‘لاپتہ لیڈیز’ کو رنبیر کپور کی اینیمل اور دیگر 12 ہندی فلم، 6 تامل اور 4 ملیالم فلموں میں سے منتخب کیا گیا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق بھارت کو اس فلم سے بہت امیدیں ہیں کیونکہ فلم کو ناقدین کی جانب سے خوب پزیرائی ملی ہے۔ فلم کا موضوع بھی انتہائی دلچسپ ہے اور اس میں موجود سبھی اداکاروں نے بہترین کام کیا ہے۔

    ’لاپتہ لیڈیز‘ نے رنبیر کپور کی ’اینیمل‘ کو پیچھے چھوڑ دیا (arynews.tv)

    اس سے قبل کرن راؤ نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر اُن کی فلم آسکر ایوارڈز کے لیے نامزد ہوجائے گی تو اُن کا خواب پورا ہوجائے گا۔

    واضح رہے کہ فلم ’لاپتہ لیڈیز ‘ بپلاب گوسوامی کی ایک ایوارڈ یافتہ کہانی پر بنائی گئی ہے جس میں پرتیبھا رانتا، سپارش شریواستو، اور نیتانشی گوئل نے اداکاری کے جوہر دکھائے۔

    فلم میں ایک ایسے شخص کی کہانی بیان کی گئی ہے جس کی دلہن ٹرین سفر کے دوران گم ہوجاتی ہے، اور اس کا دلہا گھونگھٹ کی وجہ سے پہچان نہ پانے پر دوسری دلہن کو ساتھ گھر لے آتا ہے۔

  • عامر خان کا بڑا فیصلہ

    عامر خان کا بڑا فیصلہ

    بالی ووڈ انڈسٹری کے معروف اداکار عامر خان نے کہا کہ ہر فلموں میں اداکاری نہیں کرسکتا اس لیے نئے ٹیلنٹ کو موقع دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

    گزشتہ دنوں کرن راؤ کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم لاپتہ لیڈیز کی سپریم کورٹ میں ججز، ان کے خاندانوں اور اہلکاروں کےلیے اسکریننگ کی گئی اس دوران انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے نیئ ٹیلنٹ سے متعلق گفتگو کی۔

    اداکار عامر خان نے فلم ’لاپتہ لیڈیز‘  کو پروڈیوس کرنے سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے یہ فیصلہ ابھرتے ہوئے ٹیلنٹ کے لیے مواقع پیدا کرنے کے لیے کیا ہے، اب مجھے احساس ہوگیا ہے کہ اب میں ہر کہانی میں کام نہیں کرسکتا۔

    عامر خان نے بتایا کہ کورونا وائرس کی وبا کے دنوں میں میرے پاس اپنے کیریئر کے بارے میں غور و فکر کرنے کا کافی وقت تھا، اس وقت میری عمر 56 سال تھی اور میں نے سوچا کہ شاید میرے پاس کام کرنے کے لیے مزید 15 سال ہوں گے اور میں 70 سال کی عمر تک کام کرتا رہوں گا مگر اس کے بعد کیا ہوگا؟۔

    عامر خان کا کہنا تھا کہ جب میں نے اس بارے میں سوچا تو میں نے ارادہ کیا کہ جو کچھ گزشتہ برسوں کے دوران میں نے سیکھا ہے اسے آنے والے نئے ٹیلنٹ میں منقل کروں گا، جس کے بعد میں نے فلم پروڈیوس کرنے کا فیصلہ کیا۔

    عامر خان نے کہا کہ میں ایسی کہانیاں لانا چاہتا ہوں جو میرے دل کو چھوئیں، میں تمام فلموں میں کام نہیں کرسکوں گا، لیکن میں انہیں پروڈیوس کرسکتا ہوں۔

    بالی ووڈ اداکار عامر خان نے مزید کہا کہ میں نئے لکھاریوں، ہدایت کاروں، فنکاروں اور دیگر لوگوں کو پلیٹ فارم دینا چاہتا ہوں، اسی لیے لاپتہ لیڈیز میرا پہلا پروجیکٹ ہے، اور میری کوشش ہے کہ میں سالانہ 5 فلمیں پروڈیوس کروں۔

  • کرن راؤ کی فلم ’لاپتہ لیڈیز‘ سپریم کورٹ میں دکھائی جائے گی

    کرن راؤ کی فلم ’لاپتہ لیڈیز‘ سپریم کورٹ میں دکھائی جائے گی

    ممبئی: بالی ووڈ اسٹار عامر خان کی سابقہ اہلیہ کرن راؤ کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ’لاپتہ لیڈیز ‘ کو بھارتی سپریم کورٹ میں دکھائی جائے گی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی سپریم کورٹ کے قیام کے 75 ویں سال کے دوران منعقد کی گئی سرگرمیوں کے ایک حصے کے طور پر آج صنفی مساوات کے موضوع پر مبنی فلم ’لاپتہ لیڈیز‘ آڈیٹوریم سی بلاک ایڈمنسٹریٹو بلڈنگ کمپلیکس میں دکھائی جائے گی۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق چیف جسٹس اور سپریم کورٹ کے دیگر جج اپنے اہلخانہ کے ساتھ فلم دیکھنے کے لیے پہنچیں گے، اس موقع پر معروف اداکار اور پروڈیوسر عامر خان اور فلم کی ڈائریکٹر کرن راؤ بھی موجود ہوں گی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق کرن راؤ کی فلم ‘لاپتہ لیڈیز’ کو گزشتہ ماہ 26 اپریل کو او ٹی ٹی پلیٹ فارم نیٹ فلکس پر ریلیز کیا گیا تھا اور صرف ایک ماہ میں اس فلم نے نیٹ فلکس پر 13.8 ملین ویوز حاصل کرلیے تھے۔

    فلم ’لاپتہ لیڈیز ‘ بپلاب گوسوامی کی ایک ایوارڈ یافتہ کہانی پر بنائی گئی ہے جس میں پرتیبھا رانتا، سپارش شریواستو، اور نیتانشی گوئل نے اداکاری کے جوہر دکھائے۔

    فلم میں ایک ایسے شخص کی کہانی بیان کی گئی ہے جس کی دلہن ٹرین سفر کے دوران گم ہوجاتی ہے جب وہ گھونگھٹ کی وجہ سے پہچان نہ پانے پر دوسری دلہن کو ساتھ گھر لے آتا ہے۔

    بھارت کے دیہی علاقوں کی سادگی اور بھول پن کے پس منظر میں بنائی گئی اس فلم میں دل چسپ صورتحال اس وقت پیدا ہوتی ہے جب ٹرین میں دو باراتیں اپنی اپنی منزل کی جانب رواں دواں ہوتے ہیں۔