Tag: لاپتہ

  • فیصل آباد: 2 ماہ قبل لاپتہ ہونےوالی خاتون کا قتل‘ ملزم گرفتار

    فیصل آباد: 2 ماہ قبل لاپتہ ہونےوالی خاتون کا قتل‘ ملزم گرفتار

    فیصل آباد: صوبہ پنجاب کے شہر فیصل آباد سے 2 ماہ پہلے لاپتہ ہونے والی خاتون کے قتل کے الزام میں پولیس نے ملزم صابر کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق فیصل آباد سے 2 ماہ پہلےلاپتہ ہونے والی 28 سالہ خاتون کے قتل کا انکشاف ہوا ہے، پولیس نے موبائل ڈیٹا کی مدد سے ملزم صابرکو گرفتارکیا۔

    پولیس حکام کے مطابق مقتولہ نوری چوک غلام محمدآباد کی رہائشی تھی، مقتولہ25 دسمبر2017 کوفون کال آنے پرگھرسے گئی، غلام محمدآباد پولیس نے موبائل ڈیٹا کی مدد سے ملزم صابرکو گرفتارکیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم صابر نے دوران تفتیش مقتولہ کے قتل کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ مقتولہ سے دوستی تھی، زیادتی کے بعد گلا گھونٹ کرقتل کیا۔ ملزم کی نشاندہی پرنڑوالاروڈ پرنالے سے لاش کی تلاش جاری ہے۔


    اداکارہ نور کو سابق شوہر نے گھر میں گھس کر قتل کردیا


    خیال رہے کہ گزشتہ ماہ 19 فروری کو ایبٹ آباد میں مقامی اداکارہ اور رقاصہ نور کو سابق شوہر شازی خان نے گھر میں گھس کر فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے صوبہ پنجاب میں ضلع لودھراں کےعلاقے دنیا پور میں ننھی بچی عاصمہ کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے ملزم علی حیدر کو پولیس نے گرفتار کرلیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • ڈھائی سال سے لاپتہ بچی کا باپ فریاد لے کر زینب کے گھر پہنچ گیا

    ڈھائی سال سے لاپتہ بچی کا باپ فریاد لے کر زینب کے گھر پہنچ گیا

    لاہور: صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور سے ڈھائی سال قبل لاپتہ ہونے والی بچی کا باپ اپنی فریاد لے کر زینب کے گھر پہنچ گیا۔ والد کا کہنا تھا کہ پولیس چاہے تو زینب کے قاتل کی طرح میری بیٹی کا پتہ بھی لگا سکتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے کاہنہ سے لاپتہ ہونے والی سویرا 7 سال کی ہے۔ سویرا کے والد سفیان حسین اپنی فریاد لے کر زینب کے گھر پہنچ گئے۔

    سفیان حسین کا کہنا ہے کہ ان کی بیٹی ڈھائی سال سے لاپتہ ہے۔ ’مقدمہ درج ہے لیکن پولیس ٹال مٹول کر رہی ہے۔ جب پولیس کے پاس جاؤں کہتے ہیں ڈھونڈ رہے ہیں‘۔

    والد کا کہنا تھا کہ معصوم بچی کس حال میں ہوگی سوچ کر ہماری نیند اڑ جاتی ہے۔ اگر پولیس چاہے تو زینب کے قاتل کی طرح میری بیٹی کا پتہ بھی لگا سکتی ہے۔

    یاد رہے کہ قصور کی 7 سالہ زینب کا قاتل گزشتہ روز گرفتار کرلیا گیا جو زینب کے علاوہ بھی کئی بچیوں کے ساتھ زیادتی و قتل میں ملوث ہے۔

    ملزم عمران کا ڈی این اے زینب کے پاس سے ملنے والے ڈی این اے سے میچ کرگیا تھا جس کے بعد پولیس نے اسے گزشتہ روز دوبارہ گرفتار کرلیا تھا۔ ملزم، معصوم زینب کا محلے دار تھا اور گزشتہ کئی سالوں سے اسی گھر میں رہائش پذیر تھا۔


     

  • نانگا پربت سےدوغیرملکی کوہ پیما لاپتہ

    نانگا پربت سےدوغیرملکی کوہ پیما لاپتہ

    گلگت: دنیا کی نویں بلند ترین چوٹی نانگا پربت کو سر کرنے کی کوشش کرنے والے دو غیر ملکی کوہ پیما لاپتہ ہوگئے۔

    تفصیلات کےمطابق اسپین سے تعلق رکھنے ولے البریٹو زیرائین بیراساٹی اور ارجنٹینا سے تعلق رکھنے والے ماریانو گلاکان ایک 14 رکنی گروپ کے ساتھ مشہور سطح سمندر سے 8 ہزار 1 سو 26 میٹر بلند دنیا کی نویں بلند ترین چوٹی کو سر کرنے کی مہم پر تھے۔

    پولیس کےمطابق نانگا پربت سرکرنے کی مہم جوئی کرنے والے 14 رکنی گروپ کے 12 افراد موسم کی خرابی کے باعث واپس اپنے بیس کیمپ پر آگئےجبکہ 2 افراد گذشتہ 3 روز سے اپنی ٹیم کے ساتھ رابطے میں نہیں ہیں۔

    الپائن کلب آف پاکستان کے ترجمان قرار حیدری نے کہنا ہے کہ امدادی ٹیموں نے دونوں کوہ پیماؤں کی تلاش کا کام شروع کردیا ہے تاہم موسم شدید خراب ہونے کی وجہ سے امدادی کاموں میں رکاوٹ کا سامنا ہے۔

    دوسری جانب شدید خراب موسم اور کھانے کے بغیر ان کا زندہ رہنا انتہائی مشکل ہوگا۔

    یاد رہے کہ 2013 میں نانگا پربت پر 4 ہزار 2 سو میٹر کی بلندی پر پولیس کی وردی میں ملبوس مسلح افراد نے فائرنگ کرکے 10 غیر ملکی کوہ پیماؤں اور 1 مقامی گائڈ کو ہلاک کردیا تھا۔


    ماؤنٹ ایورسٹ سرکرنے والے پاکستانی عبدالجبار کو ریسکیو کرلیاگیا


    واضح رہےکہ گزشتہ ماہ دنیا کی سب سے بلند چوٹی سر کرنے والے چوتھے پاکستانی لیفٹننٹ کرنل (ر) عبدالجبار بھٹی کو پہاڑ سے اترنے کے دوران صحت کی خرابی کا سامنا کرنا پڑاتھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • افغانستان میں پاکستانی قونصل خانے کے دو اہلکار لاپتہ

    افغانستان میں پاکستانی قونصل خانے کے دو اہلکار لاپتہ

    جلال آباد: افغانستان میں پاکستانی سفارت خانے کے دو افسر لاپتہ ہو گئے۔دونوں اہلکار جمعہ کو جلال آباد سے پاکستان کے لیے روانہ ہوئے تھے۔

    تفصیلات کےمطابق افغان صوبے ننگرہار کے مرکزی شہر جلال آباد سے پاکستانی قونصل خانے کے دو افسران 16 جون کو پاکستان آتے ہوئے لاپتہ ہو گئے۔

    ترجمان دفترخارجہ کے مطابق پاکستانی سفارتی اہلکاروں کی بحفاظت بازیابی کےلیےمعاملہ افغان حکام کے ساتھ اٹھایا ہےجس پر افغان حکام نے تین ٹیمیں بھی تشکیل دے دی ہیں۔

    ترجمان دفتر خارجہ نفیس ذکریا کا کہنا ہے کہ سفارتی اہلکاروں کی بازیابی کے لیے افغان حکام کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں اور افغانستان کو حکام کی جلد از جلد بحفاظت بازیابی کے لیے تمام کوششیں بروئے کار لانے کا کہا ہے۔


    افغان فوج کے اہلکار کی فائرنگ‘ 7 امریکی فوجی زخمی


    واضح رہےکہ پاکستانی قونصل خانے کےدونوں اہلکار عید کی چھٹیوں پر پاکستان آرہے تھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • کرنل (ر) حبیب کی گمشدگی میں تین بھارتی شہری شامل

    کرنل (ر) حبیب کی گمشدگی میں تین بھارتی شہری شامل

    اسلام آباد: نیپال سے لاپتہ ہونے والے سابق پاکستانی فوجی افسر حبیب ظاہر کو ایئرپورٹ پر ایک بھارتی شخص نے خوش آمدید کہا اور انہیں لے کر نامعلوم مقام منتقل کردیا جب کہ ان کے قیام کے لیے ہوٹل میں بکنگ اور ٹکٹ وغیرہ میں بھی بھارتی افراد نے بندوبست کیا۔

    تفصیلات کے مطابق نیپال سے لاپتہ ہونے والے لیفٹیننٹ کرنل (ریٹائرڈ) حبیب ظاہر کے لاپتہ ہونے میں مزید بھارتی کردار سامنے آگیا ہے انہیں ایئرپورٹ پر ریسیو کرنے والے، ہوٹل بکنگ کرنے والے اور ٹکٹ وغیرہ کا انتظام کرنے والے بھی بھارتی افراد تھے جس کے باعث ان کے اغوا میں بھارت کا کردار نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔


    نیپال: ریٹائرڈ فوجی کی گمشدگی، اہم انکشافات


    ذرائع کے مطابق لیفٹیننٹ کرنل ریٹائرڈ حبیب ظاہرکو نیپال میں لمبینی ایئرپورٹ پر بھارتی شہری ڈولی رنچل نے ریسیو کیا تھا جو 4 اپریل کو بھارت سے نیپال پہنچا تھا جب کہ ہوٹل میں بکنگ بھارتی شہری صبوراجورانے کرائی جو ٹریکنگ ایکسپیڈیشن کمپنی کی مارکیٹنگ منیجرہے اسی طرح حبیب ظاہرکیلئےٹکٹ پریشیزٹریول اینڈٹوورایجنسی سےخریداگیا جوکہ بھارتی شہری سوفل چوہدری نےخریدا تھا سوفل چوہدری کھٹمنڈومیں ٹریول ان ہوٹل چلاتاہے۔


    نیپالی پولیس نے کرنل حبیب کو بھارت لے جانے کا خدشہ ظاہر کردیا


    ذرائع کے مطابق ریٹائرڈ کرنل ظاہر حبیب سے نیپال میں ملاقات کرنے والے دونوں بھارتی شہری صبوراجورا اور سوفل چوہدری کا موبائل نمبربھی حاصل کر لیا گیا ہے اور موبائل ڈیٹا حاصل کر کے تحقیقات کے دائرہ کار کو مذید آگے بڑھایا جائے گا۔

  • ایم کیو ایم کے لاپتہ کارکن بھارت فرار ہوگئے ہیں: پولیس کا دعویٰ

    ایم کیو ایم کے لاپتہ کارکن بھارت فرار ہوگئے ہیں: پولیس کا دعویٰ

    کراچی: سندھ ہائیکورٹ میں لاپتہ افراد سے متعلق سماعت کے دوران کراچی پولیس کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کے بیشتر کارکن لاپتہ نہیں ہوئے، بلکہ گرفتاری کے ڈر سے بھارت سمیت دیگر ملکوں کی طرف فرار ہوگئے۔ عدالت نے پولیس کے دعوے پر ایئرپورٹ اور امیگریشن کا ریکارڈ طلب کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں لاپتہ افراد سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ سماعت میں ایس ایس پی ذوالفقار مہر نے دعویٰ کیا کہ ایم کیو ایم کے کارکنان لاپتہ نہیں بلکہ بھارت روانہ ہوگئے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کا بھارت میں نیٹ ورک ہے۔ پارٹی کے بیشتر کارکن لاپتہ نہیں بلکہ کراچی آپریشن کے دوران گرفتاری سے بچنے کے لیے بھارت سمیت دیگر ممالک فرار ہوگئے ہیں۔

    مزید پڑھیں: تفتیشی افسران کی کارکردگی غیر تسلی بخش قرار

    پولیس افسر نے دعویٰ کیا کہ ایم کیو ایم کارکن امیر نظامی 1990 اور 1992 کے آپریشن میں بھی بھارت فرار ہوگیا تھا جبکہ ارشاد بھی گرفتاری کے ڈر سے بھارت فرار ہے۔

    سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس شفیع نے استفسار کیا کہ کیا فرار ہونے والے کارکنوں کا مجرمانہ ریکارڈ ہے۔ انہوں نے کسی دوسرے ملک میں پناہ لینے کے لیے کوئی جواز پیش کیا ہوگا؟ ایئر پورٹس یا امیگریشن حکام کے پاس ان کے جانے کا کوئی ریکارڈ ہوگا؟

    تاہم پولیس افسر نے ریکارڈ پیش کرنے کے لیے مہلت طلب کی جس پر عدالت نے لاپتہ افراد کا ریکارڈ 2 ہفتوں میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

  • لاپتہ اشفاق لغاری کے اہل خانہ کو تاوان کے لیے فون کالز

    لاپتہ اشفاق لغاری کے اہل خانہ کو تاوان کے لیے فون کالز

    کراچی : سندھ کی اعلیٰ سیاسی شخصیت اور معروف بزنس گروپ کے روح رواں اشفاق لغاری کے اہل خانہ کو تاوان کی ادائیگی کے لیے دھمکی آمیز فون کالز وصول ہوئی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق 5 اپریل کو سپر ہائی وے سے لاپتہ ہونے والے اشفاق لغاری کے اہل خانہ کو نامعلوم فون کالز موصول ہو رہی ہے ملزمان کی جانب سے فون کالز کے ذریعے اشفاق لغاری کی رہائی کے عوض تاوان طلب کیا جا رہا ہے بہ صورتِ دیگر سنگین نتائج بھگتنے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کے نمائندہ نذیر شاہ کا کہنا ہے کہ تاوان کے لیے فون کالز آنے کے بعد سے اشفاق لغاری کیس کو انسداد تشدد اور جرائم سیل (اے وی سی سی) کو منتقل کردیا گیا ہے جو اس کیس کا باریک بینی سے مشاہدہ کر رہی ہے۔


    اہم سیاسی شخصیت کے قریبی ساتھی اشفاق لغاری لاپتہ


    اے وی سی سی ذرائع کے مطابق تاوان کے لیے آنے والی کالیں افغانستان سے آ رہی ہیں جنہیں ٹریس کرنے کی کو ششیں کی جا رہی ہیں تاکہ مجرموں کا پتہ لگایا جا سکے۔

    اے وی سی سی ذرائع نے بتایا کہ اشفاق لغاری کی گاڑی سپر ہائی وے سے ملی تھی جس پر 3 افراد کے انگلیوں کے نشانات ملے تھے جنہیں محفوظ کرنے کے بعد جانچ پڑتال کے لیے متعلقہ اداروں کو ارسال کردیے گئے ہیں جن کی رپورٹ کا انتظار ہے۔


    کراچی: سابق مشیر سندھ نواب علی لغاری اغوا


    واضح رہے کہ معروف بزنس گروپ کے سربراہ اشفاق لغاری کو چند روز قبل حیدر آند جاتے ہوئے اغواء کرلیا گیا تھا جن کی گمشدگی کی اطلاع اہل خانہ نے دی تھی۔


    چوہدری نثارکی دھمکی کے نتائج آنا شروع ہوگئے، مولا بخش چانڈیو


    اشفاق لغاری سندھ کی اعلیٰ ترین سیاسی شخصیت کے ساتھ قریبی روابط بھی ہیں اس لیے ان کے لاپتہ ہونے کے بعد سے سندھ کی حکمراں جماعت نے سخت اھتجاج کیا ہے اور وزارت داخلہ کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

  • شہریوں کی بلا جواز گمشدگی پر سندھ ہائیکورٹ سخت برہم

    شہریوں کی بلا جواز گمشدگی پر سندھ ہائیکورٹ سخت برہم

    کراچی: سندھ ہائیکورٹ میں لاپتہ افراد کی بازیابی اور جعلی مقابلوں میں شہریوں کی ہلاکت کے کیس میں عدالت نے شہریوں کی بلا جواز گمشدگی اور جعلی مقابلوں پر شدید اظہار برہمی کیا۔ عدالت نے لاپتہ شہریوں کی بازیابی کے لیے فوری اقدامات کرنے کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں 100 سے زائد لاپتہ افراد کی بازیابی اور جعلی مقابلوں شہریوں کی ہلاکت کے کیس کی سماعت ہوئی۔ شہریوں کی بلا جواز گمشدگی اور جعلی مقابلوں پر عدالت نے شدید اظہار برہمی کیا۔

    عدالت نے رینجرز سے مقابلوں میں ہلاک دہشت گردوں کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے رینجرز سے 27 اپریل تک تحریری جواب بھی طلب کیا۔

    مزید پڑھیں: کراچی میں لاپتہ افراد کی تعداد 500 ہونے کا انکشاف

    عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ لاپتہ شہریوں کی بازیابی اور اس پر پولیس کی ناقص تفتیش سے بظاہر لگتا ہے کہ پولیس چاہتی ہے کہ لاپتہ شہریوں کو لاپتہ ہی رہنے دیا جائے۔ گمشدہ شہریوں کی بازیابی کے مقدمے کی تفتیش میں کوئی پیش رفت نہیں ہو رہی۔

    عدالت نے مقابلے میں جاں بحق شہری ایجبا احمد کی پولیس رپورٹ پر عدم اعتماد کا اظہار کیا۔

    ایجبا کے والد کا کہنا تھا کہ میرے 2 بیٹوں کو ایس ایچ او شعیب نے 2015 میں حراست میں لیا۔ ایجبا جعلی پولیس مقابلے میں مارا گیا، جبکہ دوسرا بیٹا ابھی تک لاپتہ ہے۔

    اس سے قبل سماعت میں کراچی میں لاپتہ افراد کی تعداد 500 تک پہنچنے کا انکشاف ہوا تھا۔

  • پروفیسر سلمان حیدر لاپتہ، پیپلز پارٹی کا توجہ دلاؤ نوٹس

    پروفیسر سلمان حیدر لاپتہ، پیپلز پارٹی کا توجہ دلاؤ نوٹس

    اسلام آباد ؛ پاکستان پیپلز پارٹی نے قومی اسمبلی میں پروفیسر سلمان حیدر سمیت سوشل میڈیا میں متحرک تین افراد کے لاپتہ ہونے پر توجہ دلاؤ نوٹس جمع کرادیا ہے۔

    اس بات کا انکشاف پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین کی بہن بختاور بھٹو زرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کیا۔

    انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر متحرک لوگوں کے لاپتہ ہونے پر تشویش ہے جس کے لیے قومی اسمبلی میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع کرایا ہے تاکہ اس اہم معاملہ پر ایوان کی توجہ دلائی جا سکے اور وزارت داخلہ سے معلومات حاصل کی جا سکیں۔

     

    توجہ دلاؤ نوٹس پیپلز پارٹی کے اراکین قومی اسمبلی نوید قمر، نفیسہ شاہ، عذرا افضل پیچوہو، شازیہ مری اور شاہدہ رحمان کی جانب سے جمع کرایا گیا ہے۔

    salman-post-3

    واضح رہے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران سوشل میڈیا پر متحرک سماجی و انسانی حقوق کارکن اور فاطمہ جناح یونیورسٹی کے پرفیسر سلمان حیدر سمیت تین افراد لاپتہ ہوگئے ہیں اور تاحال ان کی بازیابی عمل میں نہیں آسکی ہے۔
    salman-post-2

    salman-post-1

     

    اطلاعات کے مطابق پروفیسر سلمان حیدر کے علاوہ لاپتہ ہونے والے دیگر دو افراد وقاص گورایہ اور عاصم سعید بھی سوشل میڈیا پر کافی متحرک تھے۔