Tag: لاڈلی بیٹی

  • سارہ خان نے اپنی لاڈلی بیٹی کی سالگرہ کے موقع پر یادگار تصاویر شیئر کردی

    سارہ خان نے اپنی لاڈلی بیٹی کی سالگرہ کے موقع پر یادگار تصاویر شیئر کردی

    پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سارہ خان نے اپنی لاڈلی بیٹی عالیانہ کی خصوصی تصاویر شیئر کی ہے۔

    فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ سارہ خان نے اپنی بیٹی عالیانہ فلک کی کچھ معصومیت سے بھری تصاویر شیئر کیں۔

    تصاویر میں عالیانہ کھیلتے کودتے دکھائی دے ر ہی ہیں، مذکورہ پوسٹ شیئر کرتے ہوئے سارہ نے لکھا کہ الحمد اللہ، میری بیٹی آج 2 سال کی ہوگئی ہے، بے شک اولاد کی نعمت اللہ پاک کی دی ہوئی سب سے بڑی نعمت ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Mrs.Falak (@sarahkhanofficial)

    اداکارہ کی اس پوسٹ کو چند گھنٹوں میں  ہزاروں سے زائد لائکس مل چکے ہیں جبکہ ان کے مداحوں کی جانب سے انہیں ڈھیر ساری دعائیں بھی مل رہی ہیں۔

    رقصِ بسمل جیسے ڈراموں میں لوگوں کو اپنی معصومیت اور اداکاری سے دیوانہ بنانے والی اداکارہ سارہ خان نے 16   جولائی 2020 میں گلوکار فلک شبیر سے لاہور میں شادی کی تھی، 8 اکتوبر 2021 کو اللہ نے انہیں بیٹی کی نعمت سے نوازا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Mrs.Falak (@sarahkhanofficial)

    واضح رہے کہ سارہ خان، شوہر فلک شبیر اور بیٹی عالیانہ فلک کے ساتھ اکثر تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔