لاڑکانہ : ماں نے چار سالہ بیٹی کو قتل کردیا، گرفتار خاتون پہلے بھی اپنی شیر خوار بیٹی کو قتل کرچکی ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاڑکانہ کے موئن جودڑو تھانے کی حدود میں افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں ماں نے اپنی چار سالہ بیٹی کو قتل کردیا۔++
پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزمہ کو گرفتار کرلیا جبکہ بچی کی لاش اسپتال منتقل کردی گئی۔
پولیس نے بتایا کہ گرفتار خاتون پہلے بھی اپنی شیر خوار بیٹی کو قتل کرچکی ہے۔ دورانِ تفتیش ملزمہ نے دوسری بیٹی کے قتل کا اعتراف بھی کرلیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ پہلی بیٹی کے قتل کی خبر شوہر نے چھپا رکھی تھی۔
مزید پڑھیں : لاہور میں ماں نے مبینہ طور پر تین سالہ بیٹی کو قتل کردیا
یاد رہے لاہور کے علاقے جنوبی چھاؤنی میں سوتیلی ماں نے مبینہ طور پر تین سالہ بیٹی کی جان لے لی تھی، مقتولہ کے والد سفیان کی مدعیت میں واقعے کا مقدمہ درج کرلیا تھا۔
مقدمے کے متن کے مطابق سفیان کی پہلی بیوی سے تین بچے تھے جس کا انتقال ہوگیا جس کے بعد سفیان نے علینا سے دوسری شادی کی جو بچوں پر تشدد کرتی تھی۔