Tag: لاڑکانہ کیڈٹ کالج

  • تشدد کے شکار طالب علم کا امریکا میں آپریشن مکمل

    تشدد کے شکار طالب علم کا امریکا میں آپریشن مکمل

    کراچی: لاڑکانہ کیڈٹ کالج میں تشدد کے شکارطالب علم کاامریکا میں آپریشن مکمل ہو گیا ہے جس کے بعد 10 روز تک انتہائی نگہداشت کے وارڈز میں رکھا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق لاڑکانہ کیڈٹ کالج میں استاد کے تشدد سے معذور ہونے والے طالب علم محمد احمد کا 7 گھنٹوں پر مشتمل آپریشن مکمل ہو گیا ہے جس کے بعد طالب علم کو مزید 10 روز تک انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں رکھا جائے گا۔

    یہ پڑھیے : کیڈٹ کالج لاڑکانہ، طالب علم کو علاج کے لیے امریکا بھیجنے کی تجویز

    ذرائع کے مطاق طالب علم محمد احمد کے گلے کا آپریشن کیا گیا ہے تا کہ سانس کی نالی میں تکلیف کوختم کیا جا سکے اور طالب علم کو سانس لینے میں دشواری ختم ہو سکے۔

    یہ بھی پڑھیں : استاد کا مبینہ تشدد، طالب علم کو امریکا بھیجا جائے گا، ترجمان وزیراعلیٰ سندھ

    واضح رہے طالب علم محمد احمد مکمل صت یابی تک امریکا میں ہی مقیم رہیں گے جو 4 ماہ کے عرصے تک محیط ہو سکتا ہے جس کے لیے اخراجات سندھ حکومت ادا کر چکی ہے۔

    یاد رہے چار ماہ قبل لاڑکانہ کیڈٹ میں اپنے استاد کے مبینہ تشدد سے طالب علم محمد احمد معذور ہو گیا تھا جس پر وزیراعلیٰ سندھ نے ایک کمیٹی تشکیل دی تھی جس کی سفارش پر طالب علم کو علاج کے لیے امریکا بھیجا گیا ہے جس کے تمام اخراجات سندھ حکومت نے ادا کیے ہیں۔

  • استاد کا مبینہ تشدد، طالب علم کو امریکا بھیجا جائے گا، ترجمان وزیراعلیٰ سندھ

    استاد کا مبینہ تشدد، طالب علم کو امریکا بھیجا جائے گا، ترجمان وزیراعلیٰ سندھ

    کراچی:‌ ترجمان وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ استاد کے مبینہ تشدد کے شکار اور والدین کو پاسپورٹ منگل تک مل جائے گا جس کے بعد جلدویزا حاصل کرکے بچے کو اہلِ خانہ سمیت امریکا روانہ کردیا جائے گا۔

    ترجمان وزیر اعلی ہاؤس کا کہنا ہے کہ تشدد کے شکار طالب علم کو والدین کے ہمراہ بیرون ملک علاج کی غرض سے بھیجنے کے لیے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، منگل تک پاسپورٹ موصول ہو جائیں گے جس کے بعد ویزا حاصل کیا جائےگا۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ جلد ہی امریکی قونصل جنرل سے بذاتِ خود رابطہ کر کے بچے اور اہلِ خانہ کے ویزے کی جلد از جلد اجراء کی درخواست کریں گے۔

    اسی سے متعلق : کیڈٹ کالج لاڑکانہ، طالب علم کو علاج کے لیے امریکا بھیجنے کی تجویز

    دریں اثناء وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ طالب علم کےعلاج کے لیے میں خود توجہ دے رہا ہوں اور مبینہ تشدد کے شکار طالب علم کوعلاج کے لیے امریکا بھیجا جائے گا۔

    واضح رہےکہ طالب علم محمد احمد حسین اس وقت جناح اسپتال کے میڈیکل آئی سی یو کے آئیسولیشن وارڈ میں زیرِ علاج ہے اور صوبائی حکومت کی جانب سے بیرون ملک علاج کے لیے بھیجے جانے تک طالب علم جناح اسپتال میں ہی زیر علاج رہے گا۔

    یاد رہے محمد احمد حسین لاڑکانہ کیڈٹ کالج کا طالب علم ہے جسے شدید علالت کے باعث پہلے مقامی اسپتال داخل کیا گیا تھا طالب علم کے والد نے موقف اختیار کیا تھا کہ بچے کی علالت کی وجہ کالج کے استاد کا مبینہ تشدد ہے۔