Tag: لاڑکانہ

  • ختم نبوت کے قلعے میں نقب لگانے کی سازش ہوئی، مولانا فضل الرحمان

    ختم نبوت کے قلعے میں نقب لگانے کی سازش ہوئی، مولانا فضل الرحمان

    لاڑکانہ : جمیعت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ کسی کو اقتدار پر بٹھانے اور کسی کو ہٹانے کا سیاسی کھیل کھیلا جارہا ہے، ختم نبوت کے قلعے میں نقب لگانے کی سازش ہوئی، سی پیک کےباعث آج پاکستان نشانے پر ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاڑکانہ میں شہید اسلام کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی، مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ جے یو آئی نے ملک کے امن اور خوشحالی کیلئے قربانیاں دیں، علماء کی شہادتیں ثبوت ہیں کہ انہوں نے امن کا ساتھ دیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ میں ملکی سیاسی ہنگامے میں کچھ اور دیکھ رہا ہوں، اقامہ آکر پورے پاکستان کی سیاست کو یرغمال بنا لیتا ہے، کسی کو اقتدار پر بٹھانے اور کسی کو ہٹانے کا سیاسی کھیل کھیلا جارہا ہے، کسی بھی ملک کو غیرمستحکم کرنے کیلئےپہلے وہاں سیاسی بحران پیدا کیا جاتا ہے۔

    ماضی میں غلط پالیسیوں کے باعث ملکی تشخص خراب ہوا، ہم سیاسی کھیل کا حصہ بننے کے بجائے ملکی استحکام، امن کیلئے فکرمند ہوتے ہیں، آج ہمیں پاکستان کی خودمختاری کی جنگ لڑنی پڑرہی ہے۔

    اسلام آباد دھرنے سے متعلق اظہار خیال کرتے ہوئے فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ جب ختم نبوت کے قلعے میں نقب لگانے کی سازش ہوئی تو جے یو آئی نے فوراً چوری پکڑ کرمسئلہ کو سلجھایا۔

    حکومت کو کہا بھی تھا کہ دھرنے والوں کے خلاف طاقت کا استعمال ہرگز نہ کرے، حکمرانوں کو دھرنا قائدین سے گفتگو کرکے انہیں قائل کرنے کا مشورہ دیا تھا۔

    فضل الرحمان نے مزید کہا کہ ایک فیض آباد کو کھلوانے کیلئےپورے ملک کو بند کردیا گیا، مسئلہ سیاسی نہیں، ملک کو بحران کی طرف دھکیلاجارہا ہے، پاکستان کو سیاسی عدم استحکام سے دوچارکرنے کی سازش ہورہی ہے، آج ایک فیصلے کے منفی اثرات تمام دینی طبقے پر پڑ رہے ہیں۔

    اپنے خطاب میں مولانا فضل الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ دنیا کی جغرافیائی تقسیم کیلئے عالمی قوتیں سرگرم ہیں، اسلامی ممالک کوغیرمستحکم کیاجارہاہے، اسلامی دنیا پرجنگ کے بادل آگ برسارہےہیں، ایک نئی سرد جنگ دنیا میں پھر سے شروع ہوگئی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ایشیا میں چین نئی ابھرتی ہوئی اقتصادی قوت ہے، امریکا چین کے نئے اقتصادی تصور کو سبوتاژ کرنا چاہتا ہے، سی پیک کےباعث آج پاکستان نشانے پر ہے۔

    ہم معیشت کو گروی رکھ کر مغرب پر مزید انحصارنہیں کرسکتے، عالمی ایجنڈے کے تحت پاکستان کو غیرمستحکم بنانا مقصود تھا، نواز شریف کی نااہلی کے ایک ہفتے بعد ہی امریکی صدر نے دھمکی دی تھی۔

  • سندھ میں میڈیکل کےداخلوں کےلیےانٹری ٹیسٹ

    سندھ میں میڈیکل کےداخلوں کےلیےانٹری ٹیسٹ

    کراچی : سندھ کی مختلف میڈیکل یونیورسٹیراور کالجوں میں داخلے کے لیے انٹری ٹیسٹ لیا جا رہا ہے، جس میں 12 ہزار سے زائد امیدوار حصہ لے رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ کے پانچ مختلف شہروں میں میڈیکل یونیورسٹیز اور کالجوں میں داخلے کے لیے پہلی مرتبہ ایک ساتھ انٹری ٹیسٹ لیا جا رہا ہے۔

    کراچی میں ڈاؤ میڈیکل یونیورسٹی، جناح میڈیکل یونیورسٹی، لیاری میڈیکل یونیورسٹی، کے ایم ڈی سی اور ڈاکٹرعشرت العباد ڈینٹل کالج میں داخلے کے لیے این ای ڈی یونیورسٹی میں انٹری ٹیسٹ لیے جا رہے ہیں۔

    شہر قائد میں ایم بی بی ایس کے لیے 1050 اور بی ڈی ایس کی 300 نشتوں کے لیے 6 ہزار سے سے زائد طلبا و طالبات ٹیسٹ دے رہے ہیں۔

    دوسری جانب نواب شاہ میں پیپلزمیڈیکل یونیورسٹی برائے خواتین میں 250 نشتوں کے لیے 1100 امیدوار ٹیسٹ دے رہے ہیں جبکہ سکھر میں 5 مختلف میڈیکل کالجز میں داخلوں کے لیے 3 ہزار 200 سے زائد طلبا وطالبات انٹری ٹیسٹ میں حصہ لے رہے ہیں۔

    ادھر لاڑکانہ میں چانڈکا میڈیکل کالج کی 200 اور آصفہ ڈینٹل کالج کی 50 نشتوں کے لیے 4 ہزار 700 امیدوار ٹیسٹ دے رہے ہیں۔


    یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسزکےزیراہتمام انٹری ٹیسٹ 29 اکتوبرکوہوگا


    واضح رہے کہ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے زیر اہتمام پنجاب کے میڈیکل کالجز میں داخلے کے لیے انٹری ٹیسٹ 29 اکتوبر کو ہوگا جس میں 65 ہزار امیدوار حصہ لیں گے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • لاڑکانہ، ایم اے انگلش پاس نوجوان چھولے بیچنے لگا

    لاڑکانہ، ایم اے انگلش پاس نوجوان چھولے بیچنے لگا

    لاڑکانہ: ایم اے انگلش پاس نوجوان نوکری نہ ملنے پر چھولے بیچنے لگ، یہ نوجوان چھولے بیچنے کے لیے انگریزی میں آوازیں لگاتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ماں باپ زندگی بھر کی جمع پونجی لگا کر اچھے مستقبل کے لیے اپنے بچوں کو بہتر سے بہتر تعلیم دلانے کی کوشش کرتے ہیں تاکہ وہ ان کے بڑھاپے کا سہارا بن سکے اور اپنی آنے والی زندگی آسودہ پرسکون اور خوشی سے گزار سکے۔

    لیکن تعلیم حاصل کرنے کے بعد اس نوجوان کو اس کے معیار کے مطابق کوئی نوکری نہ مل سکے تو وہ اپنا اور اپنے گھر والوں کا پیٹ بھرنے کے لیے کچھ بھی کرنے کو تیار ہوجاتا ہے۔

    :ویڈیو دیکھیں

    انگریزی میں گاہکوں کو متوجہ کرکے چھولے فروخت کرنے والا یہ بے روز گار نوجوان لاڑکانہ کا رہائشی ہے،لاڑکانہ کے مراد واھن محلہ کے رہائشی قربان علی شیخ کو ماسٹرز کی ڈگری یعنی ایم اے انگلش پاس ہونے کے باوجود بھی نوکری نہ مل سکی

     قربان علی شیخ  رشوت اور سفارش نہ ہونے کے باعث در در کی ٹھوکریں کھا کر تھک گیا اور بالآخر ابلے ہوئے چھولوں کی چھابڑی سنبھال لی۔

    بے روزگاری سے تنگ یہ نوجوان اتنا دل برداشتہ ہے کہ لاڑکانہ کے بازار میں اپنے چھولے بیچنے کے لیے انگلش میں آوازیں لگاتا ہے کہ شاید اس کی یہ پکارسن کر لاڑکانہ میں رہنے والے وہ لوگ جو حکمرانی کے سنگھاسن پر براجمان ہیں، ان کے کان پر بھی جوں رینگ جائے اور وہ اپنے بوڑھے والدین کے خوابوں کو پورا کرسکے۔


    مزید پڑھیں: بے روزگاری اور تعلیم کی عدم فراہمی سب سے بڑے مسائل


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • گورنرسندھ ہوش میں رہیں ورنہ عدالت سے رجوع کریں گے، نثارکھوڑو

    گورنرسندھ ہوش میں رہیں ورنہ عدالت سے رجوع کریں گے، نثارکھوڑو

    لاڑکانہ : پیپلز پارٹی سندھ کے صدر اور صوبائی وزیر نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ گورنرسندھ محمد زبیر بہت زیادہ بول رہے ہیں، ہوش میں رہیں، زیادہ آگے بڑھے تو ان کے خلاف عدالت سے رجوع کریں گے، عمران خان کی ذاتی زندگی پربہت سے سوالات ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاڑکانہ میں ایوان صنعت وتجارت کی جانب سے اپنے اعزاز میں استقبالیہ تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

    نثار کھوڑو نے کہا کہ سابق گورنر ڈاکٹرعشرت العباد نے بھی اپنی سیاسی جماعت سے لاتعلقی ظاہرکی تھی، لہٰذا محمد زبیر جماعتی وابستگی سے بالا ترہوکر اپنے عہدے کا پاس رکھیں۔

    ایک سوال کے جواب میں نثار کھوڑو نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان فرشتے کوئی نہیں ہیں، ان کی ذاتی زندگی پر بھی بہت سے سوالات ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ عمران خان یہ اعتراف کرچکے ہیں کہ وہ درست لوکل باڈیز کا نظام نہیں لاسکے، عمران خان کے پاس اب گو نواز گو کا نعرہ بھی نہیں رہا۔

    سابق وزیر اعظم نواز شریف کی نااہلی سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف کو ان کے عہدے سے نااہل کسی شخصیت نے نہیں بلکہ عدالت عظمیٰ نے کیا ہے۔

    عدالت میں سب سے پہلے شیخ رشید اور جماعت اسلامی گئی تھی، انہوں نے کہا کہ سیاست میں مقابلہ ہوتا ہے اورعوام کے پاس جانے کا حق ہرایک جماعت کو حاصل ہے۔

    واضح رہے کہ گورنر سندھ محمد زبیر نے اپنے حالیہ بیان میں گزشتہ دنوں کراچی میں ہونے والی بارشوں کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر سندھ حکومت کو اپنی شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • اگلا وزیراعظم ہمارا ہوگا، بھٹو زندہ ہے مخالفین ختم ہوگئے، زرداری

    اگلا وزیراعظم ہمارا ہوگا، بھٹو زندہ ہے مخالفین ختم ہوگئے، زرداری

    گڑھی خدابخش : سابق صدر آصف زرداری نے کہا کہ میں صرف 15 دن پنجاب میں بیٹھا ہوں اور 15 دن میں بلے اور کاغذی شیروں کا حال خراب ہوگیا تھا، انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ اگلا وزیر اعظم ہمارا ہوگا۔

    سابق صدر آصف علی زرداری کا شہید ذوالفقار علی بھٹو نوڈیرو میں برسی کے موقع پر جلسے عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی شہید ذوالفقار علی بھٹو کی یاد منارہی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی پر بری نظر رکھنے والوں سے نہ پہلے ڈرے ہیں نہ اب ڈریں گے صرف چند روز پنجاب میں قیام کیا تو لوگوں کی نیندیں حرام ہو گئیں۔


    میاں صاحب وفاق کو کمزور کررہے ہیں، بلاول بھٹو


    آصف زرداری نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو پر بڑے مظالم ڈھائے گئے ہیں اور بھٹو خاندان کے ساتھ بڑی زیادتیاں ہوئیں لیکن پھر بھی بھٹو کو مٹانے والے خود مٹ گئے بھٹو آج بھی زندہ ہے کیوں کہ بھٹو ایک سوچ اور نظریے کا نام ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ذوالفقارعلی بھٹو نے ہمیشہ پاکستان کے مفاد کی بات کی اور ملکی سیکیورٹی کو ناقابل تسخیر بنانے کے لیے ایٹمی پروگرام کا آغاز کیا تاہم کچھ لوگوں اس کا کریڈٹ بھی خود لینا چاہتے ہیں۔

    اسی طرح سی پیک پر ہمارا بنایا ہوا پروگرام بھی لے کر یہ لوگ آگے چل رہے ہیں اور اس کا کریڈٹ بھی اپنے کھاتے ہیں کیوں کہ ان کی سوچ صرف پیلی ٹیکسوں تک جاسکتی ہے۔

    آصف زرداری نے کہا کہ آج ملک میں پانی اور بجلی دونوں نہیں ہیں لیکن یہ لوگ بس سڑکیں اور بل بنانے میں مصروف ہیں کیوں کہ اس میں ان کا سریا استعمال ہوتا ہے۔

    انہوں نے وفاقی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ نواز حکومت کہتی ہے کہ ہم پر ایک پیسے کی کرپشن نہیں ہے اس کا فیصلہ بھی جلد ہو جائے گا پاناما کیس کے فیصلے اور ججوں کا انتظار کررہے ہیں۔

    آصف زرداری نے دعوی کیا کہ پیپلز پارٹی کی جڑیں عوام میں ہیں اس لیے ہم اس سال الیکشن کے لئے مکمل تیار ہیں اور اپنا وزیراعظم منتخب کروائیں گے۔

    بھٹو کے مزار میں شہید بھٹو اور پی پی کے کارکنوں میں جھڑپ

    دریں اثنا ذوالفقار علی بھٹو کے مزار کے اندر پیپلز پارٹی شہید بھٹواور پیپلز پارٹی کے کارکنوں میں جھڑپ ہوگئی، پولیس نے آکر بیچ بچاؤ کرایا۔

  • لاڑکانہ کا تشدد سے متاثرہ طالب علم علاج کے لیے نیویارک روانہ

    لاڑکانہ کا تشدد سے متاثرہ طالب علم علاج کے لیے نیویارک روانہ

    وزیر اعلیٰ سندھ نے ایک اور وعدے کی تکمیل کرتے ہوئے لاڑکانہ کیڈٹ کالج میں استاد کے تشدد سے متاثرہ طالبعلم کو علاج کے لیے نیویارک بھجوا دیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاڑکانہ کیڈٹ کالج میں تشدد کا نشانہ بننے والا محمد احمد علاج کے لیے امریکا روانہ ہوگیا۔ طالب علم کے ہمراہ اس کے والد بھی نیویارک روانہ ہوئے۔

    محمد احمد کا امریکا کے سن سٹی اسپتال میں سندھ حکومت کے خرچ پر علاج ہوگا۔ سندھ حکومت نے علاج کے لیے 4 کروڑ روپے کی خطیر رقم اسپتال کو منتقل کردی۔

    بچے کے والد کی رہائش کے لیے امریکا میں فور اسٹار ہوٹل میں بندوبست کیا گیا ہے۔ احمد کی صحت یابی کے لیے مزید اخراجات بھی سندھ حکومت برداشت کرے گی۔

    یاد رہے محمد احمد حسین کو لاڑکانہ کیڈٹ کالج میں ایک استاد نے مبینہ تشدد کا نشانہ بنایا جس کے بعد اسے پہلے مقامی اسپتال میں داخل کیا گیا۔

    میڈیکل رپورٹ کے مطابق طالب علم پر بھاری چیز سے ضرب لگنے کے شواہد ملے ہیں جس کی وجہ سے وہ آکسیجن کی کمی کا شکار ہوگیا اور دماغ کو آکسیجن نہ پہنچنے کے باعث وہ ذہنی استعداد کھو رہا ہے۔ ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ احمد کا علاج پاکستان میں ممکن نہیں۔

    احمد کے والد نے وزیر اعلیٰ سندھ سے بچے کے بیرون ملک علاج کے لیے اپیل کی تھی جس کے بعد وزیر اعلیٰ سندھ نے امریکا میں احمد کا علاج کروانے کی منظوری دی تھی۔

  • لاڑکانہ کشتی حادثہ‘ہلاکتوں کی تعداد10ہوگئی

    لاڑکانہ کشتی حادثہ‘ہلاکتوں کی تعداد10ہوگئی

    لاڑکانہ : دریائے سندھ میں مسافروں سے بھری کشتی ڈوبنے سے لاپتہ ہونے والےمزیدتین افرادکی لاشیں نکال لی گئی،جس کے بعد حادثے میں جاں بحق ہونے والےافراد کی تعداد 10ہوگئی ہے۔

    تفصیلات کےمطابق سندھ کےشمالی ضلعے لاڑکانہ میں کشتی ڈوبنے سے لاپتہ ہونے والے10افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہے،لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن آج چوتھے روز بھی جاری ہے۔

    پاکستان بحریہ کی امدادی ٹیم اورریسکیو اہلکاروں کی جانب سے چوتھے مزیدتین افراد کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

    خیال رہےکہ تین روز قبل کشتی میں سوار افراد لاڑکانہ سے 35 کلو میٹر دور کچے کےعلاقے میں دریائے سندھ کے کنارے پر موجود درگاہ پیر محبل شاہ کے سالانہ میلے میں شرکت کے لیے جا رہے تھے۔

    مزید پڑھیں:لاڑکانہ کشتی حادثہ،جاں بحق افراد کی تعداد7ہوگئی

    دریا کے کنارے کے قریب ہونے پر مسافروں میں سے زیادہ تر کشتی میں ایک طرف آگئےتھے،جس کی وجہ سے اس کا توازن بگڑ گیا،اور کشتی ڈوب گئی۔

    واضح رہےکہ گزشتہ روزامدادی کارروائیوں کا جائزہ لینے کے لیے صوبائی سینیئر وزیر برائے پارلیمانی امور نثار کھوڑو نے بھی جائے وقوع کا دورہ کیاتھا۔

  • لاڑکانہ کشتی حادثہ،جاں بحق افراد کی تعداد7ہوگئی

    لاڑکانہ کشتی حادثہ،جاں بحق افراد کی تعداد7ہوگئی

    لاڑکانہ : دریائے سندھ میں مسافروں سے بھری کشتی ڈوبنے سے لاپتہ ہونے والے ایک اور شخص کی لاش نکال لی گئی،جس کے بعد حادثے میں جاں بحق ہونے والےافراد کی تعداد 7ہوگئی ہے۔

    تفصیلات کےمطابق سندھ کے شمالی ضلعے لاڑکانہ میں کشتی ڈوبنے سے لاپتہ ہونے والے7افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہے،لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن آج دوبارہ شروع کیاگیاہے۔

    خیال رہےکہ دوروز قبل کشتی میں سوار افراد لاڑکانہ سے 35 کلو میٹر دور کچے کےعلاقے میں دریائے سندھ کے کنارے پر موجود درگاہ پیر محبل شاہ کے سالانہ میلے میں شرکت کے لیے جا رہے تھے۔

    دریا کے کنارے کے قریب ہونے پر مسافروں میں سے زیادہ تر کشتی میں ایک طرف آگئے، جس کی وجہ سے اس کا توازن بگڑ گیا،اور کشتی ڈوب گئی۔

    پاکستان بحریہ کی امدادی ٹیم نےمقامی افراد سے مل کر 7افراد کی لاشیں تلاش کرلیں، جبکہ مزید دیگرلاپتہ افراد کی تلاش کا سلسلہ جاری ہے۔

    مزید پڑھیں:لاڑکانہ کشتی حادثہ، جاں بحق افراد کی تعداد چھ ہوگئی

    یاد رہےکہ گزشتہ روز چھ افراد کی لاشیں نکال لی گئیں تھیں۔باقی افراد کی تلاش کا کام اندھیرا ہونے کے باعث روک دیا گیا تھا۔

    واضح رہےکہ امدادی کارروائیوں کا جائزہ لینے کے لیے صوبائی سینیئر وزیر برائے پارلیمانی امور نثار کھوڑو نے بھی جائے وقوع کا دورہ کیا۔

  • لاڑکانہ کشتی حادثہ، جاں بحق افراد کی تعداد چھ ہوگئی

    لاڑکانہ کشتی حادثہ، جاں بحق افراد کی تعداد چھ ہوگئی

    لاڑکانہ : دریائے سندھ میں مسافروں سے بھری کشتی الٹنے کے بعد ایک اورشخص کی لاش نکال لی گئی، ہلاکتوں کی تعداد چھ ہوگئی، مزید لوگوں کی تلاش کے لئےریسکیو آپریشن تاحال جاری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق لاڑکانہ فتح پور کے قریب دریائے سندھ میں کشتی حادثے کے بعد ڈوبنے والے افراد کو بچانے کیلئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

    ریسکیو ٹیم نے ایک اور شخص کی لاش برآمد کرلی جس کے بعد ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد چھ ہوگئی ہے۔ کشتی حادثہ گزشتہ روز پیش آیا تھا۔

    مذکورہ افراد درگاہ محبن پیر جارہے تھے، کشتی میں خواتین اور بچوں سمیت چالیس سے زائد افراد سوار تھے جس میں سے بائیس افراد کو فوری ریسکیو کر کے بچا لیا گیا تھا تاہم کچھ لوگوں نے تیر کر اپنی جانیں بچائیں۔

    مزید پڑھیں : دریائے سندھ میں‌ کشتی الٹ گئی، 40 افراد سوار، 22 کو بچالیا گیا

    ڈپٹی کمشنر لاڑکانہ کا کہنا ہے کہ لاپتا افراد کو تلاش کرنے کیلئے کوششیں جاری ہیں لیکن رات کے اندھیرے میں امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

  • لاڑکانہ: سود خوروں نے رقم کے بدلے کم سن بچیاں مانگ لیں

    لاڑکانہ: سود خوروں نے رقم کے بدلے کم سن بچیاں مانگ لیں

    لاڑکانہ: سود خوروں نے قرٖض کے بدلے مقروض کی بیٹیاں مانگ لیں، نو اور بارہ سالہ بچیوں کی دادی لاڑکانہ پریس کلب پر احتجاج اور دہائی دینے پر مجبور ہوگئی، سندھ حکومت اور آئی جی سندھ سے مدد کی اپیل کردی۔

    تفصیلات کے مطابق لاڑکانہ کے رہائشی اعجاز نے سود خوروں سے قرضہ لیا تھا اور اب لاپتہ ہے، 10 لاکھ روپے کی عدم ادائیگی کے باعث سود خور اس کی بچیاں فروخت کرنے یا اپنے حوالے کرنے کا مطالبہ کررہے ہیں۔

    بے بس دادی اپنے بیٹے کے لاپتہ ہونے کے بعد پوتیوں کے ساتھ پریس کلب کے سامنے اعلیٰ حکام سے فریاد کرنے پہنچ گئی، بارہ سالہ مریم اور نوسالہ زینب کی دادی نے روتے ہوئے صحافیوں کو بتایا کہ وہ کسی قیمت پربھی اپنی پوتیوں کو سود خوروں کےحوالے نہیں کریں گی۔

    انہوں نے کہا کہ میری پوتیوں کی زندگی اورعزت خطرے میں ہے، سود خوروں نے زندگی مشکل کردی، ان کی دھمکیوں سے گھبرا کرگھر سے بے گھر ہوگئی ہوں۔

    ان کڑے حالات میں بچیاں اپنے باپ کو ڈھونڈ رہی ہیں۔ معصوم بچیاں اپنے بھیانک مستقبل کی جھلک دیکھ کرخوفزدہ ہیں۔ دادی کی اپیل ہے کہ حکومت سندھ اور آئی جی پولیس ان کی مدد کریں۔