Tag: لاڑکانہ

  • جلسے میں شرکت کیلئے جیالوں کا قافلہ لاڑکانہ سے روانگی کیلئے تیار

    جلسے میں شرکت کیلئے جیالوں کا قافلہ لاڑکانہ سے روانگی کیلئے تیار

    لاڑکانہ :پاکستان پیپلز پارٹی کے جناح گراؤنڈ میں منعقدہ جلسے میں شرکت کیلئے کارکنان نے تیاریاں مکمل کرلیں ، جیالوں کے قافلے رات کو کراچی کیلئےروانہ ہونگے۔

    سی این جی اسٹیشنز پر گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔ تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے کل کراچی میں ہونے والے جلسے میں شرکت کے لئے لاڑکانہ میں پیپلز پارٹی کی جانب سے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔

    کارکنان کو کراچی لے جانے کے لئے سینکڑوں کوچز، وینیں اور کاریں شہر کے مختلف چوراہوں اور خارجی راستوں پر کھڑی کردی گئی ہیں۔جبکہ مختلف چوراہوں پرقائم کئے گئے کیمپوں سے لاؤڈ اسپیکرکے ذریعے شہریوں کوکراچی کے جلسے میں شرکت کی دعوت دی جا رہی ہے۔

    دوسری جانب کراچی جانے والی گاڑیوں کی شہر بھر کے سی این جی اسٹیشنز پر قطاریں لگ گئی ہیں اور ان کے لئے رش کے باعث سی این جیکا حصول مشکل ہوگیا ہے۔

    گاڑیاں کئی گھنٹوں سے سی این جی اسٹیشنز پر کھڑی ہیں۔پیپلز پارٹی کی جانب سے کراچی جانے والا قافلہ آج رات سینیئر صوبائی وزیر نثار احمدکھوڑو اور رکن قومی اسمبلی محمد ایاز سومرو کی قیادت میں کراچی روانہ ہوگا۔

  • لاڑکانہ: باراتیوں کی وین حادثہ، 3افراد جاں بحق،20 زخمی

    لاڑکانہ: باراتیوں کی وین حادثہ، 3افراد جاں بحق،20 زخمی

    لاڑکانہ: باراتیوں کی وین ٹائر برسٹ ہونے کے باعث الٹ گئی، خاتون سمیت دو افراد ہلاک سات بچوں سمیت بیس افراد زخمی ہوگئے۔

    لاڑکانہ شہر میں ہونے والی شادی کی تقریب میں روہڑی سے آنے والی باراتیوں کی وین اوٹھا چوک کے قریب ٹائر برسٹ ہونے کے باعث الٹ گئی، جس کے نتیجے میں تیس سالہ خاتون ہنزہ اور پچاس سالہ مہر خان موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جب کے سات بچوں سمیت بیس افراد شدید زخمی ہوگئے۔

    جنہیں ریسکیو ٹیموں نے جائے حادثہ سے چانڈ کا میڈیکل اسپتال پہنچایا، جہاں زخمیوں میں سے تین کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔

  • سانحہ کارساز کے شہداء کو نہیں بھولے، بلاول بھٹو زرداری

    سانحہ کارساز کے شہداء کو نہیں بھولے، بلاول بھٹو زرداری

    لاڑکانہ: پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے سانحہ کارساز میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے کارکنوں کو نہیں بھولے ہیں ،پاکستان پیپلزپارٹی کے جواں سال قائد بلاول بھٹو زرداری نے لاڑکانہ میں پیپلزپارٹی کی ایگزیکیٹو کمیٹی کے ممبران فریال تا لپور،اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی، نثارکھوڑو اوردیگر ایم این اے اور ایم پی ایز نے ملاقات کی۔

    ملاقات میں  اراکین نے یقین دہانی کرائی کہ وہ اٹھارہ اکتو برکو سانحہ کارساز کراچی کی یاد میں ہو نے والے جلسے میں بھرپورشرکت کریں گے اس موقع پربلا ول بھٹو زرداری نے اس عزم کا اعا دہ کیا کہ پیپلزپارٹی کی قیادت اور اس کے بے لو ث کارکن کسی دھمکی سے نہیں ڈرتے ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ پا کستان پیپلزپارٹی کو آج بھی سانحہ کارساز میں شہید ہو نیوالے کا رکنان یاد ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ مجھے اپنی شہید والدہ کے اس فیصلے پر فخر ہے کہ سانحہ کارساز شہدا جن کی شناخت نہیں ہو سکی اور میری والدہ نے گڑھی خدا بخش میں ان کی تدفین کراکے یہ ثابت کیا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کی آج بھی جمہوریت اور پارٹی کے لئے قربان ہونے والوں کی کیا اہمیت ہے۔

  • انقلاب اورآزادی مارچ سے سندھ کا کوئی فائدہ نہیں،نیازکالانی

    انقلاب اورآزادی مارچ سے سندھ کا کوئی فائدہ نہیں،نیازکالانی

    لاڑکانہ: جسقم کے مرکزی سینیئر وائس چیئرمین ڈاکٹر نیاز کالانی نے کہا ہے کہ ملک کے حکمران سندھ کے وسائل پر لڑ رہے ہیں، 14اگست کو ہونے والے عمران خان کے آزادی مارچ اور علامہ طاہرالقادری کے انقلاب مارچ اس لئے کئے جارہے ہیں کہ سندھ کی لوٹ کھسوٹ میں کس کا کتنا حصا ہونا چاہئے۔ ان تحریکوں اور مارچ سے سندھی عوام کا کوئی تعلق نہیں اور نہ ہی اس سے سندھ کو کوئی فائدہ ملے گا۔

    ہماری جماعت ان سے لاتعلق ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاڑکانہ پریس کلب میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ گیس پیداوار میں سندھ کا حصہ 82فیصد اور پنجاب کا حصہ صرف 4 فیصد ہے اس کے باوجود سندھ میں گیس کی قلت برقرار ہے جبکہ قدرتی وسائل سے مالا مال سندھ دھرتی کی 80فیصد آبادی غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گذارنے پر مجبور ہے۔

    جس کے خلاف ہماری جدوجہد جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن متاثرین کی سندھ آمد کے خلاف سندھ بچاؤ کمیٹی کی جانب سے 29 ستمبر کو کراچی میں سندھ اسمبلی کے سامنے دھرنا دیا جائے گا،جس میں ہمارا مطالبہ ہوگا کہ سندھ میں دوسرے صوبوں کی آبادی کو روکنے کے لئے مستقل طور پر قانون سازی کی جائے۔