Tag: لاڑکانہ

  • لاڑکانہ : ہوٹل سے ملنے والی دو پراسرار لاشیں سوالیہ نشان بن گئیں

    لاڑکانہ : ہوٹل سے ملنے والی دو پراسرار لاشیں سوالیہ نشان بن گئیں

    لاڑکانہ میں ایک رہائشی ہوٹل کے کمرے سے دو افراد کی لاشیں ملی ہیں، کافی دیر تک کمرے سے باہر نہ آنے پر دروازہ کھول کر میتوں کو نکالا گیا۔

    اے آر وائی نیوز لاڑکانہ کے نمائندے بابو اقبال کی رپورٹ کے مطابق لاڑکانہ میں چانڈکا پل کے قریب قائم ہوٹل سے دو افراد کی لاشیں ملی ہیں۔

    اس حوالے سے لاڑکانہ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دونوں افراد کی لاشیں ہوٹل کے ایک کمرے سے برآمد ہوئی ہیں، جن کی شناخت دیدار سولنگی اور سفیر تنیو کے ناموں سے ہوئی ہے۔

    پولیس کے مطابق ان دونوں افراد کو زہر دیکر ہلاک کیا گیا یا وجہ کوئی اور ہے؟ فیصلہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد سامنے آئے گا۔

    ہوٹل مالک کا کہنا ہے کہ یہ دونوں افراد ہاسٹل میں رہنے والے لوگوں کو کھانا فراہم کرتے تھے، اس کے علاوہ ہوٹلوں سے بک کرایا جانے والا کھانا بھی گاہکوں تک پہنچاتے تھے۔

    یہ دونوں افراد ہوٹل کے ایک کمرے میں موجود تھے لیکن جب کافی دیر تک نہیں آئے تو دروازہ کھول کر دیکھا تو دونوں مردہ حالت میں پڑے تھے، ابتدائی تحقیقات میں یقین سے کچھ نہیں کہا جاسکتا کہ آیا یہ طبعی موت مرے ہیں یا انہیں زہر دے کر مارا گیا ہے۔

    جائے وقوعہ سے ملنے والے شواہد سے کچھ بھی ظاہر نہیں ہورہا، تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد ہی اصل حقائق سامنے آسکتے ہیں۔

  • شیخ زید ویمن اسپتال سے نومولود اغوا کرنیوالی ملزمہ کراچی سے گرفتار

    شیخ زید ویمن اسپتال سے نومولود اغوا کرنیوالی ملزمہ کراچی سے گرفتار

    لاڑکانہ: پولیس نے شیخ زید ویمن اسپتال سے نومولود کو اغوا کرنے والی ملزمہ کو کراچی سے گرفتار کرلیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ایس ایس پی نے بتایا کہ لاڑکانہ پولیس نے کراچی بلدیہ ٹاؤن میں گھر پر چھاپا مار کر بچی کو بازیاب کرالیا۔

    ملزمہ نے 18 نومبر کو اسپتال سے نومولود بچی کو اغوا کرلیا تھا، بازیاب بچی کو اہلخانہ کے حوالے کیا جائیگا، ملزمہ سے تفتیش جاری ہے۔

    دوسری جانب وزیراعلیٰ بلوچستان مغوی مصور خان کی بازیابی کیلیے جاری دھرنے میں پہنچ گئے، ان کے ساتھ اسپیکر بلوچستان اسمبلی، صوبائی وزرا بھی موجود تھے۔

    وزیراعلیٰ بلوچستان سرفرازبگٹی کا خطاب میں کہنا تھا کہ پہلے دن سے متاثرہ فیملی کے ساتھ رابطے میں تھے، جس دن واقعہ ہوا ایسا محسوس ہوا جیسے میرا اپنا بچہ اغوا ہوا ہے، ایسے واقعات کے بعد ورثا کے پاس احتجاج کے علاوہ کوئی آپشن نہیں ہوتا، مسائل کا حل گفت و شنید ہے۔

    سرفرازبگٹی نے کہا کہ مصور خان ہمارا اپنا بچہ ہے، حکومت بازیابی کیلئے اقدامات کررہی ہے، حکومت اپنی ذمہ داریوں سے غافل نہیں، وزیراعلیٰ ہاؤس کے دروازے سب کیلئے کھلے ہیں۔

    گلشن اقبال میں نظارت سے سینکڑوں موٹر سائیکلیں چوری ہونے کا انکشاف

    وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ احتجاج کا حق آئین نے دیا ہے، حکومت اپنی کوشش جاری رکھے گی، بچے کی بازیابی کیلئے جیآئی ٹی بنائی جو روزانہ کی بناد پر مجھے رپورٹ کریگی، کوشش ہوگی ایسے واقعات دوبارہ نہ ہوں، ہماری ہمدردیاں متاثرہ فیملی کے ساتھ ہیں۔

  • 14 اگست کو مختلف مقامات پر دھماکے کرنے کی منصوبہ بندی کرنے والے 2 دہشت گرد گرفتار

    14 اگست کو مختلف مقامات پر دھماکے کرنے کی منصوبہ بندی کرنے والے 2 دہشت گرد گرفتار

    لاڑکانہ : سی ٹی ڈی نے 14 اگست کو میونسپل اسٹیڈیم سمیت مختلف مقامات پر دھماکے کرنے کی منصوبہ بندی کرنے والے دو دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی کے ڈی ایس پی سید اصغر شاہ نے پریس کانفرس کرتے ہوئے کہا کہ لاڑکانہ کے نئودیرو روڈ پر حساس اداروں اور محکمہ انشداد دہشت گردی کی جانب سے مشترکہ کاروائی کر کے کالعدم تنظیم کے دو انتہائی مطلوب دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

    سید اصغر شاہ نے بتایا کہ دہشت گردوں کی شناخت ڈوکری کے رہائشی جمیل احمد شیخ اور باقرانی کے رہائشی صلاح الدین جتوئی کے نام سے ہوئی۔

    ان کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشتگردوں نے افغانستان میں بارودی مواد بنانے اور چلانے کی ٹریننگ حاصل کی جبکہ 29 مئی کو اے ایس پی آفس لاڑکانہ میں کریکر دھماکا بھی کیا تھا۔

    ڈی ایس پی نے کہا کہ گرفتار دہشتگرد 14 اگست پر لاڑکانہ کے مختلف مقامات پر بم دھماکوں کی منصوبہ بندی کرنے کے علاوہ کئی اہم شخصیات کی ریکی کر رہے تھے۔

    گرفتار دہشتگردوں سے آدھا کلو بارودی مواد، ڈیٹونیٹرز، ہینڈ گرنیڈ اور دیگر سامان برآمد کیا گیا ہے۔

    سید اصغر شاہ نے مزید بتایا کہ دونوں دہشتگرد مختلف دہشت گردی کی کاروائیوں میں مطلوب تھے، جن کی خلاف انسداد دہشت گردی اور ایکسپلوسو ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

  • عید کے موقع پر ٹرانسپورٹ مافیا کا کرایوں میں من مانا اضافہ

    عید کے موقع پر ٹرانسپورٹ مافیا کا کرایوں میں من مانا اضافہ

    کراچی: ٹرانسپورٹ مافیا نے عید الضحیٰ کے موقع پر کرایوں میں اضافہ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق عید کے نام پر پبلک ٹرانسپورٹ مافیا نے کرایوں میں من مانا اضافہ کردیا، کراچی سمیت سندھ کے دیگر شہروں میں اپنے پیاروں کے ساتھ عید منانے والے دونوں ہاتھوں سے لٹنے پر مجبور ہوگئے۔

    ذرائع کے مطابق لاڑکانہ جانے والے مسافروں سے 1500 کے بجائے 2500 روپے کرایہ لیا جا رہا ہے جبکہ نواب شاہ  جانے والے مسافر سے بھی 500 اضافی کرایہ لیا جارہا ہے۔

    اسلام آباد کا کرایہ 5 ہزار ہے، لیکن ٹرانسپورٹ مافیا مسافروں سے 7000 تک کرایہ وصول کررہے ہیں جبکہ حیدرآباد کا کرایہ 500 روپے ہے لیکن مسافروں سے ایک ہزار روپے لیا جا رہا ہے۔

  • لاڑکانہ : رتوڈیرو میں 2 برادری میں خوفناک لڑائی، شہر میدان جنگ بن گیا

    لاڑکانہ : رتوڈیرو میں 2 برادری میں خوفناک لڑائی، شہر میدان جنگ بن گیا

    لاڑکانہ : رتوڈیرو میں دو برادری میں خوفناک لڑائی کے دوران مسلح افراد نے شہر کے بیچوں بیچ گولیاں برسائیں اور ایک دوسرے پر کریکربم پھینکے۔

    تفصیلات کے مطابق لاڑکانہ کے علاقے رتوڈیرو میں جلبانی اوروسیربرادری میں خوفناک تصادم میں آتشیں اسلحے کے آزادانہ استعمال سے شہرمیدان جنگ بن گیا۔

    دونوں برادریوں کے مسلح افراد نے شہرکے بیچوں بیچ شدید فائرنگ کی اور ایک دوسرے پر کریکر پھینکے، جس سے دو افراد زخمی ہوگئے۔

    جدید ہتھیاروں کے استعمال سےشہرمیں خوف وہراس پھیل گیا اور ریشم بازاربھی بند ہوگیا۔

    دو روز سے جاری لڑائی کے بعد علاقے میں خوف کی فضا ہے، پولیس نے دونوں برادریوں کے 33 افراد کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج کرلیا ہے جبکہ پولیس اور رینجرزکی جانب سے علاقےمیں گشت بھی کیا گیا۔

    جلبانی برادری کی جانب سے مخالفین کے للکارنے کی ایک اور ویڈیو بھی جاری کردی گئی ، جس میں مخالفین کودھمکیاں دی جارہی ہیں۔

    وزیرداخلہ ضیا لنجار نے واقعے کا نوٹس لیتےہوئے ایس ایس پی لاڑکانہ سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

  • لاڑکانہ میں ووٹ دینے کے تنازع پر فائرنگ، اے ایس آئی سمیت 3 افراد قتل

    لاڑکانہ میں ووٹ دینے کے تنازع پر فائرنگ، اے ایس آئی سمیت 3 افراد قتل

    لاڑکانہ: نوڈیرو چوک کے قریب  سیاسی مخالفین میں جھگڑے کے دوران اے ایس آئی سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق لاڑکانہ کے ماہوٹا تھانہ کی حدود دو گروپوں میں تصادم ہوا جس میں اے ایس آئی شہید، دو افراد جاں بحق جبکہ 3 افراد زخمی ہوگئے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں گروپوں میں فائرنگ کی اطلاع پر پولیس ٹیم موقع پرپہنچ تھی، جھگڑے میں گولیاں اور لاٹھیاں لگنے سے ڈی ایس پی اور راہ گیر سمیت تین افراد زخمی ہو گئے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ شہید ہونے والے اے ایس آئی آئی سلطان شاہ ڈیوٹی پر موجود تھے جن پر بھی تشدد کیا گیا جبکہ دیگر جاں بحق افراد میں نوجوان عمران ڈاھانی اور حسن چانڈیو شامل ہیں۔

     پولیس کا کہنا ہے کہ ڈہانی اور چانڈیو برادری میں ووٹ دینے کے تنازع پر فائرنگ ہوئی۔

  • بلاول بھٹو زرداری نے انتخابی منشور کا پہلا حصہ لاڑکانہ میں پیش کردیا

    بلاول بھٹو زرداری نے انتخابی منشور کا پہلا حصہ لاڑکانہ میں پیش کردیا

    بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عوامی اور معاشی منصوبوں سے متعلق جلسوں میں بتا رہا ہوں، ملک میں تاریخی مہنگائی اور بیروزگاری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق لاڑکانہ میں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا تقریب سے خطاب میں کہنا تھا کہ انتخابی منشور کا پہلا حصہ لاڑکانہ میں پیش کرنا چاہتا تھا۔ ہم عوام کیلئے منشور میں کئی منصوبے لے کر آرہے ہیں۔ ملک میں مہنگائی اور بےروزگاری عروج پر ہے۔

    بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی حکومت آئے گی تو مہنگائی اور بےروزگاری ختم کرے گی۔ پیپلزپارٹی نے ماضی میں بھی ایسے منصوبے دیے جن کو سراہا گیا۔ بےنظیرانکم سپورٹ پروگرام کی عالمی سطح پر تعریف کی گئی۔

    انھوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں نوجوان بےچینی کا شکار، مستقبل کے لیے فکرمند ہیں۔ گزشتہ 5 سال میں دودھ، گھی، دالوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ 5 سال میں بجلی کی قیمتوں میں 227 فیصد اضافہ ہوا۔

    چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ پچھلے 5 سال کے دوران پیٹرول کی قیمتوں میں 95 فیصد اضافہ ہوا۔ گھر کے اخراجات 70 ہزار روپے ماہانہ تک پہنچ گئے۔ ملک میں 9 کروڑ 30 لاکھ لوگ غربت کی لکیر سے نیچے ہیں۔

    بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سےبھی بری طرح متاثرہوا۔ منشور میں ایسے کئی منصوبے لارہے ہیں جس سے بہتری آئے گی۔ پاکستان ڈیویلپمنٹ اسٹریٹیجی کو ری اسٹرکچر کریں گے۔

    انھوں نے کہا کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اوربراہ راست سرمایہ کاری پرتوجہ دیں گے۔ سرمایہ کاری اور ملازمتیں پیدا کرنے کےلیے کام کریں گے۔

    ملک بھرمیں گرین انرجی پارک بنائیں گے۔ ملک بھر میں 300 یونٹ تک فری بجلی فراہم کریں گے۔ تعلیمی شعبے پر خصوصی توجہ دیں گے تاکہ ہر بچہ تعلیم حاصل کرسکے۔ غربا اور کم آمدنی والے گھرانوں کے بچوں کو اسکول کیلئے وظیفہ دیں گے۔

    انھوں نے کہا کہ غریبوں کو کم ازکم 30 لاکھ تک گھر بنا کر مالکانہ حقوق دیں گے۔ ملک بھرمیں کچی آبادیوں کو ریگولرائز کریں گے اور مالکانہ حقوق دیں گے۔

    بلاول نے کہا کہ کچے کے ڈاکوؤں کو کہتے ہیں کہ ہتھیار چھوڑ دیں آپ کی خواتین کو مالکانہ حقوق دیں گے۔ ہیلتھ کیئر سب کے لیے ہماری اولین ترجیح میں شامل ہوگی۔ مریضوں کے لیے علاج اور دوائیں یقینی بنائیں گے۔

    سفید پوش عوام کیلئے اپنا گھر لینا بہت مشکل ہوگیا ہے۔ پرائیویٹ اور پبلک سیکٹر کو موبلائز کرینگے تاکہ سفید پوش اپنا گھر لےسکیں۔

    چیئرمین پی پی نے کہا کہ خوشحال کسان تو خوشحال پاکستان کے تحت چھوٹے کسانوں کے لیے ہاری کارڈ لائیں گے۔ بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام کا دائرہ مزید بڑھائیں گے۔ بی آئی ایس پی کے ذریعے مختلف منصوبے لارہے ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ وسیلہ تعلیم، وسیلہ روزگار، وسیلہ صحت اور مزدور کارڈ جیسے منصوبے لائیں گے۔ کسان کارڈ کے ذریعے سب کسانوں کی رجسٹریشن کرائیں گے۔ کسان کارڈ کے ذریعے کسانوں کو براہ راست سبسڈی دی جائے گی۔

  • کالج کا دروازہ طالبہ پر آن گرا، دلخراش منظر نے دل دہلادیا

    کالج کا دروازہ طالبہ پر آن گرا، دلخراش منظر نے دل دہلادیا

    حیدرآباد کے بعد سندھ کے شہر لاڑکانہ میں بھی افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جس میں ایک طالبہ شدید زخمی ہوگئیں ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق لاڑکانہ گرلز ڈگری کالج میں دروازہ گرنے سے فرسٹ ایئر میں زیرتعلیم طالبہ شدید زخمی ہوگئیں ہیں۔

    طالبہ کے زخمی ہونےکےبعد کی وڈیو اےآر وائی نیوز نے حاصل کرلی ہے۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ طالبہ کے زخمی ہونے پر ساتھی لڑکیاں خوفزدہ ہوگئیں اور خون دیکھ کر ان کی چیخیں نکل گئیں۔

    ساتھ موجود طالبہ چیخ وپکار کرتی رہیں اور مدد کے لئے پکارتی رہیں۔

    واقعے کے بعد امدادی ٹیم نے زخمی طالبہ کو تشویشناک حالت میں چانڈکا اسپتال کے آئی سی یو میں منتقل کردیا ہے جہاں اسے طبی امداد دی جارہی ہے۔

    ادھر ورثا نے موقف دیا ہے کہ کالج انتظامیہ نے بتایا ہے کہ گیم کھیلنےکےدوران بچی پردروازہ گرگیا، بچی ابھی ہوش میں نہیں ہے، ہوش میں آنے کے بعد اصل صورتحال معلوم ہوسکے گی۔

    اس سے قبل آج ہی حیدرآباد میں چھٹی جماعت کی طالبہ نے مبینہ طور پر تیسری منزل سے کود کر اپنی جان دے دی تھی۔

    یہ بھی پڑھیں: نجی اسکول میں طالبہ نے تیسری منزل سے چھلانگ لگادی

    اے آر وائی نیوز کے مطابق افسوسناک واقعہ حیدرآباد کے علاقے قاسم آباد کے نجی اسکول میں پیش آیا جہاں چھٹی جماعت کی طالبہ تیسری منزل سے چھلانگ لگائی۔

    واقعے کی فوٹیج سامنے آئی ہیں جس میں بچی کو اسکول کی تیسری منزل کی گرل پر چڑھتے دیکھا گیا جبکہ اسے کوریڈور میں موجود ایک شخص روکنے کی کوشش کررہا ہے۔

    طالبہ نے اس شخص کے روکے جانے کے باوجود تیسری منزل سے چھلانگ لگاکر اپنی زندگی کا خاتمہ کیا۔

  • اسکول بینچ پر سونے والا استاد معطل، 3 رکنی کمیٹی بھی قائم

    اسکول بینچ پر سونے والا استاد معطل، 3 رکنی کمیٹی بھی قائم

    لاڑکانہ: محکمہ تعلیم سندھ نے اسکول بینچ پر سونے والے استاد کو معطل کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر تعلیم و ثقافت سندھ سید سردار شاہ نے دوران ڈیوٹی اسکول بینچ پر سونے والے استاد عبدالرحیم کے خلاف کارروائی کے احکامات جاری کر دیے۔

    لاڑکانہ کے گورنمنٹ پرائمری اسکول جیل کالونی کے استاد عبدالرحیم فرائض کی انجام دہی کی بجائے اسکول میں ایک بینچ پر سوتے پائے گئے تھے، ان کی سونے کی ویڈیو وائرل ہو گئی تھی۔

    صوبائی وزیر تعلیم کے احکامات پر ضلعی تعلیمی افسر پرائمری لاڑکانہ نے پرائمری اسکول ٹیچر کو معطل کر دیا۔

    محکمہ تعلیم سندھ نے معطل استاد کے خلاف کارروائی کے لیے تین رکنی کمیٹی قائم بھی کر دی ہے۔

  • لاڑکانہ: طلبا کو ہاسٹلز خالی کر کے گھر واپس جانے کی ہدایت

    لاڑکانہ: طلبا کو ہاسٹلز خالی کر کے گھر واپس جانے کی ہدایت

    لاڑکانہ: بارشوں اور سیلابی صورتحال کی وجہ سے لاڑکانہ کی جامعہ بے نظیر بھٹو میں تدریسی عمل معطل کردیا گیا، طلبا و طالبات کو ہاسٹلز خالی کر کے گھروں کو واپس جانے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق بارشوں کے پیش نظر لاڑکانہ کی جامعہ بے نظیر بھٹو میں تدریسی عمل معطل رکھنے کا اعلان کردیا گیا۔

    جامعہ سے وابستہ چانڈکا میڈیکل کالج لاڑکانہ، مہر میڈیکل کالج سکھر، آصفہ ڈینٹل کالج، ادارہ فارمیسی اور کالج آف نرسنگ میں بھی تعلیمی عمل معطل رہے گا۔

    اگلے احکامات تک تمام اداروں میں تدریسی عمل معطل رکھنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے، طلبا و طالبات کو ہاسٹلز خالی کر کے گھروں کو واپس جانے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔