Tag: لاکھوں افراد

  • ویڈیو: شب قدر کی تلاش، رمضان کی 25 ویں شب لاکھوں افراد کی حرمین شریفین میں عبادت

    ویڈیو: شب قدر کی تلاش، رمضان کی 25 ویں شب لاکھوں افراد کی حرمین شریفین میں عبادت

    شب قدر کی تلاش میں لاکھوں زائرین عمرہ اور مقامی افراد نے رمضان المبارک کی 25 ویں شب حرمین شریفین میں عبادات کیں۔

    قرآن پاک میں شب قدر کو ہزار مہینوں سے افضل قرار دیا گیا ہے اور مسلمانوں کو یہ متبرک رات رمضان المبارک کے آخری عشرے کی طاق راتوں یعنی 21، 23، 25، 27 اور 29 ویں شب میں تلاش کرنے کا کہا گیا ہے۔

    دنیا بھر میں مسلمان شب قدر کی تلاش میں رمضان المبارک کے آخری عشرے کی طاق راتوں میں جاگ کر خصوصی عبادات کا اہتمام کرتے ہیں اور ایسا ہی سعودی عرب میں بھی ہوتا ہے۔

    عرب میڈیا کے مطابق رمضان المبارک کے آخری عشرے کی تیسری طاق رات 25 ویں شب پر شب قدر کی تلاش کے لیے خصوصی عبادات کا اہتمام کیا گیا جس میں لاکھوں نمازیوں نے شرکت کی۔

     

    مسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺ میں 25 لاکھ سے زائد نمازی شریک ہوئے اور نوافل ادا کیے۔

    اس موقع پر مسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺ کی چھتوں، صحنوں، اردگرد شاہراہوں، کلاک ٹاور میں نمازیوں کا بھرپور رش دیکھا گیا۔

     

    طواف اور عمرہ کے بعد زائرین نے نماز تراویح، قیام اللیل اور اجتماعی دعاؤں میں شریک ہوکر رب تعالیٰ کے حضور اپنے گناہوں کی مغفرت کے لیے گڑگڑا کر دعائیں کی۔

    اس موقع پر امت مسلمہ بالخصوص مظلوم فسلطینیوں کی فتح ونصرت کے لیے بھی خصوصی دعا کی گئی۔

  • افغان تنازعہ کی وجہ سے لاکھوں افراد نے نقل مکانی کی

    افغان تنازعہ کی وجہ سے لاکھوں افراد نے نقل مکانی کی

    کابل:اقوام متحدہ نے اپنے رپورٹ میں بتایا ہے کہ افغان تنازعہ کی وجہ سے لاکھوں افراد نے نقل مکانی کی جن میں 58 فیصد تعداد 18 سال سے کم عمر بچوں کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کے ادارہ برائے تعاون انسانی امور (او سی ایچ اے) کا کہنا تھا کہ 2019 کے پہلے 7 ماہ کے دوران 2 لاکھ 17 ہزار افراد ملک میں جاری لڑائی کی وجہ سے نقل مکانی پر مجبور ہوئے۔

    ان کا کہنا تھا کہ جنگ کی وجہ سے نقل مکانی کرنے والے 58 فیصد افراد 18 سال سے کم عمر بچے ہیں۔

    واضح رہے کہ اکثر اندرونی نقل مکانی کی وجہ قومی حادثات ہوتے ہیں، جن میں گزشتہ سال آنے والی تاریخی خشک سالی بھی شامل ہے، جس کی وجہ سے 2 لاکھ 45 ہزار افراد نے نقل مکانی کی تھی اور ان میں سے تقریباً ایک لاکھ افراد واپس نہیں آئے تھے۔

    او سی ایچ اے کے مطابق 10 لاکھ سے زائد افراد نے نقل مکانی کی ہے اور انہیں رواں سال کے آخر تک معاونت کی ضرورت ہوگی۔

    افغانستان کی جنگ، مختلف صورتوں میں 4 دہائیوں سے جاری ہے، سے لاکھوں افراد مختلف اوقات میں ملک چھوڑنے پر مجبور ہوئے۔

    او سی ایچ اے کا کہنا تھا کہ جنوری سے جولائی کے درمیان 2 لاکھ 70 ہزار افراد ایران سے واپس آئے جو خود بھی معاشی بحران کا سامنے کر رہا ہے جبکہ 16 ہزار 700 افغان پاکستان سے اپنے وطن واپس لوٹے۔

    خیال رہے کہ امریکا اور طالبان کے درمیان بین الاقوامی فوج کے انخلا کے حوالے سے معاہدے کا اعلان جلد متوقع ہے۔

  • خوراک کی عدم دستیابی لاکھوں افراد کو متاثر کرے گی، فوڈ سکیورٹی انفارمیشن نیٹ ورک

    خوراک کی عدم دستیابی لاکھوں افراد کو متاثر کرے گی، فوڈ سکیورٹی انفارمیشن نیٹ ورک

    نیویارک : 2018 میں قدرتی آفات، جنگ و جدل اور اقتصادی مسائل کے سبب 11 کروڑ 30 لاکھ افراد کے غذائی قلت سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق فوڈ سکیورٹی انفارمیشن نیٹ ورک نے انتباہ جاری کیا ہے کہ خوراک کی عدم دستیابی سے رواں سال لاکھوں انسان غذائی قلت کا شکار ہوں سکتے ہیں۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ 2018 میں قدرتی آفات، جنگ و جدل اور اقتصادی مسائل کے سبب 113 ملین افراد ایسی صورتحال سے دوچار ہیں، یمن میں ایک کرورڑ ساٹھ لاکھ افراد کو خوارک کی اشد ضرورت ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ کانگو میں ایسے افراد کی تعداد ایک کروڑ تیس لاکھ اور افغانستان میں لگ بھگ ایک کروڑ پانچ لاکھ ہے۔

    خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ انکشاف فوڈ سکیورٹی انفارمیشن نیٹ ورک کی جاری ہونے والی سالانہ رپورٹ میں کیا گیا۔

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2018 میں قدرتی آفات، جنگ و جدل اور اقتصادی مسائل کے سبب گیارہ کروڑ تیس لاکھ افراد ایسی صورتحال سے دوچار ہیں کہ انہیں فوری طور پر مدد درکار ہے۔

    مزید پڑھیں : حوثی ملیشیا امدادی خوراک لوٹ کر نقد فروخت کررہی ہے

    خیال رہے کہ رواں برس کے آغاز میں عالمی ادارہ خوراک نے یمن میں غذائی قلت سے متعلق ایک رپورٹ شائع کی تھی جس کے عالمی ادارہ خوراک نے رپورٹ میں انکشاف کیا تھا کہ قحط کا شکار یمنی شہریوں کے لیے بھیجی گئی خوراک کو حوثیوں کے کنٹرول والے علاقوں میں لوٹ کر نقد فروخت کیا جارہا ہے۔

    عالمی ادارہ خوراک کی رپورٹ کے تحت یمن میں پیدا ہونے والی غذائی قلت کی صورتحال مصنوعی ہے جیسے اپنے حقوق کی مسلح جدوجہد کرنے والے حوثی جنگجو لوٹ کر پیدا کررہے ہیں۔

  • جنوبی کوریاکی خاتون صدرعہدہ چھوڑنےکےلیےتیار

    جنوبی کوریاکی خاتون صدرعہدہ چھوڑنےکےلیےتیار

    سیول: جنوبی کوریاکی صدرنے پارلیمان سے کہاہےکہ وہ انہیں عہدہ چھوڑنےکےلیے راستہ تلاش کرنےمیں مدد کرے۔

    تفصیلات کےمطابق جنوبی کوریا کی صدر پاک گن ہے نے اپنی سہیلی چوئی سون سل کو سیکیورٹی کلیئرنس نہ ہونے کے باوجود سرکاری دستاویزات دیکھنے کی اجازت دی تھی۔

    واقعےکےمنظرعام پرآنےکےبعد ملک میں مظاہروں کا آغاز ہوا اور ان سے متستعفی ہونے کا مطالبہ کیا گیا۔

    خیال رہے کہ صدر نے ٹی وی پر قوم سے دو بار معافی بھی مانگی تاہم لاکھوں افراد کے مظاہروں کے باوجود وہ مستعفی ہونے پر تیار دکھائی نہیں دے رہی تھیں۔

    صدر پارک گن کےاسکینڈل کے بعد سے اب تک جنوبی کوریا کی صدر تین مرتبہ قوم سے خطاب بھی کر چکی ہیں۔منگل کو ٹی وی پر خطاب کرتے ہوئے جنوبی کوریا کی صدر کا کہنا تھا کہ وہ مستعفی ہو جائیں گی۔

    مزید پڑھیں:جنوبی کوریا میں لاکھوں افراد کا صدرکے خلاف مظاہرہ

    یاد رہے کہ صدر کی سہیلی چوئی سون سل دھوکہ دہی اور طاقت کے ناجائز استعمال کے الزامات میں زیر حراست ہیں۔ان پر جنوبی کوریا کی کمپنیوں سے بھی بھاری رقم بٹورنے کے الزامات ہیں۔

    واضح رہے کہ جنوبی کوریا میں صدر کے خلاف ایک ماہ سے زائد عرصے سے جاری ان مظاہروں کو1980 کی دہائی کی جمہوریت نواز مظاہروں کے بعد سب سے بڑے مظاہرے قرار دیا جا رہا ہے۔

  • جنوبی کوریامیں صدر کے خلاف لاکھوں افراد کا مظاہرہ جاری

    جنوبی کوریامیں صدر کے خلاف لاکھوں افراد کا مظاہرہ جاری

    سیول : جنوبی کوریا میں لاکھوں افراد کا صدر پاک گن سے استعفے کے لیے دارالحکومت سیول میں مظاہرہ جاری ہے۔

    تفصیلات کےمطابق جنوبی کوریا کی تاریخ میں اس مظاہرے کو اب تک کا سب سے بڑا مظاہرہ سمجھا جارہا ہے جس میں لاکھوں افراد صدر کے استعفے کا مطالبہ کررہے ہیں۔

    جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیول میں ہفتے کی رات سرد موسم اور برفباری کے باوجود صدر مخالف مظاہرے میں 13 لاکھ افراد شریک ہوئے۔

    post-1

    خیال رہے کہ جنوبی کوریا کی صدر پارک گن نے اپنی سہیلی چوئی سون سل کو سکیورٹی کلیئرنس نہ ہونے کے باوجود سرکاری دستاویزات دیکھنے کی اجازت دی تھی۔

    post-2

    جنوبی کوریا کی صدر پارک گن ٹی وی پر قوم سے دو بار معافی مانگ چکی ہیں تاہم انہوں نے استعفیٰ دینے سے انکارکردیا ہے۔

    post-3

    جنوبی کوریا کے مقامی میڈیا کے مطابق دارالحکومت سیول میں 25 ہزار افسران کو تعینات کیا جا رہا ہے۔

    post-4

    یاد رہے کہ دارالحکومت سیول میں ہفتے کی رات کیے جانے والے مظاہروں میں کسان، بدھ مت کے راہبوں اور یونیورسٹی کے طلبہ شامل تھے۔

    post-5

    واضح رہے کہ ان مظاہروں کو1980 کی دہائی کی جمہوریت نواز مظاہروں کے بعد سب سے بڑا مظاہرہ قرار دیا جا رہا ہے۔

    post-6

  • رمضان المبارک کا اعتکاف اللہ تعالیٰ کا قرب حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ

    رمضان المبارک کا اعتکاف اللہ تعالیٰ کا قرب حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ

    کراچی: رمضان المبارک کے آخری عشرے میں لیلۃ القدر کی تلاش میں اہل ایمان دنیا سے کٹ کر اپنا ناطہ اس واحد بزرگ و برترہستی سے جوڑ لیتے ہیں ،جس کی بادشاہت لازوال ہے۔

    ویسے تو پورا رمضان المبارک ہی رحمتوں اور برکتوں سے مامور ہے لیکن آخری عشرے میں مسجد میں اللہ رب العزت کی خوشنودی کے لئے اعتکاف کرنا رسول کریم کی سنت ہے۔  عالم دین اعتکاف کرنے والے اپنی تمام تر توجہ عبادات، تسبیحات، اور اذکار کی طرف مرکوز کرکے دنیا سے ناطہ توڑ لیتے ہیں۔

    ہر سال کی طرح رواں سال بھی ملک بھر سے لاکھوں افراد اعتکاف میں بیٹھنے کی سعادت حاصل کررہے ہیں، یہ لوگ اللہ تعالی کے مہمان  ہوتے ہیں، اعتکاف میں شرکت کیلئے لوگ عصر کے وقت مساجد میں داخل ہوتے ہیں اور شوال المبارک کا چاند نظر آتے ہی اعتکاف ختم ہوجاتا ہے۔

    اعتکاف کے اجتماعات میں آئمہ و خطبا قرآن کی تفاسیر بیان کریں گے، اعتکاف کے اجتماعات میں ملک کی سلامتی و استحکام ، دہشت گردی کے خاتمے اور امت مسلمہ کی سربلندی کیلیے خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی ،آخری عشرے کی طاق راتوں میں مسلمان پوری رات اللہ کے حضور عبادات کرتے ہوئے اپنی حاجات و مناجات پیش کریں گے، شہر بھر میں رمضان کی21 شب سے محافل شبینہ منعقد ہوں گی جن سے علمائے کرام خطاب کریں گے شہر کی بیشتر مساجد میں معتکفین کو مساجد کی انتظامیہ اور مخیرحضرات کی جانب سے سحری و افطار فراہم کی جائیگی۔

    اعتکاف کے مسائل اور اجتماعی اعتکاف کی شرعی حیثیت

    ٭ اعتکاف کا مطلب کسی چیز پر متوجہ ہونا اور اس کی تعظیم کی خاطر اس سے لگ جانا۔ شریعت میں اعتکاف کا مطلب ہے اپنے آپ کو خدا کا قرب حاصل کرنے کی نیت سے مسجد میں مقید کردینا۔، (مفردات راغب، ص342)۔

    قرآن کریم کی روشنی میں

      ’’اور یاد کرو ! جب ہم نے بیت اللہ کو لوگوں کے جمع ہونے کا مرکز اور جائے امن بنایا اور بنالو ابراہیم کے کھڑے ہو نے کی جگہ کو جائے نماز اور ہم نے ابراہیم واسماعیل کو تاکید کی کہ میرا گھر پاک رکھو!طواف کرنے والوں، اعتکاف کرنے والوں، رکوع کرنے والوں اور سجدہ کرنے والوں کیلئے۔

    حدیثِ پاک کی روشنی میں
    سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہ فرماتی ہیں۔

    ’’نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم رمضان المبارک کے آخری دس دن اعتکاف بیٹھتے رہے یہاں تک کہ اللہ نے آپ کووفات دی۔ پھر آپ کے بعد (بھی) آپ کی ازواجِ مطہرات اعتکاف بیٹھتی رہیں۔ (بخاری و مسلم)۔

    حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم رمضان المبار ک کے آخری عشرہ میں اعتکاف بیٹھا کرتے تھے، ایک سال نہ بیٹھے، گلا سال آیا تو بیس دن اعتکاف فرمایا، (ترمذی، ابوداؤد، ابن ماجہ)۔

     امام ابو حنیفہ رضی اللہ عنہ کے نزدیک معتکف ایک لمحہ کیلئے بھی بلاضرورت مسجد سے باہر نکلا تو اس کا اعتکاف جاتا رہا، قیاس یہی ہے کیونکہ اعتکاف مسجد میں ٹھہرنے کا نام ہے اور باہر نکلنا اسے ختم کر دیتا ہے۔

    رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہر سال رمضان کے آخری عشرے کا اعتکاف کرتے تھے، رسول صلی اللہ علیہ وسلم جب سے مدینہ منورہ تشریف لائے آپ نے اعتکاف کبھی نہیں چھوڑا ۔ حتی کہ اپنی عمر عزیز کے آخری برس آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے رمضان المبارک کے دو عشروں کا اعتکاف کیا ۔

    اعتکاف کا وقت بیسواں روزہ ختم ہونے کے وقت غروب آفتاب سے شروع ہوتا ہے اور عید کا چاند ہونے تک باقی رہتا ہے’خواتین کو مسجد میں اعتکاف نہیں کرنا چاہئے بلکہ ان کا اعتکاف گھر میں ہی ہو سکتا ہے۔

    حضور اکرم کا فرمان ہے کہ اعتکاف کرنے والا گناہوں سے بچا رہتا ہے اور جس نے رمضان المبارک میں دس دن کا اعتکاف کر لیا اس کا عمل ایسا ہے جیسے دو حج اور دو عمرے کر لے۔

    رمضان المبارک کے آخری عشرے کے آغاز کے ساتھ ہی منہاج القرآن کے زیر اہتمام شہر اعتکاف آباد ہوگیا، ہزاروں فرزندان توحید دنیا سے ناطہ توڑ کر اپنے رب کے مہمان بن گئے ہیں۔

    ملک بھر کی طرح اسلام آباد راولپنڈی میں بھی ہزاروں فرزندان اسلام اللہ تعالی کی قربت اور رضا کے لئے اعتکاف بیٹھ گئے۔

    رمضان المبارک کا عشرہ مغفرت شروع ہوتے ہی، مغفرت کےطلبگار پروردگار کی رضا کے لئے دنیاوی کامو ں کو چھوڑکر اعتکاف میں بیٹھ گئے،رمضان کے آخری عشرے میں اعتکاف کرنا سنت نبوی صلی اللہ علیہ وسلم ہے۔

     متعکفین اعتکاف کے دوران تلاوت قرآن اور نوافل اداکرتے ہیں، آخری عشرے کی طاق راتوں لیلتہ القدر کی تلاش کی جاتی ہے رات بھر عبادت کی جاتی ہے۔

     رمضان المبارک کا آخری عشرہ پروردگار عالم کی جانب سے اپنے گنہگار بندوں کے لیے رحمت ہے خوش نصیب ہیں وہ لوگ جو دنیا کو ترک کرکے اپنے رب کے مہمان بن گئے ہیں۔

  • آخری عشرہ: لاکھوں افراد آج اعتکاف میں بیٹھیں گے

    آخری عشرہ: لاکھوں افراد آج اعتکاف میں بیٹھیں گے

    رمضان المبارک کے آخری عشرے میں لیلۃ القدر کی تلاش میں اہل ایمان دنیا سے کٹ کر اپنا ناطہ اس واحد بزرگ و برترہستی سے جوڑ لیتے ہیں ،جس کی بادشاہت لازوال ہے۔

    ویسا تو پورا رمضان المبارک ہی رحمتوں اور برکتوں سے مامور ہے لیکن آخری عشرے میں مسجد میں اللہ رب العزت کی خوشنودی کے لئے اعتکاف کرنا رسول کریم کی سنت ہے۔  عالم دین اعتکاف کرنے والے اپنی تمام تر توجہ عبادات، تسبیحات، اور اذکار کی طرف مرکوز کرکے دنیا سے ناطہ توڑ لیتے ہیں۔

    ملک بھر کی ہزاروں مساجد میں اعتکاف کیلئے انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں،لاکھوں افراد آج اعتکاف میں بیٹھیں گے۔

    ہر سال کی طرح رواں سال بھی ملک بھر سے لاکھوں افراد اعتکاف میں بیٹھنے کی سعادت حاصل کریں گے، یہ لوگ اللہ تعالی کے مہمان بن جائیں گے، اعتکاف میں شرکت کیلئے لوگ آج عصر کے وقت مساجد میں داخل ہوں گے۔

    شوال المبارک کا چاند نظر آتے ہی اعتکاف ختم ہوجائے گا، اعتکاف کے اجتماعات میں ملک کی سلامتی و استحکام ، دہشت گردی کے خاتمے اور امت مسلمہ کی سربلندی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی۔