Tag: لاکھوں درہم

  • دبئی: بھارتی مسلمان نے لاکھوں درہم سے بھرا بیگ مالک کو واپس کر دیا

    دبئی: بھارتی مسلمان نے لاکھوں درہم سے بھرا بیگ مالک کو واپس کر دیا

    دبئی: بھارتی مسلمان نے لاکھوں درہم سے بھرا بیگ مالک کو واپس کر کے دیانت داری کی نئی مثال قائم کر دی۔

    تفصیلات کے مطابق دبئی میں مقیم بھارتی شہری طارق محمود خالد محمود نے دیانت داری کی مثال قائم کرتے ہوئے خطیر رقم والا بیگ مالک کو لوٹا دیا۔

    رپورٹس کے مطابق بھارتی شہری کو رہائشی عمارت کی لفٹ میں ایک بیگ ملا جس میں دس لاکھ درہم تھے، انھوں نے بیگ اٹھایا اور پولیس کے حوالے کر دیا۔

    الامارات الیوم کے مطابق البرشا پولیس اسٹیشن کے ڈائریکٹر بریگیڈیئر عبدالرحیم بن شفیع نے بتایا کہ انڈین شہری طارق محمود رقم کا بیگ لے کر پولیس اسٹیشن پہنچا اور پولیس حکام کے حوالے کر دیا۔

    بریگیڈیئر عبدالرحیم نے بھارتی شہری کی ایمان داری پر اس کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا، البرشا پولیس اسٹیشن کے ڈائریکٹر نے کہا کہ طارق محمود نے جو کچھ کیا وہ متحدہ عرب امارات کے اس معاشرے کی قدروں کا خوب صورت اظہار تھا جس کا وہ خود بھی ایک حصہ ہے۔

    انھوں نے کہا کہ بھارتی شہری کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد یہ پیغام ہے کہ دبئی کی سرزمین پر موجود ہر فرد یہاں امن و امان کے تحفظ کے حوالے سے اپنے کردار کا پابند ہے۔

  • شارجہ : بھارتی شہری نے لکی ڈرا میں لاکھوں درہم مالیت کا گھر جیت لیا

    شارجہ : بھارتی شہری نے لکی ڈرا میں لاکھوں درہم مالیت کا گھر جیت لیا

    ابوظبی : متحدہ عرب امارات میں مقیم بھارتی شہری نے نجی کمپنی کے لکی ڈرا میں 4 لاکھ درہم مالیت کا گھر جیت لیا۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست شارجہ میں ملازمت کرنے والے ڈونسن مائیکل نامی بھارتی شہری نے نجی منی ایکسچینج کی پروموشن کے دوران 265 درہم کی رقم بھارت منتقل کی تھی جس کے باعث وہ لکی ڈرا میں شامل ہوئے۔

    بھارتی شہری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’میں نے اپنا ڈریم گھر جیتا ہے، ایکسچینج نے میرے اور اہل خانہ کے خواب کو پورا کردیا‘۔

    ڈونسن مائیکل کا کہنا تھا کہ میں منی ایکسچینج کا شکر گزار ہوں جس نے میرے گھر خریدنے کے خواہش کو پورا کرنے میں میری مدد کی، اب مجھے بھارت میں گھر خریدنے کےلیے انتظار نہیں کرنا پڑے گا۔

    اماراتی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ نجی کمپنی کے لکی ڈرا کے ذریعے بنگلا دیشی شہری نے دوسرا انعام جیتے ہوئے ایک کلو سونا اپنے نام کرلیا جبکہ دیگر آٹھ خوش نصیبوں نے 80، 80 ہزار درہم کی رقم لکی ڈرا میں جیتی ہے۔

    مزید پڑھیں : تخلیقی ویڈیوز کا مقابلہ، 22سالہ طالب علم نے اپارٹمنٹ جیت لیا

    یاد رہے کہ گزشتہ برس ستمبر میں متحدہ عرب امارات کی ریاست شارجہ میں مقیم 22 سالہ اردنی طالب علم میخائل عطیہ نے منفرد و تخلیقی ویڈیو کے مقابلے میں پہلی پوزیشن حاصل کرکے لاکھوں درہم مالیت کا اپارٹمنٹ جیت تھا۔