Tag: لاکھوں روپے مالیت

  • لاکھوں روپے مالیت کی سرکاری ادویات کی خوردبرد میں ملوث 6 ملزمان گرفتار

    لاکھوں روپے مالیت کی سرکاری ادویات کی خوردبرد میں ملوث 6 ملزمان گرفتار

    پشاور: خیبرپختونخوا کے سب سے بڑے لیڈی ریڈنگ اسپتال کو جاری کردہ سرکاری ادویات کی غیر قانونی طور پر فروخت کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے لیڈی ریڈنگ اسپتال کی سرکاری ادویات فروخت کرنے کے معاملے پر کارروائی کرتے ہوئے ادویات کے فروخت میں ملوث لیڈی ریڈنگ اسپتال کے تین ملازمین سمیت 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

    ایف آئی اے حکام کے مطابق گرفتار ملزمان لاکھوں روپے مالیت کی سرکاری ادویات کی خوردبرد میں ملوث تھے، ملزمان لیڈی ریڈنگ اسپتال کو جاری کی گئی سرکاری ادویات فروخت کرتے تھے۔

    حکام کا مزید بتانا ہے کہ ملزمان کی نشاندہی پر پشاور کے مختلف نجی اسپتالوں میں چھاپے مارے گئے، اس دروان  2 میڈکل اسٹور کے گودام سے بھاری مقدار میں سرکاری دوائیں برآمد کرلی گئی ہیں۔

  • اتفاقاً ہاتھ آنے والی مچھلی نے ابراہیم حیدری کے ماہی گیروں کو مالا مال کردیا

    اتفاقاً ہاتھ آنے والی مچھلی نے ابراہیم حیدری کے ماہی گیروں کو مالا مال کردیا

    کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں ماہی گیروں نے لاکھوں روپے مالیت کی 2 قیمتی ترین مچھلیاں پکڑ لیں، مالا مال کردینے والی اس مچھلی کے شکار پر ماہی گیر خوشی سے رقصاں ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے ساحلی علاقے ابراہیم حیدری کے ماہی گیروں کے سمندر میں جال ڈالتے ہی قسمت ان پر مہربان ہو گئی اور طب کی دنیا میں مہنگی ترین ’سوا‘ مچھلی ان کے جال میں پھنس گئی۔

    یہ قیمتی ترین 2 مچھلیاں جال میں پھنسنے والی دیگر مچھلیوں میں شامل تھیں۔ سوا مچھلی طبی لحاظ سے نہایت اہمیت کی حامل ہے اور اس کی قیمت لاکھوں روپے تک ہوتی ہے۔

    کوسٹل میڈیا سینٹر ابراہیم حیدری نے ایک ویڈیو بھی جاری کی ہے جس میں ماہی گیر قیمتی مچھلی ہاتھ لگنے پر خوشی کے عالم میں محو رقص ہیں۔

    یہ مچھلی پانی پر تیرنے کے لیے ایک اچھال یا باؤنسی جھلی اپنے جسم میں رکھتی ہے۔ اس جھلی کو مقامی ماہی گیر پھوٹی کہتے ہیں۔

    ماہرین کے مطابق اس مچھلی کے مہنگا ہونے کی وجہ یہ ہے کہ اس کی جھلی سے سرجری کے دھاگے (ٹانکے) بنتے ہیں اور یہ دھاگے جسم کی اندرونی جراحی میں استعمال ہوتے ہیں۔

    مچھلی کی قیمت اسی جھلی کی مقدار کے حساب سے لگائی جاتی ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ دونوں مچھلیاں 40 لاکھ روپے سے زائد میں فروخت ہوسکتی ہیں۔

  • کراچی: قیوم آباد میں تالا توڑ گروپ نے18 دکانوں کاصفایا کردیا

    کراچی: قیوم آباد میں تالا توڑ گروپ نے18 دکانوں کاصفایا کردیا

    کراچی : شہرقائد کےعلاقے قیوم آباد میں تالا توڑ گروپ نے واردات کے دوران 18 دکانوں کا صفایا کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے قیوم آباد میں گزشتہ رات تالا توڑ گروپ نے کارروائی کرتے ہوئے 18 دکانوں کا صفایا کردیا۔

    دکانداروں کا کہنا ہے کہ جب وہ صبح آئے تو 18 دکانوں کے تالے ٹوٹے ہوئے تھے اور سامان بکھرا ہوا تھا جبکہ چور لاکھوں روپے مالیت کا سامان لوٹ کرلے گئے۔

    دکانداروں کا مزید کہنا ہے کہ پولیس کو چوری سے متعلق آگاہ کیا گیا ہے تاہم پولیس کی جانب سے کوئی خاص کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی۔

    آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے پولیس کو ہدایت جاری کی ہےکہ واقعےسےمتعلق مکمل رپورٹ پیش کی جائے اور ڈکیتی میں ملوث ملزمان کوفوری گرفتارکیاجائے۔


    کراچی : شہاب الدین ہول سیل مارکیٹ کی 28 دکانیں لوٹ لی گئیں


    واضح رہے کہ کراچی کے مختلف علاقوں میں اس سے قبل بھی تالاتوڑ گروپ کئی وارداتیں کرچکا ہے اور اب تک لاکھوں روپے لوٹے جاچکے ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں